Tag: اترپردیش

  • یاترا کے دوران سادھو نے بچے کو زمین پر پٹخ پٹخ کر مار دیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    یاترا کے دوران سادھو نے بچے کو زمین پر پٹخ پٹخ کر مار دیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک مذہبی یاترا کے دوران بے رحم سادھو نے اچانک ایک پانچ سالہ بچے کو ٹانگوں سے پکڑ کر زمین پر پٹخ پٹخ کر جان سے مار دیا، واقعے کی دل دہلا دینے والی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اترپردیش کے ضلع متھرا کے علاقے گووردھن میں مذہبی یاترا کے دوران ایک نہایت افسوس ناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ایک نام نہاد سادھو نے ایک پانچ سالہ لڑکے کو پکڑ کر بار بار زمین پر پٹخا، جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔

    پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کے روز پیش آیا جس میں 52 سالہ جعلی سادھو اوم پرکاش نے معصوم بچے پر حملہ کر کے اسے قتل کر دیا، مذکورہ مقام پر ہندو یاتری پیدل سفر کرتے ہیں، معلوم ہوا کہ بچہ وہاں ایک جنرل اسٹور چلانے والے ایک شخص کا بیٹا تھا۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ واقعے کی محرکات کا پتا نہیں چل سکا ہے، لڑکے کی شناخت 5 سالہ انکت کے نام سے ہوئی، جو چند برسوں سے اپنے نانا کے گھر رہ رہا تھا۔ واقعے پر مشتعل مقامی لوگوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کرنے سے پہلے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔

  • اترپردیش میں کمسن دلت لڑکی کے ساتھ اونچی ذات کے ہندوؤں کی اجتماعی زیادتی

    اترپردیش میں کمسن دلت لڑکی کے ساتھ اونچی ذات کے ہندوؤں کی اجتماعی زیادتی

    جونپور: بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک کمسن دلت لڑکی کے ساتھ اونچی ذات کے ہندوؤں کی اجتماعی زیادتی کا ایک اور ہولناک واقعہ پیش آیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی یوم آزادی دلتوں پر بھاری پڑ گیا، 14 اگست کی رات جونپور میں نشے میں دھت ہندو انتہا پسندوں نے لڑکی کو گھر سے اغوا کیا اور اسے جنسی زیادتی اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

    حالت بگڑنے پر ہندو انتہا پسند لڑکی کو تشویش ناک حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے، جب کہ بھارتی پولیس اونچی ذات کے با اثر ہندوؤں کے خلاف ایکشن لینے سے گریزاں ہے۔

    یہ واقعہ جونپور ضلع کے علاقے رسول آباد میں پیش آیا، اغوا کرنے والوں نے خود واقعے کی ویڈیو بھی بنائی، اس دوران لڑکی زبردست مزاحمت کرتی رہی۔

    واضح رہے کہ بی جے پی کی زیر حکومت ریاست اترپردیش دلتوں کے خلاف 13 ہزار جرائم کے ساتھ سر فہرست ہے، اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیا ناتھ نچلی ذات کے ہندوؤں کے خلاف انتہا پسندانہ نظریات پر بدنام ہیں۔

  • 3 سالہ بچے نے زندہ سانپ کو چبا کر مارڈالا

    3 سالہ بچے نے زندہ سانپ کو چبا کر مارڈالا

    اترپردیش: بھارت میں ایک 3 سالہ بچے نے زندہ سانپ کو چبا کر مار ڈالا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ اقعہ بھارت کی ریاست اترپردیش کے فرخ آباد ضلع میں پیش آیا، جہاں تین سالہ بچے نے صحن میں کھیلنے کے دوران اپنے قریب آنے والے سانپ کو چبا کر مار ڈالا۔

    رپورٹ کے مطابق دنیش کمار کا 3 سالہ بیٹا آیوش اپنے گھر کے صحن میں کھیل رہا تھا کہ اس نے شور مچانا شروع کردیا، جب اس کی دادی پوتے کی آواز سن کر باہر آئی تو بچے کے منہ میں مردہ سانپ  دیکھ کر حیران رہ گئیں۔

