Tag: اجلاس

  • عمران خان کے الزامات:لاہورہائیکورٹ بارنے ہڑتال کا اعلان کردیا

    عمران خان کے الزامات:لاہورہائیکورٹ بارنے ہڑتال کا اعلان کردیا

    لاہور ہائیکورٹ بار نے تحریک انصاف کے چیئرمین کی طرف سے لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے عمران خان کے الزامات کیخلاف قرار داد منظور کر لی اور یکم ستمبر کو ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ بار کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بار کے صدر شفقت محمود چوہان نے کہا کہ چند دن پہلے ان کی رہائش گاہ پر ڈکیتی کی واردات ہوئی جس کے دوران ڈاکو ان کی بیٹی کی شادی کیلئے تیارکردہ قیمتی زیورات، سامان اور نقدی لے گئے، اس واردات پر عمران خان نے ان پر الزام لگایا کہ انہوں نے اڑھائی کروڑ روپے حکومت سے لئے ہیں جو سراسر جھوٹ اور بے بنیاد ہے۔

    صدر ہائیکورٹ بار نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ کی طرح ان پر بغیر تصدیق کے جھوٹا الزام لگایا اور عوام کی نظر میں اپنا قد مزید چھوٹا کیا، انہوں نے کہا کہ جھوٹا الزام لگانے پر وہ عمران خان کیخلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔

    شفقت چوہان ایڈووکیٹ نے کہا کہ وکلاء تنظیموں کا مقصد صرف اور صرف قانون کی بالادستی ہے ،بار ایسوسی ایشن کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں ہوتا مگر عمران خان جھوٹا الزام لگانے سے قبل بنیادی باتیں بھول گئے ۔اجلاس نے عمران خان کے صدر ہائیکورٹ بار پر الزامات کیخلاف قرار داد منظور کرتے ہوئے یکم ستمبر کو ہڑتال کا اعلان کردیا۔

  • قومی اسمبلی کےاجلاس میں وزیراعظم کواستعفیٰ نہ دینے کا مشورہ

    قومی اسمبلی کےاجلاس میں وزیراعظم کواستعفیٰ نہ دینے کا مشورہ

    اسلام آباد: ارکان اسمبلی نےوزیراعظم کو استعفیٰ نہ دینےکامشورہ دے دیا۔ قومی اسمبلی کااجلاس اسپیکرایازصادق کی سربراہی میں شروع ہوا۔ اجلاس میں معمول کی کارروائی سےہٹ کرموجودہ سیاسی بحران پربحث ہوئی۔اجلاس میں وزیراعظم نوازشریف نے بھی شرکت کی۔ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمودخان اچکزئی نےکہا کہ کسی عوامی پارلیمنٹ کونہیں مانتے۔ جو بھی قیمت اداکرنی پڑے وزیراعظم استعفیٰ نہ دیں۔

    محموداچکزئی نےکہا کہ پارلیمنٹ کے حق میں پشاورسے کراچی مارچ کیاجائے۔جب تک لڑا ئی جا ری ہے، اجلاس بھی جا ری رکھا جا ئے۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےکہا کہ خانہ جنگی نہیں چاہتے۔ لال مسجدکی دوسوڈنڈابرداربچیوں کو بھون دیاگیا۔آج خاموشی کیوں ہے؟مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم اعلان کردیں کہ میں ڈٹاہواہوں استعفیٰ نہیں دوں گا،

    ایم کیوایم کے رکن اسمبلی رشیدگوڈیل نےکہا کہ اراکین کو اپنالائحہ عمل مرتب کرناہوگا۔ پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نےکہا کہ کسی کوآئین اور پارلیمنٹ کی توہین کی اجازت نہیں دیں گے۔اعجازجاکھرانی نےکہانواز شریف استعفی کیو ں دے؟وفاقی وزیرریاض پیرزادہ نےکہااراکین پارلیمنٹ کا استحقاق مجرو ح کیا گیا ۔ قومی اسمبلی کااجلاس کل صبح گیارہ بجےتک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔

  • عوام بجلی کے بل بروقت ادا کریں،زاہد خان

    عوام بجلی کے بل بروقت ادا کریں،زاہد خان

    اسلام آباد: سینیٹر زاہد خان نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کےاجلاس کی صدرات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو سول نافرمانی کا اعلان نہیں کرنا چایئےتھا، عوام سےدرخواست ہے کہ پانی اور بجلی کے بل بر وقت ادا کریں ۔

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کا اجلاس اے این پی کے سینٹر زاہد خان کی صدرات میں ہوا، عمران خان کی جانب سے سول نا فرمانی کی تحریک کے اعلان پر زاہد خان نے کہا کہ عمران خان کو ایسا اعلان نہیں کرنا چاہئے تھا، عوام سے درخواست ہے کہ وہ اپنے بجلی اور پانی کے بل بر وقت ادا کریں۔

    بجلی کی ڈسٹری بیوشن کمپنیز کے بورڈ آف ڈاریکٹرز پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے زاہد خان کا کہنا تھا کہ بیشتر کمپنیز میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی سیاسی بنیادوں پر کی گئی ہے۔

