Tag: اثاثوں کی تفصیل

  • فیصل آباد: اثاثوں کی تفصیل نہ دینے والے ایک لاکھ 65 ہزار افراد اور اداروں کو نوٹس

    فیصل آباد: اثاثوں کی تفصیل نہ دینے والے ایک لاکھ 65 ہزار افراد اور اداروں کو نوٹس

    فیصل آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ذرایع کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں اثاثوں کی تفصیل نہ دینے والے ایک لاکھ 65 ہزار افراد اور اداروں کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ایف بی آر نے ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد اور اداروں کو اثاثوں کی تفصیل نہ دینے پر نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ ریجنل ٹیکس آفس نے تمام افراد کو ایک ماہ کی مہلت دے دی ہے، اور 19 ستمبر تک گوشواروں کی تفصیل طلب کی ہے۔

    ذرایع ایف بی آر نے کہا کہ 4 اداروں کے ساتھ مل کر خصوصی تحقیقات کے بعد ان لوگوں اور اداروں کا سراغ لگایا گیا ہے۔

    نوٹس میں 2 کنال سے زاید رقبے کے گھر، ایک ہزار سی سی گاڑی مالکان شامل ہیں، کروڑوں کی ٹرانزیکشن والے بینک اکاؤنٹ ہولڈرز کو بھی نوٹس بھیجے گئے۔

    یہ بھی پڑھیں:  اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ایف بی آر نے اہم فیصلہ کرلیا

    راڈار پر آنے والے بڑے گھر، گاڑی، بینک اکاؤنٹ ہولڈرز کی تعداد 2 ہزار ہے، کمرشل، انڈسٹریل بجلی میٹر والے ایک لاکھ 63 ہزار مشکوک افراد اور اداروں کو نوٹس دیے گئے۔

    ٹیکس دہندگان نے غلط گوشوارے دے کر غیر قانونی جائیداد چھپائی، ذرایع کے مطابق ایک ہزار سی سی گاڑیوں کی دوسرے شہروں سے رجسٹریشن کرانے کا بھی انکشاف ہوا، 2 کنال سے زاید رقبے کے گھر وراثتی یا جہیز کی مد میں ظاہر کیے گئے۔

    ایف بی آر کے مطابق گوشواروں کے بر عکس اکاؤنٹس سے کروڑوں کی ٹرانزیکشن پائی گئی ہے، 19 ستمبر کے بعد غیر قانونی جائیداد مالکان کے خلاف کریک ڈاؤن ہوگا۔

  • شاہ محمود قریشی کروڑوں روپے کے مالک، اثاثوں کی تفصیل سامنے آگئی

    شاہ محمود قریشی کروڑوں روپے کے مالک، اثاثوں کی تفصیل سامنے آگئی

    ملتان: تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں جس کے مطابق وہ کروڑوں روپے کے مالک ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کاغذاتِ نامزدگی میں اثاثہ جات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں جس کے مطابق اُن کے اثاثوں کی مالیت 28 کروڑ 36 لاکھ 67 ہزار ہے۔

    تحریک انصاف کے وائس چیئرمین نے کاغذاتِ نامزدگی میں زیرکفالت افراد کے بیرونِ ملک بینک اکاؤنٹس بھی ظاہر کیے، لندن کے اکاؤنٹ میں 88 ہزار پاؤنڈز جبکہ اُن کی اہلیہ کے بیرون ملک بینک اکاؤنٹ میں 26 ہزار 512 پاؤنڈز موجود ہیں۔

    شاہ محمودقریشی نےاپنی تعلیمی قابلیت بی بتائی جبکہ انہوں نے ملتان میں 2، لاہور میں 1 گھر اور ایک فلیٹ ، اسلام آباد میں ایک گھر کی اور  بہاولپور میں 2 پلاٹوں کی اونر شپ ظاہر کی۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے دولت گیٹ ملتان کے گھرکی قیمت 57لاکھ57ہزارظاہرکی جبکہ لاہور کے گھر کی قیمت 6 کروڑ 50 لاکھ اور اسلام آباد میں گھر کی قیمت 3 کروڑ 47 لاکھ ظاہر کی۔

    شاہ محمودقریشی نے کاغذاتِ نامزدگی میں ظاہر کیا کہ انہوں نے ملتان دولت گیٹ میں ایک کروڑکاگھربیٹےکوتحفےمیں دیا اس کے علاوہ تاج باغ لاہور میں ساڑھے 6 مرلے کا پلاٹ جبکہ بہالپور میں 52 لاکھ کی مالیت کے 2 پلاٹ اہلیہ کو تحفے میں دیا۔

    تحریک انصاف کے وائس چیئرمین کی اہلیہ کے پاس ساڑھے5  کروڑ کے پرائزبانڈز ہیں جبکہ اُن کے پاس 70 لاکھ مالیت کے زیورات اور 20 لاکھ کا فرنیچر زیر استعمال ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کاغذات نامزدگی میں ایک کروڑ 49 لاکھ روپے مالیت کی چار گاڑیاں اور تین افراد کو زیر کفالت ظاہر کیا جن کے بینک اکاؤنٹس بیرونِ ملک میں موجود ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