Tag: ابھیشیک شرما

  • آئی پی ایل اکھاڑے میں تبدیل، شبمن گل نے ابھیشیک شرما کو لات مار دی

    آئی پی ایل اکھاڑے میں تبدیل، شبمن گل نے ابھیشیک شرما کو لات مار دی

    انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کو بھارتی کھلاڑیوں نے اکھاڑے میں تبدیل کردیا، تھپڑ مارنے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد اب شبمن گل نے ابھیشیک شرما کو میچ کے دوران لات ماردی۔

    گجرات ٹائٹنز اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیمیں گزشتہ روز احمد آباد میں کھیلے گئے میچ میں مدمقابل تھیں، جس میں ہوم ٹیم کے کپتان شبمن گل نے رن آؤٹ پر امپائرز کیساتھ تلخ کلامی کی بعدازاں حریف ٹیم کے کھلاڑی ابھیشیک شرما کو میچ کے دوران لات ٹکادی۔

    اس سے قبل بھارتی انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک میچ کے دوران کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے بیٹر رنکو سنگھ کو دہلی کیپیٹلز کے کلدیپ یادیو نے میدان میں تھپڑ دے مارا تھا۔

    بھارتی کرکٹر کلدیپ یادیو کی اپنے ساتھی کرکٹر رنکو سنگھ کو میچ کے اختتام پر طمانچہ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی تھی۔

    میچ کے دوران دونوں کرکٹرز میں جھگڑا شروع ہوا تھا تاہم میدان میں کھلاڑیوں نے بیچ بچاؤ کرتے ہوئے جھگڑا ختم کروادیا تھا جبکہ واقعہ میچ ریفری کو رپورٹ کردیا گیا۔

    میچ کے اختتام پر جب تمام کھلاڑی ایک ساتھ موجود تھے تو کلدیپ یادیو نے رنکو سنگھ کو میدان میں تھپڑ مار دیا۔

    بابراعظم نے پی ایس ایل کی تاریخ میں نیا سنگ میل عبور کرلیا

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کلدیپ یادیو کی جانب سے نامناسب رویہ اختیار کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ صارفین نے بھارتی کرکٹر پر جرمانے یا معطلی کیلئے بھی مطالبہ کررہے ہیں۔

    اس میچ میں رنکو سنگھ کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے دہلی کیپیٹلز کو 14 رنز سے شکست دی تھی۔

  • ابھیشیک شرما کے کیریئر میں یوراج سنگھ کا کیا کردار ہے؟ والد کا بڑا انکشاف

    ابھیشیک شرما کے کیریئر میں یوراج سنگھ کا کیا کردار ہے؟ والد کا بڑا انکشاف

    انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میں شاندار سنچری بنانے والے بھارتی بیٹر ابھیشیک کی بیٹنگ کو نکھارنے میں یوراج سنگھ کا کردار سامنے آیا ہے۔

    بھارت کے نوجوان جارح مزاج بیٹر ابھیشیک شرما کئی بار ذکر کرچکے ہیں کہ بھارت کے لیجنڈری آل راؤنڈر یوراج سنگھ ان کے سرپرست ہیں اور کس طرح دو بار ورلڈ کپ جیتنے والے پلیئر نے ان کی بیٹنگ صلاحیت کو نکھارنے میں میں مدد کی ہے۔

    انگلینڈ کے خلاف ابھیشیک نے صرف 17 گیندوں پر 50 رنز بنائے اور یوراج کے ماضی میں لگائے گئے دلکش شارٹس کی یادیں تازہ کر دیں، 2007 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران یوراج نے اسٹیورٹ براڈ کو چھ بالز پر 6 چھکے رسید کیے تھے۔

    ابھیشیک کے والد اور بچپن کے کوچ، راج کمار شرما نے بھارتی ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات چیت میں اپنے بیٹے کے کیریئر میں یوراج کے بااثر کردار کا انکشاف کیا۔

    راجکمار نے سابق بھارتی آل راؤنڈر کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے ابھیشیک کی مدد کرنے کے لیے وقت نکالا۔ یوراج نے بارہا سوشل میڈیا پر اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ ابھیشیک کو ایک بڑی اننگز کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ یوراج سنگھ ہمیشہ ابھیشیک کے لیے کھڑے رہے ہیں، انھوں نے اسکی کرکٹ میں بہت تعاون کیا ہے، ہمیشہ ابھیشیک کو وقت دیا ہے اور اس پر بہت کام کیا ہے۔

