Tag: اب سے موسیقی اور تھیٹر سعودی عرب کے تعلیمی نصاب کا حصّہ ہوگا

  • سعودی عرب میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

    سعودی عرب میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

    ریاض: سعودی عرب کے مشرقی ریجن دمام میں ریاستی سلامتی کے ادارے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کی ہولناک سازش کو ناکام بنا دیا۔

    سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق مملکت میں دہشتگردانہ کارروائی کے ذریعے تباہی پھیلانے کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے، دمام میں اسٹیٹ سیکورٹی کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے دو دہشتگردوں کو فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کر دیا۔

    ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دو مشتبہ افراد دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی دمام شہر میں چلا رہے تھے کہ کار کی نشاندہی کر کے اس کا پیچھا کیا گیا، دہشتگرد العند کے علاقے میں واقع ایک عمارت میں چھپ گئے اور فورسز کو دیکھ کر گولیاں چلا دیں۔

    جوابی کارروائی میں دونوں دہشتگرد مارے گئے جن کی شناخت احمد عبداللہ اور عبداللہ حسین النمر کے نام سے ہوئی ہے، ہلاک شدگان کی گاڑی سے پانچ کلو دھماکا خیز مواد (آر ڈی ایکس) جو کہ فوجی مقاصد کے لیے مواد کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے برآمد کر لیا گیا جب کہ ایک مشین گن، دو پستول اور گولیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔

    https://www.instagram.com/tv/B6qFhG1nM2U/?utm_source=ig_web_copy_link

    ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے ایک ساتھی کو بعدازاں گرفتار کیا گیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے اور اس کے دیگر ساتھیوں کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے، تفتیش مکمل ہونے تک ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی جائے گی۔

  • اب سے موسیقی اور تھیٹر سعودی عرب کے تعلیمی نصاب کا حصّہ ہوگا

    اب سے موسیقی اور تھیٹر سعودی عرب کے تعلیمی نصاب کا حصّہ ہوگا

    ریاض : سعودی وزیر تعلیم نے کہا ہے ک نئی ثقافتی اور فنی سرگرمیوں کے اجازت ناموں کے اجرا کا اختیار وزارت ثقافت کو منتقل کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر تعلیم کے ساتھ ملاقات کے بعد شہزادہ بدر نے انکشاف کیا ہے کہ مملکت کے اسکولوں میں موسیقی، تھیٹر اور دیگر فنون متعارف کرائے جائیں گے۔

    عرب ٹی وی کے مطابق سعودی وزیر ثقافت نے ٹویٹر پر اسکول کے بچوں کے میوزیکل بینڈ کی ایک پرانی بلیک اینڈ وائٹ تصویر بھی پوسٹ کی اور اس کے ساتھ یہ عبارت تحریر کی خوب صورت دن واپس آئیں گے۔

    دوسری جانب سعودی عرب کے وزیر تعلیم حمد آل الشیخ کا کہنا تھا کہ وہ ابتدائی طور پر وزیر ثقافت کے ساتھ متفق ہو گئے ہیں جس کے تحت تعلیمی نصاب اور سرگرمیوں میں بعض فنون کو شامل کیا جائے گا اور نئی ثقافتی اور فنی سرگرمیوں کے اجازت ناموں کے اجرا کا اختیار وزارت ثقافت کو منتقل کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ سعودی حکومت وژن 2030 کے تحت مختلف اقدامات کررہی ہے، مملکت میں اس حوالے سے روشن خیالی سے متعلق اہم اقدامات بھی اٹھائے جارہے ہیں۔