Tag: اتفاقیہ گولی

  • اتفاقیہ گولی چلنے سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق

    اتفاقیہ گولی چلنے سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق

    کراچی: ڈیفنس فیز ون کے قریب اتفاقیہ گولی چلنے سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیزون کے قریب اتفاقیہ گولی چلنے سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا، جاں بحق سیکیورٹی گارڈ کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی عمران نجی  شاپنگ مال کا گارڈ تھا، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے جلد ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

    دوسری جانب اورنگی ٹاؤں گبول کالونی میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے خاتون زخمی ہوگئیں، پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔

  • کراچی میں  دوست کی فائرنگ سے دوست جاں بحق

    کراچی میں دوست کی فائرنگ سے دوست جاں بحق

    کراچی : گلشن اقبال عابد ٹاون میں دوست کی فائرنگ سے دوست جاں بحق ہوگیا، ملزم نے بیان میں کہا پستول چیک کر رہے تھے کہ اتفاقیہ گولی چل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال عابد ٹاؤن میں فائرنگ سے نوجوان کے جاں بحق ہوگیا، پولیس نے علی نامی ایک شخص کو حراست میں لے لیا، مقتول ذوہیب اورملزم علی دوست ہیں۔

    پولیس نے بتایا کہ مقتول ذوہیب اپنے دوست علی کی گاڑی کا کام کرا کر گاڑی واپس دینے گھر گیا تھا،دونوں افراد پستول چیک کر رہے تھے کہ اتفاقیہ گولی چل گئی۔

    تاہم مقتول ذوہیب کے لواحقین نے اتفاقیہ گولی چلنے کے واقعے کو مسترد کر دیا، مقتول کے چچا شہباز نے میڈیا کو بتایا کہ گاڑیاں بنانے کے بہت زیادہ پیسے ملزم کے اوپر ہوگئے تھے، ذوہیب گاڑی بناکر جاتا تھا تو وہ کہتے تھے بعد میں پیسے لے لینا۔

    چچا شہباز کا کہنا تھا کہ مجھےسعدنامی شخص کافون آیا، سعد نے کہاکہ ذوہیب کوڈاکوؤں نےگولی ماردی ہے،پولیس کا اتفاقیہ گولی چلنےسےذوہیب کی موت ہونےکے بیان پریقین نہیں ہے، جس نےگولی ماری ہےوہ وکیل کابیٹا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

  • اتفاقیہ گولی دو ٹریفک اہلکاروں کے سینے سے آر پار ہونے کے بعد ایک اہلکار جاں بحق

    اتفاقیہ گولی دو ٹریفک اہلکاروں کے سینے سے آر پار ہونے کے بعد ایک اہلکار جاں بحق

    کراچی: شہر قائد کے علاقے لانڈھی میں اتفاقیہ گولی دو ٹریفک اہلکاروں کے سینے سے آر پار ہونے کے بعد ایک اہلکار جاں بحق ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لانڈھی تھانے میں اتفاقیہ گولی چلنے سے 2 اہلکار زخمی ہو گئے تھے، جن میں سے ایک زخمی اہلکار دوران علاج جناح اسپتال میں دم توڑ گیا۔

    ڈی آئی جی ٹریفک اقبال ڈارا کے مطابق جاں بحق اہلکار کی شناخت فہمید کے نام سے ہوئی ہے، جو ٹریفک سیکشن شاہ فیصل ضلع کورنگی میں تعینات تھا، جب کہ زخمی اہلکار گل شیر سیکشن کورنگی صنعتی ایریا میں تعینات ہے۔

    ڈی آئی جی کے مطابق اہلکار علی احمد ڈی ایس پی ٹریفک سیکشن لانڈھی کا پستول لے کر بیرک میں آیا تھا، زخمی اہلکار گل شیر کے ہاتھ سے پستول سے گولی چلی، ایک ہی گولی فہمید اور گل شیر دونوں کے سینے سے آر پار ہوئی، یہ واقعہ صبح ساڑھے 7 بجے کے قریب پیش آیا۔

    ڈی آئی جی نے بتایا کہ دونوں اہلکار ٹریفک سیکشن تھانہ لانڈھی کے بیرکوں میں رہائش پذیر تھے، واقعے کی اطلاع پر ایس ایس پی کورنگی حسن سردار اور ایس پی کورنگی ٹریفک سیکشن فرح امبرین نے جناح اسپتال کا دورہ کیا۔

    ڈی ایس پی ٹریفک لانڈھی جاوید کے گن مین علی حسن کو حراست میں لے لیا گیا ہے، واقعے سے متعلق مزید شواہد اکھٹے کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

  • کراچی :  نائی کی دکان میں  اتفاقیہ گولی چلنے سے 2 بچے شدید  زخمی

    کراچی : نائی کی دکان میں اتفاقیہ گولی چلنے سے 2 بچے شدید زخمی

    کراچی : نائی کی دکان میں اتفاقیہ گولی چلنے سے 2 بچے شدید زخمی ہوگئے، فائرنگ میں ملوث افراد نے ابتدائی طور پر اسپتال میں غلط بیانی کی تاہم پولیس نے اصل واقعے کا پتہ چلالیا۔

    تفصیکراچی کے علاقے ہجرت کالونی گل نمبر 53 میں اتفاقیہ گولی چلنے سے 2 بچے شدید زخمی ہوگئے، فائرنگ کا واقعہ نائی کی دکان پر پیش آیا۔

    ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمی ہونے والے بچوں کی عمر 12 اور 14 سال ہے، بچوں کو طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    ایس ایس پی ساوتھ عمران قریشی نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق کار شوروم پر کام کرنے والا منیر اپنی پستول صاف کررہا تھا، پستول صفائی کے دوران گولی چلنے سے سیلون میں کام کرنے والے دونوں بچے زخمی ہوئے۔

    عمران قریشی کا کہنا تھا کہ ایک بچے کے ہاتھ اور دوسرے کے پاوٴں میں گولی لگی، منیر کو حراست میں لے کر پستول اور لائسنس تحویل میں لے لیا ہے۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ میں ملوث افراد نے ابتدائی طور پر اسپتال میں غلط بیانی کی اور خود کو بچانے کے لیے کہا کہ بچے سے گولی چلی ہے تاہم پولیس نے تحقیقات کی تو اصل واقعے کا پتہ چلا۔

  • باپ کی پستول سے اتفاقیہ گولی چلنے سے 2 سالہ بیٹا جاں بحق

    باپ کی پستول سے اتفاقیہ گولی چلنے سے 2 سالہ بیٹا جاں بحق

    سیالکوٹ : باپ کی پستول سے اتفاقیہ گولی چلنے سے 2 سالہ بیٹا جاں بحق ہوگیا ، ملزم مبینہ طور پر پستول کی صفائی کر رہا تھا کہ واقعہ پیش آیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کےعلاقے حاجی پورہ میں باپ کی پستول سے اتفاقیہ طور پر چلنے والی گولی نے دو سالہ بیٹے کی جان لے لی۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم مبینہ طور پر پستول کی صفائی کر رہا تھا کہ اس دوران گولی چل گئی، پولیس نے لاش ضابطہ کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردی اور ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

    یاد رہے پنجاب کے علاقے رائے ونڈ میں پانچ سالہ بچہ اتفاقیہ گولی چلنے سے زخمی ہوگیا تھا، پولیس حکام کے مطابق بچے کا چاچا پستول صاف کررہا تھا کہ اسی دوران اچانک گولی چل گئی، جو سیدھی جاکر بچے کو لگی۔