    بیوی کو ڈسنے والے سانپ کو شوہر اسپتال لے کر پہنچ گیا

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ بچے کی دادی نے پہلے تو پوتے کے منہ سے سانپ کو باہر نکالا اور اس کا منہ صاف کیا ساتھ ہی بچے کے والدین کو اطلاع دی۔

    واقعے سے خوفزدہ والدین نے مردہ سانپ کو بیگ میں ڈال کر بچے کو قریبی اسپتال لے گئے، تاکہ ڈاکٹر کو زہرہ کے حوالے سے سمجھنے میں آسانی ہو۔

    ڈاکٹروں نے بچے کو 24 گھنٹے نگرانی میں رکھنے کے بعد خطرے سے باہر قرار دے دیا، ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ بچے کو ضروری ادویات دی گئیں وہ اب ٹھیک ہے۔

    ڈاکٹر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے سانپ زیادہ زہریلا نہیں تھا جس کے باعث بچہ زیادہ متاثر نہیں ہوا۔

  • مسلمان دشمن مودی سرکار نے ایک اور تاریخی مسجد کو شہید کردیا

    اترپردیش: مسلمان دشمن مودی سرکار نے سڑک چوڑی کرنے کا بہانہ بناکر ایک اور تاریخی مسجد کو شہید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں انتہاپسند وزیراعلیٰ آدیتیہ ناتھ کی سرپرستی میں مسلمان کش کارروائیاں جاری ہیں۔

    ریاستی مشینری مسلمانوں کو ختم کرنے کے سرکاری ایجنڈے پرعمل درآمد کررہی ہے، اترپردیش میں سولہویں صدی میں تعمیر کی گئی تاریخی شاہی مسجد کو شہید کردیا۔

    سوشل میڈیا پرسامنے والی ویڈیوز میں مقامی انتظامیہ کے اہلکاروں کو بلڈورز کی مدد سے مسجد کو شہید کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    حکام نے دعویٰ کیا کہ مسجد سڑک کو چوڑا کرنے میں رکاوٹ بن رہی تھی اس لیے شہید کیا گیا۔

    مسجد انتظامیہ اور علاقے میں رہائش پذیر مسلمانوں نے مسجد کو شہید ہونے سے روکنے کے لیے مقامی عدالت سے رجوع کررکھا تھا جہاں کیس کی سماعت دو دن بعد ہونا تھی۔

  • اسکول میں بھوتوں کا سایہ؟ طالبات کی حالت غیر، تانترک طلب (ویڈیو)

    لکھنؤ: بھارتی ریاست اترپردیش کے ایک سرکاری اسکول میں 15 طالبات کی حالت اس وقت غیر ہو گئی جب انھوں نے دوپہر کا کھانا کھایا، تاہم اسکول انتظامیہ نے انھیں اسپتال پہنچانے کی بجائے تانترک بلوا لیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اترپردیش کے مہوبا ضلع میں واقع ایک سرکاری اسکول میں انتظامیہ کی جانب سے ملنے والے دوپہر کا کھانا کھانے سے پندرہ طالبات بیمار پڑ گئیں، چند لڑکیاں بے ہوش بھی ہو گئی تھیں، ان کے علاج کے لیے تانترک بلا لیا گیا۔

    قومی حقوق انسانی کمیشن (این ایچ آر سی) نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کر کے پورے معاملے کی تفصیل طلب کر لی، کمیشن کا کہنا تھا کہ طالبات کا علاج تانترک کے ذریعہ کرائے جانے کی خبر میں سچائی ہے تو یہ ان متاثرہ طالبات کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا معاملہ ہے۔

    رپورٹس کے مطابق طالبات کی طبیعت ناساز ہونے پر ان کے علاج کے لیے تانترک کو بلایا گیا تھا، مقامی لوگوں کا ماننا ہے کہ اسکول میں بھوتوں کا سایہ ہے، اس لیے طالبات پر جھاڑ پھونک کرایا جا رہا تھا۔

