Tag: اجتماعی قبریں

  • بونیر میں پورے پورے گاؤں دفن، ملبہ اجتماعی قبریں بن گئیں (ویڈیو رپورٹ)

    بونیر میں پورے پورے گاؤں دفن، ملبہ اجتماعی قبریں بن گئیں (ویڈیو رپورٹ)

    (18 اگست 2025): کے پی میں بارش کی صورت قدرتی آفات نے تباہی مچا دی ہے سب سے زیادہ متاثرہ بونیر میں پورے پورے گاؤں دفن ہو گئے۔

    موسمیاتی تبدیلیوں نے اس بار سب سے زیادہ گلگت بلتستان اور صوبہ خیبر پختونخوا کو متاثر کیا۔ بالخصوص حالیہ چند روز میں ہونے والے کلاؤڈ برسٹ سے ہونے والی تباہی کبھی تاریخ میں نہیں دیکھی گئی۔ اب تک 500 کے قریب افراد سیلابی ریلوں میں بہہ کر جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اربوں روپے مالیت کی عوامی املاک اور سرکاری انفرااسٹرکچر تباہ ہوچکا ہے۔

    خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ متاثر ضلع بونیر ہے جہاں پورے پورے گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ گئے اور پورے پورے خاندان اجڑ گئے۔ صرف بونیر میں ہی اب تک 290 اموات کی تصدیق ہوچکی ہے۔ تباہی کے سنگین اور دلخراش مناظر حساس دلوں کو رنجیدہ کر رہے ہیں۔

    بونیر میں ہر جگہ ملبے اور کیچڑ کا ڈھیر ہے اور لاشیں ملبے تلے دب کر اجتماعی قبریں بن چکی ہیں۔ سینکڑوں اموات کے ساتھ 120 سے زائد اب بھی لاپتہ ہیں اور 230 سے زائد زخمی ہیں۔ لاشیں اسپتالوں میں موجود ہیں، مگر انہیں شناخت کرنے والا کوئی نہیں۔

    بونیر سمیت کے پی میں سوات، مینگورہ اور دیگر علاقوں میں سیلابی ریلا جہاں بھی آیا۔ اپنے سامنے آنے والے ہر انسان، مویشی گاڑیوں، مکانات، عمارات اور بڑے بڑے پل تک بہا کر لے گیا۔ امدادی سرگرمیوں جاری ہیں تاہم جاری بارش اس میں رکاوٹ بن رہی ہے اور رابطہ سڑکیں بھی نہیں کھولی گئی ہیں۔

     

  • غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، اقوام متحدہ بھی خوف زدہ

    غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، اقوام متحدہ بھی خوف زدہ

    غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوف زدہ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق غزہ کے النصر اور الشفا اسپتال میں 2 اجتماعی قبروں سے 300 سے زائد لاشیں برآمد ہونے پر اقوام متحدہ اور یورپی یونین نے آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے کہا کہ وہ اسرائیلی حملوں میں غزہ کے نصر اور الشفا اسپتالوں کی تباہی اور ان مقامات سے اجتماعی قبریں ملنے کی اطلاعات پر ’’خوف زدہ‘‘ ہو گئے ہیں، انھوں نے کہا رپورٹ پر ان کے دل دہل گئے ہیں۔ وولکر ترک نے ہلاکتوں کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔

    یو این ویب سائٹ کے مطابق ہفتے کے آخر میں وسطی غزہ کے خان یونس کے نصر اسپتال اور شمال میں غزہ شہر کے الشفا اسپتال میں زمین میں گہرائی میں دبی ہوئی اور کچرے سے ڈھکی ہوئی سینکڑوں لاشیں بازیافت ہوئی ہیں، نصر اسپتال میں کل 283 لاشیں برآمد ہوئیں جن میں سے 42 کی شناخت ہو گئی ہے۔

    غزہ میں اجتماعی قبریں دریافت، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا

    اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کی ترجمان روینا شمداسانی نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں مبینہ طور پر بوڑھے افراد، خواتین اور زخمی شامل تھے، جب کہ دیگر افراد کے ہاتھ بندھے ہوئے پائے گئے، اور ان کے کپڑے اتارے گئے تھے۔ فلسطینی حکام کے مطابق یہ واضح نہیں کہ ان کی موت کیسے ہوئی یا انھیں کب دفنایا گیا۔

    ہم غزہ میں مزید لاشیں، اسکولوں پر بم باری نہیں دیکھ سکتے، ملالہ

    دوسری طرف امریکا نے بھی غزہ میں اجتماعی قبریں دریافت ہونے پر اسرائیل سے جواب طلب کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا امریکا چاہتا ہے اس معاملے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائے، اسرائیلی حکام کو اس کا جواب دینا ہوگا۔

