Tag: اتحاد ٹاؤن

  • کراچی سے لاپتہ ہونے والی  ایک اور خاتون کا اپنی مرضی سے جانے کا انکشاف

    کراچی سے لاپتہ ہونے والی ایک اور خاتون کا اپنی مرضی سے جانے کا انکشاف

    کراچی: اتحاد ٹاؤن لاپتہ ہونے والی ایک اور خاتون کا اپنی مرضی سے جانے کا انکشاف سامنے آیا ، خاتون اہلخانہ سےناراض ہوکر گھر سے چلی گئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن سے لاپتہ ہونے والی خاتون مل گئی، پولیس نے بتایا کہ خاتون اہلخانہ سےناراض ہوکر گھر سے چلی گئی تھی، خاتون کے اغوا کا مقدمہ اتحاد ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون نے ابتدائی بیان میں اپنی مرضی سے گھر سے جانے کا بتایا ہے۔

    مزید پڑھیں : کراچی سے لاپتہ ہونے والی 15 سالہ لڑکی کا اپنی مرضی سے جانے کا انکشاف

    یاد رہے گذشتہ ہفتے گلشن اقبال پولیس نے مبینہ اغوا ہونے والی لڑکی کو نوشہرو فیروز بازیاب کرایا تھا، بعد ازاں ابتدائی تفتیش میں لڑکی نے بتایا تھا وہ اپنی مرضی سے گئی تھی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ چھاپے کے دوران مقدمے میں نامزد اظہر کو بھی گرفتار کرلیا ہے ، لڑکی کےاہل خانہ نےاظہر پر لڑکی کو اغواکرنے کا الزام لگایا تھا۔

    پولیس نے بتایا تھا کہ مبینہ ملزم اظہر لڑکی کے محلے میں سیکیورٹی گارڈ ہے۔

  • اتحاد ٹاؤن فیز ون کے تحت جشن آزادی کی  شاندارتقریب

    اتحاد ٹاؤن فیز ون کے تحت جشن آزادی کی شاندارتقریب

    لاہور : اتحاد ٹاؤن فيز ون مین رائیونڈ روڈ میں شاندار گرينڈ بیلیٹنگ اور يوم آزادی کی تقريب کا انعقاد کیا گیا جس میں پلاٹ نمبروں کی بیلٹنگ کا اعلان کیا گیا۔

    اس رنگا رنگ تقریب میں نامور گلوکار بلال سعید نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا، یوم آزادی کی خوشی میں آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا، تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    میزبانی کے فرائض نامور اداکار واسع چودھری نے انجام دیئے، اس موقع پر شرکاء کو پلاٹ نمبرز الاٹ کیے گئے، کنسرٹ اور آتش بازی نے اس تہوار کے ماحول کو نئی بلنديوں پر پہنچا ديا، تقریب کے شرکاء بلال سعید کی پرفارمنس پر جھوم اٹھے۔

    اتحاد ٹاؤن

    چيف آپريٹنگ آفيسر شيخ شجاع الله خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم اپنے ملک کی آزادی کا جشن منا رہے ہيں تو آئيے ترقی کے جذبے سے سرشار اپنی صلاحيتوں کا بھی جشن منائيں جو پاکستان کے رئيل اسٹيٹ سيکٹر کی حقیقت ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اتحاد ٹاؤن فيز 1 اتحاد اور ترقی کی علامت کے طور پر کھڑا ہے، اتحاد ٹاؤن کی بنيادی اقدار وعدے کے مطابق تکميل اور معيار ہیں، يہ تقريب نہ صرف ايک جشن کی علامت ہے بلکہ اس بات کو يقينی بنانے کے لئے ہمارے عزم کی بھی عکاسی کرتی ہے کہ وعدے صرف کئے ہی نہيں گئے بلکہ انہيں مسلسل پورا بھی کيا گيا ہے۔

    تقریب میں معزز ڈائریکٹرز، مینجنگ ڈائریکٹر چودھری محمد منیر سمیت گروپ ڈائریکٹرز چودھری فیصل منیر، چودھری سہیل منیر، چودھری راحیل منیر اور چیف آپریٹنگ آفیسر شیخ شجاع اللہ خان اس کی رونمائی کو دیکھنے کے لیے موجود تھے۔

    گروپ ڈائریکٹرز  نے جشن آزادی کے موقع پر دلی نیک خواہشات کا اظہار کیا، انہوں نے رئیل اسٹیٹ اور متحد کمیونیٹیز کے اہم کردار پر زور دیا جو ملک کے روشن مستقبل کے لیے ضروری ہیں۔ انہوں نے اتحاد کی انتظامیہ ٹیم کو مبارکباد دی اور ایک شاندار عوامی تقریب کے انعقاد پر مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

  • شہری کو اغوا کے بعد جلا دیا گیا

    شہری کو اغوا کے بعد جلا دیا گیا

    کراچی: شہر قائد کے ضلع غربی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں ایک شہری کو اغوا کے بعد بے دردی سے جلا دیاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں ایک شہری خیر محمد کو اغوا کیا گیا تھا، جس پر اغوا کاروں نے شدید تشدد کیا اور پھر اسے آگ لگا کر قبرستان میں پھینک دیا۔

    پولیس حکام نے اس واقعے کے حوالے سے کہا ہے کہ شہری پر جلائے جانے سے قبل تشدد بھی کیا گیا، واقعے کی اطلاع مقامی لوگوں نے دی تھی جنھوں نے پہلے قبرستان میں آگ دیکھی تو جا کر دیکھا کہ آگ ایک شخص کو لگی ہوئی ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری جائے وقوعے پر پہنچی، وہاں سے ایک نوجوان کی جھلسی ہوئی لاش ملی، لاش کے قریب جلی ہوئی نقدی اور شناختی کارڈ بھی ملا۔

    پولیس کے مطابق شناختی کارڈ اورنگی ٹاؤن راجہ تنویر کالونی کے رہائشی خیر محمد کا ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ تفتیشی ٹیم ایک بار پھر جائے وقوعہ کا دورہ کرے گی، اور شواہد اکٹھے کیے جائیں گے۔

    کراچی : باپ کے قتل میں ملوث بیٹا ڈرامائی انداز میں گرفتار

    یاد رہے کہ چند دن قبل کراچی کے علاقے کلفٹن شیریں جناح کالونی میں بھی قتل کا ایک سفاک واقعہ پیش آیا تھا، ایک بیٹے نے اپنے 80 سالہ باپ کو قتل کر دیا تھا اور پھر خود ہی تھانے پہنچ کر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا، لیکن پولیس کی ابتدائی تفتیش کے آگے زیادہ دیر تک اپنے جھوٹ پر قائم نہ رہ سکا اور سچ اگل دیا۔

    معلوم ہوا تھا کہ ملزم یاسر پسند کی شادی کرنا چاہ رہا تھا لیکن والد شہزاد راضی نہیں تھا، گھر فروخت کرنے کے حوالے سے بھی دونوں میں تنازع چل رہا تھا، بیٹے نے اس پر اپنے باپ کو جان سے مار دیا، پولیس نے ابتدائی تفتیش کے دوران ہی اس کی ہوشیاری پکڑ لی، اور باپ کے قتل کے الزام میں اسے گرفتار کر لیا۔