Tag: اجلاس

  • ایپکس کمیٹی اجلاس: اسٹریٹ کرمنلز پر دہشت گردی کی دفعات لگانے کی سفارش

    ایپکس کمیٹی اجلاس: اسٹریٹ کرمنلز پر دہشت گردی کی دفعات لگانے کی سفارش

    کراچی: سندھ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں رینجرز نے راہزنی و معمولی جرائم میں ملوث اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف دہشت گردی کی دفعات لگانے کی سفارش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں رینجرز جانب سے دی گئی اسٹریٹ کرائم پر تفصیلی بریفنگ میں اہم انکشافات سامنے آئے۔

    بریفنگ کے مطابق دہشت گرد، جرائم پیشہ گروہ کا سب سے مضبوط نیٹ ورک سینٹرل جیل سے چلایا جارہا تھا۔

    رینجرز بریفنگ میں بتایا گیا کہ کراچی میں زیادہ تر وارداتیں ٹریفک جام اور لوڈ شیڈنگ والے علاقوں میں ہوتی ہیں۔ غلط پارکنگ کی وجہ سے بھی اسٹریٹ کرمنلز کو واردات کا موقع ملتا ہے۔ شہر میں نصب 2 ہزار 8 سو 41 کیمروں میں سے 250 خراب ہیں۔

    بریفنگ کے مطابق چوری کے موبائل خریدنے والے دکاندار کرمنلز کے سہولت کار ہیں۔ چوری شدہ گاڑیوں کے پارٹس خریدنے والوں کے خلاف کارروائی کی ضرورت ہے۔ مارکیٹس میں کیمرے لگا کر جرائم کی شرح کم کی جا سکتی ہے۔

    رینجرز نے بریفنگ میں بتایا کہ ان کی جانب سے 5 سو 50 مختلف مقامات پر چیکنگ کی جاتی ہے۔ رینجرز کی نفری جہاں ہوتی ہے اسٹریٹ کرمنل رخ بدل لیتے ہیں۔ جب بھی رینجرز کے اختیارات ختم ہوئے جرائم میں اضافہ ہوا۔ اسٹریٹ کرائم کی سب سے زیادہ وارداتیں جون 2012 میں ہوئیں۔

    دوسری جانب ایپکس کمیٹی میں پیش کی گئی پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہر میں 80 ہزار سے زائد منشیات فروش ہیں۔ 70 فیصد اسٹریٹ کرمنل منشیات کے عادی ہیں۔

    یاد رہے کہ 2 روز قبل سندھ ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدرات آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کی تھی۔

    اس موقع پر اجلاس میں پائیدار امن کے لیے مستقل کوششیں کرنے پر اتفاق کیا گیا اور ہائی پروفائل دہشت گردوں کے جیل سے فرار ہونے کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ اجلاس میں سندھ رینجرز، پولیس اور کراچی کور کی کارکردگی کو بھی سراہا گیا۔


  • پاکستان2013 کی نسبت آج مستحکم اورخوشحال ملک بن چکا ہے‘وزیراعظم

    پاکستان2013 کی نسبت آج مستحکم اورخوشحال ملک بن چکا ہے‘وزیراعظم

    اسلام آباد:وزیراعظم پاکستان کا کہناہےکہ 2013 میں حکومت کو متعدد مسائل کا سامنا تھا لیکن آج پاکستان خوشحال اور مستحکم بن چکا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں حکومت کی جانب سے پیش کیے جانے والے آخری بجٹ پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

    اجلاس کےدوران وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مسلم لیگ ن کےارکان پارلیمنٹ کو بجٹ کے خدوخال پر بریفنگ دی جبکہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے ارکان کی تجاویز بھی لی گئیں۔

    وزیراعظم نوازشریف کا اجلاس کےدوران کہناتھاکہ 2013 میں ہمیں بڑے مسائل ورثے میں ملےلیکن ہم نیک نیتی کے ساتھ کام کرتے رہے۔


    ساہیوال میں 660 میگا واٹ بجلی منصوبے کا افتتاح، ایشین ٹائیگر بن کے دکھائیں‌ گے، وزیراعظم


    انہوں نےکہاکہ ہم عوام کے سامنے جوابدہ ہیں اور ہرصورت میں اصلاحات کا ایجنڈا مکمل کریں گے۔

