Tag: ابو عبیدہ

  • حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ شہید

    حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ شہید

    اسرائیل نے ایک حملے میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ کو شہید کر دیا۔

    العربیہ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع نے اتوار کو کہا ہے کہ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ اسرائیلی حملے میں مارے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق اسرائیل نے ایک فلیٹ کو نشانہ بنایا جس میں ابو عبیدہ موجود تھے، اور اس فضائی حملے میں اپارٹمنٹ میں موجود تمام افراد شہید ہو گئے، فلسطینی ذریعے نے مزید کہا کہ ابو عبیدہ کے اہلِ خانہ اور القسام قیادت نے لاش کی شناخت کے بعد ان کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔

    یاد رہے کہ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ہفتے کو اعلان کیا تھا کہ اس نے غزہ میں حماس کی ایک نمایاں شخصیت کو نشانہ بنایا ہے، اسرائیلی فوج کے ترجمان نے’ایکس‘ پلیٹ فارم پر لکھا تھا کہ غزہ شہر کے شمالی حصے میں حماس کے ایک ’مرکزی رکن‘ پر فضائی حملہ کیا گیا ہے۔

    حماس نے اپنے رہنما محمد سنوار کی شہادت کی تصدیق کر دی

    انصاراللّٰہ نے حوثی وزیراعظم کی شہادت کی تصدیق کر دی

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق اس کارروائی کا ہدف القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ تھے اور ان کے مطابق 95 فی صد امکان ہے کہ یہ کارروائی کامیاب رہی۔ اسرائیلی چینل 12 نے بتایا ھتا کہ ابو عبیدہ کی موجودگی کی ابتدائی معلومات جمعہ کی شام ملی تھیں اور ہفتہ کی شام ساڑھے پانچ بجے یہ کارروائی انجام دی گئی۔

    واضح رہے کہ اسرائیل نے اس سے قبل جمعرات کو صنعا میں فضائی حملے میں قبل یمن کے حوثی وزیر اعظم احمد الرحاوی کو بھی نشانہ بنا کر شہید کر دیا ہے، جس پر یمن کے حوثی باغیوں نے اسرائیل سے انتقام لینے کا عہد کیا ہے۔

    اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 70 سے زائد فلسطینی شہید کر دیے گئے ہیں، جب کہ غذائی قلت سے 10 فلسطینی زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

  • 4 روز میں 16 صہیونی فوجی مارے: حماس ترجمان ابو عبیدہ

    4 روز میں 16 صہیونی فوجی مارے: حماس ترجمان ابو عبیدہ

    غزہ: حماس کےترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 4 روز میں 16 صہیونی فوجی مارے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حماس ترجمان ابو عبیدہ نے بیان میں کہا ہے کہ حماس کے جنگ جوؤں کے حملوں میں گزشتہ چار روز میں سولہ اسرائیلی فوجی مارے گئے اور درجنوں زخمی ہوئے۔

    حماس کے جنگجوؤں نے اسرائیلی فوج کے 42 آپریشنز کو ناکام بنایا، مختلف حملوں میں 71 اسرائیلی فوجی گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں، اور اسرائیلی ڈرونز بھی مار گرائے گئے۔

    ادھر اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ شمالی اسرائیل میں حزب اللہ کے تازہ حملوں میں 5 فوجی زخمی ہو گئے ہیں، جنوبی لبنان سے متعدد میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں فوجی اہلکار زخمی ہوئے، جس کے بعد اسرائیلی جنگی طیاروں اور فوجیوں نے حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

    اسرائیل غزہ سے فوجیوں کو واپس بلانے لگا

    واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز کی غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری ہے، اسرائیلی حملوں میں مزید 180 فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہو گئے ہیں، صہیونی فورسز نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بول کر 6 فلسطینیوں کو شہید کیا، خان یونس اور دیر البلاح کے اطراف بھی حملے کیے گئے۔

    الجزیرہ کے مطابق مجموعی طور پر 21,978 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جب کہ زخمیوں کی تعداد 57,697 ہے۔ اسرائیل کی وسطی اور جنوبی غزہ میں شدید بمباری جاری ہے، صہیونی فورسز نے فلسطینیوں کو جنوبی غزہ خالی کرنے اور تمام فلسطینیوں کو رفح منتقل کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

  • اسرائیلی فوجی مردہ فوجیوں کو چھوڑ کر بھاگ گئے، ابو عبیدہ، نئی ویڈیو جاری

    اسرائیلی فوجی مردہ فوجیوں کو چھوڑ کر بھاگ گئے، ابو عبیدہ، نئی ویڈیو جاری

    حماس کی القسام بریگیڈز نے اسرائیلی فورسز پر حملے کی نئی فوٹیجز جاری کر دی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حماس القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہم نے گزشتہ روز 9 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا، کئی اسرائیلی فوجی مردہ فوجیوں کو چھوڑ کر بھاگ گئے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ دو مزید فوجی گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا ہے، جب کہ گزشتہ چار دنوں کے دوران اسرائیل کی 62 فوجی گاڑیاں تباہ کی گئی ہیں۔

    غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے بیت حانون میں اسرائیلی فورسز کی گاڑیوں کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا، ابو عبیدہ کا کہنا تھا کہ میدان میں مارے گئے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد جلد یا بہ دیر اسرائیل تک پہنچ جائے گی۔

    انھوں نے کہا بیت حانون میں ایک اپارٹمنٹ جس میں دشمن کے فوجیوں کو رکھا گیا تھا، اسے تباہ کر دیا گیا، ہم دشمن کے فوجیوں اور گاڑیوں کا غزہ کی گلی گلی میں تعاقب کر رہے ہیں۔

  • غزہ کے گلی کوچوں میں دوبدو لڑائی، صہیونی ٹینک کیسے تباہ کیے گئے، نئی ویڈیو جاری

    غزہ کے گلی کوچوں میں دوبدو لڑائی، صہیونی ٹینک کیسے تباہ کیے گئے، نئی ویڈیو جاری

    فلسطین کے محصور شہر غزہ کو اسرائیلی فورسز نے تباہ کر کے رکھ دیا ہے، تاہم اس لہو لہو شہر کے گلی کوچوں میں اب بھی حماس کے جاں بازوں اور صہیونی فوجیوں کے درمیان خوف ناک دوبدو لڑائی جاری ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطین کے بہادر سپوت غزہ کے دفاع کے لیے اسرائیلی فورسز سے برسر پیکار ہیں، اس سلسلے میں القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے ایک اور ویڈیو جاری کر دی ہے۔

    حماس کے بہادر فلسطینی سپوت کس طرح دوبدو جنگ میں صہیونی ٹینک تباہ کر ہے ہیں، اسے جاری اس نئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے، القسام بریگیڈ کے مجاہدین نے راکٹ مار مار کر فوجی گاڑیاں اور ان میں چھپے صہیونی فوجی مارے۔

    ابو عبیدہ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس 136 اسرائیلی ٹینکوں اور آرمڈ فوجی گاڑیوں کے تباہ کرنے کی ویڈیوز موجود ہیں، تمام مسلمانوں سے کہتے ہیں کہ ہمارے مجاہدین کے لیے دعا کریں، جنھوں نے امریکی صہیونی دشمن کو شکست دینے کی قسم کھائی ہے۔