Tag: اجلاس طلب

  • نوازشریف نے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس کل لندن میں طلب کرلیا

    نوازشریف نے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس کل لندن میں طلب کرلیا

    لندن : نواز شریف نے کل لندن میں اہم اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور دیگر شریک ہوں گے،انتخابی اصلاحات اور پارٹی صدارت پر مشاورت کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ملکی موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر نااہل سابق وزیراعظم نواز شریف نے کل بروز ہفتہ لندن میں پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیراعظم اور وفاقی وزراء سمیت مریم نواز اور شہبازشریف بھی شریک ہوں گے، لندن میں ہونے والے ن لیگی اجلاس میں آئین کے آرٹیکل63،62پر مشاورت کی جائے گی۔


    مزید پڑھیں: نواز شریف کی دوبارہ پارٹی صدر بننے کی راہ ہموار، بل منظور


    اس موقع پر نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق معاملات بھی زیر غور آئیں گے، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں ان ہاؤس تبدیلی اور این اے120کے ضمنی الیکشن میں کامیابی کے بعد کی صورتحال پر بھی غورکیا جائے گا۔

    اس کے علاوہ انتخابی اصلاحات بل اور پارٹی صدارت پر بھی مشاورت کی جائیگی۔

  • کشمیر کی صورتحال: وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

    کشمیر کی صورتحال: وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

    لاہور: مقبوضہ کشمیر اور ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے وزیر اعظم نواز شریف جمعہ کوگورنر ہاﺅس لاہور میں ہونے والے وفاقی کا بینہ کے اجلاس کی صدارت کرینگے۔

    گورنر ہاﺅس لاہور میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت وزیر اعظم محمد نواز شریف کرینگے جس میں نہتے کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کی تازہ لہر کا جائزہ لیا جائے گا اور وفاقی کابینہ بھارتی مظالم کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل بھی طے کریگی ۔

    اجلاس میں سی پیک کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور وزیر اعظم کو بریفنگ دی جائے گی، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاناما لیکس پر ٹی او آرز کے لیے اپوزیشن سے ہونے والے مذاکرات سے متعلق بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا جائے گا ۔

    وفاقی کابینہ پاناما لیکس پر حکومتی موقف کے حوالے سے اہم فیصلے کریگی اور حکومتی ٹی او آرز کو پبلک کرنے کے حوالے سے بھی مشاورت کی جائے گی ۔

    وزیر اعظم نواز شریف نے وفاقی کا بینہ کے آخری اجلاس کی صدارت اوپن ہارٹ سرجری سے قبل لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے کی تھی ۔

  • کشمیر کی صورتحال :وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب  کرلیا

    کشمیر کی صورتحال :وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

    لاہور:مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت کے خلاف وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعے کو طلب کرلیا ۔

    اطلاعات کے مطابق بھارتی فوجیوں کے مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم پر وزیراعظم نواز شریف نے گورنر ہائوس لاہور میں وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ۔اجلاس میں کشمیر میں برہانی وانی کی ہلاکت کے بعد مخدوش صورتحال اور 33کشمیری مسلمانوں کی ہلاکت کا معاملہ زیر غور لایا جائے گا۔

    قبل ازیں وزیراعظم کی ہدایت پر دفتر خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالا کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا تھا جس میں کشمیریوں پر ظلم بند کرنے اور ہلاکتوں کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
    اس ضمن میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے بھی نوٹس لیتے ہوئے ہلاکتوں پر تشویش کا اظہارکیا ہے۔

    ایک روز قبل سیکریٹری اعزاز چوہدری نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت تحریک آزادی کو دبانے کے لیے اسے دہشت گردی قرار دے رہا ہے، کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے۔

  • کراچی میں نقص امن، وزیرداخلہ نے اعلیٰ سطح اجلاس طلب کرلیا

    کراچی میں نقص امن، وزیرداخلہ نے اعلیٰ سطح اجلاس طلب کرلیا

    کراچی: وزیرد اخلہ چوہدری نثار نے آج کراچی میں اعلیٰ سطح اجلاس طلب کرلیا جس میں شہر کی امن و امان سے متعلق خراب صورتحال پر بات کی جائےگی جب کہ وزیراعلیٰ سندھ نےمنگل کو شام چار بجے اپیکس کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔

