Tag: ابھیشیک بچن

  • ابھیشیک پاپارازی فوٹوگرافرز پر اپنا آپا کھو بیٹھے، کیمرہ بھی ہٹا دیا، ویڈیو وائرل

    ابھیشیک پاپارازی فوٹوگرافرز پر اپنا آپا کھو بیٹھے، کیمرہ بھی ہٹا دیا، ویڈیو وائرل

    بالی ووڈ اداکار ابھیشک بچن منوج کمار کی آخر رسومات کے دوران آپا کھو بیٹھے، پاپارازی فوٹو گرافر کا کیمرہ بھی اپنے ہاتھ سے ہٹا دیا۔

    ابھیشیک بچن اور امیتابھ بچن بالی ووڈ کی ان مشہور شخصیات میں شامل تھے جنھوں نے 5 اپریل کو ممبئی میں آنجہانی اداکار منوج کمار کی آخری رسومات میں شرکت کی تھی، منظر عام پر آنے والی ایک ویڈیو میں ابھیشیک کو پاپارازی فوٹوگرافرز پر ناراض ہوتے ہوئےدیکھا جا سکتا ہے۔

    جیسے ہی منوج کمار کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد بگ بی کے ساتھ ابھیشیک اپنی گاڑی کی طرف روانہ ہوئے پاپارازی تصاویر لیتے ہوئے نظر آئے۔

    اس دوران امیتابھ سلیم خان سے سلام دعا کرنے میں مصروف تھے، ابھیشیک پیچھے سے چلتے ہوئے میڈیا والوں پر اپنا آپا کھو بیٹھے جبکہ انھیں ایک فوٹوگرافر کا ہاتھ ہٹاتے ہوئے دیکھا گیا جو ان کی ریکارڈنگ کر رہا تھا۔

    ابھیشک اس دوران پاپارازی ٹیم کے ایک رکن کے پاس بھی گئے اور اپنی گاڑی کی طرف جانے سے پہلے چند الفاظ کا تبادلہ کیا، اداکار ان کے رویے سے بظاہر ناراض نظر آئے۔

    خیال رہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کے ماضی کے معروف اداکار منوج کمار 87 سال کی عمر گزشتہ دنوں فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے تھے۔

    لیجنڈری اداکار منوج کمار کو طبیعت کی خرابی کے باعث ممبئی کے کوکیلا بین دھیرو بائی امبانی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ جہاں دل سے متعلق پیچیدگیوں کی وجہ سے جمعہ کی صبح ان کا انتقال ہوگیا تھا۔

  • بچن فیملی دو گھڑیاں کیوں پہنتے ہیں؟ دلچسپ وجہ سامنے آگئی

    بچن فیملی دو گھڑیاں کیوں پہنتے ہیں؟ دلچسپ وجہ سامنے آگئی

    بالی ووڈ انڈسٹری کے بچن خاندان بالی ووڈ میں اپنے انداز اور اپنے لگژری لائف اسٹائل کی وجہ سے بھی مشہور ہے۔

    امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن اکثر ہی کلائی پر دو لگژری گھڑیاں پہنے نظر آتے ہیں، ان کے اس غیر معمولی فیشن نے صارفین کی توجہ حاصل کی ہے جس کے بارے میں جاننے کے لیے مداح بے تاب ہیں۔

    تاہم اداکار ابھیشیک بچن نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں اس اسٹائل کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس عجیب روایت کی ہماری فیملی کے لیے خاص اہمیت ہے کیونکہ یہ روایت میری والدہ جیا بچن سے شروع ہوئی تھی۔

    ابھیشیک بچن نے بتایا کہ جب میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے یورپ گیا تو والدہ یورپ اور بھارت کا ٹائم زون مختلف ہونے کی وجہ سے 2 گھڑیاں پہنتی تھیں تاکہ وہ مجھ سے صحیح وقت پر بات چیت کر سکیں۔

