Tag: اجلاس سے خطاب

  • نیب نے303ارب روپے وصول کرکے خزانے میں جمع کرائے، جسٹس (ر) جاوید اقبال

    نیب نے303ارب روپے وصول کرکے خزانے میں جمع کرائے، جسٹس (ر) جاوید اقبال

    اسلام آباد : چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ہم احتساب سب کے لئے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، موجودہ دور میں نیب نے4ارب10کروڑ روپے کی وصولی کرائی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں افسران کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ قومی احتساب بیورو کو مجموعی طور پر مارچ2019تک 54ہزار سے زائد شکایات ملیں۔

    انہوں نے بتایا کہ کرپشن کے590ریفرنس احتساب عدالتوں میں دائر کئے گئے، موجودہ دور میں نیب نے چار ارب10کروڑ روپے کی وصولی کروائی۔

    چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ قومی احتساب بیورو نے اب تک303ارب روپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے، ہم احتساب سب کے لئے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

    مزید پڑھیں: نیب ہیڈ کوارٹرز کو بارود سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے: جسٹس (ر) جاوید اقبال کا انکشاف

    چیئرمین نیب نے پراسیکیوشن کو ہدایت دی کہ ریفرنسز کی جلد سماعت کے لئے درخواستیں دیں، کرپشن کے خلاف جنگ کو قومی فریضہ سمجھتے ہیں، میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا ادارے کی اوّلین ترجیح ہے۔

  • نوجوانوں کو تعلیم، صحت اور روزگار کی فراہمی اولین ترجیح ہے، عمران خان

    نوجوانوں کو تعلیم، صحت اور روزگار کی فراہمی اولین ترجیح ہے، عمران خان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو تعلیم، صحت اور روزگار کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، نوجوان ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں یوتھ پروگرام سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اسلام آباد میں وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے یوتھ پروگرام کے اجلاس میں چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام عثمان ڈار، وزیراعظم کے معاونین نے شرکت کی۔

    اجلاس میں یوتھ پروگرام سے متعلق جامع حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ ملک میں اس وقت13کروڑ آبادی35سال سے کم عمر افراد ہے جن کی تعلیم و تربیت اور روزگار کی فراہمی پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

    سابقہ دور میں اربوں روپے سے شروع یوتھ پروگرامز ادھورے چھوڑے گئے، اس کے علاوہ کامن ویلتھ یوتھ گلوبل ڈویلپمنٹ انڈیکس میں پاکستان کی رینکنگ بھی کم ہوگئی ہے۔

    بریفنگ میں کہا گیا کہ پاکستان کی پوزیشن2013کے مقابلے میں 154تک آن پہنچی، 2013میں پاکستان89نویں نمبر پر تھا، حکومت نوجوانوں کی تعلیم ،تربیت اورروزگارکیلئےجامع پروگرام شروع کررہی ہے۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ35سال سے کم عمر13کروڑ آبادی ملک کا قیمتی اثاثہ ہے،نوجوان ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں، نوجوانوں کو تعلیم، صحت،روزگار کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔

    انہوں نے ہدایت دی کہ نوجوانوں کے لئے ملک بھر میں جامع پروگرام مرتب کیا جائے، نوجوانوں کو غربت سے نکالنے کے لئے انہیں باعزت روزگار فراہم کرنا ہو گا۔

    جدید ٹیکنالوجی سے نوجوانوں کیلئے خصوصی پورٹل کا اہتمام کیا جائے تاکہ نوجوان براہ راست حکومت تک اپنی آراء، تجاویز اور شکایات پہنچا سکیں۔

  • وحشی درندوں کو عوام کی زندگی سے نہیں کھیلنے دیں گے، جنرل راحیل شریف

    وحشی درندوں کو عوام کی زندگی سے نہیں کھیلنے دیں گے، جنرل راحیل شریف

    راولپنڈی : چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ وحشی درندوں کو عوام کی زندگی سے نہیں کھیلنے دیں گے۔ بھائی بہنوں بچوں کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔

    یہ بات انہوں نے عسکری قیادت کا اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل راحیل شریف نے خفیہ اداروں کو لاہور میں دھماکہ کرنے والوں کافوری پتہ لگانے کی ہدایت کردی ہے۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ایم آئی سمیت اہم عسکری حکام نے شرکت کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ معصوم لوگوں کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچا یا جائے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ وحشی لوگوں کو اپنی زندگی اور آزادی کا خاتمہ نہیں کرنے دیں گے ۔

    آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردوں سے روابط رکھنے والوں کو پکڑا جائے۔

     

  • وزیرخزانہ اسحاق ڈار صحافی کے سوال پر برہم

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار صحافی کے سوال پر برہم

    اسلام آباد: وزیرخزانہ اسحاق ڈارپوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال پر اتنے برہم ہوگئے کہ باہرنکالنے کابھی کہہ دیا۔

     وزیرخزانہ اسحاق ڈار پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں تنقید برداشت نہ کرسکے، وزیر اعظم کےسمدھی اور وزیرخزانہ محمد اسحاق ڈار پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں صحافی پر برس پڑے۔انہوں نے صحافی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’میں بریفنگ دے رہا ہوں یہ آپ‘۔

    صحافیوں کے تابڑ توڑ سوالوں پر وزیر خزانہ کا موڈ خراب ہوگیا،وزیر خزانہ اتنے برہم ہوئے کہ انہوں نے کہا ’اس کو باہر نکالو‘۔

     بجٹ پیش کرتےہوئے وزیر خزانہ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے رقم بڑھانے پر پیپلز پارٹی کے اراکین سے تالیوں کی فرمائش بھی کرتے پائےگئے۔

    ڈاکٹرطاہر القادری کا کہنا تھا کہ عوام کی کھال اُتارنے والا بجٹ بنانےوالے اسحاق ڈار تنقیدکاحوصلہ بھی رکھیں۔

  • حکومت نے کُل وفاقی بجٹ کا 53.63 فیصد حصہ قرض کی ادائیگی، دفاع، حکومتی اخراجات پر مختص کردیا

    حکومت نے کُل وفاقی بجٹ کا 53.63 فیصد حصہ قرض کی ادائیگی، دفاع، حکومتی اخراجات پر مختص کردیا

    اسلام آباد: حکومت نے بجٹ مالی سال 2015-16 کے 100 فیصد میں سے چوتھائی حصہ سے زیادہ 28.75 فیصد قرضوں کی ادائیگی کے لئے مختض کئے ہیں ۔

    وفاقی بجٹ مالی سال 2015-16 کے لئے 4،451.3 بلین روبے مختص کئے گئے ہیں جبکہ 1،279.985 بیلین روپے قرضوں کی ادائیگی کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ  دفاعی بجٹ کے لئے 781.162 بیلین روپے ،مختص کئے گئے جس سے مراد حکومت ہر 100 روپے میں سے 17.55 روپے دفاعی شعبے پر خرچ کرے گی۔ درحقیقت فوجیوں کے پینشن کے لئے 174.271 بلین روپے مختص کئے گئے جس سے مراد ہر 100 روپے میں سے 21.4 روپے دفاعی شعبے پر خرچ کئے جائیں گے۔

    اسی طرح وفاقی بجٹ مالی سال 2015-16 میں حکومتی اخراجات کے لئے 326.331 بلین روپے مختص کئے گئے ہیںجس سے مراد ہر 100 روپے میں سے 7.33 روپے حکومت اپنے اخراجات پر خرچ کرے گی۔

    تمام تر معلومات کے مطابق حکومت کُل وفاقی بجٹ مالی سال 2015-16 کا  53.63 فیصد قرضوں کی ادائیگی ، دفاعی اخراجات اور حکومتی اخراجات پر خرچ کرے گی۔

  • حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے، اسحاق ڈار

    حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے، اسحاق ڈار

    اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ خکومت  نے عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے ، ان خیالات  کا  اظہارانہوں نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    اجلاس  میں آئندہ مالی سال 2015-16ء کے بجٹ سے متعلق تجاویز پر غور کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ روز مرہ کے استعمال کی اشیائے ضروریہ پر کوئی ٹیکس عائد نہیں کیا گیا۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ مجموعی معیشت کی بہتری کیلئے حوصلہ افزاء مراعات لائے گا۔ بجٹ کے نتیجہ میں عوام پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ترقی پر مبنی کوششوں کا اعتراف کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس امیروں پر لگایا گیا ہے غریبوں پر نہیں، اور موجودہ ٹیکس معیشت  کو مضبوط کرے گا، انہوں نے بتایا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے حکومت نے 102 ارب روپے مختص کئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں تمام شعبوں کیلئے ترقی کے مواقع ہوں گے۔ ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کیلئے صنعتوں کو مراعات دی جائیں گی جبکہ آئندہ بجٹ میں ملازمتوں کے مواقع بڑھانے کیلئے اقدامات تجویز کئے گئے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان ریجن میں آٹے پر ساڑھے چھ ارب روپے کی سبسڈی نہیں اٹھائی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت  نے سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پینشن میں ساڑھے سات فیصد اضافہ کیا ہے، اور موبائل فونز پر سیلز  ٹیکس  واپس لے لیا گیا ہے۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں مردم شماری کیلئے بھی رقم مختص کی گئی ہے، جو سال 2016-17 میں کرائی جائے گی۔

