Tag: اجتماعی خودکشی

  • بھارتی گجرات میں بھوک اور قرض سے تنگ ایک خاندان نے اجتماعی خودکشی کرلی

    بھارتی گجرات میں بھوک اور قرض سے تنگ ایک خاندان نے اجتماعی خودکشی کرلی

    گجرات : مودی راج کے گجرات میں بھوک و قرض سے تنگ ایک خاندان نے اجتماعی خودکشی کرلی، گھر کا واحد کفیل بھاری قرض کے بوجھ تلے دبا ہوا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق مودی کا چوتھی بڑی معیشت کا فریب بے نقاب ہوگیا، عوام بھوک اور قرض سے خود کشی کرنے پر مجبور ہیں۔

    مودی راج کے گجرات میں بھوک اور قرض سے تنگ ایک خاندان نے اجتماعی خودکشی کرلی۔

    این ڈی ٹی وی نے بتایا کہ بیس جولائی کواحمد آباد میں میاں بیوی اورتین بچوں کی لاشیں گھر سے برآمد کی گئیں۔

    والدین نے مبینہ طور پر دو بیٹیوں اور ایک بیٹے کو زہر دے کر خودکشی کر لی، گھر کا واحد کفیل آٹو رکشہ چلا تاتھا اور بھاری قرض کے بوجھ تلے دبا ہوا تھا۔

    بھارت بھر میں بڑھتے ہوئے خودکشی کے واقعات مودی سرکار کے معاشی ماڈل کی ناکامی کا ثبوت ہے۔

    بھارت میں تین سال کے دوران 1866 افراد نے خودکشی کی، جن میں انیس فیصد مالی دباؤ اور غربت کا شکار تھے۔

  • میاں بیوی کی تین بچوں کے ساتھ اجتماعی خودکشی

    میاں بیوی کی تین بچوں کے ساتھ اجتماعی خودکشی

    علی راج پور: بھارت میں علی راج پور ضلع کے والپور علاقے میں آج صبح میاں بیوی نے 3 بچوں سمیت اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مذکورہ معاملہ سامنے آنے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ ایس پی راجیش ویاس اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے۔

    رپورٹس کے مطابق گھر میں پانچوں کی نعشیں پڑی ہوئی تھیں۔ واقعہ کا اس وقت علم ہوا جب راکیش کے چچا صبح اس کے گھر پہنچے۔

    رپورٹس کے مطابق راکیش کے چچا نے پولیس کو تمام معاملے کی اطلاع دی، پولیس نے پانچوں افراد کی لاشوں کو پوسٹ کے لئے بھجوادیا ہے۔

    پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا کہ آیا یہ سازش ہے، قتل ہے یا خودکشی لوگوں سے بیانات لیے جا رہے ہیں۔ تاہم موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی سامنے آئے گی۔

    پونے میں مسلم خاندان کے 5 افراد آبشار میں بہہ گئے، ویڈیو وائرل

    پولیس سپرنٹنڈنٹ کے مطابق راوڈی گاؤں میں پانچ لوگوں کی خودکشی کی اطلاع سامنے آئی تھی، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ لاشوں کے پاس سے کوئی خودکشی نوٹ برآمد نہیں ہوا ہے۔

  • تھرپارکر: پسند کی شادی نہ ہونے پر پریمی جوڑے کی  اجتماعی خودکشی

    تھرپارکر: پسند کی شادی نہ ہونے پر پریمی جوڑے کی اجتماعی خودکشی

    تھرپارکر: پسند کی شادی نہ ہونے پر پریمی جوڑے نے اجتماعی خودکشی کرلی، تھر میں رواں سال 55 خودکشیاں رپورٹ ہوچکی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تھر پارکر میں ایک اور پریمی جوڑے نے اجتماعی خود کشی کرلی، خود کشی پسند کی شادی نہ ہونے پر کی گئی۔

    اسلام کوٹ کے نواحی گاؤں میں نوجوان لڑکے لڑکی کی درخت سے جھولتی لاشیں ملیں، لاشیں لجپت اور پشپا کی تھیں، لاشیں درخت سے اتار کر اسپتال منتقل کی گئیں تاہم اہلخانہ کے پوسٹ مارٹم سے انکار کے بعد میتیں بِنا کارروائی حوالے کردی گئیں۔

    پولیس کاکہناہے کہ معاملہ پسند کی شادی نہ ہونے کا تھا جبکہ گاؤں والے بتاتے ہیں کہ لڑکی کی دس دن پہلے کہیں اورشادی ہوئی تھی اور ایک دن پہلےہی سسرال سےمیکےآئی تھی۔

    تھرپارکر میں رواں سال جوڑوں کی ایک ساتھ خودکشی کا چوتھا واقعہ ہے، تھرمیں رواں سال خودکشی کے پچپن واقعات میں انتیس مرد اور چھبیس خواتین نے زندگیوں کا خاتمہ کیا۔

    تھر میں ہونیوالی لاتعداد خودکشیوں میں سے کسی ایک میں بھی پولیس مکمل تفشیش اور واقعے کے حقیقی نتائج تک پہنچنےمیں ناکام رہی ہے۔