    اسی طرح امتیابھ بچن نے اپنے ایک پرانے انٹرویو میں بتایا تھا کہ میں کبھی کبھی تفریح کے لیے 3 گھڑیاں بھی پہنتا ہوں۔

  • ویویک اوبرائے کا سلمان خان، ایشوریہ رائے اور ابھیشیک سے متعلق بیان وائرل

    ویویک اوبرائے کا سلمان خان، ایشوریہ رائے اور ابھیشیک سے متعلق بیان وائرل

    بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے سلمان خان ، ایشوریہ رائے اور ان کے شوہر ابھیشیک بچن پر تبصرہ کردیا۔

    بالی ووڈ میں مہینوں تک بے روزگار رہنے کے بعد اداکاری سے کاروبار میں میں منتقل ہونے والے اداکار ویویک اوبرائے نے انڈسٹری میں قدم رکھتے ہوئے اپنی جدوجہد کا انکشاف کیا۔

    انہوں نے انڈسٹری میں تعلقات، ٹوٹ پھوٹ اور فلم انڈسٹری میں لابیوں کا سامنا کرنے کے تجربے پر گفتگو کی۔

    ویویک اوبرائے نے کہا کہ اگر میں کاروبار نہ کرتا تو شاید خود پلاسٹک بن جاتا، پلاسٹک کی مسکراہٹ والے لوگوں میں رہ کر، اگر لوگ مجھے اب ٹرول کرتے ہیں تو مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا چونکہ میں زندگی میں اپنے مقصد کو جانتا ہوں، میں جانتا ہوں کہ میرے لیے سب سے اہم کیا ہے۔

    چیٹ کے دوران جب ان سے ایشوریہ رائے اور سلمان خان کے بارے میں تبصرہ کرنے کو کہا گیا تو ویویک اوبرائے صرف اتنا کہا کہ ’خدا ان کا بھلا کرے۔‘

    ویویک اوبرائے نے ابھیشیک بچن سے متعلق کہا کہ وہ ایک پیارے اور اچھے انسان ہیں۔

    اداکار نے مشہور شخصیات کی ذاتی زندگیوں کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ تجربہ عالمی خبر بن جاتا ہے، آپ کا بریک اپ بھی انٹرنیشنل نیوز بن جاتا ہے۔

    انہوں نے اپنے سابق پارٹنر کا نام لیے بغیر کہا کہ ’وہ بدسلوکی کے تعلقات میں رہے ہیں۔‘

  • ویڈیو: امیتابھ بچن نے ابھیشیک بچن کو شو میں بلا کر غلطی کردی

    ویڈیو: امیتابھ بچن نے ابھیشیک بچن کو شو میں بلا کر غلطی کردی

    بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن ’کون بنے گا کروڑ پتی‘  کے نئے سیزن میں بیٹے ابھیشیک بچن کو بلا کرکے افسوس کرنے لگے۔

    بھارت کی مقبول ٹی وی شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے سیزن 16 نشر کیا جارہا ہے جس کی میزبانی ہمیشہ کی طرح امیتابھ بچن ہی کررہے ہیں۔

    اب کی بار  ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کی نئی قسط میں  ابھیشیک بچن  بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے، اس شو کا پرومو گزشتہ روز ہی چینل کے سوشل میڈیا پیج پر شیئر کیا گیا۔

    اس کلپ میں ابھیشیک کو  کسی بھی کنٹیسٹنٹ کے انعام جیتنے پر  بار بار  اپنے والد کے مخصوص انداز 7 کروڑ روپے کے اعلان کی نقل کرتے دیکھا جاسکتا ہے جس پر امیتابھ بھی حیران ہوکر ہنستے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

    دوسری جانب ابھیشیک نے اس کلپ میں ناظرین کو بتایا کہ ان کے گھر کے بچے بھی کھانے کے دوران کسی بھی سوال کے جواب پر ایک ساتھ 7 کروڑ روپے کا نعرہ لگاتے ہیں جس پر امیتابھ بیٹے کو دیکھ کر کہتے ہیں میں نے ’ابھیشیک کو یہاں بلا کر ایک بہت بڑی غلطی کردی‘۔