    وزیراعظم پاکستان کا کہناتھاکہ قوم فیصلہ کرے گی کہ کس نے کارکردگی دکھائی اور کس نے کچھ نہیں کیا۔ان کا کہناتھاکہ ہم نے بہت محنت کی جس کے نتیجے میں منصوبے تیزی سے مکمل ہورہے ہیں۔

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار آج قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ پیش کریں گے۔

  • سینیٹ اجلاس: ڈان لیکس پر حکومتی جواب غیر تسلی بخش قرار

    سینیٹ اجلاس: ڈان لیکس پر حکومتی جواب غیر تسلی بخش قرار

    اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ نے ڈان لیکس پر حکومتی جواب کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔ رضا ربانی کہتے ہیں کہ معاملے پر 2 فریقین سے کیا مطلب ہے؟ آئین کا مذاق نہ اڑایا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین رضا ربانی کی زیر صدارت سینیٹ کے اجلاس میں ڈان لیکس پر گرما گرم بحث ہوئی۔ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے سوال اٹھایا کہ پریس ریلیز میں شامل 2 فریقین کا کیا مطلب ہے؟

    حکومتی رکن شیخ آفتاب نے بیان میں کہا کہ یہ کسی کی جیت اور ہار نہیں۔ ہمیں اب اس معاملے کو ختم کردینا چاہیئے۔

    رضا ربانی نے شیخ آفتاب کے بیان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی جواب غیر تسلی بخش ہے۔ آئین کا مذاق نہ اڑایا جائے۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ بیٹی کو بچانے کے لیے پرویز رشید، طارق فاطمی اور راؤ تحسین کی قربانی دی گئی۔

    وزیر داخلہ کی عدم حاضری پر بھی اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔

    بعد ازاں اجلاس کو غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاناماکیس کی تحقیقات کےلیےجے آئی ٹی کا اجلاس

    پاناماکیس کی تحقیقات کےلیےجے آئی ٹی کا اجلاس

    اسلام آباد: پاناما کیس کی تحقیقات کےلیےجےآئی ٹی نےآج سےباقاعدہ کام شروع کردیا۔تحقیقاتی ٹیم 60روز کےاندر اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرے گی۔

    تفصیلات کےمطابق پاناما کیس کی تحقیقات کے لیے ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے واجد ضیا کی سربراہی میں قائم 6 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے آج سے کام کا آغاز کردیا۔

    سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرارمحمد علی اجلاس میں پاناما کیس کے عدالتی فیصلے اورعدالت میں پیش کردہ ریکارڈ جے آئی ٹی کے سپرد کریں گےاورتحقیقاتی ٹیم کوکیس سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دیں گے۔

    جے آئی ٹی کے قیام کے نوٹیفکیشن میں اس کے ٹی او آرز بھی درج کیے گئے ہیں اور تحقیقات کے لیے ٹائم فریم بھی مقرر کیا گیا ہے۔


    پاناما تحقیقات: جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی


    سپریم کورٹ کی جانب سے قائم جے آئی ٹی ان شخصیات کو بھی طلب کرے گی جن پرالزامات عائدکیے گئے ہیں جبکہ بیرون ملک موجود سرمائے کی منتقلی سے متعلق شواہد تلاش کیے جائیں گے۔


    پاناماکیس ،سپریم کورٹ کا قائم تحقیقاتی ٹیم کے اخراجات کیلئے 2کروڑ روپے جاری کرنےکا حکم


    قطر سمیت دیگر ممالک سے رابطہ کر کے وہاں کی گئی سرمایہ کاری سےمتعلق بھی شواہد کی فراہمی کےلیےدرخواست کی جائے گی۔

    یاد رہےکہ پاناماکیس میں سپریم کورٹ کے20اپریل کے فیصلےپر عمل درآمد کرانے کےلیےعدالت عظمیٰ کےلارجربینچ نے چیف جسٹس پاکستان سے خصوصی بینچ تشکیل دینے کی درخواست کی تھی۔

    واضح رہےکہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے تین رکنی بینچ کی جانب سےجے آئی ٹی تشکیل دے گی جو 15 روز بعد اپنی عبوری رپورٹ عدالت میں پیش کرے گی جبکہ 60 روز میں تحقیقات مکمل کرکے اپنی حتمی رپورٹ بینچ کےسامنےجمع کرائے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • تحریک انصاف اصغرخان کیس پرعمل کرانے کےلیےعدالت سےرجوع کرے گی