  • دھاندلی کے لاکھوں ثبوت عدالتی کمیشن کو دیں گے، شیریں مزاری

    دھاندلی کے لاکھوں ثبوت عدالتی کمیشن کو دیں گے، شیریں مزاری

    لاہور:دھاندلی کے لاکھوں ثبوت عدالتی کمیشن کو دیں گے،شیریں مزاریتحریک انصاف کی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری نے کہا ہے کہ انتخابی دھاندلیوں کے خلاف ثبوت صرف تھیلوں سے نہیں نکلیں گے، انکی جماعت لاکھوں شواہد عدالتی کمیشن میں جمع کرائے گی۔

    لاہور پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ حکومت یمن سعودی عرب تنازعے کی آڑ میں پارلیمنٹ کی مشترکہ قرارداد سے پیچھے ہٹ رہی ہے، اس رویے سے جمہوریت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

     شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ انتخابی دھاندلیوں کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن کا قیام تحریک انصاف کی بڑی کامیابی ہے۔ اب تحریک انصاف اور دیگر سیاسی جماعتیں عدالتی کمیشن میں ثبوت جمع کرائیں گی۔

     شیریں مزاری نے کہا کہ پرویز رشید کو انصاف فوبیا ہو چکا ہے ،کنٹونمٹ بورڈز میں تحریک انصاف کی شکست پر تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے، جو جلد رپورٹ پیش کرے گی ۔

  • جماعت اسلامی اپنا امیدوار دستبردار کروا لے گی، شیریں مزاری

    جماعت اسلامی اپنا امیدوار دستبردار کروا لے گی، شیریں مزاری

    اسلام آباد :  تحریک انصاف کی رہنماء ڈاکٹرشیریں مزاری نے کہا ہے کہ کراچی کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے جماعت اسلامی سے رابطے میں ہیں، امید ہے کہ جماعت اسلامی جلد اپنا امیدوار دستبردار کروا لے گی۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی،انہوں نے کہا کہ کراچی میں تحریک انصاف نے خوف کے بت کو پاش پاش کردیا ہے،جوڈیشل کمیشن کے سامنے اپنا ثبوت رکھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس مرکزی دفتر میں ہوا،ورکرز ویلفیئر بورڈ کے مظاہرین کے عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر دھرنے کی وجہ سے چیئرمین نے کور کمیٹی کے اجلاس میں بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔

    اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کی سیکیریٹری اطلاعات شیری مزاری نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لئے تحریک  انصاف نے جدوجہد کی اور اب اکیس جماعتیں دھاندلی کے شواہد لے کر جوڈیشل  کمیشن کے سامنے پیش ہوئی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے جوڈیشل کمیشن سے تحریک انصاف کو انصاف ملے گا،کراچی کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ این اے 246 میں الیکشن مہم سے کراچی میں خوف کے بت ٹوٹ گئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی سے رابطےمیں ہیں،امید کرتے ہیں کہ جماعت اسلامی کراچی میں جلد اپنا امیدوار دستبردار کروا لے گی۔

    ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ تحریک  انصاف جوڈیشل کمیشن کے سامنے اپنےشواہد پیش کرے گی،اس موقع پر ورکرز بورڈ کے مظاہرین نے مرکزی دفتر کے باہر احتجاج کیا مگر ڈاکٹر شیریں مزاری صرف یہی دلاسہ دے سکیں کہ میں آپ کی بات اعلیٰ قیادت کو پہنچا دوں گی۔

