Tag: اترپردیش

  • بھارت انتخابات: یو پی میں بی جے پی اور پنجاب میں کانگریس کامیاب

    بھارت انتخابات: یو پی میں بی جے پی اور پنجاب میں کانگریس کامیاب

    نئی دہلی : بھارت کے ریاستی انتخابات کے غیر حتمی نتائج میں اترپردیش میں بی جے پی اور پنجاب میں کانگریس نے میدان مار لیا۔ بہوجن سماج پارٹی کی رہنما مایا وتی کا کہنا ہے کہ انتخابات میں بڑے پیمانے پردھاندلی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی کا عمل تقریباً مکمل ہوگیا ہے۔

    تازہ ترین نتائج کے مطابق بی جے پی نے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش کے علاوہ اتراکھنڈ میں جبکہ کانگریس نے پنجاب میں مکمل اکثریت حاصل کر لی ہے۔

    الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر جو نتائج شائع کیے ہیں اس کے مطابق یوپی اور اتراکھنڈ میں بی جے پی نے دو تہائی اکثریت حاصل کر لی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پنجاب اور گووا میں کانگریس نے حریفوں کو پیچھے چھوڑدیا۔ بھارت کی بڑی ریاست اترپردیش میں انتہا پسند بی جے پی بڑی جماعت بن کرابھری ہے۔ بی جے پی نے تین سو پندرہ نشستیں حاصل کیں۔

    اترکھنڈ میں بھی بی جے پی آگے ہے۔ پنجاب میں چوہترنشستوں پر کانگریس کی جیت ہوئی۔ گووا میں بھی کانگریس نے حریفوں کوپیچھے چھوڑدیا۔

    بہوجن سماج پارٹی کی رہنما مایا وتی کا کہنا ہے کہ انتخابات میں بڑے پیمانے پردھاندلی ہوئی۔ ان کا کہنا ہے کہ اترپردیش میں مسلمانوں کے ووٹ بی جے پی کو کیسے ملے ؟ دھاندلی نہیں ہوئی تو کاغذی ووٹنگ کرائی جائے۔

    نتائج کے مطابق اتر پردیش اسمبلی کی کل 403 نشستوں میں سے بی جے پی نے 312 سیٹیں جیتی ہیں۔ اس طرح 403رکنی اسمبلی میں بی جے پی نے دو تہائی اکثریت حاصل کر لی ہے۔

  • اترپردیش : زہریلی شراب پینے سے 19 افراد ہلاک

    اترپردیش : زہریلی شراب پینے سے 19 افراد ہلاک

    اترپردیش : انڈیا کی ریاست اترپر پردیش کے ایٹا ضلع میں زہریلی شراب پینے سے 19 افراد ہلاک اور چھ افراد اپنی بینائی سے محروم ہوگئے.

    تفصیلات کےمطابق ریاست اتر پردیش کے سینیئر پولیس اہلکار اجے شنکر رائے کے مطابق زہریلی شراب پینے سے مزید پچاس افراد کی طبیعت خراب ہوئی ہے،متاثرہ افراد کا مقامی اسپتالوں میں علاج کیا جا رہا ہے اور بہت سے لوگوں کی حالت اب بھی تشویشناک ہے.

    پولیس کے مطابق جمعے کی شب ایٹا ضلع کے علاقے علی گنج میں لوگوں نے ایک دوکان سے یہ شراب خریدی تھی اور اس کو پینے کے فوراً بعد لوگوں کی حالت خراب ہونا شروع ہوگئی.

    پولیس کے مطابق زہریلی شراب سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے،پولیس حکام نے اس سلسلے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے اور ریاستی حکومت نے لاپرواہی برتنے کے الزام میں متعدد افسران اور ملازمین کو معطل کر دیا ہے.

    یاد رہے کہ غیرقانونی شراب انڈیا میں ایک بہت بڑا اور منافع بخش کاروبار ہے،اس کاروبار میں ملوث افراد خفیہ مقامات پر شراب تیار کرتے ہیں.

    واضح رہے کہ گزشتہ سال اترپردیش کے ہی شہر لکھنؤ کے قریب واقع ایک علاقے میں زہریلی شراب پینے سے 35 افراد کی موت ہو گئی تھی.

  • نئی دہلی: اترپردیش میں پانچ مزدور عمارت تلے دب کر ہلاک

    نئی دہلی: اترپردیش میں پانچ مزدور عمارت تلے دب کر ہلاک

    نئی دہلی: بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر الٰہ آباد میں عمارت کا ایک حصہ منہدم ہونے سےپانچ مزدو جان کی بازی ہارگئے.

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر الٰہ آباد میں تیز بارش کے باعث رہائش کے لیے تعمیر کی جانے والی عمارت کا ایک حصہ گرگیا،حادثے میں پانچ مزدور ہلاک ہوگئے. پانچوں مزدو ایک سڑک بنانے کے پروجیکٹ میں کام کررہے تھے.

    مزدوروں نے سڑک کی ایک جانب اپنی رہائش کے لیے عارضی طور پر چھوٹی سی عمارت تعمیر کی تھی،گذشتہ روز تیز بارش ہونے کی وجہ سے مزدوروں پر عمارت کا ایک حصہ اس وقت گرا جب وہ سو رہے تھے.

    ہلاک ہونے والے مزدوروں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی،پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے.

  • اترپردیش: پولیس تھانے کے باہر آتشزدگی ،10 گاڑیاں جل گئیں

    اترپردیش: پولیس تھانے کے باہر آتشزدگی ،10 گاڑیاں جل گئیں

    اترپردیش: بھارت میں پولیس تھانے کے باہر پرسرار آتشزدگی سے دس گاڑیاں جل گئیں ۔

    آتشزدگی کا واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں پولیس تھانے کے باہر پیش آیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کے عملے نے جائے وقوع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ہے۔

    آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

    حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کا نتجہ ہوسکتی ہے حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، پولیس نے واقعے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