Tag: اتھیا شیٹی

  • ’میری پوری زندگی‘ سالگرہ پر اتھیا شیٹی کا کےایل راہول کیلئے خوبصورت پیغام

    ’میری پوری زندگی‘ سالگرہ پر اتھیا شیٹی کا کےایل راہول کیلئے خوبصورت پیغام

    ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اتھیا شیٹی نے کے ایل راہول کی سالگرہ کے موقع پر خوبصورت پیغام دیا ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ اتھیا شیٹی نے بھارتی کھلاڑی کے ایل راہول کو ان کی سالگرہ پر پیار کا اظہار کیا، اداکار نے اس موقع پر شوہر کے ساتھ کچھ ان دیکھی، رومانوی تصاویر بھی شیئر کیں۔

    اتھیا شیٹی نے کیپشن میں لکھا کہ ’’میری پوری زندگی کے لیے میرا پورا دل… سالگرہ مبارک، میرا سب کچھ، ریڈ ہارٹ ایموجی کے ساتھ‘‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Athiya Shetty (@athiyashetty)

    فلمساز کرن جوہر نے ان کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے بھارتی کھلاڑی کے ایل راہول کو سالگرہ مبارک کہا جبکہ دیگر صارفین کی جانب سے بھی دسالگرہ کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

    دوسری جانب انسٹاگرام ہینڈل پر منفرد تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکار سنیل شیٹی نے اپنے داماد کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور ساتھ ہی ان سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Suniel Shetty (@suniel.shetty)

    اداکار نے داماد کو خاص دن کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ کو ہمارے ساتھ پا کر خوشی محسوس کر رہا ہوں کیونکہ یہ ایک ایسا تعلق ہے جس کی میں وضاحت نہیں کر سکتا۔سالگرہ مبارک راہول تم سے بہت پیار کرتا ہوں بیٹا ‘۔

    یاد رہے کہ سنیل شیٹی کی بیٹی  آتھیا شیٹی اور  کے ایل راہول  تقریباً چار سال تک ڈیٹنگ کے بعد 23 جنوری 2023 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

  • کے ایل راہول نے شادی کی پہلی سالگرہ پر اہلیہ اتھیا کیلئے جذباتی پیغام شیئر کردیا

    کے ایل راہول نے شادی کی پہلی سالگرہ پر اہلیہ اتھیا کیلئے جذباتی پیغام شیئر کردیا

    بھارتی بیٹر کے ایل راہول نے اپنی اہلیہ اتھیا شیٹی کے لیے شادی کی پہلی سالگرہ پر جذبات سے بھرپور پیغام جاری کیا ہے۔

    کے ایل راہول نے 23 جنوری منگل کو اپنی شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اپنی اہلیہ بالی وڈ اداکارہ اتھیا شیٹی کے نام محبت بھرا پیغام شیئر کیا۔ اتفاقاً پچھلے سال اسی دن ممبئی میں یہ جوڑا شادی کے بندھن میں بندھا تھا۔

    انھوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پیج پر ایک ریل شیئر کی جس میں وہ اور اتھیا شیٹی اپنی شادی کے موقع پر بھرپور انجوائے کرتے نظر آرہے ہیں۔

    31 سالہ نوجوان بیٹر نے شیئر کی گئی پوسٹ کے کیپشن میں اتھیا کے لیے لکھا کہ ’آپ کا مل جانا ایسا ہے کہ جیسے کوئی اپنے گھر واپس آگیا ہو‘۔

    واضح رہے کہ راہول فی الحال بھارتی ٹیسٹ اسکواڈ کے ساتھ حیدرآباد میں ہیں اور انگلینڈ کے خلاف 25 جنوری سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کی تیاری کر رہے ہیں۔

  • اتھیا شیٹی اور راہول نے ہلدی رسم کی تصویریں شیئر کر دیں

    اداکارہ اتھیا شیٹی اور بھارتی کرکٹر کے ایل راہول نے شادی کے بعد اب ہلدی رسم کی تصویریں شیئر کردیں۔

    گزشتہ روز جوڑے نے شادی سے قبل ہونے والی ہلدی کی تقریب (مایوں) کی چند تصاویر شیئر کی ہیں، اس کے علاوہ تقریب  کے شاندار وینیو کی تصویر بھی سامنے آئیں ہیں  جسے گیندے کے پھولوں سے سجا دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Athiya Shetty (@athiyashetty)

