Tag: اتحاد

  • پی ٹی آئی سے اتحاد؟ جے یو آئی سینیٹر کا اہم بیان آ گیا

    پی ٹی آئی سے اتحاد؟ جے یو آئی سینیٹر کا اہم بیان آ گیا

    پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے رہنماؤں کی ملاقاتیں جاری ہیں دونوں جماعتوں میں اتحاد سے متعلق جمعیت علما اسلام کے سینیٹر کا اہم بیان آ گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ جے یو آئی کسی اتحاد کا حصہ بن بھی سکتی ہے اور نہیں بھی بن سکتی۔ اپوزیشن اتحاد کے لیے کافی چیزوں میں وضاحت ضروری ہے اور جب تک پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد نہ ہو، ان کے کسی اتحاد میں شامل نہیں ہو سکتے۔

    سینیٹر کامران مرتضی نے کہا کہ پی ٹی آئی خود ایک جماعت ہے اور اس کے احتجاج پر قدغن نہیں لگائی جا سکتی۔ لیکن ہم دوسری جماعتوں کے مزاج کے مطابق احتجاج نہیں کرتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جس خط کی بات کی جا رہی ہے، اس کے خدوخال واضح نہیں۔ علیمہ خانم پارٹی کی عہدیدار نہیں صرف بانی پی ٹی آئی کی بہن ہیں۔

    جے یو آئی سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ صرف کے پی کو مائنس کر کے باقی ملک کی بات نہیں کرنی ہے۔

     

  • آصف زرداری سے اتحاد سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی: گورنر خیبرپختونخوا

    آصف زرداری سے اتحاد سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی: گورنر خیبرپختونخوا

    پشاور: گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ آصف زرداری  سے اتحاد سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارا ملک آئین و قانون کے مطابق چلتا ہے، الیکشن کمیشن کو فیصلہ کرنے کا اختیار آئین نے دیا ہے،ملک آئین کے مطابق چلتا ہے کسی کی مرضی سے نہیں۔

    گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس تو بہت وکلا ہیں عدالت جاسکتے ہیں، ن لیگ کو سینیٹ الیکشن میں انتخابی نشان نہیں ملا تھا، امیدوار سینیٹ الیکشن میں انتخابی نشان کے بغیر لڑے۔

    انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے گور نرہاؤس قیام میں سیاسی میٹنگ نہیں ہوئی، خیبرپختونخوا کا صوبہ مہمان نواز ہے، مہمان آتے رہتے ہیں اور سیاسی جماعتیں الیکشن کے دوران ملاقاتیں کرتی رہتی ہیں۔

    حاجی غلام علی نے کہا کہ فیصل کنڈی نےکہا کہ وہ جے یوآئی کے خلاف الیکشن لڑیں گے، آصف زرداری  سے اتحاد سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی، میرا فرض ہے کہ ریاست اور عوام کو آپس میں جوڑوں۔

    گورنرخیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں میں باتیں بہت ہوتی ہیں عمل کچھ پر ہوتا ہے، خیبرپختونخوا کو مالی مسائل کا سامنا ہے جس پر وزیراعظم سے بات کی، وزیراعظم نے صوبے کے مسائل ہل کرنے کی یقینی دہانی کرائی ہے۔

    گورنرخیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ آئین کے مطابق صوبے سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیےگئے، اس وقت صوبے میں ملازمین کو تنخواہیں دینے میں بھی مسائل ہیں۔

    گورنرخیبرپختونخوا نے الیکشن سے متعلق کہا کہ الیکشن میں جانا ہے فیصلہ ہوچکا ہے، الیکشن میں رکاوٹ کا سوچنا عدالت کی توہین ہوگی۔

  • ایمریٹس اور اتحاد ایئر ویز میں معاہدہ، سیاحوں کے لیے مزید سہولت

    ایمریٹس اور اتحاد ایئر ویز میں معاہدہ، سیاحوں کے لیے مزید سہولت

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کی ایئر لائنز ایمریٹس اور اتحاد ایئر ویز نے ایک نیا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت مسافروں کو کسی بھی ایئر پورٹ سے آنے جانے کی اجازت ہوگی۔

    اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ایئر لائنز ایمریٹس اور اتحاد ایئر ویز نے ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت مسافر سنگل ٹکٹ کے ذریعے ایک سے زیادہ مقامات سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

    اس معاہدے کے تحت مسافر دبئی یا ابو ظہبی کے لیے سنگل ٹکٹ بک کر سکیں گے اور کسی دوسرے ایئر پورٹ سے واپس آسکیں گے، مسافروں کو آزادی حاصل ہوگی کہ وہ اپنی سہولت کے تحت اپنے سفر کا پلان بنا سکیں۔

    ایمریٹس کے صدر ٹم کلارک نے کہا کہ ہمیں اتحاد ایئر ویز کے ساتھ دوبارہ کام کر کے خوشی ہو رہی ہے۔ دونوں ایئر لائنز عرب امارات آمد اور روانگی کے لیے بہترین آپشنز دے رہی ہیں جس سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔

    اس معاہدے کے تحت ابتدائی طور پر یورپ اور چین سے آنے والے مسافروں کو سہولت دی جائے گی۔

    اتحاد ایئر ویز کے سی ای او انتونو آلدو نیوز کا کہنا تھا کہ ہمارے معاہدے سے مسافروں کو سہولت ہوگی کہ وہ ایک ٹکٹ پر دبئی اور ابو ظہبی کے سفر سے لطف اندوز ہو سکیں، مسافروں کے لیے یہ ہر لحاظ سے بہترین آپشن ہے۔

    جمعرات کو ایمریٹس کے چیف کمرشل آفیسر عدنان کاظم اور اتحاد کے چیف آپریٹنگ آفیسر محمد البلوکی نے دبئی میں اس معاہدے پر دستخط کیے۔

    دونوں ایئر لائنز کی شراکت امارات میں سیاحت کو فروغ دینے اور اسے سیاحت کے لیے چوٹی کے ممالک کی صف میں کھڑا کرنے کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔

  • احتساب کی پالیسی پر اگر اتحادی رکاوٹ بنے، تو اتحاد سے الگ ہوسکتے ہیں: وزیراعظم

    احتساب کی پالیسی پر اگر اتحادی رکاوٹ بنے، تو اتحاد سے الگ ہوسکتے ہیں: وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعطم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے نفرت پھیلانے کا بھارتی منصوبہ ناکام بنایا، کرتا رپورراہداری گگلی نہیں سیدھا سادہ فیصلہ ہے.

    ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے اولین ٹی وی انٹرویو میں‌ کیا. وزیراعظم نے کہا کہ جمہوریت میں شفافیت ضروری ہے، سینسر شپ بری چیز ہے، چاہتاہوں، یہ حکومت اتنی شفاف ہو، جتنا پہلے کوئی حکومت نہیں تھی۔

    [bs-quote quote=”ہیلتھ انشورنس کارڈ لے کر آرہے ہیں، جو غریب افراد مقدمات نہیں لڑ سکتے، انھیں حکومت وکیل فراہم کرے گی” style=”style-7″ align=”left” author_name=”وزیراعظم عمران خان”][/bs-quote]

    انھوں نے کہا کہ 100 دن میں حکومت کی سمت کا تعین کیا جاتا ہے، حکومت کی سمت سے آگاہ کرناچاہتاہوں، ایسا سسٹم لاناچاہتا ہوں، جس میں نچلے طبقے کو فائدہ پہنچے، ایلیٹ کلاس کے لئے اچھے وکیل موجود ہیں، غریب آدمی جیلوں میں پڑے ہوتے ہیں، ہماراپوراسسٹم چھوٹے سے طبقے کو تحفظ دینے کے لئے بنا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ اگر میرا کوئی وزیر غلط کام کرتا ہے، تو چاہتاہوں وہ بےنقاب ہو، کام نہ کرنے والے وزرا گھر جاسکتے ہیں، ہمارے نظام میں نوکریاں بھی صرف ایلیٹ کلاس کو ملتی ہیں، اصل غربت دیہاتوں میں ہے،نچلےطبقےکومواقع دینا چاہتے ہیں، ہم پورے پاکستان میں ہیلتھ انشورنس کارڈ لے کر آرہے ہیں، جو غریب افراد مقدمات نہیں لڑ سکتے، انھیں حکومت وکیل فراہم کرے گی۔

