Tag: اجتماعی قبر

  • اجتماعی قبر سے ایک ہزار ڈھانچے دریافت، ماہرین دنگ رہ گئے

    اجتماعی قبر سے ایک ہزار ڈھانچے دریافت، ماہرین دنگ رہ گئے

    ماہرین آثار قدیمہ نے یورپ میں ممکنہ طور پر سب سے بڑی اجتماعی قبر کو دریافت کرلیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی جرمنی کے شہر نیورمبرگ میں انسانوں کے کم از کم 1 ہزار ڈھانچے دریافت کرنے کے بعد ماہرین آثار قدیمہ بھی حیران رہ گئے ہیں۔

    ماہرین آثار قدیمہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ یورپ میں اب تک دریافت ہونے والی سب سے بڑی اجتماعی قبر ہوسکتی ہے۔

    غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکام کی ایک ٹیم رہائشی عمارت کے تعمیراتی مقام کا سروے کر رہی تھی جب انہوں نے قبریں دریافت کیں۔ 8 اجتماعی قبروں میں سے 3 کی کھدائی کا عمل مکمل کیا جاچکا ہے، جبکہ دیگر قبروں کے حوالے سے جانچ کی جارہی ہے۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ اجتماعی قبروں کی کھدائی کے بعد ملنے والے ڈھانچوں کی تعداد 1500 تک پہنچ سکتی ہے جو کہ 15ویں صدی کے آخر اور 17ویں صدی کے اوائل کے درمیان کے ہیں۔

    نیورمبرگ کے محکمہ ثقافت کے حکام کے مطابق اس طرح کی دریافت پہلے کبھی نہیں ہوئی اور کسی نے کبھی ایسا نہیں سوچا تھا۔

    دبئی میں بھکاریوں کو لینے کے دینے پڑ گئے، 200 سے زائد گرفتار

    محکمہ ثقافت کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ مقام نیورمبرگ شہر کے لیے بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے اور ہم تمام ممکنہ معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

  • ایک اور اجتماعی قبر دریافت، کتنی لاشیں برآمد ہوئیں؟

    ایک اور اجتماعی قبر دریافت، کتنی لاشیں برآمد ہوئیں؟

    دمشق: شام میں ایک اور اجتماعی قبر سے 70 کے قریب افراد کی باقیات برآمد ہوئی ہیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شامی دارالحکومت دمشق سے یہ اجتماعی قبر دریافت ہوئی جہاں عام شہریوں سمیت سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو مار کر دفن کیا گیا تھا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دمشق میں شدت پسندوں کی ماضی کی آماج گاہ تصور کیے جانے والے گوٹا نامی علاقے سے مذکوہ اجتماعی قبر دریافت ہوئی۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ قبر 2012 سے 2014 کے درمیان بنائی گئی ہوگی۔ خیال رہے کہ گاٹا میں اس دوران باغیوں اور اتحادی افواج کے درمیان خوں ریز جنگ جاری تھی۔

    ملکی فورسز نے اتحادی افواج کے ساتھ مل کر مذکوہ علاقہ 2018 میں فتح کیا۔ محتاط اندازے کے مطابق دمشق کے اس علاقے میں ہونے والی جنگ کے نتیجے میں تقریباً ایک ہزار عام شہری مارے گئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

    برونڈی میں اجتماعی قبروں سے 6 ہزار سے زائد لاشیں برآمد

    خیال رہے کہ آج ہی کے روز مشرقی افریقی ملک برونڈی کے صوبے قصوری میں اجتماعی قبر سے 6 ہزار سے زائد لاشیں برآمد ہوئیں ہیں، ان افراد کو خانہ جنگی کے دوران قتل کرکے اجتماعی قبر میں دفنا دیا گیا تھا۔

    یہ لاشیں چھ اجتماعی قبور سے برآمد ہوئی ہیں جبکہ ان قبروں سے ہزاروں کی تعداد میں گولیاں بھی ملی ہیں۔

  • میکسیکو میں اجتماعی قبر سے 35 لاشیں برآمد

    میکسیکو میں اجتماعی قبر سے 35 لاشیں برآمد

    میکسیکو سٹی : میکسیکو میں اجتماعی قبر سے 35 افراد کی باقیات ملی ہیں، زیادہ تر لاشیں ڈھانچہ بن چکی ہیں اور ناقابل شناخت ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کی ریاست جالیسکو میں اجتماعی قبر ملی ہے جس میں سے اب تک 35 افراد کی باقیات نکالی جا چکی ہیں، قدرے بہتر حالت میں موجود 27 لاشیں ہاتھ پاﺅں بندھی تھیں جن میں سے دو کی شناخت ہوگئی ہے۔

