Tag: اترپردیش

  • اترپردیش بار کونسل کی خاتون صدر کو ساتھی وکیل نے قتل کردیا

    اترپردیش بار کونسل کی خاتون صدر کو ساتھی وکیل نے قتل کردیا

    نئی دہلی : درویش یادیو کو ساتھی وکیل منیش شرما نے قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مارلی، مقتولہ خاتون وکیل اور قاتل منیش شرما نے ایک ہی دفتر سے وکالت کا آغاز کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ کی عدالت میں بار کونسل کی خاتون صدر درویش یادیو کون کے ساتھی وکیل نے گولیاں مار کر قتل کر کے خود کو بھی گولی مارلی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بھارتی ریاست اترپردیش کے بار کونسل کی پہلی خاتون صدر 38 سالہ درویش یادیو کو ان کے ساتھی وکیل منیش شرما نے گولی مار کر قتل کردیا، منیش شرما نے خود کو بھی گولی مار لی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئے۔

    خاتون وکیل درویش یادیو دو روز قبل ہی بار کونسل کی چیئرپرسن منتخب ہوئی تھیں اور اپنے پہلے دورے پرعلی گڑھ عدالت پہنچی تھیں جہاں اپنے اعزاز میں ایک تقریب میں شرکت کی جس کے فوری بعد ان کے ساتھی وکیل نے انہیں گولیاں مار کر قتل کردیا۔

    وکیل منیش شرما کو شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جب کہ پولیس نے آلہ قتل لائسنس یافتہ پستول کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    واضح رہے کہ بار کونسل کی چیئرپرسن درویش یادیو نے 2004 میں منیش شرما کے ساتھ وکالت کا آغاز کیا تھا اور دونوں ایک ہی دفتر میں بیٹھتے تھے۔

  • بھارت: اترپردیش میں خوفناک ٹرین حادثہ، 17 افراد ہلاک

    بھارت: اترپردیش میں خوفناک ٹرین حادثہ، 17 افراد ہلاک

    نئی دہلی : بھارتی ریاست اتر پردیش سے نئی دہلی جانے والی فراکا ایکسپریس کا انجن 9 بوگیوں سمیت پٹری سے اتر گئی تھی جس کے باعث 17 افراد ہلاک، 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش سے نئی دہلی آنے والی مسافر بردار ٹرین ہرچندپور ریلوے اسٹیشن کے قریب صبح 6 بجے خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جبکہ 30 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فراکا ٹرین مغربی بنگال کے علاقے ملڈا ٹاؤن سے سینکڑوں مسافروں کو لے کر نئی دہلی جارہی تھی لیکن ہرچندپور ریلوے اسٹیشن کے قریب صبح انجن سمیت 9 بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں۔

    بھارتی خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ ٹرین حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں میں 10 خواتین بھی شامل ہیں۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے ٹرین حادثے میں زخمی ہونے والے افراد میں سے 9 مسافروں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے جس کے باعث ڈاکٹروں نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ پٹری سے اترنے والی بوگیوں کو کاٹ کر کئی مسافروں کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکام نے ہولناک حادثے میں متاثر ہونے والے مسافروں کو ریسکیو کرنے لیے فوج کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا جو بوگیاں ٹرین حادثے میں پٹری سے نہیں اتری تھیں ان بوگیوں کے مسافروں کو بھارتی شہر لکنھو پہنچا دیا گیا ہے، جنہیں خصوصی ٹرین کے ذریعے دہلی روانہ کیا جائے گا۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریاست کے وزیر اعلیٰ اور بھارت کے وزیر ریلوے نے حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے مسافروں کے لیے امدادی رقوم کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سنہ 2016 میں ریاست اتر پردیش میں ایک اور ٹرین کے پٹری سے اترنے کے باعث 150 افراد لقمہ اجل بنے تھے۔

  • عیدالاضحی : اترپردیش میں مسلمانوں کے کھلے مقامات پر قربانی کرنے پر پابندی

    عیدالاضحی : اترپردیش میں مسلمانوں کے کھلے مقامات پر قربانی کرنے پر پابندی

    اترپردیش : عیدالاضحی پر بھی بھارت میں مسلمان دشمن بازنہ آئے، اترپردیش میں مسلمانوں کے گائے قربان کرنے اور کھلے مقامات پر قربانی کرنے پر پابندی لگادی گئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکار کے ہندو انتہاء پسند وزیر اعلیٰ ادیتیہ یوگی ناتھ کی جانب سے مسلم دشمن احکامات جاری کردیے گئے، جس میں عیدالاضحی موقع پر مسلمانوں کے کھلے مقامات پر قربانی کرنے پر پابندی لگادی گئی۔