    اطلاعات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی آج کراچی پہنچیں گے اور طلب کردہ ایک اہم اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں‌ رینجرز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے افسران شرکت کریں‌ گے۔

    اجلاس امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پرطلب کیا گیا ہے جس میں امجد صابری کے قاتلوں کی گرفتاری اور چیف جسٹس سندھ ہائی کوٹ کے بیٹے اویس شاہ کی بازیاب سے متعلق تحقیقات پر وزیر داخلہ کو بریفنگ دی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے امجد صابری کے قاتلوں کی گرفتاری اور اویس شاہ کی بازیابی کے احکامات کے بعد چوہدری نثار نے ان معاملات کو نہایت سنجیدگی سے لیا ہے، بالخصوص اویس شاہ کی بازیابی کے معاملے پر چوہدری نثار بریفنگ لینے کے بعد سخت اقدامات کرنے کے بھی احکامات دے سکتے ہیں۔

    قبل ازیں چوہدری نثارکا کہنا تھا کہ امجد صابری کے قتل اور اویس شاہ کے اغوا کا مقصد خوف پھیلانا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:امجد صابری کے قتل اور اویس شاہ کے اغوا کا مقصد خوف و ہراس پھیلانا ہے، چوہدری نثار

    دریں اثنا وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے منگل کی شام چار بجے  اپیکس کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں امن و امان، نیشنل ایکشن پلان اور دیگر معاملات پر بات کی جائے گی۔
  • میئرو ڈپٹی میئر کے انتخابات ملتوی، متحدہ رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب

    میئرو ڈپٹی میئر کے انتخابات ملتوی، متحدہ رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کراچی اورسندھ میں میئر، ڈپٹی میئر اورڈسٹرکٹ چیئرمین کے انتخابات ایک بار پھرملتوی کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اوراس معاملے پرآئندہ کا لائحہ عمل تیارکرنے کیلئے رابطہ کمیٹی کاہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

    اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی اورسندھ میں بلدیاتی انتخابات ہوئے سات ماہ ہوچکے ہیں لیکن اب تک میئر، ڈپٹی میئر اورڈسٹرکٹ چیئرمین کے انتخابات نہیں کرائے گئے ہیں اوران انتخابات کوایک سازش کے تحت مختلف بہانے بنا کر مسلسل ٹالا جارہا ہے ۔

    رابطہ کمیٹی نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے میئر، ڈپٹی میئر اورڈسٹرکٹ چیئرمین کے انتخابات کے انعقاد کے لئے خود 9 جون کو نوٹیفکیشن جاری کیا تھا لیکن آج الیکشن کمیشن کے چارارکان کی ریٹائرمنٹ کو بھونڈا جواز بنا کر ایک بار پھر الیکشن کو ملتوی کردیا گیا ہے۔

    اس طرح نہ صرف منتخب بلدیاتی نمائندوں کوان کے آئینی وقانونی حق سے محروم کیا جارہا ہے بلکہ سپریم کورٹ کے احکامات اورآئین وقانون کی بھی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔

    رابطہ کمیٹی نے کہا کہ کراچی اورسندھ میں میئر، ڈپٹی میئر اور ڈسٹرکٹ چیئرمین کے انتخابات کو روکنے کیلئے جس طرح بار بار التواء میں ڈالاجارہا ہے اس سے صاف ظاہر ہے کہ اسلام آباد میں بیٹھے ہوئے ارباب اختیار کراچی اور شہری سندھ کو حق حکمرانی دینے کے لئے تیار نہیں ہیں بلکہ انہیں ان کے اس بنیادی حق سے جان بوجھ کر محروم رکھنا چاہتے ہیں۔

    رابطہ کمیٹی نے کہا کہ کراچی اورسندھ کے شہری اوردیہی علاقوں میں بنیادی سہولتوں کی صورتحال انتہائی خراب بلکہ ناگفتہ بہ ہے۔

    اس صورتحال کی روشنی میں میئر، ڈپٹی میئر اور ڈسٹرکٹ چیئرمین کے انتخابات بہت ضروری ہیں تاکہ منتخب نمائندے شہری مسائل کے حل کے لئے کام کرسکیں لیکن اسٹیبلشمنٹ میں موجود متعصب ارباب اختیار کراچی اورسندھ کو مسائل میں گھرا رکھنا چاہتے ہیں اسی لئے ایک بارپھر میئر، ڈپٹی میئر اورڈسٹرکٹ چیئرمین کے انتخابات ملتوی کئے جارہے ہیں۔

    رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ کراچی اورسندھ دشمنی بند کی جائے اورمیئر، ڈپٹی میئر اورڈسٹرکٹ چیئرمین کے انتخابات فی الفورکرائے جائیں۔

     

  • پانامہ لیکس : خورشید شاہ نے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس کل طلب کرلیا

    پانامہ لیکس : خورشید شاہ نے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس کل طلب کرلیا

    سکھر : پانامہ لیکس کے معاملے پر اپوزیشن کے پارلیمانی رہنماؤں کی کل ایک اور بیٹھک ہوگی۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا۔

    جلاس میں کمیشن کے ٹی او آرز اور حکومتی ردعمل پر حکمت عملی طے کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پانامہ لیکس پر حکومت اور اپوزیشن میں جمود تاحال برقرار ہے۔

    سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم احتساب سے فرار اختیار کر رہے ہیں، جس کا بھی پاناما لیکس میں نام آئے اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں قرضے معاف کرانے والے بھی اتنے ہی بڑے مجرم ہیں۔

    احتساب کے عمل سے سب کو گزرنا ہوگا لیکن مجرموں کی کیٹگری بنائیں گے کہ کس کا احتساب پہلے اور کس کا بعد میں ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ شروع سے کہہ رہے ہیں کہ جمہوریت کا حسن ڈائیلاگ ہے اور ہم حکومت سے بات چیت کیلئے ہر وقت تیار ہیں نواز شریف اپنے حلقے سے بھاگنا چاہتے ہیں تو ان کی اپنی مرضی ہے۔

    دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ سولو فلائٹ نہیں تمام اپوزیشن جماعتوں کوساتھ لےکرچلنا چاہتےہیں۔

    وزیراعظم ہونے کےناطے نوازشریف کا احتساب پہلے ہونا چاہئے، حکومت اپوزیشن کے مرتب کئے گئے ٹی او آرز پہلے ہی مسترد کر چکی ہے۔

     

  • پشاور:انعامی رقم دینے کیلئے ضلعی حکومت کااجلاس طلب

    پشاور:انعامی رقم دینے کیلئے ضلعی حکومت کااجلاس طلب

    پشاور: بچے چوہا مار مہم میں سب سے آگے، سارا دن چوہے مارتے رہے لیکن انعام نہ مل سکا،رقم کی ادائیگی کے لیے ضلعی حکومت نے اجلاس طلب کرلیا ۔

    ناظم اعلی چوہوں کی سر کی قیمت ادا کرنے کے لیے بھی اجلاس طلب کیا پشاور کی ضلعی حکومت نے چوہوں کی سرکی قیمت تو مقرر کی مگر ادائیگی کا وعدہ وفانہ کرسکی۔

    ذرائع کا کہنا ہے ضلعی حکومت کے پاس چوہا مارنے کی انعامی رقم دینے کے لئے بھی پیسے نہیں، ادائیگی کے لیے اجلاس پیر کو طلب کیا گیا ہے۔

    بچوں نے چوہوں کی ٹارگٹ کلنگ کرتے ہوئے ڈھیر لگا دیا لیکن انعامی رقم پھر بھی نہیں ملی، گزشتہ روزناظم اعلیٰ نے مہم کا آغاز کرتے ہوئے فی چوہا پچیس روپے ادا کرنے کا اعلان کیا تھا، شہری جہاں زندہ چوہوں سے تنگ ہیں وہیں مرے ہوئے چوہوں کے تعفن نے جینا محال کردیا ہے۔

