Tag: ابھیشیک بچن

  • ویڈیو: ابھیشیک اور ایشوریا کی طلاق کی افواہیں دم توڑنے لگیں

    ویڈیو: ابھیشیک اور ایشوریا کی طلاق کی افواہیں دم توڑنے لگیں

    بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے اور اداکار ابھیشیک بچن کی طلاق کی افواہیں گردش دم توڑنے لگیں، اداکارہ پچن ہاؤس پہنچ گئیں۔

    اپریل 2007 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے ابھیشیک اور ایشوریا کا رشتہ ان دنوں مشکل وقت سے گزر رہا ہے اور اس بات کا دعویٰ بھارتی میڈیا کی جانب سے گزشتہ برس سے کیا جارہا ہے۔

    حال ہی میں طلاق کی خبروں سے متعلق بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ابھیشیک بچن نے کہا تھا کہ آپ لوگوں کو اپنی ویب سائٹس یا اخباروں کے لیے اسٹوریز چاہیے ہوتی ہیں، کوئی بات نہیں ہم سلیبریٹیز ہیں اور ہمیں یہ سب برداشت کرنا پڑے گا، ساتھ ہی اداکار نے اپنی شادی کی انگوٹھی دکھائی اور کہا تھا کہ ’’دیکھیں، میں اب تک شادی شدہ ہوں ‘‘۔

    اس سے قبل ایشوریا رائے کے بچن ہاؤس چھوڑنے کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں اور امیتابھ بچن نے اپنی بہو کو سوشل میڈیا سے اَن فالو بھی کردیا تھا۔

    تاہم ان تمام خبروں کے بعد بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن کی بہو اور اداکارہ ایشوریا رائے اپنی بیٹی کے ہمراہ اپنے سسرال پہنچ گئیں جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشوریا کی ویڈیو گزشتہ روز کی ہے، ویڈیو میں ایشوریا کو گرین سوٹ اور آرادھیا کو اسکول کے یونیفارم میں دیکھا گیا۔

    اداکارہ اور ان کی بیٹی آرادھیا نے گھرکے باہر موجود فوٹوگرافرز کو دیکھ کر کوئی ریسپانس نہیں دیا اور نہ ہی ہاتھ ہلایا۔

  • ابھیشیک بچن نے ایشوریا رائے سے طلاق کی خبروں پر بالآخر خاموشی توڑ دی

    ابھیشیک بچن نے ایشوریا رائے سے طلاق کی خبروں پر بالآخر خاموشی توڑ دی

    بالی ووڈ کے معروف اداکار ابھیشیک بچن نے بالآخر اپنی اہلیہ و اداکارہ ایشوریا رائے کے ساتھ طلاق کی خبروں پر ردعمل دے دیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ پر گزشتہ کئی مہینوں سے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی خبریں سرگرم ہیں۔

    دونوں کی طلاق کی افواہیں سرگرم ہونے کی کئی وجوہات بھی ہیں، جوڑے کو کئی دفعہ اکثر تقریبات میں الگ الگ شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

    جس تقریب میں بچن فیملی شرکت کرتی ہے تو وہاں ابھیشیک بچن اپنی اہلیہ ایشوریا رائے اور بیٹی آرادھیا کے بجائے اپنے والدین کے ہمراہ انٹری دیتے ہیں۔

    دوسری جانب انہی افواہوں کے درمیان ابھیشیک بچن نے طلاق پر مبنی ایک آرٹیکل بھی لائک کیا تھا جس کے بعد اس جوڑی کی علیحدگی کی خبروں نے مزید زور پکڑلیا تھا۔

    تاہم، اب ٹائمز آف انڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا کہ اداکار ابھیشیک بچن نے برطانیہ کے بھارتی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی طلاق کی خبروں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اس کی تردیدی کی ہے۔

    ٹائمز آف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ ابھیشیک بچن نے ’بالی ووڈ یو کے‘ سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہیں اپنی شادی کی انگوٹھی دکھائی اور کہا کہ میں ابھی تک شادی شدہ ہوں، علیحدگی کی افواہوں کے بارے میں کہنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ لیکن مجھے افسوس ہوتا ہے کہ لوگ خبروں کی تصدیق کیے بغیر ایسی خبریں پھیلا دیتے ہیں، مجھے معلوم ہے کہ ایسی خبریں کیوں پھیلائی جاتی ہیں کیونکہ میڈیا کو اپنی ویب سائٹس یا اخباروں کے لیے اسٹوریز چاہیے ہوتی ہیں، اسی لیے وہ ایسی جھوٹی خبریں بناکر شائع کردیتے ہیں۔

