Tag: اتحادی جماعتوں کا اجلاس

  • نگراں وزیراعظم کا انتخاب، شہبازشریف نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا

    نگراں وزیراعظم کا انتخاب، شہبازشریف نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا

    وزیراعظم شہبازشریف نے پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا، وزیراعظم کی زیرِصدارت پی ڈی اتحادیوں کا اجلاس آج ہوگا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے اسمبلی تحلیل کرنے کے 9 اگست کی تاریخ دے دی گئی ہے جس کے بعد حکومت نگراں وزیراعظم کے نام پر مشاورت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، وزیراعظم شہبازشریف نے پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

    وزیراعظم کی زیرِصدارت پی ڈی اتحادیوں کا اجلاس آج منعقد کیا جائے گا، پی ڈی ایم اور اتحادیوں کا اجلاس ویڈیو لنک پر ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان اور دیگر رہنما شرکت کریں گے، اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے سربراہان بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔

    اجلاس میں نگران وزیر اعظم کے نام پر وزیر اعظم مشاورت کی جائے گی، نگران سیٹ پر وزیر اعظم پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے۔

  • ڈاکٹر طاہرالقادری نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا

    ڈاکٹر طاہرالقادری نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔

    پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پاکستان مسلم لیگ ق اور مجلس وحدت المسلمن سمیت تمام اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج دوپہر لاہور میں طلب کرلیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں کی قیادت آج ہونے والے اجلا س میں مستقبل کا لائحہ عمل طے کریں گی۔