    پشاورکی ضلعی انتظامیہ چوہاگردی کے آگے تاحال بے بس ہے، تبدیلی کے دعویداروں نے چوہامارمہم میں معاوضہ مقررکرکے کچھ تو تبدیل کرہی دیا ہے۔

  • وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان سے دہشتگردی کے خاتمے کا عزم

    وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان سے دہشتگردی کے خاتمے کا عزم

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کی صدارت میں ہو نے والے اعلی سطعی اجلاس میں پاکستانی سرزمین سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم کا اعادہ کیا گیا۔

    اجلاس وزیراعظم ہاوس میں ہوا ارمی چیف جنرل راحیل شریف ،وزیر داخلہ ،وزیر خزانہ ،ڈی جی ائی ایس ائی سمیت اعلی حکام اجلاس میں شریک ہوئے اجلاس مین ملک کی داخلہ سلامتی کی صورتحال دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے کی صورتحال زیر غورآئی۔

    اجلاس میں وزیراعظم اور ارمی چیف کے دورہ سعودی عرب پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں شبقدر دہشت گردی کے بزدلانہ حملے کی مزمت کی گئی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسزاور سویلین کی قربانیوں کو سراہا گیا۔

    اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور دہشت گردوں کے عزائم کو شکست دینے کا عزم ظاہر کیا گیا ۔

  • وزیر اعلیٰ سندھ کا شہر میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز پر گہری تشویش کا اظہار

    وزیر اعلیٰ سندھ کا شہر میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز پر گہری تشویش کا اظہار

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے آئی جی سندھ کو فون کر کے شہر میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز اور بینک ڈکیتیوں کے واقعات پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس معاملے کو بھی سیریس لیتے ہوئے اسے بھی سنگین جرائم کی طرح لیا جائے اور ان سے نمٹا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ شہریوں نے شہر میں امن کی بحالی کے بعد سکھ کا سانس لیا تھا کہ انہیں اب دوبارہ اپ سیٹ کرنا شروع کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ تمام ایس ایس پیز اپنے اپنے متعلقہ علاقوں میں سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے ذمہ دار ہیں انہیں چاہیے کہ علاقوں میں پیٹرولنگ میں اضافہ کریں اور ملزمان کی سرگرمیوں پر کڑنی نگاہ رکھی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ بینک ڈکیتیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے اور یہ بھی سنگین نوعیت کا معاملہ ہے لہذا اس سے بھی آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایچ اوز اور دیگر متعلقہ پولیس اہلکار شہر میں الرٹ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی علاقے میں اسٹریٹ کرائمز ہوئے یا بینک ڈکیٹی ہوئی تو متعلقہ افسر اس کا ذمہ دار ہوگا۔

    انہوں نے آئی جی سندھ پر زور دیا کہ وہ متعلقہ پولیس تھانوں کو ہدایت کریں کے وہ اسٹریٹ کرائم اور بینک ڈکیتیوں کے کیسیز پر کام کریں اور انہیں ہر پندرہ دن کے بعد رپورٹ پیش کریں۔

  • اقتصادی راہداری منصوبہ: وزیراعظم نے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا

    اقتصادی راہداری منصوبہ: وزیراعظم نے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس آج طلب کر لیا۔

    صوبہ خیبر پختون خواہ اور بلوچستان کے سیاسی رہنمائوں نے پاک چین اقتصادی شاہراہ منصوبے کے مغربی روٹ پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

    ان تحفظات کو دور کرنے کیلئے وزیراعظم نے آج اجلاس بلا لیا ہے۔ اجلاس میں راہداری منصوبے مختلف سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کر نے کے لیئے بریفنگ دی جائے گی۔

    اجلاس میں مولانا فضل الرحمان ،محمود اچکزئی ،آفتاب شیر پاؤ ،مشاہد حسین سید ،وزیر اعلی کے پی کے پرویز خٹک اورسراج الحق شریک ہوں گے۔