Tag: اتر پردیش بھارت

  • نئی دہلی: مسلم لڑکے سے دوستی، پولیس کا ہندو لڑکی پر تشدد

    نئی دہلی: مسلم لڑکے سے دوستی، پولیس کا ہندو لڑکی پر تشدد

    نئی دہلی : بھارتی ریاست اتتر پردیش کی پولیس نے مسلمان لڑکے سے دوستی کرنے والی ہندو لڑکی کے لیے نازیبا زبان کا استعمال کرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا، واقعے کی ویڈیو وائرل ہوئی تو پولیس نے ملوث اہلکاروں کو معطل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ پولیس کی خاتون اہلکار کو نوجوان لڑکی پر تشدد کرنے اور غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے کی ویڈیو سامنے آنے پر اعلیٰ پولیس حکام نے معطل کردیا ہے۔

    بھارتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مرد پولیس اہلکار نوجوان لڑکی کو مسلمان لڑکے سے دوستی کرنے پر ہراساں کررہا ہے جبکہ خاتون پولیس کانسٹیبل مسلسل لڑکی پر ٹھپڑوں کی برسات کرتی رہی۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مذکورہ واقعہ دو روز قبل پیش میرٹھ میں پیش آیا تھا جہاں مقامی افراد اور کچھ ‘وشوا ہندو پریشاد’ کے کارکنوں نے ایک مسلمان لڑکے اور ہندو لڑکی کو ایک ساتھ پکڑا تھا۔

    میڈیا کا کہنا ہے ‘وشوا ہندو پریشاد’ کے کارکنوں کی جانب سے لڑکے اور لڑکی پر تشدد بھی کیا تھا تاہم کسی نے پولیس کو فون کیا اور پولیس اہلکار ہندو لڑکی اور مسلم لڑکی کو الگ الگ گاڑی میں گرفتار کرکے لے گئے۔

    بھارتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ‘وشوا ہندو پریشاد’ کے کارکنوں کی جانب سے لڑکی کے والد پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ مسلمان لڑکے کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائے۔

    پولیس موبائل کے اندر اہلکاروں نے نہ صرف لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ ساتھ ہی اسے نازیبا جملے بھی ادا کیے گئے، واقعے کی ویڈیو سوشل پر وائرل ہونے کے بعد پولیس کے رویے پر شدید تنقید شروع ہوگئی تھی اور پولیس حکام نے خاتون کانسٹیبل سمیت چاروں پولیس اہلکاروں کو مرطل کردیا ہے۔

  • بھارت: دوستی کیوں ختم کی؟ لڑکی نے سہیلی پر تیزاب پھینک دیا

    بھارت: دوستی کیوں ختم کی؟ لڑکی نے سہیلی پر تیزاب پھینک دیا

    نئی دہلی : بھارتی پولیس نے تعلقات ختم کرنے 17 سالہ لڑکی پر تیزاب پھینکنے والی خاتون کو گرفتار کرکے دفعہ 326 اور 452 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں درندہ صفت مردوں کی جانب سے خواتین کا جنسی استحصال کرنا اور انکار پر تشدد کا نشانہ معمول کی بات ہے لیکن ریاست اتر پردیش کے علاقے فیروز آباد کی پولیس نے جنسی تعلقات قائم نہ کرنے والی لڑکی پر تیزاب پھینکنے کے جرم میں 19 سالہ لڑکی کو گرفتار کرلیا ہے۔

    بھارتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ملزمہ نے تیزاب گردی کی شکار 17 سالہ متاثرہ لڑکی پر تین روز قبل ہم جنس پرستی سے انکار پر تیزاب پھینکا تھا۔

    اتر پردیش پولیس کا کہنا ہے کہ تیزاب گردی کے نتیجے میں متاثرہ لڑکی کے جسم کا کافی حصّہ جھلس گیا ہے جسے آگرہ اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے تاہم ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ لڑکی کی حالت نازک ہے۔

    بھارتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس کو تیزاب گردی کی شکایت متاثرہ لڑکی کے والد نے درج کروائی تھی، جسکے بعد پولیس نے آئی پی سیز کی دفعہ 326 اور 452 کے تحت ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

    بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ لڑکی پر تیزاب پھینکنے والی ملزمہ مکان مالکن کی بیٹی ہے، جس نے پولیس تفتیش کے دوران بتایا کہ ’میں متاثرہ لڑکی کو پسند کرتی تھی اور لڑکی کی جانب سے تعلقات ختم کرنے پر نالا تھی‘۔

    بھارتی پولیس کے سینیئر افسر راجیش کمار کا کہنا ہے کہ ’17 سالہ متاثرہ لڑکی نے ملزمہ سے دو ماہ پہلے ہی بات چیت ختم کردی تھی جس کے باعث 19 سالہ خاتون شدید ناراض تھی اور غصّے میں آخر متاثرہ لڑکی پر تیزاب ڈال دیا‘۔

    بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے گرفتاری سے بچنے کے لیے تیزاب گردی کا الزام ایویناش نامی نوجوان پر لگا دیا تھا جس متاثرہ لڑکی کو تعلقات قائم کرنے کے لیے دھمکیاں دی تھیں۔