    وزیر اعلیٰ ادیتیہ یوگی ناتھ نے مسلمانوں کے گائے قربان کرنے پر بھی پابندی لگادی اور واضح کہا کہ ممنوعہ جانوروں کی قربانی قطعی برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسا کرنے والے کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

    وزیر اعلیٰ ادیتیہ یوگی ناتھ نےعیدالاضحی سے قبل کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے انتظامیہ اور پولیس حکام کو ہدایت کی کہ تہوار پر روایت کے خلاف کچھ بھی نہیں ہونا چاہیے، اگر پالیسیوں کے خلاف کوئی کام کرتا ہوا پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور اعلی حکام کو اس کا جواب دینا ہوگا۔

    یاد رہے گذشتہ سال ہندو انتہاء پسند وزیر اعلیٰ اترپردیش ادیتیہ یوگی ناتھ نے اپنی نامزدگی کے بعد ریاست میں ہرقسم کگوشت کی فروخت پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔

    اعلان کے بعد بھارتی ریاست اترپردیش میں مذبحہ خانوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی تھی اور گائے کا گوشت فروخت کرنے والوں کو سزا دی گئی تھی جس کے بعد وہاں گائے کے گوشت کی فروخت مکمل بند ہوگئی تھی مگر مٹن اور چکن کا گوشت بدستور فروخت کیا جارہا تھا۔

    خیال رہے بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت آنے کے بعد ہندو انتہاء پسند بے قابو ہوگئے ہیں اور آئے روز کسی گائے کا گوشت رکھنے کا الزام لگا کر کسی بھی مسلمان کو شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالتے ہیں۔

    واضح رہے کہ نریندر مودی نے وزیراعظم بننے سے قبل اپنی انتخابی مہم میں یہ اعلان کیا تھاکہ وہ وزارت عظمیٰ کامنصب سنبھالنے کے بعد گائے کو مقدس قرار دیتے ہوئے اس کے ذبیحہ پر مکمل پابندی عائد کردیں گے

  • بھارت: قانونی جنگ لڑنے کے بعد دلت دلہا گھوڑے پر سوار ہوکر دلہنیا لے آیا

    بھارت: قانونی جنگ لڑنے کے بعد دلت دلہا گھوڑے پر سوار ہوکر دلہنیا لے آیا

    نئی دہلی: اترپردیش کے رہائشی دلت دلہا کو گھوڑے پر بارات لے جانے کے لیے قانونی جنگ لڑنا پڑی، بالآخر دلت دلہا گھوڑے پر سوار ہوکر دلہنیا لے آیا۔

    تفصیلات کے مطابق نام نہاد سیکولر بھارت کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے آگیا، اترپردیش کے علاقے کازگنج میں دلت دلہا سنجے جاتیو کو گھوڑے پر سوار ہوکر بارات نکالنے کے لیے طویل قانونی جنگ لڑنا پڑی، عدالت سے اجازت ملنے کے بعد بالآخر دلہا گھوڑے پر سوار ہوکر دلہنیا لے آیا۔

    سنجے جاتیو کو انتہا پسند ہندو انتظامیہ نے گھوڑے پر سوار ہوکر بارات لے کر جانے کی اجازت دینے سے صاف انکار کرتے ہوئے دھمکیاں بھی دیں تاہم دلت دلہا نے ہار نہیں مانی اور عدالت سے رجوع کیا، عدالت نے سنجے جاتیو کے حق میں فیصلہ سنادیا۔

    سنجے گھوڑے پر سوار بارات لے کر قریبی گاؤں دلہن کو لینے گئے، عدالتی حکم پر بارات کی حفاظت 150 پولیس اہلکاروں نے کی، جن میں 10 پولیس انسپکٹرز، 22 سب انسپکٹرز، 35 ہیڈ کانسٹیبلز، 100 کانسٹیبلز شامل تھے۔

    ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کازگنج آر پی سنگھ کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شخص بارات لے جانے میں رکاوٹ پیدا کرے گا تو پولیس کارروائی کرے گی، پولیس کو بارات میں مہمان کے طور پر بھیجا جارہا ہے۔