    تاہم حقوق انسانی کمیشن نے کہا کہ اسکول انتظامیہ کو چاہیے تھا کہ بیمار طالبات کو علاج کے لیے اسپتال لے جاتے، لیکن انھوں نے سرکاری اسکول میں بیمار بچیوں کو مبینہ طور پر ’اَندھ وشواس‘ کا شکار بنایا۔

    واقعے کے بعد محکمہ تعلیم کے حکام بھی اسکول پہنچ گئے، پولیس کی مداخلت کے بعد متاثرہ طالبات کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔ حقوق کمیشن نے اترپردیش کے چیف سیکریٹری کو نوٹس جاری کر کے چار ہفتے کے اندر تفصیلی رپورٹ دینے کو کہا ہے۔

  • بھارت میں پوجا کے دوران آگ لگنے کی ویڈیو سامنے آ گئی، 5 افراد ہلاک، 60 زخمی

    بھارت میں پوجا کے دوران آگ لگنے کی ویڈیو سامنے آ گئی، 5 افراد ہلاک، 60 زخمی

    لکھنؤ: بھارت میں پوجا کے دوران آگ لگنے سے 5 افراد ہلاک، 60 سے زائد زخمی ہو گئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش شہر بھڈوہی میں درگا پوجا کے دوران آتشزدگی سے 3 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک اور ساٹھ سے زائد زخمی ہو گئے۔

    زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں کئی افراد کی حالت نازک رپورٹ ہو رہی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش میں درگا پوجا کے دوران آرتی کی رسم کے دوران پنڈال میں آگ بھڑک اٹھی تھی، حکام کا کہنا ہے کہ آرتی کے دوران ڈیڑھ سو افراد پنڈال میں موجود تھے۔

    پولیس کے مطابق آتشزدگی کی وجہ شارٹ سرکٹ ہو سکتی ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ ایک عینی شاہد نے میڈیا کو بتایا کہ آرتی کے وقت پنڈال کے داخلی دروازے کے قریب ایک پردے میں آگ لگ گئی تھی۔

  • 11 ہزار وولٹ کی تاروں سے جھولنے والے شخص کی دل دہلا دینے والی ویڈیو

    11 ہزار وولٹ کی تاروں سے جھولنے والے شخص کی دل دہلا دینے والی ویڈیو

    پیلی بھیت: بھارتی ریاست اُتر پردیش میں ایک شخص 11 ہزار وولٹ کی تاروں پر چڑھ کر جھولنے لگا، جس نے دیکھنے والوں کے دل دہلا دیے۔

    تفصیلات کے مطابق اُتر پردیش کے پیلی بھیت ضلع کے امریہ قصبے میں ایک نوجوان کو ہائی وولٹیج کی تاروں پر خطرناک اسٹنٹ کرتے اور جھولتے ہوئے دیکھا گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

    یہ واقعہ 24 ستمبر کو پیش آیا، نوشاد نامی شہری نے ایک دکان کی چھت پر چڑھ کر بجلی کے تار پکڑے اور پھر ان پر جھولنا اور ایک تار سے دوسری تار پر اوپر چڑھنا شروع کر دیا۔

    بازار میں موجود لوگ یہ دیکھ کر سخت پریشانی میں مبتلا ہو گئے، واقعے کی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوشاد اپنے آپ کو تاروں پر بیلنس کرتے ہوئے اوپر چڑھنے کی کوشش کرتا نظر آتا ہے۔

    دوسری ویڈیو میں لوگ دکان کی چھت پر چڑھتے اور نوشاد تک پہنچتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، لوگوں کے قریب آنے کے بعد اسے نیچے اترتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق بارش کی وجہ سے اس وقت شہر میں بجلی نہیں تھی، جب لوگوں نے نوشاد کو تاروں سے لٹکتے ہوئے دیکھا تو انھوں نے بجلی کے محکمے سے رابطہ کر کے خبردار کیا۔