    تحریک انصاف اصغرخان کیس پرعمل کرانے کےلیےعدالت سےرجوع کرے گی

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے اصغر خان کیس پر عمل درآمد کے لیے عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں ہونے والے تحریک انصاف کے اہم اجلاس میں ڈان لیکس اور پاناما کیس پر طویل مشاورت کی اور سجن جندال اور نواز شریف کی ملاقات پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

    ترجمان تحریک انصاف کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں پاناما لیکس کے فیصلے پر عملدرآمد کے حوالے سے مختلف پہلووٴں پرغور کیا گیا جب کہ اصغر خان کیس پر عمل درآمد کروانے کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    اعلامیہ کے مطابق ڈان لیکس پرتحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ اورحکومتی طرزعمل کا جائزہ بھی لیا گیا اور سجن جندال و نوازشریف کی خفیہ ملاقات پرگہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔

    اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف سمجھتی ہے کہ حکومت پاناما اورڈان لیکس دونوں معاملات کو دبانا چاہتی ہے اور اداروں میں تصادم اورتناوٴبرپا کرکےبچ نکلنےکی کوششیں جاری ہیں۔

    اعلامیہ کے مطابق تحریک انصاف اس بات پر متفق ہے کہ وزیراعظم ڈان لیکس کےحقیقی کرداروں کوبچا رہے ہیں جب کہ ڈان لیکس کاایک کردارقومی سلامتی اورحساس اجلاسوں کاحصہ ہے تو دوسری جانب  کابینہ کےسینئراراکین قومی سلامتی کےاداروں پر کیچڑاچھال رہےہیں۔

  • کراچی گرین لائن منصوبے کی لاگت میں اضافہ منظور

    کراچی گرین لائن منصوبے کی لاگت میں اضافہ منظور

    اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی نے کراچی میں گرین لائن بس ٹرانزٹ سسٹم منصوبے کی لاگت میں اضافےکی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کےمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی زیرصدارت ٹرانسپورٹ‘توانائی اوردوسرے سیکٹرکےلیےمتعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔

    کراچی گرین لائن ٹرانزٹ سسٹم کا یہ منصوبہ کےایس سی پاور ہاؤس سےسینٹرل ڈسٹرک تک ہوگا۔اس منصوبےپر24ارب 60کروڑروپےکی لاگت آئےگی۔

    گرین لائن منصوبےمیں بسیں 27.45 کلو میٹرمخصوص سڑک پرسفر کریں گی جبکہ اسٹیشنزکی تعداد 22 سےبڑھا کر 35کر دی گئی۔ساری سڑک سگنل فری ہو گی۔اس منصوبےسےروزانہ4 لاکھ مسافر فائدہ اٹھائیں گے۔

    قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹیوکمیٹی نےپشاورموڑسےنئےاسلام آباد ایئرپورٹ تک میٹرو بس سروس شروع کرنےکےمنصوبےکومنظور کر لیا۔اس کےلیے 25.6 کلومیٹرطویل مخصوص سگنل فری سڑک بنےگی۔

    انڈس ہائی وے کوسرائے گمبیلا سےکوہاٹ تک کےحصےکودوہراکرنے کا منصوبہ بھی منظورکر لیا گیا۔اس پر 30ارب روپےلاگت آئے گی۔

    قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی نےوزارت پانی وبجلی کےچکوال سب اسٹیشن منصوبےکےقیام کامنصوبہ بھی منظور کر لیا۔اس پر 6 اب 7 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔اس سے چوآسیدن شاہ‘گوجرخان‘تلہ گنگ میں بجلی کی سپلائی بہترہوگی۔

    صوبہ سندھ کےعلاقےتھرمیں 660 میگاواٹ کے2بجلی گھروں کے منصوبے بھی منظور کرلیےگئےہیں۔

    قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹیونےاین ٹی ڈی سی کےٹرانفارمیشن نظام کوبہتربنانےکےمنصوبےکی بھی منظوری دے دی۔اس پر 16ارب 52 کروڑروپےلاگت آئےگی۔