    جیک سیلوان نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ غزہ میں اجتماعی قبریں ملنے سے متعلق خبریں انتہائی پریشان کن ہیں، ان خبروں سے متعلق اسرائیلی ہم منصبوں کے ساتھ رابطے میں ہیں، ایسی خبریں تشویش کا باعث ہیں۔ سعودی عرب نے بھی غزہ کے علاقے خان یونس کے نصر اسپتال میں اجتماعی قبروں کی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔

  • بغداد، داعش کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے 400 افراد کی اجتماعی قبر برآمد

    بغداد، داعش کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے 400 افراد کی اجتماعی قبر برآمد

    بغداد: شمالی علاقے ہویجا سے 400 افراد کی اجتماعی قبریں دریافت ہوئی ہیں جنہیں مبینہ طور انتہا پسند تنظیم داعش کے شدت پسندوں نے قتل کر کے اجتماعی قبر میں دفن کردیا تھا.

    غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 400 افراد کی اجتماعی قبریں عراق کے شمالی علاقے ہویجا سے برآمد ہوئیں، یہ علاقہ 2014 سے داعش کا گڑھ رہا ہے اور حال ہی میں عراق کی اتحادی افواج نے شدت پسندوں کے چنگل سے یہ علاقہ خالی کرایا ہے.

    دوسری جانب عراق کے صوبے کرکوک کے گورنر رکن سعید کی جانب سے جاری بیان میں اجتماعی قبروں کی برآمدگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لاشوں میں سے اکثر نے سول لباس پہنے ہوئے تھے جب کہ کچھ کے جسموں پر فوجی وردی تھی.

    عراقی گورنر نے مزید بتایا کہ اجتماعی قبریں فوجی بیس کے قریب سے برآمد ہوئیں جسے کچھ عرصے قبل تک داعش نے ایک متقل گاہ بنا رکھا تھا اور مذکورہ اجتماعی قبر بھی قیدیوں یا اسیر افراد کی لگتی ہیں جن میں عام افراد اور فوجی اہلکار کی لاشیں بھی ہیں.

    گورنر رکن سعید نے کہا کہ عراقی فورسز نے بڑے پیمانے پر آپریشن کر کے رواں برس اکتوبر میں ہی اس علاقے کو قابض دہشت گردوں سے آزاد کروایا ہے جس کے بعد اکثر داعش جنگجو مارے گئے اور کچھ یہاں سے فرار ہوگئے.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • موصل میں دو اجتماعی قبروں سے 300 لاشیں برآمد

    موصل میں دو اجتماعی قبروں سے 300 لاشیں برآمد

    موصل :عراقی فورسز نےآپریشن کے دوران موصل کے قریب حمام العلیل سے دواجتماعی قبروں سے 300افراد کی لاشیں برآمد کرلیں ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق انسانی حقوق کی تنظیم ’ہیومن رائٹس واچ‘ کا کہناہےکہ سابق پولیس اہلکاروں کو3 ہفتے قبل عراق کے شہر موصل شہر کے نواحی قصبے حمام العلیل میں قتل کیا گیا۔

    عراقی شہر موصل کو داعش سے آزاد کرانے کے لئے عراقی فورسز کا اتحادی افواج کے ساتھ آپریشن جاری ہے لیکن خراب موسم کے باعث پیش قدمی روک دی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں:موصل آپریشن :اجتماعی قبر سے 100افراد کی لاشیں برآمد

    خیال رہےکہ اس سے قبل بھی 8نومبرکوداعش کے زیرقبضہ شہر حمام العلیل کے ایک کالج سےآپریشن کے دوران اجتماعی قبر سے 100 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں قتل کرنے کے بعد دفنایا گیا تھا۔

    عراقی حکام کا کہناتھاکہ موصل سے تقریباََ 14کلومیٹر فاصلے پر داعش کے خلاف آپریشن کے دوران زرعی کالج میں اجتماعی قبر سے 100 افراد کی لاشیں برآمد کی گئیں۔

    مزید پڑھیں:داعش ہتھیار ڈال دے یا مرنے کےلیے تیار رہے،عراقی وزیراعظم

    واضح رہےکہ گزشتہ ہفتے عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کا کہنا تھا کہ ہم داعش کےگردگھیرا تنگ کر دیں گے اور انشاءاللہ سانپ کا سر بھی کاٹ دیں گے۔ان کے پاس فرار کا کوئی راستہ نہیں ہوگا۔