    اجتماعی قبر کے مقام پر تاحال کام جاری ہے اور اس دوران مزید لاشیں ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے اورہوسکتا ہے کہ اس علاقے میں مزید اجتماعی قبریں بھی ہوں۔

    میکسیکو کی یہ ریاست جرائم کا گڑھ ہے جہاں منشیات فروش گروہ اور گینگ کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ کافی عرصے سے جاری ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ملنے والی باقیات کا فرانزک لیب سے ٹیسٹ کیا جائے گا تاکہ شناخت، قتل کا وقت اور واردات قتل کا اندازہ لگایا جا سکے۔

    تحقیقاتی ٹیم اس علاقے میں مزید کچھ اور دن رکے گی اور اجتماعی قبر کی تلاش کا کام جاری رہے گا۔

    واضح رہے کہ میکسیکو میں 2006 کے آخر میں فوج کی جانب سے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کیا گیا تھا جس کے دوران 40 ہزار افراد لاپتہ ہوئے اور تب سے اب تک مختلف جھڑپوں اور واقعات میں ڈھائی لاکھ افراد مارے جاچکے ہیں۔

  • عراق میں اجتماعی قبر سے 500لوگوں کی باقیات برآمد

    عراق میں اجتماعی قبر سے 500لوگوں کی باقیات برآمد

    موصل : عراقی شہرموصل کےنزدیک سےایک اجتماعی سے500افراد کی باقیات ملے ہیں جنہیں دولت اسلامیہ نے ہلاک کیاتھا۔

    تفصیلات کےمطابق عراق کے شہر موصل کے نزدیک بدوش جیل میں ایک اجتماعی قبر سے 500شہریوں کی باقیات ملے ہیں جنہیں قیدی بناکر داعش نے قتل کیاتھا۔

    خیال رہےکہ رواں ہفتے عراقی فورسز نے بدوش جیل کو داعش کے قبضے سے آزاد کرایاتھاجس کےبعد اس قبر کی کھدائی کی گئی۔

    انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کے مطابق کچھ لوگ لاشوں کےدرمیان دب کر زندہ بچ جانے میں کامیاب ہوئے۔

    داعش سے بچ جانے والےلوگوں کا کہناتھاکہ جب جون 2014 میں بدوش کی جیل پر قبضہ کر لیاگیا تو اس وقت 15 سو سے زیادہ قیدیوں کو ایک ٹرک میں ڈال کر وہاں سے دو کلومیٹر دور صحرا میں لا کر چھوڑ دیا گیا۔

    مزید پڑھیں:موصل آپریشن :اجتماعی قبر سے 100افراد کی لاشیں برآمد

    اس سے قبل گزشتہ سال 8نومبرکو موصل میں آپریشن کے دوران اجتماعی قبر سے 100افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں جہیں سرقلم کرکے دفنایاگیاتھا۔

    مزید پڑھیں:موصل میں دو اجتماعی قبروں سے 300 لاشیں برآمد

    یاد رہےکہ 21نومبر2016کوعراقی فورسز نےآپریشن کے دوران موصل کے قریب حمام العلیل سے دواجتماعی قبروں سے 300افراد کی لاشیں برآمد کیں تھی۔

    واضح رہےکہ موصل کے شمال مغرب میں واقع اس جیل کو عراقی فوج اور اتحادی سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے بدھ کے روز آزاد کرایا۔

  • جنوبی تھائی لینڈ: اجتماعی قبرسے30 لاشیں برآمد

    جنوبی تھائی لینڈ: اجتماعی قبرسے30 لاشیں برآمد

    جنوبی تھائی لینڈ: اجتماعی قبر سے تیس لاشیں برآمد ہوئی ہیں،مرنے والے میانمار اور بنگلہ دیشی تارکین وطن ہوسکتے ہیں۔

    جنوبی تھائی لینڈ میں اجتماعی قبر سے تیس افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ، حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اجتماعی قبر سے ملنے والی لاشیں میانماراوربنگلہ دیش کے تارکین وطن کی ہوسکتی ہیں، جنہیں تشدد کے بعد قتل کیا گیا۔

    پولیس حکام نے کہا کہ لاشوں کی شناخت کیلئے ان کے ڈی این اے ٹیسٹ لیبارٹری بھیج دئیے گئے۔