    کراچی میں گرین لائن ریپڈ بس سروس کا سنگ بنیاد


    یاد ریےکہ رواں سال 26فروری کووزیراعظم نواز شریف نےشہرِقائد میں پبلک ٹرانسپورٹ کےمسائل حل کرنےکےلیےگرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کا سنگ بنیاد رکھ دیا تھا۔

    واضح رہےکہ کراچی میں ایٹمی بجلی گھر لگا کر 2200 میگاواٹ بجلی پیدا کرنےکے 2منصوبےکےٹواورکےتھری منظورکرلیےگئے۔ان پر 7 ارب 50 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

  • وفاقی کابینہ نےحج پالیسی 2017کی منظوری دے دی

    وفاقی کابینہ نےحج پالیسی 2017کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان کی زیرصدارات ہونے والےاجلاس میں وفاقی کابینہ نےحج پالیسی 2017 کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کےمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا جس میں حج پالیسی 2017 کی منظوری دے دی گئی۔

    وفاقی کابینہ کےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعظم میاں محمدنوازشریف نےوزارت مذہبی امور کو ہدایت کی کہ وہ حجاج کرام کی سہولت کےلیےبہترین اقدامات کرے۔

    اس موقع پروزیراعظم کاکہناتھاکہ وہ آئندہ وفاقی کابینہ کےاجلاس میں وزارت مذہبی امور سے حج کے اخراجات کے حوالے سے پوچھیں گے۔انہوں نےحج اخراجات میں اضافے کی سمری مسترد کرتے ہوئےکہاکہ گزشتہ سال کے حج اخراجات برقرار رکھے جائیں۔

    وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے اجلاس کےدوران ہاؤسنگ کے شعبے پر وفاقی کابینہ کو بریفنگ دی۔

    وزیراعظم نوازشریف کاکہناتھاکہ حکومت غریب عوام کو رہائشی سہولت فراہم کرنا چاہتی ہے جبکہ ملک بھر میں رہائشی ضرورتوں کو پورا کرنا ہوگا۔

    وزیراعظم پاکستان کاکہناتھاکہ ترقیاتی سرگرمیوں کےباعث شہری آبادی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نوازشریف نےنئےگیس کنکشنزپرپابندی ہٹانےکے ساتھ موجودہ حکومت کےگیس فراہمی کےمنصوبوں پرعملدرآمدکی بھی منظوری دے دی۔


    ملکی بحری حدودکےتحفظ میں پاک بحریہ کاکرداراہم ہے‘ وزیراعظم نوازشریف


    واضح رہےکہ وفاقی کابینہ کےاجلاس سےقبل وزیراعظم پاکستان سے پاک بحریہ کےسربراہ ایڈمرل محمدذکا اللہ نے ملاقات کی تھی۔وزیراعظم کا کہناتھاکہ ملکی بحری حدود کےتحفظ میں پاک بحریہ کاکرداراہم ہے۔

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی: 2 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری

    اقتصادی رابطہ کمیٹی: 2 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری

    اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کے لیے تنخواہوں کے اجرا اور چینی کی درآمد کے فیصلے کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اسٹیل ملز کے ملازمین کے لیے 38 کروڑ روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ رقم دسمبر کے مہینے کی تنخواہوں کی مد میں دی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں: آئندہ 2 ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان

    وزیر خزانہ نے بینک ٹرانزیکشنز پر 0.4 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ کیا۔

    کمیٹی نے 2 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں گندم کی خریداری کا ہدف 70 لاکھ ٹن سے زائد مقرر کر دیا گیا۔

  • پرویز مشرف خفیہ ڈیل کرنا چاہتے تھے، وزیراعظم کا انکشاف

    پرویز مشرف خفیہ ڈیل کرنا چاہتے تھے، وزیراعظم کا انکشاف

    اسلام آباد: وزیر اعظم محمد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پرویز مشرف مجھ سے خفیہ ڈیل کرنا چاہتے تھے، انہوں نے مجھے پیغام بھیجا، مجھے زبرستی جلاوطن کیا گیا اور ملک آنے نہیں دیا گیا اور آج مشرف ملک سے باہر ہیں اور وطن آ نہیں سکتے، یہ مکافات عمل ہے۔