    جس کے جواب میں سیکریٹری پانی و بجلی نرگس سیٹھی نے کہا کہ کہ آپ کے اعتراضات وزیر پانی و بجلی اور وزیر اعظم کو آگاہ کر دوں گی، زاہد خان کا کہنا تھا کہ حکومت پہلے دستیاب بجلی کو صحیح طرح استعمال کرے، سسٹم میں نئی بجلی جب آئے گی تب دیکھا جائے گا۔

  • پی ٹی آئی کے ممبران قومی اسمبلی 4 اگست تک اپنے استعفے جمع کرائیں گے

    پی ٹی آئی کے ممبران قومی اسمبلی 4 اگست تک اپنے استعفے جمع کرائیں گے

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے تمام ممبر قومی اسمبلی چار اگست کوپارٹی چئیرمین عمران خان کو اپنے استعفے جمع کرائیں گے۔

    چودہ اگست کے آزادی مارچ کے حوالے سے تحریک انصاف نے اپنے کارڈ زشو کرنا شروع کردئے، ممبر قومی اسمبلی حامد الحق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے وائس چئرمین شاہ محمود قریشی نے پارٹی ممبران کو آگاہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے تمام ممبر قومی اسمبلی اپنے استعفے چار اگست ، پیر کے روز پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں جمع کرائیں گے،اسکے بعد پارٹی کا فیصلہ ہوگا کہ وہ استفعے قومی اسمبلی میں کب پیش کرے ۔

    حامد الحق ممبر قومی اسمبلی حامد الحق نے اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ استفی کا مقصد حکومت پر پریشر ڈالنا ہے، حامد الحق جبکہ ترجمان پی ٹی آئی شیریں مزاری نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممبران سے استعفے لینے کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا، قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ممبران کی تعداد چونتیس ہے جن میں سے بیشتر کا تعلق خیبر پختوخواہ سے ہے، امکان ہے استعفے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ہی پیش کئے جائیں۔

  • مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا

    مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا

    کراچی: شوال یعنی عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا۔

    اجلاس کی صدارت مفتی منیب الرحمنٰ کریں گے، اجلاس میں دیگرعلمائے کرام بھی شریک ہونگے، ملک بھر سے رویت کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد عید منانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے جنوبی حصوں میں آج چاند نظرآنے کے امکانات ہیں۔

  • آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی

    آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی

    دبئی: آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی،جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز نے بیٹسمین رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئے، پاکستانی کپتان مصباح الحق چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

    بھارت اور انگلینڈ کے درمیان لارڈز ٹیسٹ کے اختتام پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی رینکنگ جاری کردی۔ ٹیم رینکنگ میں آسٹریلیا بدستور سرفہرست، جنوبی افریقہ دوسرے اور پاکستان تیسرے نمبر پر موجود ہے،روایتی حریف بھارت انگلینڈ سے کامیابی کے باوجود چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔

    بیٹسمین رینکنگ میں اے بی ڈی ویلئیرز نے کمار سنگاکارا نے پہلی پوزیشن چھینتے ہوئے ٹاپ پرقبضہ جمالیا ہے، ٹاپ ٹین میں موجود واحد پاکستانی پلیئر مصباح الحق ہیں جو چھٹے نمبر پرقابض ہے، بولرز رینکنگ میں سری لنکن بیٹنگ لائن کا شیرا زہ بھکرنے والے ڈیل اسٹین نے ٹاپ پر اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ہے، آسٹریلین اسپیر ہیڈ رائن ہیرس دوسرے اور مچل جونسن تیسرے نمبر پر موجود ہے، پاکستان کے سعید اجمل کا پانچواں نمبر ہے۔

  • آئی سی سی کے چیرمین سری نواسن نے پاک بھارت دو طرفہ سیریز کی تصدیق کردی

    آئی سی سی کے چیرمین سری نواسن نے پاک بھارت دو طرفہ سیریز کی تصدیق کردی

    لندن: آئی سی سی کے چیرمین سری نواسن نے پاک بھارت دو طرفہ سیریز کی تصدیق کردی ہیں، کہتےہیں کہ پاکستان سے سیریز کھیلنے کیلئے معاہدہ کرلیا ہے۔

    انگلینڈ اور بھارت کے درمیان جاری لارڈز ٹیسٹ کے دوران آئی سی سی کے چیئرمین سری نواسن نے انٹرویو دیتے ہوئےپاکستان سے دوطرفہ باہمی سیریز کی تصدیق کردی،سری نواسن نے بتایا کہ پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے معاہدہ ہوگیا ہے، اگلے آٹھ سال میں ہر ملک دوسرے سے سیریز کھیلے گا۔

    آئندہ برس آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ میں سخت مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ مختصر طرز کی کرکٹ کے بارے میں سری نواسن نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں ٹی ٹوئنