Tag: اجلاس

  • وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

    وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں 17 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وزیراعظم آفس میں وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔

    وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں ایگزٹ کنٹرول لسٹ کے بارے میں قائم خصوصی کمیٹی بریفنگ دے گی اور ای سی ایل سے نام نکالنے یا فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ ہوگا۔

    اجلاس میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین کے تقرر کی منظوری دی جائےگی جبکہ کیس لڑنے کےلیےقانونی ماہر کے اخراجات کی کابینہ سےمنظوری حاصل کی جائےگی۔

    کابینہ اجلاس میں سیمنٹ انڈسٹری میں سپلائی ،ڈیمانڈ اور قیمتوں کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ منسٹری آف نیشنل فوڈ کے ناقابل استعمال طیارےکوٹھکانےلگانے اور پاور ڈویژن کے لیےضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دی جائےگی۔

    دوران ملازمت جاں بحق سرکاری ملازمین کی فیملیزکی مالی امداد پرپیکج کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے جبکہ صدرمملکت کی تنخواہ میں اضافےکےباعث ضمنی گرانٹ کے اجرا کی کابینہ منظوری دے گی۔

    یاد رہے گزشتہ وفاقی کابینہ اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام فوری ای سی ایل سے نہ نکالنے کا فیصلہ کیا تھا اور کہا گیا تھا کہ کابینہ نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے عدالتی تفصیلی فیصلے کا انتظار کرے گی، تحریری فیصلہ ملنے کے بعد نام ای سی ایل سے نکالنے کا حتمی فیصلہ ہوگا۔

  • سمندر200 کلو میٹر تک زمین کونگل رہا ہے: سینیٹر عثمان کاکڑ

    سمندر200 کلو میٹر تک زمین کونگل رہا ہے: سینیٹر عثمان کاکڑ

    اسلام آباد: سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ترقیات کے اجلاس میں سینیٹر عثمان کاکڑ کا کہنا تھا کہ سمندر200 کلو میٹر تک زمین کونگل رہا ہے ٹھٹھہ اور بدین کی جانب سمندر آگے بڑھ رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ترقیات کا سینیٹر عثمان کاکڑ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ چیف سیکریٹری کے دفتر میں ہونے والے اجلاس میں صوبائی محکموں نے بریفنگ دی۔

    اجلاس میں چیف سیکریٹری ممتاز شاہ اور مختلف محکموں کے سرکاری افسران نے شرکت کی۔

    اجلاس میں سینیٹر عثمان کاکڑ کا کہنا تھا کہ سندھ کے ساتھ وفاقی حکومت بہت ناانصافیاں کر رہی ہے، وفاق کی جانب سے صوبوں کو فنڈز پورے نہیں دیے جا رہے۔ 200 کلو میٹر تک سمندر زمین نگل رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹھٹھہ اور بدین کی جانب سمندر آگے بڑھ رہا ہے، گیس فراہم کرنے والا صوبہ سندھ گیس سے محروم ہے۔

    سینیٹر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سے مل کر سندھ کے مسائل سمجھنا چاہتے تھے، وزیر اعلیٰ کے پاس وقت نہیں وہ شاید ہمیں بھی نیب سمجھ رہے ہیں۔

  • عجلت اور بغیر منصوبہ بندی درجنوں شاہراہیں بنائی گئیں: مراد سعید

    عجلت اور بغیر منصوبہ بندی درجنوں شاہراہیں بنائی گئیں: مراد سعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے ناقص منصوبہ بندی پر اعلیٰ حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی عجلت اور بغیر منصوبہ بندی درجنوں شاہراہیں بنائی گئیں، کسی شاہراہ کو قابل استعمال بنانے کے لیے منصوبہ بندی نہیں کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کی زیر صدارت نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز حکام کا اجلاس منعقد ہوا۔ دوران اجلاس وزیر مواصلات ناقص منصوبہ بندی پر اعلیٰ حکام پر برہم ہوگئے۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ انتہائی عجلت اور بغیر منصوبہ بندی درجنوں شاہراہیں بنائی گئیں، کسی شاہراہ کو قابل استعمال بنانے کے لیے منصوبہ بندی نہیں کی گئی۔