    یہ بات وزیر اعظم نواز شریف نے مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال، فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق آئینی ترمیم، پاناما کیس اور سیاسی مخالفین کی مہم سمیت دیگر امور پر تفصیلی گفت و شنید کی گئی۔

    اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے بجلی، ایل این جی اور اقتصادی راہداری پر بھی بات کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم ملک کو بجلی و قدرتی گیس میں خود کفیل کر دیں گے۔ وزیر اعظم نے سی پیک منصوبے کو خطے کے لیے گیم چینجر قرار دیا۔

    انہوں نے اس بات کو خوش آئند قرار دیا کہ تمام پارلیمانی جماعتوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فوجی عدالتوں کی بحالی پر اتفاق رائے کیا۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فوجی عدالتوں کی بحالی ضروری ہے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ مخالفین کے الزامات کو سنجیدہ نہ لیا جائے۔ ہمیں جلا وطن کرنے والے آج خود ملک سے باہر ہیں، یہ مکافات عمل ہے۔ آج مشرف واپس آنا چاہتے ہیں۔ کچھ لوگوں کا کام منفی سیاست کرنا ہے۔ عوام نے منفی سیاست کرنے والوں کو مسترد کر دیا ہے۔

    مشرف خفیہ ڈیل کرناچاہتےتھے،وزیراعظم کا انکشاف

    وزیراعظم نواز شریف نے انکشاف کیا کہ پرویز مشرف مجھ سے خفیہ ڈیل کرنا چاہتے تھے،مشرف نے مجھے پیغام بھیجا کہ معاملات طے کرنا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے زبردستی ملک سے باہر بھیجا گیا اور واپس نہیں آنے دیا گیا آج مشرف ملک میں آنا چاہتے ہیں مگر آنہیں سکتے یہ مکافات عمل ہے۔

    فنڈز نہ ملنے کا شکوہ

    اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ نے ترقیاتی فنڈز نہ ملنے کا شکوہ کیا جس پر وزیر اعظم نے تمام اراکین کو یکساں ترقیاتی فنڈ فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

    وزیر اعظم نے پارلیمانی رہنماؤں کی میٹنگ ہر 2 ماہ بعد بلانے اور اراکین پارلیمنٹ کو آئندہ عام انتخابات کی تیاری کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

    انہوں نے کہا کہ مخالفین کے الزامات کو نظر انداز کرتے ہوئے ارکان پارلیمنٹ عوامی مسائل کے حل پر پر توجہ مرکوز رکھیں۔

    پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وفاقی وزرا سمیت مسلم لیگ ن کے اراکین سینیٹ و قومی اسمبلی نے شرکت کی۔ وزیر خزانہ اسحٰق ڈار، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے اجلاس کو بریفنگ بھی دی۔

  • سندھ اسمبلی اجلاس: اورنگی ٹاؤن میں پولیس آپریشن سے متعلق بحث و تکرار

    سندھ اسمبلی اجلاس: اورنگی ٹاؤن میں پولیس آپریشن سے متعلق بحث و تکرار

    کراچی: سندھ اسمبلی میں اورنگی ٹاؤن پولیس سے متعلق نثار کھوڑو کا بیان ماحول گرما گیا۔ مظاہرین پر پولیس تشدد کا ذکر کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی سیف الدین خالد رو پڑے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس میں حسب معمول بحث و تکرار ہوتی رہی۔ ایم کیو ایم کے سیف الدین خالد اور ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کے درمیان سخت جملوں نے ایوان کا ماحول گرما دیا۔

    سیف الدین کے توجہ دلاؤ نوٹس سے قبل نثار کھوڑو اورنگی ٹاؤن میں پولیس آپریشن سے متعلق بات کرنا چاہتے تھے۔ اسپیکر شہلا رضا روکتی رہیں۔

    سیف الدین کا مائیک بند بھی ہوا، کھلا بھی لیکن وہ اورنگی ٹاؤن معاملے پر بات کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ نثار کھوڑو نے پولیس کی بتائی ہوئی رپورٹ سنا دی۔

    نثار کھوڑو نے جواب دیا کہ جو قانون ہاتھ میں لے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ سیف الدین جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور بالآخر رو پڑے۔

    معاملہ زیادہ خراب ہونے پر ساتھی اراکین نے بیچ بچاؤ کروایا۔