    بارات میں شریک ایک خاتون شیتل کماری سے جب یہ پوچھا گیا کہ گھوڑے پر بارات لے جانے کے لیے اتنا خطرہ کیوں مول لیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ہمارا منصفانہ حق چاہئے تھا، بھارت ایک آزاد ملک ہے اور یہاں کا قانون سب کو برابر کے حقوق دیتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • بھارتی ریاست اترپردیش میں فلائی اوورگرنےسے18 افراد ہلاک

    بھارتی ریاست اترپردیش میں فلائی اوورگرنےسے18 افراد ہلاک

    لکھنو: بھارتی ریاست اترپردیش میں زیرتعمیر فلائی اوور گرنے کے باعث 18 افراد ہلاک جبکہ متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے وراناسی میں زیرتعمیر فلائی اوور گرنے کے نتیجے میں 18 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    نیشنل ڈیزاسٹرریسپانس فورس کے مطابق اب تک ملبے سے 18 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں تاہم امکان ہے کہ ملبے کے نتیجے مزید لاشیں موجود ہیں۔

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وراناسی میں ہونے والے حادثے کے نتیجے میں ہلاکتوں پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اترپردیش کی حکومت اس معاملے کی نگرانی کررہی ہے اورمتاثرین کوہرممکن امداد دینے کے لیے کوشاں ہے۔

    بھارت میں تیزآندھی اورمٹی کےطوفان سے 86 افراد ہلاک

    خیال رہے کہ دو روز قبل بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی سمیت متعدد ریاستوں میں تیزآندھی اور مٹی کے طوفان سے 86 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

    بھارتی ریاست اترپردیش میں ٹرین کی بوگیاں الٹنے سے23 افراد ہلاک

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 20 اگست کو بھارت کی ریاست اترپردیش میں ٹرین کی بوگیاں الٹنے سے23 افراد ہلاک اور 50 سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ 2016 میں بھارت کے مشرقی شہرکولکتہ میں زیرتعمیرفلائی اوور گرنے کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بھارتی شخص کے سرسے دو کلو وزنی رسولی نکالی گئی، تصاویر سامنے آگئیں

    بھارتی شخص کے سرسے دو کلو وزنی رسولی نکالی گئی، تصاویر سامنے آگئیں

    ممبئی : بھارت میں 31 سالہ شخص کے سر سے تقریبآ دس کلو وزنی رسولی نکالی گئی جو اپنی ساخت اور حجم کے حساب سے اب تک کی نکالی جانے والی سب سے وزنی رسولی ہے، اسپتال انتظامیہ نے تصاویر جاری کردیں.

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے رہائشی سنت لال پال کے سر سے ایک پیچیدہ آپریشن کے بعد چارپونڈ وزنی رسولی نکالی گئی ہے جو طب کی دنیا میں انسانی سر سے اب تک کی نکالی گئی سب سے وزنی رسولی ہے، آپریشن ممبئی کے نیئر اسپتال میں کیا گیا، مریض کو الہ آباد کے اسپتال بھی لے جایا گیا تھا تاہم وہاں ڈاکٹرز نے اس نازک آپریشن کو کرنے سے انکار کردیا تھا.

    بھارتی میڈیا کے مطابق سنت لال پال سر رسولی کے مرض میں تین سال سے مبتلا ہے جس کے باعث اس کی بینائی بھی جاچکی ہے اور خطرہ تھا کہ زیادہ وزنی ہونے کے باعث مغز پر اثر انداز نہ ہو جس سے مریض کے قومہ میں جانے کے خدشات میں اضافہ ہورہا تھا اور مریض کو برین ہیمرج بھی ہو سکتا تھا اس لیے ڈاکٹرز نے باوجود رسک ہونے کے آپریشن کر کے 1.8 کلو وزنی رسولی نکال لی.

    اسپتال انتظامیہ کے مطابق سنت لال پال کو چند دن انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا جائے اس کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی جائے گی، ڈاکٹرز نے اس رسولی کو انسانی سر سے نکالی جانے والی اب تک کی سب سے بڑی رسولی قرار دینے کا دعوی کر رہے ہیں جو اپنی جسامت اور وزن کے اعتبار سے انسانی دماغ کے مقابلے میں بھی بڑی ہے، کامیاب آپریشن پر اہل خانہ نے کامیاب آپریشن پرخوشی کا اظہار کیا ہے.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بھارتی شخص نے زندہ سانپ کا سر چبا ڈالا

