Tag: اتحاد کا فیصلہ

  • پی ٹی آئی کا سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کا فیصلہ

    پی ٹی آئی کا سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کا فیصلہ

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے صوبے اور وفاق میں حکومت بنانے کے لیے سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے آزاد منتخب ارکان سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونگے جبکہ پی ٹی آئی پنجاب میں سنی اتحاد کونسل کے پلٹ فارم سے حکومت بنائے گی۔

    ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے تمام آزاد ارکان سے بیان حلفی لینا شروع کردیا گیا، تحریک انصاف، سنی اتحاد کونسل کے پلیٹ فارم سے مخصوص نشستیں حاصل کریگی۔

    ذرائع نے بتایا کہ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا بھی کامیاب ہوچکے ہیں، صاحبزادہ حامد رضا کو تحریک انصاف کی حمایت حاصل تھی۔

    اس سے قبل صاحبزادہ حامد رضا، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر چلنے کا پہلے ہی اعلان کرچکے تھے۔

  • پرویز مشرف کی سربراہی میں لیگی دھڑوں کے اتحاد کا فیصلہ

    پرویز مشرف کی سربراہی میں لیگی دھڑوں کے اتحاد کا فیصلہ

    کراچی : مسلم لیگ کے تین دھڑوں کے اتحاد کافیصلہ طے پاگیا۔ سابق صدرپرویزمشرف لیگی اتحاد کے چیئرمین ہونگے۔

    ذرائع کےمطابق اتحاد کے صدرچوہدری شجاعت حسین اورپیرپگاڑا کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں ق لیگ، فنکشنل اورپاکستان مسلم لیگ کے اتحاد پراظہارخیال کیاگیا۔

    اتحاد کوحتمی شکل بجٹ کے فوری بعد دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت حسین اورپیرپگاراکوناراض لیگیوں کے ساتھ رابطوں کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

    چوہدری شجاعت پنجاب کے پی کے اورپیرپگاراسندھ کے ناراض مسلم لیگیوں سے رابطے کریں گے۔ ذرائع کے مطابق لیگی دھڑوں کے اتحاد کے بعدادغام کافیصلہ کیا جائے گا۔

    اس ملاقات میں اتحاد کوتیسری بڑی ایک سیاسی قوت بنانے کابھی فیصلہ کیاگیا۔ لیگی دھڑوں کے اتحاد کے چیئرمین پرویز مشرف ہونگے جبکہ عہدیداروں کافیصلہ لیگی دھڑوں کے انضمما م کے بعدکیا جائے گا۔

  • خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا بلدیاتی انتخابات میں اتحاد کا فیصلہ

    خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا بلدیاتی انتخابات میں اتحاد کا فیصلہ

    پشاور: تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے خیبرپختونخواکے بلدیاتی انتخابات میں اتحاد کا فیصلہ کرلیا۔

    خیبرپختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں اتحاد کا فیصلہ دونوں جماعتوں کے صوبائی قیادت کےاجلاس میں کیاگیا،پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں امیداروں کے انتخاب کےلئے مشترکہ پارلیمانی بورڈ تشکیل دیں گی۔

    بلدیاتی انتخابات کےلیے اپوزیشن جماعتوں اے این پی ،پیپلز پارٹی، اور جے یو آئی نے پہلے سے ہی اتحاد قائم کیا ہے،صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے دوران حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کےدرمیان مقابلہ ہوگا۔