لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ شہریوں کےخون سےہاتھ رنگنےوالےعبرت ناک انجام سےبچ نہیں سکتے۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ شہبازشریف نےاتفاق اسپتال کے مختلف وارڈز میں جا کرلاہوردھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا بدترین واقعہ ہوا، دشمن نے سفاکانہ کارروائی کی،قوم دہشت گردوں سے بدلہ ضرور لے گی۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ شہریوں کےخون سےہاتھ رنگنےوالےعبرت ناک انجام سےبچ نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ بہادر قوم کے ارادوں کومتزلزل نہیں کیا جاسکتا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہنے والا خون رنگ لائے گا، دہشت گردی کی جنگ کے شہداکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
ارفع کریم ٹاور دھماکا، ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، 53 زخمی
واضح رہےکہ گزشتہ روز فیروزپور روڈ پرارفع کریم ٹاور کے قریب خود کش دھماکے میں 28 افراد جاں بحق جبکہ 53 زخمی ہوگئے تھے۔