    بھارتی شخص نے زندہ سانپ کا سر چبا ڈالا

    اترپردیش : بھارت میں ایک شخص نے سانپ کے کاٹنے پر مشتعل ہو کر سانپ کا سر ہی چبا ڈالا اور بے ہوش ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق اترپردیش کی تاریخ کے حیرت انگیز واقعے میں سونی لال نامی شخص نے سانپ کو کچا چبانے کا دعوی کیا ہے، اُس نے بتایا کہ صبح کھیتوں میں معمول کا کام کررہا تھا کہ سانپ نے ڈس لیا جس پر مشتعل ہو کر میں نے سانپ کا سر ہی چبا ڈلا اور اس جان سے مار دیا۔

    اپنی نوعیت کے عجیب و غریب واقعے میں سونی لال بے ہوش ہوگیا جسے مقامی افراد نے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں اسے ہوش میں لایا گیا اور چند ضروری ٹیسٹ کے نتائج کے بعد ڈاکڑز نے سونی لال کی حالت کو خطرے سے باہر بتایا ہے تاہم اسے ایک دن نگہداشت کے وارڈ میں رکھا جائے گا۔

    ڈاکٹرز کے مطابق سونی لال کے بیان کے برعکس اس کے جسم کے کسی حصے پر سانپ کے کاٹنے کے نشان نہیں ہیں تاہم یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے جس میں کوئی شخص سانپ کا سر چبانے کے باوجود زندہ وہ جائے، ہوسکتا ہے سانپ زہریلہ نہ ہو اور اس نے سانپ کا سر چبانے کے بعد اسے فورآ اگل دیا۔ ہو گا۔

    حیرت انگیز واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آس پاس کے گاؤں کے باسی بڑی تعداد میں جائے وقوعہ پر جمع ہوگئے اور سر کٹے سانپ کو دیکھ کر دیکھ کر دنگ رہ گئے تاہم گاؤں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ سونی لال نشہ کرتا ہے اور عین ممکن ہے کہ اس نے نشے میں سانپ کو چبا لیا ہو۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • اترپردیش میں وزیراعلی کی ریلی میں مسلمان خاتون کا برقع اتروالیاگیا

    اترپردیش میں وزیراعلی کی ریلی میں مسلمان خاتون کا برقع اتروالیاگیا

    نئی دہلی : بھارت میں انتہاپسندہندوؤں نے مسلمانوں کی تذلیل کی نئی مثال رقم کردی، اترپردیش میں وزیراعلی کی ریلی میں شریک مسلمان خاتون سے زبردستی برقع اتروالیا گیا۔ انسانی حقوق کی پامالی پر متعصب بھارتی میڈیا تک چیخ اُٹھا۔

    بھارت میں انتہا پسندی نےمسلمانوں کاجینا دوبھرکردیا، اترپردیش میں انتہا پسند وزیراعلیٰ کے حامی مسلمان بھی محفوظ نہیں، گائے کے ذبیح پر پابندی کے نام پر مسلمانوں کو قتل کرنے کےبعد اب ہندو انتہاپسندوں کو برقع بھی برداشت نہیں۔

    اترپردیش کے انتہاپسند وزیراعلی یوگی آدیتیہ ناتھ کی ریلی میں شریک مسلمان خاتون سے زبردستی برقع اتروالیا گیا، پولیس افسران کی جانب سے برقع اتروانے کے موقع پر وہاں موجود خواتین بھی خاموش تماشائی بنی رہیں اور کوئی احتجاج نہیں کیا۔

    سائرہ کا کہنا ہے کہ ہمیشہ برقعہ پہن کر ہی باہر نکلتی ہوں، آج تک کبھی ایسا نہیں ہوا کہ کسی نے سب کے سامنے ان کا برقع
    اتروایا ہو۔

    سائرہ اور ان کے شوہر بی جے پی کے ورکرز ہیں اور دونوں وزیراعلی کا خطاب سننے آئے تھے۔


    مزید پڑھیں : بھارت میں باحجاب مسلمان خاتون کوملازمت دینے سے انکار


    یاد رہے چند روز قبل نئی دہلی میں مسلمان خاتون کوحجاب لینے کی وجہ سے ملازمت دینے سے انکارکر دیا تھا اور کہا تھا کہ حجاب کے باعث دور سے ہی پتا چلتا ہے کہ وہ مسلمان ہیں۔

    اس سے قبل لکھنؤ سے چندی گڑھ جانے والی ٹرین میں ڈیوٹی پر موجود ایک پولیس اہلکار نے مسلمان لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

