Tag: ابھجیت

  • شاہ رخ خان کو میں‌ نے سپراسٹار بنایا: بھارتی سنگر کا انوکھا دعویٰ

    شاہ رخ خان کو میں‌ نے سپراسٹار بنایا: بھارتی سنگر کا انوکھا دعویٰ

    ممبئی: ماضی کے معروف بھارتی سنگر نے دعویٰ‌ کیا ہے کہ شاہ رخ خان کو ان کی سریلی آواز نے سپر اسٹار بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق یہ انوکھا بیان اپنے زمانے کے مشہور گلوکار ابھیجت بھٹاچاریہ کی جانب سے  آیا ہے.

    ابھیجت کا کہنا ہے کہ جب تک وہ شاہ رخ خان کے لیے گانے گاتے رہے، وہ کنگ خان کی مسند پر فائز رہے، جب انھوں نے ان کے لیے گانا چھوڑ دیا، وہ لنگی ڈانس جیسے گانے کرنے پر مجبور ہوگئے.

    شاہ رخ خان کے ساتھ انڈسٹری کو متعدد مقبول نغمے دینے والے ابھیجت کا کہنا ہے کہ شاہ رخ‌ خان نے فلم پروڈیوسر بننے کے بعد جو رویہ اختیار کیا، اس سے انھیں مایوسی ہوئی اور انھوں نے کنگ خان کے لیے گانا چھوڑ دیا.

    یاد رہے کہ ماضی میں‌ ابھیجیت کا طوطی بولتا تھا، مگر آج کل وہ انڈسٹری سے آؤٹ  ہیں. عام خیال ہے کہ وہ خبروں‌ میں‌ رہنے کے لیے اس طرح کے پیغامات دیتے ہیں.

    واضح رہے کہ وہ اس ضمن میں ماضی بھی ایک متنازع بیان دے چکے ہیں.

    شاہ رخ خان اس وقت اپنی آنے والی فلم زیرو کی تکمیل میں مصروف ہیں، جو 23 ستمبر کو ریلیز ہوگی.

  • بھارتی گلوکار ابھجیت نے پاکستانی گلوکار غلام علی کو ’’ڈینگی فنکار‘‘ قرار دے دیا

    بھارتی گلوکار ابھجیت نے پاکستانی گلوکار غلام علی کو ’’ڈینگی فنکار‘‘ قرار دے دیا

    بھارتی گلوکار ابھجیت بھٹ نے گزشتہ دنوں پاکستانی گلوکار غلام علی شدید تنقید کی ۔

    پاکستانی گلوکار غلام علی کو گزشتہ دنوں بالی ووڈ کے فنکاروں کے جانب سے شدید کا نشانہ بنایا گیا ہے ، ہندوستانی انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی جانب سے پاکستانی غزل گائک غلام محمد علی کو بھارت کے شہر ممبئی اور پونا میں کانسرٹ کرنے سے روک دیا گیا تھا۔

    جبکہ شیو سینا نے احتجاج کرنے کی دھمکی بھی دی تھی جس کے بعد کانسرٹ کے منتظمین نے کسی بھی نا خوشگوار واقع کے رونما ہونے کے ڈر سے پروگرام منسوخ کردیا تھا۔

    تاہم بالی ووڈ کے سپر اسٹار شبانہ عظمی ، ہدایتکار مہیش بھٹ اور کئی فنکاروں نے شیو سینا کے اس اقدام اور رویے پر مزمت کی لیکن بھارتی گلوکار ابھجیت بھٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر گلوکار غلام علی کے خلاف خوب زہر اگلاتھا۔

    ابھجیت کا غلام علی کے بارے کہنا تھا کہ پاکستانی گلوکار بے شرم ہیں ان کی کوئی ذاتی عزت نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ نام نہاد ہندو انتہا پسند تنظیم صرف سیاسی فائدے حاصل کرنے کے لئے شور مچاتی ہیں لیکن دہشت گرد ملک کے فنکاروں کے خلاف کاروائی نہیں کرتیں۔