Tag: اجتماعی زیادتی

  • ہماچل پردیش،منالی میں اسرائیلی سیاح سے اجتماعی زیادتی

    ہماچل پردیش،منالی میں اسرائیلی سیاح سے اجتماعی زیادتی

    ہماچل پردیش : بھارت کی شمالی ریاست ہماچل پردیش میں سیاحت کے لیے آنے والی اسرائیلی خاتون کے ساتھ مبینہ طور اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔

    تفصیلات کےمطابق اتوار کے روز بھارت کی شمالی ریاست ہماچل پردیش میں سیاحت کے لیے آنے والی ایک اسرائیلی خاتون کو مبینہ طور پر چلتی گاڑی میں ریپ کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے 25 سالہ سیاح منالی سے ایک قریبی قصبے کیلونگ جانا چاہتی تھیں اور غلطی سے مذکورہ کار کو ٹیکسی سمجھ کر اس میں سوار ہوگئیں،کار میں چھ افراد سوار تھے،جن میں سے دو نے اس خاتون سے جنسی زیادتی کی۔

    پولیس حکام کے مطابق اس واقعے کے بارے میں اسرائیلی سفارت خانے کو مطلع کر دیا گیا ہے اور ریپ میں ملوث افراد کی تلاش شروع کر دی گئی ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ ’ہم سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے پرامید ہیں‘۔

    بھارت میں خاتون سیاسی کارکن کی خودکشی *

    یاد رہے کہ منالی بھارت کا مشہور تفریحی مقام ہے جو مقامی سیاحوں اور غیرملکیوں دونوں میں بہت مقبول ہے تاہم یہاں سیاحوں کی سکیورٹی پر بھی ماضی میں سوال اٹھائے جاتے رہے ہیں۔

    بھارت میں کم عمرلڑکی سے 13 افراد کی جنسی زیادتی *

    منالی میں 2013 میں ایک امریکی خاتون سیاح کے ریپ کا واقعہ بھی پیش آیا تھا،اس معاملے میں ایک مقامی عدالت نے نیپال کے تین باشندوں کو 20-20 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

    نئی دہلی : دو روز میں دو لڑکیوں کا گینگ ریپ*

    واضح رہے کہ بھارت کے دارالحکومت دہلی میں سنہ 2012 میں ایک طالبہ کے چلتی بس میں ریپ کے بعد ملک بھر میں ریپ کے قوانین سخت کرنے کے بارے میں آواز اُٹھائی گئی تھی،تاہم اس کے باوجود ملک بھر میں خواتین عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

  • شیخوپورہ : دس سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی، ملزمان فرار

    شیخوپورہ : دس سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی، ملزمان فرار

     

    شیخوپورہ : فیروز وٹواں میں نامعلوم افراد نے 10 سالہ لڑکی کو اغوا کر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور سڑک کے کنارے پھینک کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق فیروز وٹواں کے محنت کش یاسین کی 10 سالہ بسمہ اپنے دو چھوٹے بہن بھائی کے ہمراہ کھیل رہی تھی کہ اسی دوران نامعلوم افراد اسے اغوا کر کے لے گئے، اطلاع موصول ہوتے ہی والدین نے قریبی پولیس اسٹیشن میں اطلاع دی۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے متاثرہ بچی کو نامعلوم مقام پر لے جا کر اپنی ہوس کا نشانہ بنایا اور پھر اُس کی حالت غیر ہونے پر اُسے گاؤں سے تھوڑا دور سڑک کنارے کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوگئے۔

    متاثرہ بچی کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے بچی سے ساتھ زیادتی کی تصدیق کی ہے، بچی کی حالات ناساز ہونے کے باعث اُسے لاہور منتقل کیا جارہا ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے کی اطلاع ملنے پر نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام کو ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے احکامات جاری کردئیے اور بچی کے مفت علاج و معالجے کا حکم دے دیا۔

  • چار نوجوانوں کی پندرہ سالہ طلبہ سے اجتماعی ذیادتی

    چار نوجوانوں کی پندرہ سالہ طلبہ سے اجتماعی ذیادتی

    گوجرانوالہ:چاراوباش نوجوانوں کی پندرہ سالہ طلبہ سے اجتماعی ذیادتی،ڈاکٹروں نے ذیادتی کی تصدق کردی۔

    تھانہ کینٹ کے علاقہ تلونڈی کھجور والی کے رہائشی محنت کش امان اللہ کی پندرہ سالہ بیٹی انیقہ گھر سے اسکول جارہی تھی کہ چار اوباش نوجوان اس کو اغوا کرکے نامعلوم جگہ لے گئے اور نو روز تک اس کو اجتماعی ذیادتی کا نشانہ بناتے رہے موقع پا کر انیقہ اغواکاروں کے چنگے سے فرار ہو کر تھانہ کینٹ پہنچ گئی جس پر پولیس نے انیقہ کو میڈیکل کے لیے سول اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے پندرہ سالہ طلبہ پرذیادتی کی تصدیق کردی ہے پولیس کے مطابق ملزم مجاہد , صدام اور دو نامعلوم ملزمان سمیت چارافراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • نئی دہلی:اجتماعی زیادتی کیس،غفلت برتنے پر پولیس آفیسرمعطل

    نئی دہلی:اجتماعی زیادتی کیس،غفلت برتنے پر پولیس آفیسرمعطل

    بھارت میں ایک اور غیر ملکی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی،غفلت برتنے پر ایک پولیس آفیسر کو معطل کردیا گیا۔

    بھارت میں پولیس کی ناقص تفتیش کے باعث غیرملکی خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، دو روز قبل نئی دہلی میں ڈینش خاتون کے ساتھ اجتماعی زیاتی کیس میں پولیس کی ناقص تفتیش کے بعد عوام سڑکوں پر نکل آئی اور پولیس انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔

    عوام کے احتجاج پر شہری ترقی کے وزیر منیش سودیا نے تفتیش میں غفلت برتنے پر پولیس افسر کو معطل کرکے نئے سرے سے تفتیش کے احکامات جاری کرتے ہوئے دو دن میں رپورٹ طلب کرلی ہے، یاد رہے کہ اکاون سالہ ڈینش خاتون کو نئی دلی میں چھ افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

  • کراچی: سچل کےعبداللہ شاہ غازی گوٹھ میں13سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی

    کراچی: سچل کےعبداللہ شاہ غازی گوٹھ میں13سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی

    کراچی میں سچل کے علاقے عبداللہ شاہ غازی گوٹھ میں تیرہ سالہ لڑکی اجتماعی زیادتی نشانہ بنی، واقعہ کا مقدمہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں سچل تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق عبداللہ شاہ غازی گوٹ کی رہائشی جمعرات کی شب گھر سے سامان لینے نکلی جہاں دو ملزمان اسے اپنے ساتھ لے گئے اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    واقعہ کا مقدمہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں سچل تھانے میں دو نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا ہے، لڑکی کو چیک اپ کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ مجرموں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