  • گٹکا کھانے والے سے بیاہ نہیں‌ کروں‌ گی، دلہن کا شادی کی تقریب میں انکار

    گٹکا کھانے والے سے بیاہ نہیں‌ کروں‌ گی، دلہن کا شادی کی تقریب میں انکار

    نئی دہلی: گٹکا کھانے والے ہوشیار ہوجائیں، بھارت میں دلہن نے دلہا کو گٹکا کھاتے دیکھ کر بھری تقریب میں شادی سے انکار کردیا، بارات کو واپس جانا ہی پڑا۔

    ہندوستان ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ بھارتی صوبے اترپردیش کے ایک گاؤں مرار پتی میں پیش آیا جہاں بارات آئی ہوئی تھی اور درجنوں مہمان وہاں موجود تھے۔

    دلہا جب بارات لے کر پہنچا تو لڑکی والوں نے اس کا بھرپور استقبال کیا اور شادی کی رسومات ادا کرنا شروع کردیں۔

    ایک رسم کے دوران منڈپ میں دلہا آیا تو دلہن کی نظر دلہا پر پڑی جو کہ گٹکا کھا رہا تھا جس پر دلہن ایک دم ہتھے سے اکھڑ گئی اور اسی وقت بھری تقریب میں شادی سے انکار کردیا جس پر تمام لوگ ہکا بکا رہ گئے۔

    لوگوں نے اسے سمجھایا تاہم وہ راضی نہ ہوئی اور اس نے صاف انکار کردیا کہ وہ گٹکا کھانے والے شخص سے شادی نہیں کرسکتی جس پر بارات کو واپس جانا پڑا۔

    لڑکے والے اسے اپنی بے عزتی گردانتے ہوئے بارات واپس لے گئے اور تھانے پہنچ گئے جہاں انہوں نے لڑکی والوں کے خلاف اپنی بے عزتی کی درخواست دائر کی۔

    اطلاعات ہیں کہ لڑکی کے انکار پر اس کے گھر والے اور لڑکے کے گھر والوں نے بھی لڑکی رام کرنے کی بہت کوشش کی تاہم وہ نہ مانی اور اپنی ضد پر اڑی رہی۔

  • اینٹی رومیواسکواڈ کی تشکیل‘ الہ آباد ہائی کورٹ نےمنظوری دے دی

    اینٹی رومیواسکواڈ کی تشکیل‘ الہ آباد ہائی کورٹ نےمنظوری دے دی

    لکھنو: الہ آباد ہائی کورٹ نےاترپردیش میں’اینٹی رومیو اسکواڈ ‘ کو لڑکیوں اور خواتین کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی قانونی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کےمطابق الہ آباد ہائی کورٹ کےلکھنو بینچ نےاترپردیش حکومت کی جانب سے ’اینٹی رومیو اسکواڈ ‘کی تشکیل کوگرین سگنل دے دیا۔

    گورَوگپتا کی جانب سے اینٹی رومیو اسکواڈ کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیارکیاگیاتھاکہ ریاست کی جانب سےاس اقدام کےبعد لوگوں کی نجی زندگی میں مداخلت بڑھ گئی ہے۔


    بھارتی ریاست اترپردیش میں اب پولیس کی ڈیوٹی میں عاشقوں کو پکڑنا بھی شامل


    وکیل گورَوکاکہناتھاکہ بھارت میں خواتین سے چھیڑ چھاڑ روکنے کےلیے بنائےگئے بی جے پی کے اینٹی رومیو اسکواڈ کی غنڈہ گردی جاری ہے۔

    لکھنو بینچ کےجج اے پی ساہی نےکہاکہ ریاست کو حق حاصل ہےکہ وہ موجودہ قوانین میں تبدیلی کرسکتی ہےلیکن اس بات کا خیال رکھتے ہوئےکہ اس طرح کے قوانین دیگرریاستوں میں موجود ہوں۔

    خیال رہےکہ اس سے قبل لکھنو بینچ کی جانب سےلکھنوپولیس چیف کو طلب کیاگیاتھاکہ وہ اینٹی رومیو اسکواڈ کے حوالے سے عدالت کوبریفنگ دیں۔

    یاد رہےکہ گزشتہ دنوں بھارتی ریاست اترپردیش کے نئے وزیراعلی آدتیہ ناتھ نے ضلع کے ہر تھانے میں اینٹی رومیو اسکواڈ بنانے کےاحکامات جاری کیے تھے۔

    واضح رہےکہ الہ آباد ہائی کورٹ نے اترپردیش حکومت کی جانب سےاینٹی رومیو اسکواڈ کی تشکیل کو قانونی قرار دے دیا ہے۔