    ابھیشیک کی یوراج سنگھ سے پہلی ملاقات رانجی ٹرافی کے دوران ہوئی تھی، بھارت کے سابق آل راؤنڈر ان کی صلاحیتوں سے فوری طور پر متاثر ہوگئے تھے۔

    راجکمار نے بتایا کہ یوراج نے ابھیشیک سے پوچھا تھا کہ کیا وہ اس کے ساتھ ٹریننگ کرنا چاہتے ہیں اور اسے ایک بہتر کرکٹر بنانا چاہتے ہیں پھر ابھیشیک کو انھوں نے کافی گر سکھائے اور آج ابھیشیک سب کے سامنے ہے۔

  • بھارت کو انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 سے قبل دھچکا

    بھارت کو انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 سے قبل دھچکا

    بھارت کو انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ سے قبل دھچکا لگ گیا۔

    انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں بھارت کو پہلے ٹی 20 میں کامیابی دلوانے والے اوپنر ابھیشک شرما کی انجری کی وجہ سے شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

    ابھیشیک شرما کے دائیں ٹخنے میں انجری ہوئی ہے جس کے سبب وہ چنئی ٹی 20 سے محروم رہ سکتے ہیں۔

    اوپنر بیٹر نے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 20 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کرکے یووراج سنگھ کا ریکارڈ برابر کردیا تھا۔

    ابھیشیک نے صرف 34 گیندوں پر 79 رنز بنا کر بھارت کو فتح کو یقینی بنایا تھا تاہم اب انجری کی وجہ سے ان کی جگہ دوسرے بیٹر کو شامل کیا جاسکتا ہے۔

    بھارت کے اسکواڈ میں ریزرو اوپنر نہیں تاہم قوی امکان ہے کہ ابھیشیک کی وجہ ستلک ورما کو فائنل الیون کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔

    تلک ورما کو ٹیم میں شامل کیا جاتا ہے تو وہ سنجو سیمسن کے ساتھ اننگ اوپن کریں گے۔

    واضح رہے کہ کپتان سوریا کمار یادیو جنہوں نے پہلے میچ میں چار نمبر پر بیٹںگ کی تھی ممکنہ طور پر وہ خود نمبر تین پر بیٹںگ کرسکتے ہیں۔

    یاد رہے کہ پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز میں بھارت کو انگلینڈ کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

  • بھارتی کرکٹر نے ٹی 20 میں 28 گیندوں پر سنچری جڑ دی

    بھارتی کرکٹر نے ٹی 20 میں 28 گیندوں پر سنچری جڑ دی

    بھارتی کرکٹر ابھیشیک شرما نے ڈومیسٹک ٹی 20 ٹورنامنٹ میں 28 گیندوں پر سنچری جڑ دی۔

    سید مشتاق علی ٹرافی کے میچ میں پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے ابھیشیک شرما نے میگھالیا کے خلاف 28 گیندوں پر سنچری اسکور کی ہے، انہوں نے 29 گیندوں پر 106 رنز بنائے۔

    گزشتہ ہفتے ارول پٹیل نے گجرات کی نمائندگی کرتے ہوئے تریپورا کے خلاف 35 گیندوں پر 113 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔

    واضح رہے کہ ساحل چوہان نے استونیا کی نمائندگی کرتے ہوئے سائپرس کے خلاف گزشتہ برس جون میں 27 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔

    ابھیشیک شرما نے ٹورنامنٹ کی چوتھی سنچری اسکور کی ہے اور وہ فہرست میں ٹاپ پر آگئے ہیں جبکہ انمکت چاند، رتوراج گائیکواڈ، ایشان کشن، شریاس ایئر بھی تین، تین سنچریاں اسکور کرچکے ہیں۔

    راجکوٹ میں کھیلے گئے میچ میں میگھالیا نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے تھے اور پنجاب کو جیت کے لیے 143 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    پنجاب نے ابھیشک شرما کی دھواں دار سنچری کی بدولت مطلوبہ ہدف 9.3 اوورز میں حاصل کرلیا۔

    یاد رہے کہ ابھیشیک شرما نے بھارت کی جانب سے 12 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز بھی کھیلے ہیں جبکہ وہ آئی پی ایل میں سن رائزز حیدرآباد کی نمائندگی کرتے ہیں اور انہیں 14 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا گیا ہے۔