Tag: اب بغیر ویزہ سعودی عرب کا سفر ممکن، مگر کیسے؟

  • سعودی عرب کے لیے خصوصی پروازیں، عوام کے لیے وزیر اعظم کی جانب سے بڑی خوش خبری

    سعودی عرب کے لیے خصوصی پروازیں، عوام کے لیے وزیر اعظم کی جانب سے بڑی خوش خبری

    اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی کاوشوں سے پی آئی اے کو سعودی عرب کے لیے 21 مزید پروازوں کا خصوصی اجازت نامہ مل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے لیے خصوصی پروازوں کے معاملے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، گزشتہ رات سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے وزیر اعظم سے لوگوں کی پریشانی اور بے پناہ رش کا مسئلہ حل کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کی استدعا کی تھی۔

    اعلیٰ سطحی سفارتی ذرایع استعمال کرنے کے بعد صرف قومی ایئر لائن کو سعودی عرب کی جانب سے خصوصی طور پر مزید پروازیں جاری کرنے کا پروانہ جاری کر دیا گیا۔

    وزیر اعظم کی مداخلت کے ساتھ 21 مزید پروازوں کے سسٹم میں آنے کے بعد پی آئی اے کی صلاحیت 25،500 افراد کی ہو گئی ہے، یہ تمام افراد 30 ستمبر سے پہلے سعودی عرب روانہ ہو جائیں گے۔

    یاد رہے کہ پی آئی اے نے 15 ستمبر کو اجازت ملتے ہی بکنگ کا آغاز کر دیا تھا، تاہم زیادہ تر اقامے جو 30 ستمبر کو مدت پوری کر رہے ہیں کی وجہ سے پی آئی اے کے دفاتر اور ایجنٹس کے پاس غیر معمولی رش ہو گیا تھا، کچھ عناصر نے اس موقع سے فائدہ اٹھا کر کئی گنا مہنگے ٹکٹس فروخت کرنے شروع کر دیے تھے۔

    سی ای او پی آئی اے نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اصل کرائے شائع کروائے اور مزید پروازوں کی اجازت طلب کی، تاہم سعودی حکام کی جانب سے مانگی گئی 28 پروازوں کے مقابلے میں صرف 13 پروازیں منظور کی گئیں۔

    سعودی عرب میں ملازمت کر نے والوں کے لیے اچھی خبر

    خیال رہے کہ پی آئی اے کی ہفتہ وار 23 پروازیں پاکستان کے مختلف شہروں سے سعودی عرب کے لیے روانہ ہو رہی ہیں جن میں گنجائش 12،000 افراد کی تھی، 13 مزید پروازوں کی وجہ سے 3500 کی مزید گنجائش پیدا ہوئی تاہم یہ بھی طلب سے بہت کم تھی۔

    اب اکتوبر کے مہینے کے لیے پی آئی اے نے پہلے ہی اپنی پروازیں دوگنی کرنے کے لیے سعودی حکام سے درخواست کر لی ہے۔

    سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک کا کہنا تھا کہ پی آئی اے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی،  وزیر اعظم پاکستان، وزیر ہوا بازی،  وزیر خارجہ شاہ محمود اور زلفی بخاری کی خصوصی مشکور ہے، اس وقت جب ہمارے ہم وطن شدید پریشانی میں مبتلا تھے وزیر اعظم کے کردار کے باعث اب بہ آسانی سعودیہ روزگار کے لیے جا سکیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ پی آئی اے وزارت خارجہ سے بات چیت کر رہی ہے کہ اقامے کی مدت میں بھی توسیع کے لیے سعودی حکام سے بات کریں، ہر مشکل گھڑی میں پی آئی اے قوم کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہوتی ہے اسی لیے قوم بھی پی آئی اے کا ہی رخ کرتے ہیں۔

  • اب بغیر ویزہ سعودی عرب کا سفر ممکن، مگر کیسے؟

    اب بغیر ویزہ سعودی عرب کا سفر ممکن، مگر کیسے؟

    ریاض : سعودی حکام نے امریکا، برطانیہ اور شینگن ممالک کے ویزوں کے حامل افراد کو بغیر ویزہ ریاست میں داخلے کی اجازت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شعبہ سیاحت کے حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شینگن ممالک، امریکا اور برطانیہ کے ویزوں کے حامل افراد سیاحت کی غرض سے سعودی عرب میں بغیر ویزے کے داخل ہوسکتے ہیں چاہیں وہ کسی بھی ملک کے رہائشی ہوں۔

    مذکورہ ذرائع نے عرب ٹی وی سے خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ تجارتی اور سیاحتی ویزوں کے حامل افراد کو مملکت پہنچنے پر فوری طور پر ویزے کے حصول کی اجازت ہوگی۔

    سعودی حکام کی جانب سے تمام فضائی کمپنیوں کو یہ ہدایت جاری کردی گئی ہیں کہ جس افراد کے پاسپورٹ پر مذکورہ ممالک کا ویزہ ہو، انہیں بغیر ویزہ سعودی عرب آنے کی اجازت ہے لیکن اس کی دو شرائط ہیں۔

    پہلی شرط یہ ہے کہ مذکورہ ممالک کا ویزہ سعودی ہوائی اڈے، بندرگاہ یا بری سرحدی چوکی پہنچنے اور دورہ مکمل کرنے تک مؤثر ہو۔

    دوسری شرط یہ ہے کہ مذکورہ ممالک کا ویزہ لینے والے کے افراد کے پاسپورٹ پر کم از کم ایک بار اس ملک میں داخلے کی مہر لگی ہوئی ہو۔

    یاد رہے کہ سعودی عرب نے گذشتہ برس 27 ستمبر کو اعلان کیا تھا کہ وہ نئے ویزا نظام کے تحت دنیا بھر سے سیاحوں کے استقبال کا آغاز کر رہا ہے۔

    اس نظام کے تحت سیاحوں کے لیے ایک سال کا ویزا نکلوانا ممکن ہوگا جبکہ انہیں ایک دورے کے دوران مملکت میں 90 روز تک قیام کی اجازت ہوگی۔