Tag: اتحادی جماعتوں کے ارکان

  • آئینی ترامیم : وزیراعظم  کا اتحادی جماعتوں  کے ارکان کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

    آئینی ترامیم : وزیراعظم کا اتحادی جماعتوں کے ارکان کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے آئینی ترامیم پر اتحادی جماعتوں کے ارکان کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی اراکین اسمبلی کوعشائیہ پرمدعوکر لیا، عشائیہ میں سینیٹ اورقومی اسمبلی ارکان شریک ہوں گے، جس میں آئینی ترامیم پرحکومتی اراکین کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

    حکومت کی جانب سےپارلیمان میں آئینی ترمیم اتوارکوپیش کیےجانےکاامکان ہے ، حکومت اپنےممبران کی مکمل حاضری کویقینی بنارہی ہے اور وزیراعظم نےتمام اتحادی ارکان کوپیرتک اسلام آبادمیں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

    بیرون ملک جانے والوں کو بھی واپس بلالیا گیا ہے، رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز فرانس، عبدالغفور حیدری آج چین سے وطن واپس پہنچیں گے۔

    ن لیگی رہنما ،اعجاز الحق نے بتایا کہ ترامیم اتفاق رائےسےہوں تواچھی بات ہے، اداروں میں تصادم نہیں ہوناچاہیے۔

    خیال رہے آئینی ترامیم دو تہائی اکثریت منظور کرانے کے لیے اسمبلی میں دو سو چوبیس ووٹ درکار ہیں، حکومتی ارکان کی تعداد دو سوچودہ ہے۔ حکومت کومزید دس ووٹ درکار ہیں۔

    سینیٹ میں دوتہائی اکثریت چونسٹھ ارکان کی بنتی ہے جبکہ حکومتی ارکان کی تعداد ساٹھ ہے تاہم حکومتی حلقوں کا دعویٰ ہے آئینی ترامیم منظور کرانے کیلئے نمبرز پورے ہیں۔

  • اہم قانون سازی : وزیراعظم نے آج اتحادی جماعتوں کے ارکان کو عشائیہ پر مدعو کرلیا

    اہم قانون سازی : وزیراعظم نے آج اتحادی جماعتوں کے ارکان کو عشائیہ پر مدعو کرلیا

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ میں ہونے والی اہم قانون سازی کے معاملے پر آج اتحادی جماعتوں کے ارکان کو عشائیہ  پر مدعو کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے پارلیمنٹ میں رواں ہفتے اہم قانون سازی کے معاملے پر آج اتحادی جماعتوں کے ارکان کو عشائیہ پر مدعو کرلیا۔

    حکومتی ذرائع نے بتایا کہ عشائیہ وزیراعظم ہاؤس میں شام ساڑھے سات بجے ہوگا، جےیوآئی ف کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاہم جےیوآئی نے اب تک شرکت کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ملکی معاشی صورت حال اور مجوزہ قانون سازی پرارکان کواعتماد میں لیں گے، حکومت ججوں کی تعداد بڑھانے سمیت آئینی اصلاحاتی پیکج بھی لانا چاہتی ہے

    واضح رہے کہ حال ہی میں سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد بڑھانے کے بل قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پیش کیے گئے تھے۔

    آزاد سینیٹر عبدالقادر نے سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد 21 تک بڑھانے کے لیے ’سپریم کورٹ (ججوں کی تعداد) ترمیمی بل 2024‘ ایوان بالا میں پیش کیا۔

    مسلم لیگ (ن) کے رکن پارلیمنٹ دانیال چوہدری کی جانب سے ایوان زیریں میں پیش کیا گیا، جس میں عدالت عظمیٰ میں ججوں کی تعداد 23 تک بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا۔

    دونوں بلوں میں عدالت عظمیٰ میں ججوں کی تعداد بڑھانے پر زور دیا گیا تاکہ مقدمات کے ایک اہم بیکلاگ سے نمٹا جا سکے۔