Tag: اجتماعی زیادتی

  • بھارت: 80 سالہ خاتون اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی

    بھارت: 80 سالہ خاتون اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی

    بھارت میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں آئے روز خطرناک حد اضافہ ہورہا ہے، جبکہ مودی حکومت کے کانوں پر جوں بھی نہیں رینگ رہی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد کے مضافات میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا، میڑچل میں 80 سالہ خاتون کو 36 سالہ وینکٹ راؤ اور اس کے دو ساتھیوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    ہولناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا، اس کے بعد پولیس کے حوالے کردیا، ملزم کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ جبکہ خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    اس سے قبل بھی ایک بھارت کے مقدس شہر اُجین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھی، جس میں دیکھا گیا کہ ایک شخص سڑک کنارے مبینہ طور پر ایک خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنارہا ہے۔

    حیرت انگیز طور پر دن دیہاڑے سڑک کے کنارے ہونے والے اس واقعے کے دوران لوگ ملزم کو پکڑنے کے بجائے ویڈیو بنانے میں مصروف رہے۔

    درجنوں خواتین سے زیادتی، سابق سی آئی اے اہلکار کو سزا سنادی گئی

    سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ملزم اور ویڈیو بنانے والے کو بھی حراست میں لے لیا۔

  • آسام میں 14سالہ طالبہ سے اجتماعی زیادتی

    آسام میں 14سالہ طالبہ سے اجتماعی زیادتی

    بھارت میں خواتین مسلسل جنسی زیادتیوں اور ہراسگی کا شکار ہو رہی ہیں، روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے، ایک اور تازہ واقعے میں ریاست آسام میں نابالغ لڑکی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کلکتہ میں لیڈی ڈاکٹر سے زیادتی کا معاملہ ابھی ٹھنڈا نہیں ہوا کہ دہلی میں ایک لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق 10ویں جماعت میں پڑھنے والی 14 سالہ طالبہ جب ٹیوشن کلاس سے گھر واپس لوٹ رہی تھی کہ شام 7 بجے سے 8 بجے کے درمیان تین ملزمان بچی کو اُٹھا کر لے گئے اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    پولیس کے مطابق اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے لڑکی کو بوربھیٹی کے علاقے میں سڑک کنارے پھینک دیا۔ تقریباً ایک گھنٹے بعد مقامی لوگوں نے لڑکی کو برہنہ اور بیہوشی کی حالت میں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی اور اسے اسپتال منتقل کیا۔

    نشے میں دھت امریکی خاتون کی ڈرائیونگ سے 9 سالہ بیٹا جان سے گیا

    افسوسناک واقعے کے بعد آسام کے عوام سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا، مظاہرین کی جانب سے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے، یہ بھی اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔

  • پارک میں دن دہاڑے لڑکی سے اجتماعی زیادتی

    پارک میں دن دہاڑے لڑکی سے اجتماعی زیادتی

    نئی دہلی: کلکتہ میں لیڈی ڈاکٹر کی عصمت ریزی اور قتل کے باعث احتجاج کا سلسلہ پورے ملک میں جاری ہے، ایسے میں دہلی میں ایک اور لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ مذکورہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے اس کے اپنے دوست تھے، پولیس نے متاثرہ لڑکی درخواست پر مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

    متاثرہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان میں ایک لڑکی کا دوست ہے جبکہ دوسرا اس کے دوست کا دوست بتایا گیا ہے۔ دونوں ملزمان نے بدھ جینتی پارک میں دن دہاڑے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، یہ پارک دہلی میں کافی مشہور ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق زیاتی کا نشانہ بننے والی لڑکی دہلی کے مضافات میں اپنے خاندان کے ساتھ رہتی ہے۔ گزشتہ منگل کو وہ چانکیہ پوری کے بدھ جینتی پارک میں ایک دوست سے ملنے آئی تھی۔

    اسی دوران اس کے دوست نے اپنے ایک دوست کو فون کیا۔ لڑکی نے اپنے دوست اور اس کے دوست پر الزام لگاتے ہوئے مقدمہ درج کرایا ہے کہ دونوں نے پہلے اسے دھمکیاں دیں اور پھر پارک میں اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    واضح رہے کہ سال 2003 میں اسی پارک میں ایک طالبہ کو 4 افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

    اس سے قبل بھارتی ریاست تمل ناڈو میں جعلی نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کیمپ کے دوران 13 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا جبکہ متعدد طالبات کو ہراساں بھی کیا گیا۔

    بنگلور میں کالج کی طالبہ کو بھی مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، تاہم اب تامل ناڈو میں بھی ایسا ہی کیس رپورٹ ہوا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تامل ناڈو کے ضلع کرشناگری میں جعلی نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کیمپ کے دوران ایک 13 سالہ لڑکی کا جنسی استحصال اور دیگر لڑکیوں کو ہراساں کرنے کے الزام میں 8 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار کئے گئے افراد میں کیمپ کے منتظمین سمیت اسکول کا پرنسپل بھی شامل ہے۔

    کلکتہ میں زیادتی کے بعد قتل: ٹرینی ڈاکٹر نے مرنے سے کچھ گھنٹے قبل ڈائری میں کیا لکھا تھا؟

