Tag: ابھیشک بچن

  • ابھیشک بچن نے کون سا کام کر کے غلطی کی؟ اداکار نے بتا دیا

    ابھیشک بچن نے کون سا کام کر کے غلطی کی؟ اداکار نے بتا دیا

    بچن خاندان کے اکلوتے بیٹے اداکار ابھیشیک بچن نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انہوں نے اپنے کیرئیر کا غلط انتخاب کرکے سب سے بڑی غلطی کردی۔

    حل ہی میں ابھیشیک بچن نے ایک ایک انٹرویو دیا جہاں انہوں نے اس وقت کو یاد کیا جب انہوں نے اپنے والد امیتابھ بچن سے کہا  تھا کہ وہ اداکاری کے لیے نہیں بنے, ابھیشیک بچن کا کہنا تھا کہ ’ابتدائی دنوں میں کئی فلموں کی ناکامیوں کے بعد میں اپنے والد کے پاس گیا اور کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں نے ایک بڑی غلطی کی ہے۔

    ابھیشیک نے کہا کہ جب میں نے مختلف اقسام کی فلمیں کیں اور معروف ہدایتکاروں کے ساتھ کام کیا، لیکن اس سے بھی میری فلمیں نہیں چلی، ناقدین میری پرفارمنس پر تنقید کر رہے تھے۔

    اس کمزور لمحے میں جس کے بارے میں سوچنا میرے لیے شرمناک تھا اس دوران میں اپنے والد کے پاس گیا اور کہا مجھے آپ سے بات کرنی ہے، مجھے لگتا ہے کہ میں نے بہت بڑی غلطی کی ہے۔

    ابھیشیک بچن نے کہا کہ اس دوران میں نے ہر قسم کے سنیما، انواع اور فلم سازوں کے ساتھ کام کیام تو مجھے لگا کہ میں اداکاری کرنے کے قابل نہیں ہوں۔ شاید اب وقت آگیا ہے کہ میں اپنے ساتھ ایماندار رہوں اور کہوں، ہیلو، تم اس کے لیے نہیں بنے ہو تم اس معیار پر پورا نہیں اترتے،کوئی اور کام ڈھونڈو۔

    اداکار نے کہا کہ میری دلبرداشتہ حالت کو بھانپنے کے بعد والد امیتابھ بچن نے مجھے یقین دلایا اور کہا کہ میں یہ آپ سے آپ کے سینئر کی حیثیت سے کہہ رہا ہوں، آپ کے والد کے طور پر نہیں، تم ابھی آخری منزل پر نہیں پہنچے، تمہارے سامنے بہت کام باقی ہے۔

    ابھیشیک نے کہا کہ مجھے والد نے مزید کہا کہ آپ کو بہت کچھ بہتر کرنا ہے، میں آپ کی ہر فلم میں بہتری دیکھ رہا ہوں، آپ کے اندر ایک اچھا اداکار چھپا ہوا ہے لیکن آپ کو مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے، اپنی اداکاری کو پالش کرنے کے قابل ہونے کا واحد طریقہ کام کرنا ہے، اس لیے جو بھی فلم ملے، بس سائن کرو اور کام کرو۔

  • ایشوریا رائے کی بے باکی سے امیتابھ بچن سخت نالاں

    ایشوریا رائے کی بے باکی سے امیتابھ بچن سخت نالاں

    ممبئی: کرن جوہر کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کا ٹیزر جاری ہوتے ہی مقبولیت کی بلندیوں کو چھو چکا ہے۔ شائقین بے چینی سے فلم کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں۔