    23 جنوری کو شادی کے بندھن میں بندھنے والے راہول اور اتھیا نے سنیل شیٹی کے کھنڈالہ کے گھر میں شادی کی جس میں رشتہ داروں سمیت بھارتی کرکٹرز اور چند اداکاروں نے شرکت کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by KL Rahul👑 (@klrahul)

    بھارتی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز شادی میں شرکت کیلئے آنے والے مہمانوں کیلئے کاک ٹیل نائٹ کا اہتمام کیا گیا تھا جب کہ گزشتہ شب اتھیا اور کے ایل راہول کی سنگیت کی تقریب ہوئی جس میں دونوں کے خاندانوں سمیت دوستوں نے شرکت کی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Rani Pink (@ranipinklove)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Rani Pink (@ranipinklove)

  • اتھیا شیٹی اور کرکٹر کے ایل راہول کی شادی کی تاریخ اور وینیو سامنے آگیا

    اتھیا شیٹی اور کرکٹر کے ایل راہول کی شادی کی تاریخ اور وینیو سامنے آگیا

    بالی ووڈ کی اداکارہ اتھیا شیٹی اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان کے ایل راہول کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، کے ایل راہول اور اتھیا شیٹی کی شادی کی تقریبات کا آغاز 21 جنوری سے ہوگا، شادی تین دن کی تقریبات پر مشتمل ہوگی، 23 جنوری کودونوں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔

    بھارتی  میڈیا کے مطابق یہ شادی سنیل شیٹی کے خاندانی گھر میں قریبی دوستوں اور عزیزو اقارب کی موجودگی میں ہوگی جوکہ کھنڈالہ میں  ہے۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شادی میں مدعو کیے گئے مہمانوں میں جیکی شروف، اکشے کمار، سلمان خان، ویرات کوہلی اور ایم ایس دھونی کے نام بھی شامل ہیں۔

    البتہ، ابھی تک اس جوڑی اور ان کے اہلِ خانہ نے شادی سے متعلق خبروں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

  • کے ایل راہول اور اتھیا شیٹی رشتہ ازدواج میں کب منسلک ہوں گے؟ سنیل شیٹی نے بتادیا

    کے ایل راہول اور اتھیا شیٹی رشتہ ازدواج میں کب منسلک ہوں گے؟ سنیل شیٹی نے بتادیا

    ممبئی: بالی وڈ اداکار سنیل شیٹی نے بیٹی اتھیا شیٹی کی بھارتی ٹیم کے اوپنر کے ایل راہول سے جلد شادی کی تصدیق کر دی۔

    سنیل شیٹی نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اپنی ڈیبیو کرائم سیریز کی لانچ پر شرکت کی جہاں انہوں نے میڈیا کی جانب سے پوچھے جانے والے بیٹی کے شادی کے سوالات کے جواب دیے۔

    میڈیا نے اداکار سنیل شیٹی سے ان کی بیٹی اور کے ایل راہول کی شادی سے متعلق سوال کیا کہ دونوں کی شادی کب ہو رہی ہے؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے تصدیق کی اور کہا ’ان کی شادی جلد آئندہ کچھ ماہ میں ہوجائے گی‘۔

    یہ بھی پڑھیں: کے ایل راہول اور اداکارہ اتھیا شیٹی کی شادی : تمام افواہیں دم توڑ گئیں

    یہ بھی پڑھیں: کے ایل راہول اور اتیھا شیٹھی کی شادی طے پاگئی 

    بھارتی میڈیا کی کچھ رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ راہول اور اتھیا رواں برس دسمبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔

    واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر کے ایل راہول اور بالی وڈ اداکارہ اتھیا شیٹی گزشتہ تین سال سے ایک ساتھ ہیں۔

  • کے ایل راہول اور اداکارہ اتھیا شیٹی کی شادی : تمام افواہیں دم توڑ گئیں

    کے ایل راہول اور اداکارہ اتھیا شیٹی کی شادی : تمام افواہیں دم توڑ گئیں

    ممبئی : بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر کے ایل راہول اور  بالی ووڈ کے معروف فلمسٹار سنیل شیٹی کی بیٹی اتھیا شیٹی کی شادی سے متعلق تمام افواہوں نے دم توڑ دیا، ان کے مداحوں کیلئے بڑی خبر آگئی۔

    کھیل اور شوبز سے تعلق رکھنے والی یہ دونوں شخصیات گزشتہ تین سال سے ایک ساتھ ہیں اور جوڑے کی شادی کی افواہیں ہر چند ماہ بعد سامنے آتی رہتی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اس بار شادی سے متعلق مصدقہ اطلاع موصول ہوئی ہے وہ یہ کہ اداکارہ اتھیا شیٹی اور کرکٹر لوکیش راہول کی شادی کی تقریب کھنڈالہ میں منعقد کی جائے گی۔