    معلوم ہوا کہ نوشاد امریہ مارکیٹ میں چوڑیاں بیچتا ہے، جب اس کے اہل خانہ سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ نوشاد اکثر عجیب و غریب سرگرمیوں میں ملوث رہتا ہے، کیوں کہ وہ کچھ دنوں سے ذہنی طور پر تندرست نہیں ہے۔

  • دلہن کے گاؤں پہنچتے ہی دلہا کار سے اتر کر بھاگ گیا، باراتی بھی چھپ گئے

    دلہن کے گاؤں پہنچتے ہی دلہا کار سے اتر کر بھاگ گیا، باراتی بھی چھپ گئے

    اترپردیش: بھارت میں ایک بارات کے ساتھ ناخوش گوار واقعہ پیش آنے پر خوشی کی تقریب غمی میں بدلتے بدلتے رہ گئی، جب دلہن کے گاؤں کے قریب پہنچتے ہی دلہا کار سے اتر کر بھاگ گیا، اور باراتی بھی بھاگ کر چھپ گئے۔

    یہ واقعہ بدھ کو ریاست اترپردیش کے شہر رام پور میں پیش آیا، جب گاؤں رسول پور میں اسرار سلمانی نامی شہری کی بیٹی کے لیے گاؤں جالف نگلا سے بارات آ رہی تھی، اور وہ سب بارات کے منتظر تھے۔

    بارات ابھی دلہن کے گاؤں کے قریب ہی پہنچی تھی کہ لوگوں نے عجیب واقعہ دیکھا، لوگوں نے دیکھا کہ دلہے کی کار سے اچانک دلہا نکلا اور بھاگ کھڑا ہوا، دلہے کو بھاگتے دیکھ کر باراتی بھی ڈر کے مارے بھاگے اور کہیں چھپ گئے۔

    ہنگامہ تھمنے کے بعد معلوم ہوا کہ گاؤں کے قریب آ کر سڑک پر دلہے کی کار کی زد میں ایک 5 سالہ بچہ آ کر مر گیا تھا، جس پر دلہا کار سے نکلا اور بھاگ کر ایک گھر میں جا کر چھپ گیا، یہ دیکھ کر باراتی بھی فوراً گاڑیوں سے اتر کر ادھر ادھر چھپ گئے۔

    بارات میں یہ افراتفری دیکھ کر دلہن والے پہلے تو حیران ہو گئے، اور پھر پریشانی میں معاملہ سنبھالنے لگ گئے، گاؤں والوں نے کافی دیر تک تلاش کیا تب جا کر سبھی باہر آئے۔

    واقعے کے فوراً بعد پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا، بعد ازاں دلہن والوں نے فریقین کے درمیان سمجھوتا کرایا، جس کے بعد ہی آخر کار دلہا دلہن کا نکاح ہو سکا۔

  • بھارت: تاجر کے گھر سے 150 کروڑ برآمد (گنتی تاحال جاری ہے)

    بھارت: تاجر کے گھر سے 150 کروڑ برآمد (گنتی تاحال جاری ہے)

    نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش میں تاجر کے گھر سے 150 کروڑ روپے پرآمد کر لیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ کانپور میں انکم ٹیکس حکام کے چھاپے میں ایک تاجر پیوش جین کے گھر سے اب تک ڈیڑھ سو کروڑ کی نقد رقم برآمد کی گئی ہے، جب کہ برآمد رقم کی گنتی بدستور جاری ہے۔

    جمعے کو سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس اینڈ کسٹمز (سی بی آئی سی) کے چیئرمین وویک جوہری نے میڈیا کو بتایا کہ کانپور کے ایک تاجر پیوش جین سے منسلک مقامات (گھر، دفتر اور فیکٹریوں) پر ٹیکس چھاپے مارے گئے، جو پرفیوم انڈسٹری کا حصہ ہیں، اور ایک سو پچاس کروڑ روپے سے زیادہ کی نقد رقم برآمد کر لی گئی ہے۔