    فلم کے ٹیزر میں ایشوریا رائے اور رنبیر کپور کے کچھ بے باک مناظر بھی دکھائے گئے ہیں۔ بھارتی ویب سائٹس کا دعویٰ ہے کہ امیتابھ بچن اپنی بہو کے ان مناطر پر نہایت ناخوش ہیں اور اس بات پر ان کی اپنی بہو اور بیٹے سے ان بن بھی چل رہی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق فلم کی شوٹنگ کے دوران امیتابھ بچن نے ذاتی طور پر فلم کے ڈائریکٹر کرن جوہر سے ایشوریا کے بولڈ مناظر نہ فلمانے کی درخواست کی تھی۔ کرن جوہر کا کہنا تھا کہ یہ بولڈ مناظر فلم کے پلاٹ کے لیے ضروری ہیں اور ان میں کوئی قباحت نہیں۔

    aish-5

    aish-2

    تاہم امیتابھ بچن اس وضاحت سے مطمئن نہ ہوسکے اور ٹیزر دیکھنے کے بعد وہ نہایت چراغ پا ہیں۔

    aish-3

    ذرائع کے مطابق ٹیزر لانچ کے دن امیتابھ بچن اس بات پر اپنے بیٹے ابھیشک بچن سے الجھ بھی چکے ہیں۔ اس موقع پر ابھیشک بچن نے ایشوریا کا بھرپور ساتھ دیا اور کوئی خاص ردعمل نہ دیتے ہوئے فلم کا ٹیزر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی شیئر کیا۔

    فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ہے جس میں ایشوریا رائے ایک شاعرہ کا کردار ادا کررہی ہیں۔ فلم میں انوشکا شرما اور رنبیر کپور نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ پاکستانی اداکار فواد خان بھی اس میں شامل ہیں۔


    Aishwarya and Ranbir in Vienna during ADHM shoot by arynews

    فلم رواں برس دیوالی کے موقع پر 28 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

  • بالی ووڈ کے ایسے 8 اداکار جو والدین کی جگہ حاصل نہ کرسکے

    بالی ووڈ کے ایسے 8 اداکار جو والدین کی جگہ حاصل نہ کرسکے

    بالی ووڈ کے کچھ ایسے ستارے جو کافی عرصہ بالی ووڈ میں کام کرنے کے بعد بھی اپنے والدین جیسی شہرت حاصل نہ کرسکے۔

    بالی ووڈ میں پاؤں جمانے کے لیے کسی گاڈ فادر ہونا ضروری ہے اور جن کے والدین فلم انڈسٹری سے ہوں تو ان کے کریئر کی راہ قدرے آسان ہو جاتی ہے۔

    اس طرح کے خیالات کا عموماً اظہار کیا جاتا ہے لیکن بالی ووڈ میں کئی ایسے والدین بھی ہیں جو فلم انڈسٹری کی معروف شخصیات میں شمار ہوتے ہیں لیکن ان کے بچوں کو وہ کامیابی نصیب نہ ہو سکی جو انھوں نے حاصل کی تھی۔

    بالی ووڈ کے ایسے اداکار جو اپنے والدین طرح شہرت حاصل نہ کرسکے ان کی فہرست مندرجہ ذیل ہیں۔

     

    اودے چوپڑہ

    uday
    بالی ووڈ کے سب سے بڑے کنگ میکر یش راج چوپڑہ جنہوں نے امیتابھ بچن،شاہ رخ خان جیسے کئی منجھے ہوئے اداکار بالی ووڈ کو دئیے لیکن اپنے بیٹے اودے چوپڑہ کو بطور ہیرو مقبولیت دلانے میں ناکام رہے ۔ یش چوپڑہ  نے اپنے بیٹے کو  اپنی ہوم پروڈکشن میں بننے والی ملٹی اسٹاررموویز میں ہی کاسٹ کیا جس میں رسک کا عنصر نہیں تھا۔

    اودے چوپڑہ کو ایک کامیاب فلم ’محبتیں ‘ میں متعارف کرایا گیا جس کی سٹار کاسٹ میں امیتابھ بچن،شاہ رخ خان ،ایشوریہ رائے کے علاوہ کچھ نئے چہرے اور امریش پوری ، انوپم جیسے منجھے ہوئے اداکار شامل تھے ۔اس فلم سے اودے کو بہترین نئے اداکار کا ایوارڈ تو ملا لیکن اس کے بعد بھی انہیں سولو ہیرو کے طور پر کوئی فلم نہیں ملی۔