  • ابھیشیک بچن اور نمرت کور کے حوالے سے افواہیں، بچن خاندان کا ردعمل آگیا

    ابھیشیک بچن اور نمرت کور کے حوالے سے افواہیں، بچن خاندان کا ردعمل آگیا

    بچن خاندان کا بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن اور اداکارہ نمرت کور کی تعلقات سے متعلق افواہوں پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔

    ابھیشیک بچن کئی عرصے سے اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے میڈیا کی توجہ کا مرکز ہیں، کچھ برسوں سے یہ قیاس آرائیاں عروج پر ہیں کہ ابھیشیک اور ایشوریہ کی ازدواجی زندگی مسائل کا شکار ہے لیکن جوڑے نے ان افواہوں پر کبھی رد عمل ظاہر نہیں کیا، اس کے باوجود یہ افواہیں تھمنے کا نام نہیں لے رہیں۔

    اس دوران بھارتی میڈیا یہ خبر آگ کی طرح پھیل گئی کہ ابھیشیک اور نمرت کور ایک دوسرے سے ڈیٹنگ کررہے ہیں، خیال کیا جاتا ہے کہ ان تمام افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے لیکن اس کے باوجود مداحوں کی جانب سے نمرت اور ابھیشیک بچن کی کردار کشی کا سلسلہ جاری ہے۔

    تاہم اب بچن خاندان کے ایک قریبی ذریعے نے ان قیاس ارآئیوں پر ردعمل دیا ہے اور یہ انکشاف کیا ہے کہ بچن خاندان کس طرح ان تمام افواہوں سے متاثر ہورہا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بچن خاندان کے ایک قریبی ذریعے نے حال ہی میں میڈیا کو بتایا کہ نمرت کور اور ابھیشیک بچن کے بارے میں چہ مگوئیوں میں کوئی صداقت نہیں ہے اور ان افواہوں کو شر انگیزی، بدنیتی پر مبنی اور سراسر بکواس قرار دیا۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ انہیں اس بارے میں کوئی علم نہیں ہے کہ نمرت کور سچ کیوں نہیں بول رہیں، دوسری جانب ابھیشیک اس بارے میں خاموش ہیں کیونکہ وہ اپنی زندگی میں بہت سے معاملات سے گزر رہے ہیں اور انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ خود کو کسی بھی قسم کے تنازع میں نہ الجھائیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ ابھیشیک بچن اس قسم کے شخص نہیں ہیں جو اپنی بیوی کو دھوکا دیں اور وہ اپنی شادی کے دوران اپنی بیوی ایشوریا کے وفادار رہے ہیں، جو چہ مگوئیاں چل رہی ہیں ان میں کوئی سچائی نہیں ہے

    ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ افواہ کہاں سے اور کیسے شروع ہوئی؟ آپ کو اس کے بارے میں سوچنا چاہیے، ابھیشیک اپنی بیوی کو دھوکا دینے والے نہیں ہیں، وہ اچانک ایسا موڑ کیوں لیں گے جب شادی ایک ہنگامہ خیز مشکلات کا شکار ہو۔

    انٹرویو کے اختتامی حصے میں ذرائع نے بتایا کہ بچن خاندان اس زہریلے ماحول سے بے حد ناراض ہے اور وہ اس سلسلے میں قانونی کارروائی کرنے سے پہلے اس بات کا ماخذ تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جہاں سے یہ شور شروع ہوا۔

    واضح رہے کہ ابھیشیک نے مختصر وقت تک ڈیٹنگ کرنے کے بعد 2007 میں سابقہ مس ورلڈ ایشوریا رائے سے شادی کی تھی جس کے بعد 16 نومبر 2011 کے ہاں ان کی پہلی اولاد بیٹی ارآدھیا بچن کی پیدائش ہوئی تھی۔