    انھوں نے کہا یہ سی بی آئی سی کی تاریخ میں سب سے بڑی کارروائی ہے، تاہم اس کیس میں اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

    چھاپے کی تصاویر میں دو بڑی الماریوں میں نقدی کے دو پہاڑ دکھائے گئے ہیں، تمام بنڈل کاغذ کے غلاف میں لپٹے ہوئے تھے اور پیلے ٹیپ سے محفوظ بنائے گئے تھے، ہر تصویر میں 30 سے زیادہ ایسے بنڈل نظر آ رہے ہیں۔

    ایک اور تصویر میں سی بی آئی سی، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ اور گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) کے انٹیلی جنس یونٹ کے افسران ایک کمرے کے بیچ میں پھیلی ہوئی پھولوں کی چادر پر بیٹھے نظر آتے ہیں اور ان کے ارد گرد نقدی کے مزید ڈھیر اور تین نوٹ گننے والی مشینیں ہیں۔

    اتر پردیش، گجرات اور ممبئی میں متعدد جگہوں پر چھاپے جمعرات کو کانپور میں واقع میسرز تریمورتی فریگرنسز کی ایک فیکٹری سے شروع ہوئے، جو پان مسالا اور دیگر خوشبودار تمباکو کی مصنوعات کا شیکھر برانڈ بناتی ہے۔

  • سڑک کے افتتاح کے لیے جیسے ہی ناریل پھوڑا گیا، عجیب واقعہ ہو گیا

    سڑک کے افتتاح کے لیے جیسے ہی ناریل پھوڑا گیا، عجیب واقعہ ہو گیا

    لکھنؤ: بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور میں ایک سڑک کے افتتاح کے لیے جیسے ہی ناریل پھوڑا گیا، ناریل کی جگہ سڑک ہی ٹوٹ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اتر پردیش میں بدعنوانی کے کیسز لگاتار سامنے آ رہے ہیں، تازہ کیس بجنور کا ہے جہاں سڑک کی تعمیر میں اس حد تک ناقص میٹریل استعمال کیا گیا تھا کہ افتتاح کے ناریل کی ضرب بھی برداشت نہ کر سکا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق جس سڑک کے افتتاح کے لیے ناریل پھوڑا جانا تھا، وہاں پر ناریل تو نہیں پھوٹ سکا، لیکن اس جگہ کی سڑک ہی ٹوٹ گئی، واقعے کے بعد سڑک کی جانچ کا مطالبہ سامنے آ گیا ہے۔

    ضلع بجنور میں محکمہ آب پاشی کے ذریعے نہر کی پٹری پر ایک کروڑ 16 لاکھ کی لاگت سے 7 کلو میٹر لمبی سڑک بنائی جانی تھی، تاہم سڑک ابھی صرف 700 میٹر ہی بن پائی تھی کہ محکمے نے اس کے افتتاح کے لیے رکن اسمبلی سوچی موسم چودھری کو بلا لیا۔

    گزشتہ شام 4 بجے جب خاتون رکن اسمبلی سڑک کے افتتاح کے لیے پہنچیں تو پوجا کے بعد ان کو رسم کے تحت توڑنے کے لیے ناریل دیا گیا، لیکن خاتون نے جیسے ہی ناریل کو سڑک پر توڑ کر افتتاح کرنے کی کوشش کی، ناریل ٹوٹنے کی جگہ وہاں کی سڑک ہی ٹوٹ گئی۔

    ناریل کی ضرب سے سڑک پر بجری اکھڑ کر اِدھر اُدھر بکھر گئی، تصویر میں اسے دیکھا جا سکتا ہے، واقعے پر رکن اسمبلی سوچی موسم چودھری سخت شرمندہ اور ناراض ہو گئیں، اور سڑک کے افتتاح کا پروگرام ملتوی کر دیا گیا۔

    واقعے کے بعد پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے مذکورہ مقام کا جائزہ لیا، اور اس کے سیمپل لے کر لیب میں جانچ کے لیے بھجوا دیے گئے۔