    وزیر مواصلات نے غیر ضروری گاڑیوں کی ڈیمانڈ کو پی سی ون سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ صرف سڑک کافی نہیں، مواصلاتی نظام اور دیگر سہولتیں بھی دیکھیں۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کی تمام توجہ اور وسائل سڑکوں کی تعمیر میں جھونکے گئے، سڑکوں کو سفر کے قابل بنانے کے لیے 14 ہزار پولیس اہلکار درکار ہیں، گزشتہ حکومت کی متعارف بدترین روایات بدلنا ہوں گی۔

    مراد سعید نے ہدایت کی کہ آئندہ کسی بھی منصوبے کی تعمیر سے قبل منصوبہ بندی یقینی بنائیں۔

    خیال رہے کہ مراد سعید کو چند روز قبل ہی وزیر مملکت سے وفاقی وزیر کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔

    مراد سعید کے مطابق حکومت کے ابتدائی 100 روز میں وزارت مواصلات کے اخراجات میں 50 فیصد کمی کی گئی اور 46 کروڑ روپے کی ریکوری کر کے ریونیو میں 3 ارب 72 کروڑ روپے کا اضافہ کیا گیا۔

  • بلاول بھٹواوروزیراعلیٰ سندھ کا نام سپریم کورٹ کےتحریری فیصلےتک ای سی ایل سے نہ نکالنےکا فیصلہ‘ ذرائع

    بلاول بھٹواوروزیراعلیٰ سندھ کا نام سپریم کورٹ کےتحریری فیصلےتک ای سی ایل سے نہ نکالنےکا فیصلہ‘ ذرائع

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں 26 نکاتی ایجنڈے پرغورکیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وزیراعظم آفس میں وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے عدالتی تفصیلی فیصلے کا انتظار کرے گی، تحریری فیصلہ ملنے کے بعد نام ای سی ایل سے نکالنے کا حتمی فیصلہ ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام فوری ای سی ایل سے نہ نکالے جانے کا امکان ہے۔

    وزیراعظم کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں فوجی عدالتوں میں توسیع سمیت 26 نکاتی ایجنڈے پرغورہوگا۔ کابینہ اجلاس میں اہم عہدوں پر تقرریوں کی منظوری بھی دی جائے گی۔

    وزیر اعظم عمران خان کی ایک ہفتے میں گیس کی کمی پوری کرنے کی ہدایت

    یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اہم اجلاس ہوا تھا جس میں گیس بحران کی انکوائری رپورٹ پیش کی گئی تھی۔

    وزیراعظم عمران خان نے سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کے منیجنگ ڈائریکٹر کو برطرف کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ایک ہفتے میں ملک بھر میں میں گیس کی کمی پورا کرنے کی ہدایت کی تھی، اس کے علاوہ وزیراعظم نے بجلی کی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کے لیے احکامات جاری کیے تھے۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

    وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، اجلاس میں مختلف امور زیر غور آئیں گے جبکہ مختلف تقرریوں کی بھی منظوری دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 26 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

    اجلاس میں ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیے جانے والے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سمیت 172 افراد کی فہرست پر کمیٹی سفارشات زیر غور لائی جائیں گی۔ ڈی جی سول ایوی ایشن کا اضافی چارج بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

    اجلاس میں نیشنل ٹیرف کمیشن کی تعیناتی، پاکستان ٹوبیکو کے ڈائریکٹر کی توسیع، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی عمان اور پاکستان کے درمیان ایم او یو، سیکریٹری ٹریڈ ڈویلپمنٹ، سیکریٹری بی آئی ایس پی کی تعیناتی پر غور کیا جائے گا۔

    اجلاس میں نئے چیئرمین سی ڈی اے کی تقرری، کراچی شپ یارڈ کے ایم ڈی کی ڈیپوٹیشن پر تقرری مختلف اداروں کے سربراہان اور سیکریٹریز اور اسلام آباد اسپیشل کورٹ سینٹرل کے جج کی تقرری کی منظوری دی جائے گی۔

    اجلاس میں ترک شہری کی ڈیپوٹیشن یا گرفتاری کا بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی کابینہ کا اجلاس 2 جنوری کو طلب کیا گیا تھا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ 172 افراد کے نام فی الحال ای سی ایل سے نہیں نکالے جائیں گے اور فرداً فرداً تمام افراد کی اسکیننگ کی جائے گی۔

  • وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع

    وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں 20 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔

    وفاقی کابینہ اجلاس میں 20 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لے گی، ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں 172 افراد کے نام شامل کرنے کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا، کابینہ ای سی ایل میں ڈالے گئے ناموں پرنظرثانی کرے گی۔

    وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں پاکستان اور چین کے درمیان سزا یافتہ قیدیوں کا تبادلے کا معاملہ اور یونین کونسل چیئرمینوں کی رجسٹریشن بھی زیرغور آئے گی۔

    اجلاس میں غربت کے خاتمے کے حوالے سے رابطہ کونسل کے قیام کی منظوری دی جائے گی، وفاقی کابینہ نرسنگ کونسل کے ممبران کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دبئی ایکسپوکے لیے وفاقی کابینہ 50لاکھ ڈالرگرانٹ کی منظوری دے گی، کابینہ قائد اعظم مزار مینجمنٹ بورڈ کی ازسر نوتشکیل کی بھی منظوری دے گی۔

    غیرمعیاری اسٹنٹس کا معاملہ، بی آرٹی میں فرنچ ڈویلپمنٹ ایجنسی کے لیے 130ملین یورو کی منظوری بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔

    وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں کراچی ٹرانسفارمیشن کے لیے اختیاراتی کمیٹی کا معاملہ اور پاکستان، جاپان میں دفاعی تعاون بڑھانے پربھی غور کیا جائے گا۔

    سپریم کورٹ کا کابینہ کونام ای سی ایل میں شامل کرنے سے متعلق نظرثانی کاحکم

    یاد رہے کہ دو روز قبل چیف جسٹس ثاقب نثار نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کے دوران حکومت کی جانب سے 172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فہرست پر نظرثانی کی ہدایت کی تھی۔

    سپریم کورٹ آف پاکستان نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو ہفتے کے آخرتک جواب جمع کرانے کی مہلت دی تھی۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

    وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، اجلاس میں ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں 172 نام شامل کرنے کا معاملہ زیر غور آئے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا، اجلاس میں وفاقی کابینہ 20 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لے گی جو جاری کردیا گیا ہے۔

    اجلاس میں ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں 172 نام شامل کرنے کا معاملہ زیر غور آئے گا، وفاقی کابینہ ای سی ایل میں ڈالے گئے ناموں پر نظر ثانی کرے گی۔ پاکستان اور چین کے مابین سزا یافتہ قیدیوں کا تبادلہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

    اجلاس میں یونین کونسل چیئرمینوں کی رجسٹریشن بھی زیر غور آئے گی۔

    کابینہ غربت کے خاتمے کے حوالے سے رابطہ کونسل کے قیام، نرسنگ کونسل کے ممبران کی تعیناتی، دبئی ایکسپو کے لیے 50 لاکھ ڈالر گرانٹ اور قائد اعظم مزار مینجمنٹ بورڈ کی از سر نو شکیل کی منظوری دے گی۔

    غیر معیاری اسٹنٹس کا معاملہ بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ بی آر ٹی کے لیے فرنچ ڈویلپمنٹ ایجنسی کے لیے 130 ملین یورو کی منظوری بھی دی جائے گی۔

    اجلاس میں کراچی ٹرانسفارمیشن کے لیے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کے معاملے اور پاکستان اور جاپان کے مابین دفاعی تعاون بڑھانے پر بھی غور کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی کابینہ کا اجلاس 27 دسمبر کو طلب کیا گیا تھا جس میں 20 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

    اجلاس میں صحت کے شعبے میں فلسطین سے معاہدے اور اسٹیل مل کے لیے ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی تھی۔

  • وزیرخزانہ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    وزیرخزانہ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد : وزیرخزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا جس میں 5 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کی صدارت میں ای سی سی کا اجلاس آج ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس او اور آذربائیجان کی حکومتی کمپنی سوکار کے درمیان فیول سپلائی معاہدے کی منظوری اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