  • ایشوریہ سے طلاق کی افواہیں، ابھیشیک کا ’دوسری شادی‘ پر بیان وائرل

    ایشوریہ سے طلاق کی افواہیں، ابھیشیک کا ’دوسری شادی‘ پر بیان وائرل

    سابق مس ورلڈ ایشوریہ رائے سے طلاق کی گرما گرم افواہوں کے درمیان ابھیشیک بچن کا ’دوسری شادی‘ پر دیا گیا بیان وائرل ہوگیا۔

    بالی ووڈ کا یہ جوڑا جسے کبھی مداح ایک ساتھ دیکھا کرتے تھے، اب ہر پارٹی اور تقریب میں الگ نظر آتا ہے، شادی کو 17 سال گزرنے کے بعد ان کے درمیان اختلافات کی افواہیں وقتاً فوقتاً آتی رہتی ہیں، نمرت کور کیساتھ ابھیشک کا مبینہ افیئر سامنے آنے کے بعد ایشوریہ کافی افسردہ نظر اتی ہیں۔

    اس لیک خبر نے جلتی پر تیل ڈالنے کام کیا ہے ایسے میں ابھیشیک بچن کا ماضی میں دیا گیا دوسری شاد کے حوالے سے بیان سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے۔

    امیتابھ بچن کی سالگرہ کی ویڈیو میں ایشوریہ کی عدم موجودگی ہو یا پھر ابھیشیک کے نمرت کور کے ساتھ افیئر کی افواہیں، دنوں کے رشتے کے بارے میں غلط قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں بہت سے لوگوں کا ماننا ہے کہ ان میں علیحدگی کی راہ ہموار ہورہی ہے۔

    سابق مس ورلڈ کے شوہر نامدار ابھیشیک کا ایک پرانا ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں انھوں نے دوسری شادی پر بات کی تھی اور طلاق کی بات پر ردعمل دیا تھا۔

    ماضی میں ابھیشیک نے ایکس پر لکھا تھا کہ ’چلو مان لیتا ہوں کہ میں طلاق لے رہا ہوں، مجھے بتانے کے لیے شکریہ! کیا آپ مجھے یہ بتائیں گے کہ میں کب دوبارہ شادی کررہا ہوں؟‘

    ایشوریہ رائے ابھیشیک کے بغیر اننت امبانی کی شادی میں پہنچی تھیں تاہم بعد میں انھیں شوہر کے ہمراہ تقریب میں دیکھا گیا تھا، بعدازاں ابھیشیک کی جانب سے ’طلاق سے متعلق پوسٹ‘ کو لائیک کرنے بعد بھی ان کی علیحدگی کی افواہوں نے زور پکڑا تھا۔

    اس سے قبل 2014 میں بھی ایشوریہ اور ابھیشیک میں طلاق کی افواہیں گردش کررہی تھیں کہ وہ طلاق لینے والے ہیں۔ اس وقت ابھیشیک بچن نے خاموشی رکھنے کی بجائے اس کی سختی سے تردید کی تھی۔

    بالی ووڈ کا یہ مشہور جوڑا اپریل 2007 میں بچن خاندان کے ممبئی میں واقع گھر میں شادی کے بندھن میں بندھا تھا، جس میں صرف قریبی دوستوں اور خاندان کے رشتہ داروں نے شرکت کی تھی، نومبر 2011 میں جوڑے کے ہاں آرادھیا بچن کی پیدائش ہوئی تھی۔

  • ابھیشیک بچن : بالی ووڈ کی امیر ترین شخصیات میں شامل

    ابھیشیک بچن : بالی ووڈ کی امیر ترین شخصیات میں شامل

    ممبئی : بھارتی فلم انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ لیجنڈ امیتابھ بچن کے صاحبزادے ابھیشیک بچن نے نہ صرف اپنی اداکارانہ صلاحیتوں سے ایک شاندار کیرئیر بنایا ہے بلکہ ان کی کامیابیاں صرف سلور اسکرین تک ہی محدود نہیں ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ابھیشیک بچن بالی ووڈ کا ‘بگ بیل’ ہے جن کی جائیداد کی مجموعی مالیت 280 کروڑ روپے سے زائد ہے، ابھیشیک کی دولت ان کی فلم اور ویب شو کی آمدنی سے کہیں زیادہ ہے۔