    پولیس کے مطابق اس کیمپ میں 41 طلباء نے شرکت کی تھی، جن میں 17 لڑکیاں بھی شامل تھیں۔ دورانِ کیمپ، لڑکیوں کو مبینہ طور پر ہراساں کیا گیا اور ایک 13 سالہ لڑکی کا جنسی استحصال کیا گیا۔

  • اسلام آباد میں  غیر ملکی خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی

    اسلام آباد میں غیر ملکی خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی

    اسلام آباد؛ غیر ملکی خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، ملزمان خاتون کے ہاتھ پاؤں باندھ کر پھینک کر فرار ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غیر ملکی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ملزمان جی 6 کے علاقے میں پھینک کر فرار ہوگئے۔

    پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ غیر ملکی خاتون کو نامعلوم افراد ہاتھ پاؤں باندھ کر پھینک فرار ہوگئے، جبکہ شہری نے پولیس کو 15پر کال کرکے اطلاع دی۔

    پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ مجھے 5روز تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔

    کراچی میں جشن آزادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے 70 افراد زخمی

    پولیس حکام کے مطابق 28 سالہ غیر ملکی خاتون کا تعلق بیلجیم سے ہے، جنہیں میڈیکل چیک اَپ کے لیے پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

  • نوکری کا جھانسہ دیکر خاتون سے اجتماعی زیادتی

    نوکری کا جھانسہ دیکر خاتون سے اجتماعی زیادتی

    بھارت میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں ہر گزرتے دن کے مزید اضافہ ہورہا ہے، مدھیہ پردیش میں خاتون کو نوکری کا جھانسہ دیکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ کے آبائی ضلع میں کام کی تلاش میں آئی ایک قبائلی خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا ۔

    رپورٹ کے مطابق دو ملزمان نے کام دلوانے کے بہانے خاتون کو اجین سے تقریباً 20 کلومیٹر دور تاجپور لے جا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ حلقہ میں ایک خاتون کے نیم برہنہ حالت میں گھومنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی، معلوم ہوا کہ خاتون کے ساتھ کسی نے زیادتی کی ہے۔

    تحقیقات کی گئی تو یہ خبر درست ثابت ہوئی اور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔

    تھانہ انچارج کے مطابق دو عاشق و معشوق گھر سے بھاگ گئے تھے، پہلے انھوں نے شادی کی، اور پھر اندور سے اجین پہنچ گئے۔ یہاں پر دونوں کام کی تلاش میں اندرا نگر میں گھوم رہے تھے۔

    نوکری کیا گئی، بیوی نے بھی ساتھ چھوڑ دیا۔۔ شوہر کا انتہائی اقدام

    اسی دوران ایک روی نام کے لڑکے نے دونوں کو کام دینے کا جھانسہ دے کر اپنی موٹر سائیکل پر بٹھایا اور تاجپور لے گیا۔ جوڑا یہ سمجھا کہ اب ہم ہنسی خوشی زندگی بسر کریں گے، مگر روی نے ان کے ساتھ فریب کیا۔

  • بھارتی اداکارہ سے تامل ناڈو میں اجتماعی زیادتی

    بھارتی اداکارہ سے تامل ناڈو میں اجتماعی زیادتی

    بھارت کے حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی فلم اداکارہ کو ریاست تامل ناڈو میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 سالہ اداکارہ جس کا تعلق حیدرآباد سے بتایا جارہا ہے، تامل ناڈو میں اپنے رشتہ داروں کے پاس رہتے ہوئے فلموں میں کام کر رہی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق جس روز یہ واقعہ پیش آیا وہ گھر میں اکیلی تھی، اس دوران ایک فلم اداکار کے ڈرائیور اور اس کے تین ساتھیوں نے مکان میں داخل ہوکر اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ زیادتی کے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    اس سے قبل بھارت میں ہسپانوں سیاح کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    جھارکھنڈ کے دمکا ضلع کے ہنسڈیہا تھانے کی حدود کرماہاٹ علاقے میں ہسپانوی خاتون سیاح کے ساتھ اجتماعی زیادتی واقعہ پیش آیا تھا، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    28 سالہ متاثرہ خاتون اور اس کا شوہر دن کے وقت موٹر سائیکل پر سوار ہوئے تھے جب رات ہوئی تو شہر سے دور ایک پْرسکون جگہ پر خیمہ لگایا اور سو گئے۔

    خاتون خیمے سے باہر آئی تو چھ سے سات افراد نے اسے پکڑ کر کچھ فاصلے پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

    خاتون روتی ہوئی خیمے میں پہنچی اور شوہر کو واقعے سے متعلق بتایا اس کے بعد دونوں نے 45 کلو میٹر کا سفر طے کیا اور دمکا میں پولیس کے پاس پہنچے۔

    پنجاب میں اسپتال آئی خاتون سے سیکورٹی گارڈز کی اجتماعی زیادتی

    پولیس کا کہنا ہے کہ سیاح خاتون کو فوری طور پر سرایاہاٹ سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا ہے اور حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