    وزیرخزانہ کی زیرصدارت اجلاس میں یوریا کی فراہمی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا اور اس کے ساتھ سرکاری شعبے کی اضافی گندم اور مصنوعات کی برآمد سےمتعلق رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے ملازمین کے لیے فنڈز جاری کرنے کی سمری بھی شامل ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 20 نومبر کو وزیرخزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سرکاری گوداموں میں پڑی 5 لاکھ ٹن گندم برآمد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    اجلاس میں غربت میں کمی کے لیے فنڈز کا معاملہ اور چینی کی قیمت، اس کے ذخائر اور چینی کی تیاری کے خام مال سے متعلق امور بھی زیرغور آئے۔

  • وزیر اعظم آفس میں نوجوانوں کی فلاح و بہبود سے متعلق اجلاس

    وزیر اعظم آفس میں نوجوانوں کی فلاح و بہبود سے متعلق اجلاس

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی منصوبہ بندی کے تحت معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار کی کوششیں رنگ لے آئیں، نوجوانوں کی فلاح و بہبود سے متعلق پہلا اجلاس آج منعقد ہورہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آفس میں نوجوانوں کی فلاح و بہبود سے متعلق اجلاس شروع ہوگیا جس کے لیے 8 سال بعد وفاقی اور صوبائی حکومتیں ایک میز پر آگئیں۔

    اجلاس کے لیے پہلی مرتبہ چاروں صوبوں کے یوتھ منسٹرز، مشیر اور سیکریٹریز اکٹھے ہوگئے ہیں جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے سیکریٹریز برائے یوتھ افیئرز بھی شریک ہیں۔

    اجلاس میں نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی سے متعلق مشترکہ لائحہ عمل پر غور کیا جارہا ہے جبکہ نیشنل یوتھ کونسل اور ڈویلپمنٹ فریم ورک پر بھی تبادلہ خیال جاری ہے۔ اجلاس میں صوبائی حکومتوں نے وفاق کے ساتھ مل کر پالیسی بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

    اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں ان کا مستقبل محفوظ بنائیں گے، روزگار کی فراہمی کے لیے جامع منصوبہ بندی کرلی گئی۔ نوجوانوں کو نظر انداز کرنے کا سلسلہ ختم کر رہے ہیں۔

    صوبہ خیبر پختونخواہ کے وزیر برائے سیاحت و ثقافت عاطف خان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی سنجیدگی قابل تعریف ہے۔ پہلی بار پختونخواہ کے نوجوانوں کو وفاقی سطح پر اونر شپ ملے گی۔

    خیال رہے کہ عثمان ڈار کو اکتوبر میں وزیر اعظم یوتھ پروگرام کا چیئرمین تعینات کیا گیا تھا، بعد ازاں انہیں وزیر اعظم عمران خان نے اپنا معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز مقرر کیا تھا۔

    وزیر اعظم نے نوجوانوں کے لیے قومی پالیسی لانے کا فیصلہ بھی کیا تھا، پالیسی کی تیاری کا ٹاسک عثمان ڈار کے سپرد ہے۔

  • وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس

    وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں وزیر پٹرولیم غلام سرور خان اور وزیر توانائی عمر ایوب خان بریفنگ دے رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں بجلی کے پیداواری منصوبوں، ایل این جی اور پٹرولیم سے متعلق امور پر غور کیا جارہا ہے۔

    وزیر پٹرولیم غلام سرور خان پٹرولیم سیکٹر اور وزیر توانائی عمر ایوب خان پاور سیکٹر پر بریفنگ دے رہے ہیں۔

    اجلاس میں ایل این جی کی 4 ماہ کی طلب کے منصوبے اور گیس لوڈ مینجمنٹ پلان پر بھی بات چیت کی جارہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق کابینہ کی توانائی کمیٹی کے اجلاس میں ریفائنریز اور فرنس آئل لابی کے کردار پر غور کیا جارہا ہے جبکہ گیس بحران پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔

    خیال رہے کہ توانائی کی کابینہ کمیٹی 3 ماہ قبل تشکیل دی گئی تھی جس میں وزرائے خزانہ، منصوبہ، ریلوے، مشیر تجارت و ٹیکسٹائل اور صنعت و پیداوار شامل کیے گئے تھے۔

    سیکریٹری کابینہ ڈویژن بھی توانائی کمیٹی کا حصہ ہیں۔