    ان کے اثاثوں میں بڑے پیمانے پر ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری، اسپورٹس ٹیموں کی ملکیت اور مختلف کاروباری منصوبے شامل ہیں جو ان کے عمدہ کاروباری شعور اور وسیع تر دلچسپیوں کو ظاہر کرتے ہیں۔

    Abhishek bachan

    زیر نظر مضمون میں ابھیشیک بچن کی دولت اور ان کی سرمایہ کاری سے متعلق کے دیگر پہلوؤں کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا ہے۔

    ممبئی میں اپارٹمنٹس

    جون 2024 میں ابھیشیک بچن نے ممبئی کے بوریولی علاقے میں 15 کروڑ روپے کی قیمت میں چھ اپارٹمنٹس خریدے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اس سے پہلے اسکائی لارک ٹاورز میں 41.14 کروڑ روپے میں ایک لگژری 5-بی ایچ کے اپارٹمنٹ بھی خریدا تھا۔ یہ جائیدادیں ان کی رئیل اسٹیٹ میں بڑی سرمایہ کاری کو نمایاں کرتی ہیں۔

    دبئی میں ولا

    ابھیشیک بچن دبئی کے جمیرہ گالف اسٹیٹس میں ایک پُرتعیش ولا کے بھی مالک ہیں، جو شہر کے مہنگے ترین علاقوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہ پراپرٹی ان کے اعلیٰ معیار کے جائیدادوں میں دلچسپی کو ظاہر کرتی ہے۔

    expensive and luxurious

    اسپورٹس ٹیمیں

    ابھیشیک انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) کی فٹبال ٹیم چنئیین ایف سی کے شریک مالک ہیں، جس کی مالیت تقریباً 29.8 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ ان کے پاس پرو کبڈی ٹیم بھی ہے جس کی مالیت تقریباً 100 کروڑ روپے ہے۔ اسپورٹس میں ان کی سرمایہ کاری ان کی مختلف دلچسپیوں اور کاروباری سمجھ بوجھ کو ظاہر کرتی ہے۔

    لگژری گاڑیاں

    ابھیشیک بچن کے گیراج میں کچھ انتہائی قیمتی گاڑیاں بھی ہیں۔ ان کی گاڑیوں میں سب سے کم قیمت والی گاڑی 1.33 کروڑ روپے کی بتائی جاتی ہے جبکہ سب سے مہنگی گاڑی تقریباً 3.29 کروڑ روپے کی ہے۔

    فلمیں

    ایک رپورٹ کے مطابق ابھیشیک بچن ایک فلم کا معاوضہ تقریباً 10سے 12 کروڑ روپے لیتے ہیں۔ انہوں نے سال 2000 میں فلم ‘رفیوجی’ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا، جسے جے پی دتہ نے ڈائریکٹ کیا اور اسی فلم سے کرینہ کپور نے بھی اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے مختلف پروجیکٹس میں اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔

    نئی فلم میں منفرد کردار

    ابھیشیک بچن جیسے جیسے سینما اور دیگر منصوبوں میں اپنے اُفق کو وسعت دے رہے ہیں، ان کی آنے والی فلم ’کنگ‘ ان کے کیریئر کا ایک اہم لمحہ ثابت ہو سکتی ہے۔ اس متوقع فلم میں وہ شاہ رخ خان کے ساتھ ایک ولن کے کردار میں نظر آئیں گے، جس نے پہلے ہی کافی ہلچل مچا دی ہے۔