    ابھیشیک بچن نے مزید کہا کہ ٹھیک ہے کوئی بات نہیں، ہم مشہور شخصیات ہیں اور ہمیں اپنی نجی زندگی سے متعلق ایسی خبروں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    یاد رہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی سال 2007 میں ہوئی تھی اور ان کے گھر بیٹی آرادھیا کی پیدائش سال 2011 میں ہوئی تھی۔

  • ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان طلاق کی افواہوں‌ کی حقیقت کیا ہے؟

    ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان طلاق کی افواہوں‌ کی حقیقت کیا ہے؟

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ایشوریہ رائے نے شوہر و اداکار ابھیشیک بچن کے ساتھ سیلفی شیئر کرکے طلاق کی افواہوں کو غلط ثابت کردیا۔

    ایشوریہ نے شوہر ابھیشیک بچن اور بیٹی ارادھیا بچن کے ساتھ سیلفی شیئر کی جس میں تینوں کو سرخ رنگ کے لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ابھیشیک بچن کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے ان کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    ایشوریا رائے بچن کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور اس بات پر خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ بالی ووڈ کی اس مشہور جوڑی کی شادی ابھی تک برقرار ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی میڈیا پر گزشتہ کچھ عرصے سے ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن  کی علیحدگی سے متعلق خبریں گردش کر رہی تھیں اور یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ دونوں طلاق کے لیے جلد عدالت سے رجوع کریں گے۔

  • بعض اوقات کبڈی کے کھلاڑیوں کو مجھ سے زیادہ معاوضہ ملتا ہے: ابھیشیک بچن

    بعض اوقات کبڈی کے کھلاڑیوں کو مجھ سے زیادہ معاوضہ ملتا ہے: ابھیشیک بچن

    بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشیک بچن نے کہا ہے کہ بعض اوقات کبڈی کھلاڑیوں کو مجھ سے زیادہ معاوضہ ملتا ہے۔

    کبڈی بھارت کا قومی کھیل ہے،  کرکٹ کو بھارت میں سب سے زیادہ کو پسند کیا جاتا ہے تاہم  پرو کبڈی لیگ انڈین پریمیئر لیگ کے بعد ملک میں دوسرے سب سے زیادہ دیکھے جانے والا ایونٹ ہے اور گزشتہ کئی سال سے کبڈی لیگ نے کھیل میں انقلاب برپا کیا ہے۔

    بھارت کے پرو کبڈی لیگ کی فرنچائز جے پور پنک پینتھر کے مالک بالی وڈ کے اداکار ابھیشیک بچن نے ایک انٹرویو میں کبڈی سے اپنی محبت اور فرنچائزاونر بننے کی دلچسپ کہانی سنائی ہے۔

    ابھیشیک نے انکشاف کیا کہ مسٹر مہندرا( بھارت کے بڑے بزنس میں) نے پرو کبڈی لیگ شروع کرنے کا خیال پیش کیا، میں نے اپنی ٹیم اس وقت صرف یہ سمجھنے کے لیے بنائی کہ ایسی لیگ کتنی قابل عمل ہوگی، اور اس تحقیق کے دوران مجھے جو کچھ معلوم ہوا، اس نے میرے ہوش اڑا دیے۔

    اداکار نے بتایا کہ جب مجھے اس لیگ کا حصہ بننے کے لیے کہا گیا تو میرا پہلا ردعمل یہی تھا’’کبڈی‘‘، اس وقت مجھے اس کے بارے میں کچھ نہیں پتا تھا، میں نے ان سے وقت لیا اور اس پر تحقیق شروع کردی۔

    ابھیشیک نے کہا کہ میں نے بچپن میں کبڈی کھیلی تھی، لیکن میں نے تحقیق کے دوران یہ دیکھا کہ جدید دور میں کبڈی کس طرح کھیلی جاتی ہے جس کے لیے میں اپنے گھر کے قریب کبڈی میچ دیکھنے گیا۔

    ’’یہ ایک مقامی کبڈی ٹورنامنٹ تھا لیکن اسے 10 ہزار لوگ دیکھ رہے تھے، اس ماحول اور کبڈی کے جذبے نے میرے ہوش اڑا دیے، اس وقت میں نے یہ سوچا کہ ہم اس کھیل کو قومی سطح پر کیوں نہیں لا رہے‘‘۔

    اداکار نے بتایا کہ’ کبڈی کا عروج صرف ناظرین کی تعداد سے نہیں بلکہ کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں اضافے سے بھی ہوا ہے، ابھیشیک نے اعتراف کیا کہ کچھ کھلاڑی مجھ سے زیادہ کماتے ہیں‘۔