  • ڈنڈے سے کوئی تبدیلی نہیں آسکتی،خواجہ سعد رفیق

    ڈنڈے سے کوئی تبدیلی نہیں آسکتی،خواجہ سعد رفیق

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اب کوئی ایمپائر نہیں آئے گا، ڈنڈے سے کوئی تبدیلی نہیں آسکتی اور نہ پاکستان ڈنڈے کے زور پر قائم ہوا،وہ قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے،

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہماری بد قسمتی ہے کہ ہمیں نوزائیدہ اور ناتجربہ کار سیاست داں ملے جن سے ہمارا مقابلہ ہے، انہوں نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ واپس آجائیں اتنا آگے نہ جائیں کہ آپ کی سیاست ختم ہو جائے،

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے خطاب میں بازاری زبان استعمال کررہے ہیں وہ اپنا دامن دیکھتے نہیں اور دوسروں پر کیچڑ اچھالتے ہیں، ایوان کے ارکان کے بارے میں جس طرح کے بیانات دیئے گئے، وہ انتہائی قابل مذمت ہیں،

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کسی کی کردار کشی کی اجازت نہیں دینگے،جواب ہم بھی دے سکتے ہیں پر ہم گالی نہیں دیں گے۔ پاکستان عوامی تحریک  کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کو مخاطب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ  آپ نے کینیڈا سے پاکستان آنے سے قبل ہی خود کو قائد انقلاب کہنا شروع کردیا، آپ کو تو انقلاب کا مطلب ہی نہیں معلوم،آپ کیا انقلاب لائیں گے؟؟

    وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ سیاست نہیں بدکلامی ہو رہی ہے، ہم پر کارکنان کا شدید دباؤ ہے کہ دھرنے والوں کیخلاف مؤثر کارروائی کیوں نہیں کی جا رہی، لیکن ہم نے صبر کا دامن نہیں چھوڑا،ریاست کو کمزورنہ سمجھا جائے،ہر طرح کے حالات سے نمٹنا جانتے ہیں.

    دھرنے دینے والوں نے پاکستان کے آئین سے کھلواڑ کیا ہے،عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری پاکستان کو پیچھے دھکیلنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ دھرنے نہیں لشکر کشی ہے، دھاوا ہے، آئین پر حملہ ہے،اور جمہوریت پر حملہ ہے،سعد رفیق نے کہا کہ ہم تصادم نہیں چاہتے کیونکہ ملک کسی تصادم کا متحمل نہیں ہو سکتا،

    ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ کا وزیر اعلیٰ دھرنا جیل میں بند ہے اس طرح حکومتیں نہیں چلتیں، جب خیبر پختونخواہ کی جیل پر حملہ ہوا تو وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے استعفیٰ کیوں نہیں دیا۔

    .انہوں نے کہا کہ دھرنوں سے ملکی معیشت کو ناقبل تلافی نقصان پہنچا ہے جس کے ذمہدار صرف اور صرف عمران خان اور طاہر القادری ہیں،

    ،

  • پی ٹی آئی کے ممبران قومی اسمبلی 4 اگست تک اپنے استعفے جمع کرائیں گے

    پی ٹی آئی کے ممبران قومی اسمبلی 4 اگست تک اپنے استعفے جمع کرائیں گے

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے تمام ممبر قومی اسمبلی چار اگست کوپارٹی چئیرمین عمران خان کو اپنے استعفے جمع کرائیں گے۔

    چودہ اگست کے آزادی مارچ کے حوالے سے تحریک انصاف نے اپنے کارڈ زشو کرنا شروع کردئے، ممبر قومی اسمبلی حامد الحق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے وائس چئرمین شاہ محمود قریشی نے پارٹی ممبران کو آگاہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے تمام ممبر قومی اسمبلی اپنے استعفے چار اگست ، پیر کے روز پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں جمع کرائیں گے،اسکے بعد پارٹی کا فیصلہ ہوگا کہ وہ استفعے قومی اسمبلی میں کب پیش کرے ۔

    حامد الحق ممبر قومی اسمبلی حامد الحق نے اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ استفی کا مقصد حکومت پر پریشر ڈالنا ہے، حامد الحق جبکہ ترجمان پی ٹی آئی شیریں مزاری نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممبران سے استعفے لینے کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا، قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ممبران کی تعداد چونتیس ہے جن میں سے بیشتر کا تعلق خیبر پختوخواہ سے ہے، امکان ہے استعفے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ہی پیش کئے جائیں۔