Tag: اتحاد ایئرویز

  • اتحاد ایئرویز نے 2 نئی خدمات متعارف کروا دیں

    اتحاد ایئرویز نے 2 نئی خدمات متعارف کروا دیں

    یو اے ای کی پرچم بردار کمپنی اتحاد ایئرویز نے 2024 کے آغاز کے موقع پر ہندوستان کے لیے دو نئی خدمات متعارف کروادیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اتحاد ایئرویز نے اعلان کیا کہ ابوظہبی سے کوزی کوڈ (CCJ) اور ہندوستان کے علاقے کیرالہ میں ترواننت پورم (TRV) کے لیے روزانہ کی پروازیں نئے سال کے دن شروع ہوئیں۔

    اتحاد کے سی ای او اینٹونوالڈو نیوس کا کہنا ہے کہ ”ہم نے ہندوستان اور ابوظہبی کے درمیان نان اسٹاپ راستوں کا ایک شاندار گروپ قائم کیا ہے“ جو صارفین کو ہندوستان کے اہم ہوائی اڈوں میں سے کسی ایک سے گزرے بغیر ہمارے بڑھتے ہوئے نیٹ ورک تک آسان رسائی فراہم کرتا ہے۔

    ان منزلوں کے لیے نان اسٹاپ خدمات سے اتحاد کے ہندوستانی گیٹ ویز کی کل تعداد 10 ہوگئی ہے۔

    مزید برآں، اتحاد ایئر ویز نے ممبئی اور دہلی کے لیے پروازوں کی فریکوئنسی کو بھی بڑھا دیا ہے، جو اس کے دو سب سے مشہور روٹس ہیں،2023 میں، ایئر لائن نے کولکتہ کے لیے خدمات دوبارہ شروع کیں۔

    2024 کے لیے، اتحاد نے پہلے ہی بوسٹن،امریکا کے لیے نئی پروازوں کا اعلان کر دیا ہے، جو 31 مارچ سے نیروبی، کینیا کے لیے یکم مئی سے شروع ہو رہی ہے، اور اس کے موسم گرما کے شیڈول میں نیس، فرانس کے لیے ایک افتتاحی نان اسٹاپ سروس اور یونانی جزائر کے لیے براہ راست پروازیں شامل ہیں۔

    نیویس کا کہنا ہے کہ ”ابو ظہبی میں ہموار اور عملی رابطے اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ہمارے مہمان GCC، یورپ بشمول لندن اور شمالی امریکہ کے لیے منزلوں تک آسانی سے رسائی حاصل کر سکیں۔

    اتحاد ایئرویز نے دلوں کو چھو لینے والی مہم متعارف کرادی

    مزید برآں، وہ ابوظہبی میں اپنے سفر کے ایک لازمی حصے کے طور پر ایک شاندار اسٹاپ اوور سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

  • ابوظہبی سے پاکستان کے لئے پروازیں ،  اتحاد ایئرویز کا بڑا اعلان

    ابوظہبی سے پاکستان کے لئے پروازیں ، اتحاد ایئرویز کا بڑا اعلان

    کراچی : اتحاد ایئرویز نے ابوظہبی سے پاکستان کے لئے پروازوں کا شیڈول جاری کردیا ، اتحاد ائیر لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے لیے روزانہ پروازیں آپریٹ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق اتحاد ایئرویز نے ابوظہبی سے پاکستان کے لئے اکتوبر اور نومبر میں پروازوں کا شیڈول جاری کردیا ، شیڈول ابوظہبی سے پاکستان کے 3بڑے شہروں کے لیے جاری کیا گیا۔

    اتحاد ائیر لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے لیے روزانہ پروازیں آپریٹ کرے گی اور اس آپریشن میں بوئنگ 787 اورایئربس اے 321 طیارے استعمال کئے جائیں گے۔

    یاد رہے رواں سال جون میں اتحادایئرویز نے پاکستان سےفلائٹ آپریشن عارضی طورپر بند کرنےکافیصلہ کیا تھا ، اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ پاکستان سےفلائٹ آپریشن فوری طورپرمعطل کردیاگیا، ابوظبی سے پاکستان کا فلائٹ آپریشن چلتارہے گا۔

    غیرملکی ایئرلائن کی کارگوفلائٹ دوطرفہ جاری رہےگی، پاکستان کےلئےپروازوں کاجائزہ لیاجاتارہتاہے ، ٹکٹ بک کراتےوقت مسافرتفصیلات پی این آر میں درج کرائیں۔

    بعد ازان  غیر ملکی ائیر لائن اتحاد ائیرویز نے 16 جولائی سے پاکستان کے لئے اپنی پروازوں میں اضافہ کردیا تھا اور کہا تھا کہ  اتحاد ائیر ویز پاکستان کے لئے ہفتہ وار 12 پروازیں آپریٹ کرے گی، لاہور کے لئے 7 ،اسلام آباد کے لئے 2 اور کراچی کے لئے 3 پروازیں آپریٹ ہوں گی۔

  • دو غیر ملکی ایئرلائنز کا  پاکستان کیلئے فضائی آپریشن عارضی طورپر بند کرنے کا فیصلہ

    دو غیر ملکی ایئرلائنز کا پاکستان کیلئے فضائی آپریشن عارضی طورپر بند کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : اتحاد ایئرویز  اور فلائی دبئی نے پاکستان کیلئےفضائی آپریشن عارضی طورپر بند کرنےکافیصلہ کرلیا، تاہم اتحاد ایئرویز کا ابوظبی سے پاکستان کا فلائٹ آپریشن چلتارہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اتحادایئرویز نے پاکستان سےفلائٹ آپریشن عارضی طورپر بند کرنےکافیصلہ کرلیا، اعلامیہ میں کہا کہ پاکستان سےفلائٹ آپریشن فوری طورپرمعطل کردیاگیا، ابوظبی سے پاکستان کا فلائٹ آپریشن چلتارہے گا۔

    غیرملکی ایئرلائن کی کارگوفلائٹ دوطرفہ جاری رہےگی، پاکستان کےلئےپروازوں کاجائزہ لیاجاتارہتاہے ، ٹکٹ بک کراتےوقت مسافرتفصیلات پی این آر میں درج کرائیں۔

    دوسری جانب فلائی دبئی نے بھی پاکستان کیلئےفضائی آپریشن عارضی معطل کرنےکافیصلہ کیا ہے ، فلائی دبئی کاپاکستان سےدبئی کاآپریشن25 جون سے بند کردیا جائے گا۔

    کراچی لاہوراسلام آبادسےفلائی دبئی کی پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں ، مسافروں کی ٹکٹس کی رقومات واپسی پالیسی پرکی جائےگی، فلائی دبئی کی جانب سےکورونا پھیلنےکی وجہ سےآپریشن بندکیاجارہاہے ، آپریشن کی بحالی کااعلان بعدمیں کیاجائےگا۔