    اس کے علاوہ مذکورہ فلم میں شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان بھی ہیں، جنہوں نے 2023 میں زویا اختر کی فلم ‘دی آرچیز’ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ شائقین ابھیشیک کی اس نئے اور چیلنجنگ کردار میں کارکردگی کے منتظر ہیں اور ایک منفرد اور تازگی بھرا آن اسکرین تاثر دیکھنے کے خواہاں ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ 5 سالوں( 2020 سے 2024 ) کے دوران دونوں باپ بیٹے (بگ بی اور ابھیشیک بچن) نے بھارت بھر میں تقریباً 220 کروڑ روپے کی جائیدادیں خریدیں۔

  • ابھیشیک بچن اور ایشوریا کے خراب تعلقات کی وجہ بننے کا الزام، اداکارہ نمرت کور کا ردعمل

    ابھیشیک بچن اور ایشوریا کے خراب تعلقات کی وجہ بننے کا الزام، اداکارہ نمرت کور کا ردعمل

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نمرت کور نے اداکار ابھیشیک بچن کے ساتھ اپنے تعلق کی خبروں پر ردعمل دیدیا۔

    گزشتہ سال سے اداکارابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی طلاق کی افواہیں زیر گردش ہیں جبکہ کئی عرصے سے اس جوڑے کو ایک ساتھ بھی نہیں دیکھا گیا جس کی وجہ سے دونوں کے مداح افسردہ ہیں۔

    دونوں کی طلاق کی افواہوں کے بعد چند روز قبل بھارتی میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں کے درمیان علیحدگی کی وجہ ابھیشیک کا مبینہ غیر ازدواجی تعلق ہے۔

     ابھیشیک بچن کا فلم ’دسوی‘ کی اداکارہ نمرت کور کے ساتھ غیر ازدواجی تعلق جوڑے کے درمیان علیحدگی کی وجہ بنا جس کے بعد دونوں شخصیات نے ایک دوسرے سے راستے جدا کرلیے۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے مزید کہنا تھ اکہ ’ابھیشیک بچن نے نمرت کور سے غیر ازدواجی تعلق قائم کرکے ایشوریا کو دھوکا دیا، مبینہ طور پر ابھیشیک نمرت کور کیلئے سنجیدہ ہوگئے تھے لیکن جب انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا تو انہوں نے ایشوریا کے پاس واپس آنے کی کوشش کی لیکن اداکارہ نے اس کی اجازت نہیں دی اور راستے الگ کرلیے‘۔

    تاہم اب ابھیشیک سے ڈیٹنگ کی خبریں سامنے آنے کے بعد اداکارہ نمرت کور نے اپنا ردعمل دیا ہے۔

      بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران نمرت کور کا کہنا تھا کہ اس طرح کی  باتوں کو روکنا ناممکن ہے، میں کچھ بھی کہوں  لوگ پھر بھی وہی کہیں گے جو وہ چاہتے ہیں، اس لیے ایسی باتوں  کو روکنا ممکن نہیں ہے۔

  • ’ایشوریا جیسا ساتھی ملنے پر۔۔۔۔‘ ابھیشیک بچن نے کیا کہا؟

    ’ایشوریا جیسا ساتھی ملنے پر۔۔۔۔‘ ابھیشیک بچن نے کیا کہا؟

    بالی وڈ کی سپر اسٹار جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان طلاق کی افواہیں تاحال دم نہیں توڑ سکیں جب کہ آئے دن جوڑے کے حوالے سے کوئی نہ کوئی خبر سوشل میڈیا اور بھارتی میڈیا پر زیرِ گردش رہتی ہے۔

    تاہم اب ابھیشیک بچن کی 2022 کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اداکار کو ساتھی اداکارہ نمرت کور کے ہمراہ اپنی فلم ’داسوی‘ کی تشہیر کے دوران گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    اس انٹرویو میں ابھیشیک بچن نے اپنی ایشوریا کی تعریف میں کہا کہ ایشوریا رائے مجھے ہمیشہ ذہنی اور جذباتی طور پر سپورٹ کرتی ہے، وہ اس لحاظ سے بے مثال ہے اور میں اپنے آپ کو خوش قسمت تصور کرتا ہوں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Bollywood Bubble (@bollywoodbubble)