  • نشہ آور چیز کھلا کر ذہنی مر یض خاتون سے اجتماعی زیادتی

    نشہ آور چیز کھلا کر ذہنی مر یض خاتون سے اجتماعی زیادتی

    میاں چنوں: پل گھراٹ میں ذہنی مر یضہ کو نشہ آور چیز کھلا کر اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے کا اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے قریب پل گھراٹ گاؤں میں ذہنی مر یضہ کو ملزمان نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرہ خاتون کی عمر 22 سے 23 سال کے درمیان بتائی جاتی ہے۔

    ایم او ٹی ایچ کیو اسپتال کی جانب سے بتایا گیا کہ خاتون کو نشہ آور چیز دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ ذہنی مریض خاتون پر تشدد بھی کیا گیا۔

    پولیس کی جانب سے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ایف آئی آر میں نامزد 4 میں سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

  • بھارت: ہسپانوی سیاح کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 3 ملزمان گرفتار

    بھارت: ہسپانوی سیاح کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 3 ملزمان گرفتار

    جھارکھنڈ کے ضلع ڈمکا میں ہسپانوی سیاح کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے سلسلے میں گرفتار ہونے والے تین ملزمان کو عدالت نے بھیج دیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ اسپین سے آنے والی خاتون کو جمعہ کے روز ریاست کے دارالحکومت رانچی سے 300 کلومیٹر دور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، جہاں وہ اپنے شوہر کے ہمراہ ایک کیمپ میں رات گزار رہی تھی۔

    پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کا بیان سی آر پی سی کی دفعہ 164 کے تحت ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    سپرنٹنڈنٹ پولیس کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خاتون کا میڈیکل ٹیسٹ کیا گیا اور اس سے عصمت دری کی تصدیق ہوگئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مبینہ طور پر اس جرم میں ملوث سات افراد میں سے تین کو جیل بھیج دیا گیا ہے اور دیگر چار کو جلد ہی پکڑ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا دیگر چار ملزمان کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور انہیں جلد گرفتار کرکے جیل بھیج دیا جائے گا۔

    سپرنٹنڈنٹ پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس نئی دہلی میں اسپین کے سفارت خانے سے رابطے میں ہے۔ انہیں پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا جارہا ہے۔

    جب ان سے پوچھا گیا کہ جوڑا جھارکھنڈ سے کب جائیگا تو ایس پی نے کہا، قانونی طریقہ کار جاری ہے۔ ہم آپ کو بعد میں اس کے بارے میں بتائیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون کی عمر تقریباً 28 سال ہے، دونوں میاں بیوی بنگلہ دیش سے ڈمکا پہنچے تھے اور بہار کے راستے نیپال جانے کا ارادہ رکھتے تھے۔

    بھارت میں ہسپانوی سیاح سے اجتماعی زیادتی

    نیشنل کمیشن برائے خواتین کی ممبر ممتا کماری نے بھی متاثرہ خاتون سے ملاقات کی، انہوں نے اس واقعے کو بدقسمتی سے قرار دیتے ہوئے، جرم میں شامل تمام ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

  • اغوا کے بعد 14 سالہ گھریلوملازمہ سے  اجتماعی زیادتی، متاثرہ لڑکی کا بیان سامنے آگیا

    اغوا کے بعد 14 سالہ گھریلوملازمہ سے اجتماعی زیادتی، متاثرہ لڑکی کا بیان سامنے آگیا

    اوکاڑہ : 14سالہ گھریلوملازمہ کو اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا، متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ ارسلان نے ساتھی کیساتھ اغواکرکے 3 روز تک زیادتی کی۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپور میں 14سالہ گھریلوملازمہ سے مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا،متاثرہ لڑکی نے بیان میں کہا کہ گوگیرہ میں ارسلان نے ساتھی کیساتھ اغواکرکے 3روزتک زیادتی کانشانہ بنایا۔

    لڑکی کی والدہ کا کہنا تھا کہ بیٹی 3 سال سے ملزم کی والدہ کی خدمت پرمامور تھی، بااثر ملزمان کارروائی پرسنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

    پولیس نے کہا ہے کہ لڑکی کےلاپتہ ہونے پر نامعلوم افرادکیخلاف مقدمہ درج کیا گیا، متاثرہ لڑکی کےبیان پرملزم ارسلان کو نامزد کر دیا گیا ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ملزم ارسلان نے ضمانت قبل ازگرفتاری کرالی ہے۔

  • اسلام آباد میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی

    اسلام آباد میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو ساتھی طالب اور اس کے دوست نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد تھانہ شالیمار کی حدود میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا ، واقعہ سیکٹر ای الیون ٹو کے فلیٹ میں پیش آیا۔

    پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ ساتھی طالب علم ظہیر اور اس کے دوست دانیال نے زیادتی کی، ویڈیو بنائی۔

    طالبہ کی درخواست پر شالیمار پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

    ترجمان پولیس نے بتایا کہ طالبہ کےساتھ زیادتی میں ملوث 2ملزمان گرفتار کرلیا ہے ، ملزمان طالبہ کو زیادتی کے بعد دھمکیاں دےرہےتھے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ تھانہ شالیمار میں درج ہے، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