    بھارتی میڈیا ایک بار پھر یہ دعویٰ کررہا ہے کہ اتھیا شیٹی اور لوکیش راہول جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔

    ممکنہ طور پر شادی کی یہ تقریب رواں برس دسمبر کے اواخر یا اگلے برس جنوری کے اوائل میں منعقد ہوگی۔ یعنی اگلے تین ماہ شادی کیلئے اہم ہیں۔

    اتھیا شیٹی اور لوکیش راہول کی شادی کھنڈالہ میں ہوگی

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب اداکار سنیل شیٹھی کے کھنڈالہ والے گھر’جہان‘میں ہوگی، کافی وسیع رقبے پر قائم یہ گھر 17برس قبل تعمیر کیا گیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ تقریبات کے لیے جگہ مختص کی جاچکی ہے تاہم اب صرف لوکیشن کے شیڈول کی وجہ سے حتمی تاریخ کا اعلان نہیں ہوسکا۔

  • بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کس اداکارہ سے شادی کرنے جا رہے ہیں؟

    بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کس اداکارہ سے شادی کرنے جا رہے ہیں؟

    عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کے بعد اب ایک اور بھارتی اداکارہ کی کرکٹر سے شادی کی تیاریاں‌ شروع ہو گئی ہیں، یہ اداکارہ ہے اتھیا شیٹی، جن کی بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان کے ایل راہول سے شادی کی افواہیں زیر گردش ہیں۔

    بتایا جا رہا ہے کہ سنیل شیٹی کی بیٹی اتھیا کافی عرصے سے بھارتی بیٹسمین کنور لوکیش راہول کے ساتھ چاہت کے بندھن میں بندھی ہوئی ہیں، اور دونوں ساتھ ساتھ دیکھے جاتے ہیں اور سوشل میڈیا پر تصاویر بھی شیئر کرتے رہتے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں اس سال سردیوں میں شادی کر سکتے ہیں، تیاری بھی شروع کر دی گئی ہے، کہا جا رہا ہے کہ اتھیا اور راہول جنوبی ہندوستانی رسم و رواج کے مطابق شادی کریں گے، کیوں کہ سنیل شیٹی اور راہول دونوں کا تعلق منگلور سے ہے۔

    تاہم، ابھی تک دونوں نے یا ان کے خاندانوں کی جانب سے باقاعدہ طور پر شادی کے سلسلے میں کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے، نہ ہی کوئی اعتراف سامنے آیا ہے، یہ ضرور ہے کہ وقتاً فوقتاً دونوں جانب سے کچھ اشارے ملتے رہے ہیں۔

    ابھی حال ہی میں کے ایل راہول نے 30 ویں سال گرہ منائی، اس موقع پر اداکارہ اتھیا شیٹی نے ان کے ساتھ اپنے رشتے کے اشارہ دیا، کے ایل راہول کو سال گرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے اتھیا نے ان کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کر کے لکھا ‘تمھارے ساتھ کہیں بھی’۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Athiya Shetty (@athiyashetty)

    شیٹی فیملی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اتھیا کے والدین کے ایل راہول کو پسند کرتے ہیں اور اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو جوڑا اس سال کے آخر تک شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔

    یاد رہے کہ راہول اور اتھیا نے گزشتہ سال انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کر کے اپنے رشتے کو آفیشل کر دیا تھا، تب سے اتھیا اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کی دل چسپ تصاویر اور ویڈیوز اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں، جن میں کے ایل راہول بھی موجود ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ وکٹ کیپر بلے باز کے ایل راہول نے دسمبر 2014 میں آسٹریلیا کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا، انھوں نے 2016 میں زمبابوے کے خلاف انٹرنیشنل ون ڈے کرکٹ اور گزشتہ سال اسی ٹیم کے خلاف ٹی 20 کرکٹ میں ڈیبیو کیا، فی الحال وہ بلے بازی کے ساتھ ساتھ ٹیم انڈیا کی وکٹ کیپنگ کی بھی ذمہ داری سنبھال رہے ہیں۔

    دوسری طرف اتھیا شیٹی نے سلمان خان کی پروڈکشن میں بنی فلم ‘ہیرو’ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا، اس کے بعد اتھیا مبارکاں میں بھی نظر آئیں، حال ہی میں وہ فلم موتی چور چکنا چور میں نواز الدین صدیقی کے ساتھ نظر آ چکی ہیں۔