    حرمین باجوہ

    Herman

    بالی ووڈ فلم لو اسٹوری 2050 سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا، حرمین باجوہ بالی ووڈ کے ڈائریکٹر ہررے باجوہ کے صحابزادے ہیں ۔

    بالی ووڈ کے اداکار ہرتھک روشن کے ہم شکل حرمین باجوہ ان دنوں سکرین سے غائب ہیں ، تاہم ان کی فلم نگری سے دوری کی وجہ سامنے نہیں آئی۔

    لو سنہا

    Luv
    بالی ووڈ کے مشہور لیجنڈری اداکار شتروگھن سنہا کے بیٹے لو سنہا نے سنہ 2010 میں فلم ’صدیاں‘ میں کام کیا لیکن ان کو کوئی توجہ نہیں مل پائی البتہ ان کی بیٹی سوناکشی سنہا نے فلم ’دبنگ‘ کے بعد پیچھے مڑ کرنہیں دیکھا۔

    لو سنہا کی فلم صدیاں سے کوئی پزیرائی حاصل نہ ہوئی حالانکہ اس فلم میں ان ساتھ لیجنڈری اداکار رشی کپور ، ریکھا اور ہیما مالنی نے بھی اداکار کے جوہر دیکھائے تھے۔

    تشار کپور

    Tushar
    مشہور اداکار جيتیندر کی بیٹی ایکتا کپور نے بطور پروڈیوسر ٹی وی اور فلموں میں اپنا سکہ جمایا لیکن ان کے بیٹے تشار کپور کو اداکار کے طور پر زیادہ مقام حاصل نہیں ہو سکا۔

    تشار کپور نے فلم ’مجھے کچھ کہنا ہے‘ سے سنہ 2001 میں اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا، تشار کپور کئی فلمیں کرنے کے بعد بھی رہیں۔

    جیکی بھنگنانی

    Jacky
    بالی ووڈ کے ممتاز پروڈیوسر واشو بھنگنانی کے صحابزادے جیکی بھنگنانی بھی اپنے آپ کو بالی ووڈ میں منوا نہیں سکے، جیکی بھنگنانی صرف دو ہی فلمیں ’کل کس نے دیکھا‘ اور ینگستان میں جلوہ گر ہو سکے ۔

    ایشا دیول

    Esha

    بالی ووڈ کی جوڑی ہیما مالنی اور دھرمیندر کی بیٹی ایشا دیول نے ماں کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے فلموں میں اداکاری کرنے کا فیصلہ کیا۔

    ایشا فلم انڈسٹری میں اپنی ماں کی طرح ’ڈريم گرل‘ نہیں بن سکیں۔

    ان کا کریئر سنوارنے کے لیے ہیما مالنی نے ’ٹیل می او گاڈ‘ فلم کی ہدایت بھی کی لیکن اس کوشش سے بھی ایشا دیول کا کریئر روشن نہیں ہوسکا۔

     

    فردين خان

    Fardeen
    ’قربانی،‘ ’دھرماتما،‘ ’جانباز‘ جیسی زبردست فلمیں بنانے والے اداکار اور پروڈیوسر ڈائریکٹر فیروز خان نے اکلوتے بیٹے فردين خان کو ’پریم اگن‘ فلم سے لانچ کیا گیا تھا۔

    فردين نے رام گوپال ورما کی کچھ فلموں میں کام کیا جن میں انھیں کامیابی بھی ملی لیکن والد کی موت کے بعد ان کے فلمی سفر پر ایک قسم کا بریک سا لگ گیا۔

    ابھیشک بچن

    Bachan

    امیتابھ بچن جو کہ کسی تعارف کے محتاج نہیں، ان کے بیٹے ابھیشک بچن جو کہ پچھلے 13سال سے فلم انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور انہوں نے چالیس کے قریب فلموں میں بطور ہیرو کام کیا ہے لیکن ان فلموں میں ہٹ فلموں کی تعداد بہت کم ہے ۔

    امیتابھ بچن نے ذاتی طور پر اپنے بیٹے کو صف اول کے اداکاروں میں کھڑا کرنے کی بہت کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکے ۔