    انھوں نے کہا کہ انڈوں کی بات بل گیٹس نےکی، تو سب کو ایک دن بعد سمجھ آئی، کچھ پیسے خرچ کرکے چھوٹے کسانوں کو مضبوط بنا سکتے ہیں، حلال گوشت کی تجارت2 ہزارارب کی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت 19ارب ڈالر کا خسارہ چھوڑ کر گئی تھی، خسارہ زیادہ ہونے پر مارکیٹ میں ڈالر کی مانگ بڑھ گئی، پچھلے ایک سال میں روپے کی قدر مستحکم کرنے کے لئے7 ارب ڈالر خرچ کئے گئے، ڈالر اوپر جانےکا ٹی وی دیکھ کر پتا چلا، اسٹیٹ بینک خودمختار ادارہ ہے، مستقبل میں اقتصادی اشاریے بہتری کی طرف جارہے ہیں، برآمدات اور ترسیلات زر سے زرمبادلہ میں اضافہ ہوگا، زرمبادلہ کے لئے سب سے بڑاذریعہ غیرملکی سرمایہ کاری ہوتی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ مختصرمدت میں غیرملکی سرمایہ کاری کے کئی معاہدے کرلئے، اسپیشل زون ،فارن انویسٹمنٹ،مقامی لیبر شپ کا فارمولہ لا رہے ہیں، کوشش کررہےہیں کہ اداروں کو مضبوط کریں، تمام وزرا کی 100دن کی کارکردگی کا جائزہ آئندہ ہفتے لوں گا، وزرا کی کارکردگی دیکھ رہا ہوں ہوسکتا ہے، شاید کئی وزیر تبدیل کرنے پڑیں۔

    [bs-quote quote=” ٹرمپ ٹوئٹ کی زبان سمجھتا ہے اس لئے اسے حقائق بتائے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”وزیر اعظم عمران خان”][/bs-quote]

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  کرپٹ لوگوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔ چھبیس ملکوں سے معاہدے ہوگئے، بیرون ملک گیارہ ارب ڈالر کا پتہ چل گیا۔ سوئٹزرلینڈ سے پانچ سال کے اکاونٹس کی تفصیل مانگ لی ہے۔ تیس کھرب تک قرضہ پہنچانےوالوں کا احتساب ہوگا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاک فوج  حکومت کے منشور کےساتھ کھڑی ہے،آرمی چیف لاپتا افراد کامسئلہ حل کرنے کےلیےساتھ ہیں، کرتارپور راہداری گگلی نہیں، سیدھا سادہ فیصلہ ہے، پراکسی وار سے نہیں مذاکرات سے مسئلہ کشمیر حل ہوسکتا ہے اور ہم اس کے لیے پرعزم ہیں۔


    طالبان مذاکرات : امریکی صدر نے وزیراعظم عمران خان سے مدد مانگ لی


    ان کا کہنا تھا کہ ساڑھے 18ارب ڈالرخسارے کے بعد پہلے دن سے فائر فائٹنگ کرنی پڑتی ہے، حکومت نے کسی ادارے کے نام یا جے آئی ٹی میں مداخلت نہیں کی،اعظم سواتی کےمعاملے پر مداخلت نہیں کی،بابراعوان نے بھی خود استعفیٰ دیا، نندی پور کیس میں جو بھی فیصلہ آئے گا اس پرعمل کریں گے، اعظم سواتی کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب کے دروازے ہر کسی کے لئے کھلے ہیں، اداروں کے آزاد، خومختار بورڈ ہونے چاہییں۔

    [bs-quote quote=”وزرا کی کارکردگی دیکھ رہا ہوں ہوسکتا ہے، شاید کئی وزیر تبدیل کرنے پڑیں” style=”style-7″ align=”left” author_name=”وزیراعظم عمران خان”][/bs-quote]

