Tag: اثاثوں کی تفصیلات جاری

  • الیکشن کمیشن : اراکین صوبائی ا سمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات جاری

    الیکشن کمیشن : اراکین صوبائی ا سمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات جاری

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں، شہباز شریف پچیس کروڑ پچپن لاکھ کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ اس کے علاوہ  وزیراعلیٰ پنجاب لندن میں بھی چودہ کروڑ مالیت کے اثاثے رکھتےہیں۔

    تفصییلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی ا سمبلیوں کے اراکین کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف 25 کروڑ 55 لاکھ کے اثاثوں کے ساتھ سر فیرست ہیں۔

    ان کے لندن میں چودہ کروڑ مالیت کے اثاثے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کی پہلی اہلیہ نصرت شہباز کے اثاثے 27 کروڑ 72 لاکھ جبکہ دوسری اہلیہ تہمینہ درانی کے صرف 91 لاکھ 70 ہزار کے اثاثے ظاہر کیے گئے ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے پاس 2 کروڑ 17 لاکھ سے زائد کے اثاثے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک 27 کروڑ 53 لاکھ اثاثوں کے مالک ہیں۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے بھی گوشواروں میں 11 کروڑ 15 لاکھ کے اثاثے ظاہر کئے ہیں، پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ5 کروڑ 5 لاکھ کے مالک ہیں۔

    چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی کے پاس 65 کروڑ 15 لاکھ روپے کے اثاثے ہیں۔ مونس الہٰی نے بیرون ملک کوئی اثاثے ظاہر نہیں کیے۔

     

  • الیکشن کمیشن : مزید ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات جاری

    الیکشن کمیشن : مزید ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات جاری

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے مزید ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردی۔

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار ارسٹھ کروڑ جبکہ وزیراطلاعات صرف تیرہ لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ کون ہے کتنا امیراور کس نے کتنے اثاثے بنا رکھے ہیں۔

    الیکشن کمیشن نے مزید ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں سے پردہ ہٹادیا۔ الیکشن کمیشن کے نوٹی فکیشن کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے زیر ملکیت68کروڑروپے کے اثاثے اور 2کروڑ77لاکھ روپے مالیت کی چار گاڑ یاں بھی ہیں۔

    وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید13لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ رحمان ملک کی بیرون ملک33کروڑ کے اثاثے جبکہ پاکستان میں ان کے زیراستعمال ایک بی ایم ڈبلیو گاڑی بھی ہے۔

    چیئرمین سینیٹ رضا ربانی 8 کروڑ 96 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما طلحہ محمود 21 کروڑ روپے جبکہ مشاہد حسین سید5کروڑ روپے کے اثاثے رکھتے ہیں۔