  • ’بے روزگار ‘کہنے پر ابھیشیک بچن  نے ٹرولز کو آڑے ہاتھوں لے لیا

    ’بے روزگار ‘کہنے پر ابھیشیک بچن نے ٹرولز کو آڑے ہاتھوں لے لیا

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن ہمیشہ ٹرولنگ کے زد میں رہتے ہیں، زیادہ تر اس وقت جب ان کا موازنہ ان کے والد اور تجربہ کار اداکار امیتابھ بچن سے کیا جاتا ہے۔

    بھارتی اداکار ابھیشیک بچن کو سوال پوچھنے پر سوشل میڈیا ٹرولز نے انہیں ’بےروزگار‘ کہہ دیا جس کے جواب میں اداکار نے ٹرولز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    ہوا کچھ یوں کہ ابھیشیک بچن ایک صحافی کو ٹوئٹر پر جواب دیتے ہوئے یہ کہا کہ ’کیا لوگ ابھی بھی اخبارات پڑھتے ہیں؟‘ جس کے جواب میں ایک صارف نے ری ٹوئٹ کیا کہ ’ذہین لوگ پڑھتے ہیں، آپ جیسے بےروزگار نہیں پڑھتے۔‘

    اس پر ابھیشیک بھی چپ نہ رہ سکے، انہوں نے بھی موقع پر چوکا مارتے ہوئے اس شخص کا پہلے شکریہ ادا کیا پھر اسے ہی ٹرول کردیا۔

    اداکار نے تحریر کیا کہ ’ویسے ذہانت اور روزگار کا آپس میں تعلق نہیں ہے، آپ کی ہی مثال لے لیتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ آپ برسرِ روزگار ہیں، مجھے یہ بھی یقین ہے کہ (ٹوئٹ کے مطابق) آپ ذہین نہیں ہیں۔

    ابھیشیک کے اس جواب کو ٹوئٹر پر ان کے مداحوں نے خوب سراہا اور تبصرے کرتے ہوئے ایک نے لکھا کہ آپ نے اسکرین پر بہترین اور عمدہ پرفارمنسز دی ہیں، آپ ایسے لوگوں کو نظرانداز کریں۔

    کمسن بیٹی پر تنقید کرنے والوں کو ابھیشیک بچن کا کرارا جواب

    ایک اور صارف نے ابھیشیک کے لیے یہ بھی لکھا کہ آپ انہیں سنجیدہ نہ لیں، ایسے لوگ دوسروں پر تنقید کر کے اپنی خوشیاں تلاش کرتے ہیں۔

    دوسری جانب اپنی صاحبزادی نویا نویلی نندا کے پوڈکاسٹ ’واٹ دی ہیل نویا‘میں شویتا بچن نے والدہ جیا بچن کے ہمراہ شرکت کی۔

    شویتا بچن نے دوران گفتگو ابھیشیک بچن کے 20 سالہ فلمی کیریئر پر بھی بات چیت کی اور کہا کہ لوگ بھائی کا موازنہ والد سے کرتے ہیں، ابھیشیک بچن کی ٹرولنگ کرنے والے مجھے امیتابھ بچن پر تنقید کرنے والوں سے زیادہ پریشان کرتے ہیں۔

    شویتا بچن نے مزید کہا کہ ابھیشیک بچن کا امیتابھ بچن سے موازنہ کرنا مناسب نہیں ہے، جب بھی دونوں پر تنقید کی جاتی ہے تو میں بھائی کے تحفظ کے لیے پریشان ہوجاتی ہوں۔

    ابھیشیک بچن صحافی پر برہم ہوگئے

    گفتگو کے دوران جیا بچن نے ابھیشیک بچن کے حسن مزاح کی تعریف کی، جس سے شویتا بچن نے بھی اتفاق کیا۔

    ہوسٹ نویا نے گفتگو کا حصہ بنتے ہوئے کہا کہ میں بھی نانا امیتابھ بچن کے بجائے ماموں ابھیشیک بچن کے لیے محسوس کرتی ہوں، مسلسل اُن کا بے جوڑ موازنہ کیا جاتا ہے۔

    نویا نے کہا کہ نانا سے ماموں کا موازنہ کسی صورت بنتا ہی نہیں ہے، آپ کسی کا کسی بہت ہی بڑے سے کیسے تقابل کرسکتے ہیں؟ پوچھتی ہوں کیا ان دونوں کا کوئی میچ ہے؟ زندگی بھر ایسا نہیں ہوسکتا۔