    انھوں نے کہا کہ احتساب سب کے لئےکی پالیسی پر اتحادی رکاوٹ بنے تو اتحاد سے پیچھے ہٹ سکتے ہیں، مقصد تک پہنچنے کے لئے حکمت عملی بنانا پڑتی ہے، سیکیورٹی معاملات پر مشاورت ضروری ہوتی ہے، احتساب سب کے لئےکی پالیسی پر اتحادی رکاوٹ بنے تو پرواہ نہیں۔ قانون سازی کے لئے زرداری اور نواز کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوں گے۔

    انھوں نے کہا کہ ایکزون گروپ 27سال بعد پاکستان میں سرمایہ کاری کررہا ہے، کرپشن کی وجہ سے چھوٹی اور درمیانی صنعتیں تباہ حال ہوچکی ہیں، ایف بی آر کا کام صرف وصولی ہے، پالیسی بنانا حکومت کا کام ہے۔سرمایہ کاروں کوپیسہ بناتے دیکھ کر دوسرےسرمایہ کارآتے ہیں، کاروبار میں آسانی میں پاکستان سب سے پیچھے ہیں، ہماری پالیسی ہے لوگوں کو پیسہ بنانے دیں۔ سب کمپنیوں کو یقین دلایا ہے ان کی ہر طرح سے مدد کریں گے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ نیب میرے ماتحت ہوتی، تو کم ازکم 50بڑے کرپٹ لوگ جیل میں ہوتے،چین نے 5سال میں بدعنوانی پر400وزیروں کو فارغ کیا، قوم فیصلہ کرے کیا یہ کرپشن کا نظام چلنے دینا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین پہلے دن سے شور مچارہے ہیں کہ حکومت ناکام ہوچکی ہے، ہم نے کوئی نیا کیس نہیں بنایا،سب پرانے کیسز چل رہے ہیں، بدعنوانی پربڑے لوگوں کو پکڑیں گے تو نیچے سب ٹھیک ہوجائے گا، بیوروکریسی میں رکاوٹ بننےوالوں کا صفایا ہوگا، آنےوالےدنوں میں دونوں اطراف سےپاکستان میں ڈالرز آئیں گے۔

    [bs-quote quote=”چارٹر آف ڈیموکریسی کےنام پر ملک لوٹنے والے کریمنلز ہیں، وہ چاہتے ہیں جمہوریت بچانے کے لئے اتفاق سے چلنے کی بات کروں” style=”style-7″ align=”left” author_name=”وزیراعظم عمران خان”][/bs-quote]

    انھوں نے کہا کہ شہبازشریف جیل سے آکرپی اے سی کے چیئرمین بنیں گے، کیا یہ مذاق نہیں، شہبازشریف پر 56کمپنیوں کے کیسز ہیں، چارٹر آف ڈیموکریسی کےنام پر ملک لوٹنے والے کریمنلز ہیں، اب وہ چاہتے ہیں کہ جمہوریت بچانے کے لئے میں اتفاق سے چلنے کی بات کروں، پاک فوج پی ٹی آئی حکومت کے منشور کے ساتھ کھڑی ہے، مجھے کسی کا خوف یا ڈر نہیں ہے، یمن کےمعاملے پر سعودی اور ایرانی قیادت کو پیغام پہنچا دیا ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ نبیﷺ سےعشق کےبغیر ایک شخص میں ایمان آہی نہیں سکتا، ٹی ایل پی قیادت کی گرفتاری عدالت کافیصلہ ہے، ریاست کہیں نہ کہیں اسٹینڈ لیتی ہے۔  مولانا فضل الرحمان کی سیاسی دکان بند ہوگئی اس لیے ٹی ایل پی کی حمایت کررہے ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ امریکی صدرٹرمپ نے آج مجھے خط لکھا ہے، ٹرمپ نے خط میں پاکستان کےکردار کی تعریف کی، ٹرمپ نےطالبان کو مذاکرات کے لیے تیارکرنے پرمدد مانگی ہے، افغان امن کے لیے ہر ممکن کردارادا کریں گے، میں مغربی ذہنیت کو سب سے بہتر سمجھتا ہوں، ٹرمپ ٹوئٹ کی زبان سمجھتا ہے اس لئے اسے حقائق بتائے، سب سے بہترین سرمایہ کاری ملائیشیا سے پاکستان آرہی ہے، اپنے مقصد کےلئےپہنچنےکیے لئے سمجھوتا کرنا پڑتا ہے۔