    ابھیشیک نے مزید کہا تھا کہ ایشوریا جیسے جیون ساتھی کے ہونے کا ایک بڑا فائدہ یہی ہے کہ وہ میرے کام کی نوعیت کو سمجھتی ہیں، انہیں اس انڈسٹری میں کام کرنے کا مجھ سے زیادہ تجربہ ہے، اس لیے اس کی باریکیاں اور تقاضے بھی جانتی ہیں۔

    اداکار نے کہا کہ جب آپ شوٹنگ سے تھک ہار کر گھر آتے ہیں اور آپ کا دن اچھا نہ گزرا ہوتو یہ احساس سکون بخشتا ہے کہ گھر میں کوئی ہے جو آپ کی کیفیت کو سمجھ سکتا ہے۔

    ابھیشیک بچن نے ایشوریا رائے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے زندگی کے مشکل لمحات کو جس طرح خوبصورتی سے گزارے وہ یقیناً حیران کن ہے، ایشوریا رائے ایک باہمت اور بہادر عورت ہے۔

  • ابھیشیک کے ساتھ طلاق کی افواہوں کے درمیان نویا نندا کا ایشوریا کی تصویر پر رد عمل

    ابھیشیک کے ساتھ طلاق کی افواہوں کے درمیان نویا نندا کا ایشوریا کی تصویر پر رد عمل

    بالی ووڈ کے معروف اداکار ابھیشیک بچن کے ساتھ طلاق کی افواہوں کے درمیان بچن کی نواسی نویا نندا کا ایشوریا رائے بچن کی تصویر پر رد عمل سامنے آیا ہے۔

    حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے اور عالیہ بھٹ نے پیرس فیشن ویک کے ریڈ کارپٹ پر واک کی ہے، اس موقع پر دونوں اداکاراؤں کے جلوؤں نے حاضرین اور دیکھنے والوں کے دل موہ لیے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریا رائے ایک مشہور کاسمیٹک برانڈ کی برانڈ ایمبیسیڈر ہیں جبکہ عالیہ بھٹ نے فیشن ویک میں پہلی مرتبہ شرکت کی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Alia Bhatt (@aliaabhatt)

    تاہم اس ایونٹ کے بعد بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اس خوبصورت شام کی کچھ جھلکیاں شیئر کیں جن میں ایشوریا کے ساتھ ایک خاص لمحہ بھی شامل ہے۔

    اس فیشن ایونٹ میں، ایشوریہ ایک شاندار سرخ لباس میں جلوہ گر ہوئیں، جبکہ عالیہ نے ایک دھاتی لباس میں خوبصورتی کا مظاہرہ کیا، اداکاؤں کی اس دلکش تصاویر کو دیکھ کر نویا نویلی نندا بھی تبصرہ کیے بغیر نہیں رہ سکیں۔

    امیتابھ بچن کی نواسی نویا نویلی نندا نے پوسٹ کو پسند کیا اور ان تصاویر کے لیے دل کو چھونے والا اسٹار ایموجی کمنٹ کیا۔

    واضح رہے کہ 2007 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے ابھیشیک اور ایشوریا کا رشتہ ان دنوں مشکل وقت سے گزر رہا ہے اور اس بات کا دعویٰ بھارتی میڈیا کی جانب سے گزشتہ برس سے کیا جارہا ہے۔

    بالی وڈ جوڑے کے درمیان علیحدگی کی خبریں اس وقت عروج پر آئیں جب مکیش امبانی کے بیٹے آننت امبانی کی شادی کے فوٹو شوٹ میں بچن خاندان کو ایشوریا رائے اور آرادھیا کے بغیر دیکھا گیا۔

    دوسری جانب ایشوریا بھی بیٹی آرادھیا کے ساتھ اکیلے پہنچی تھیں جس سے اداکاروں کے درمیان دوری کی خبروں نے جنم لیا تھا۔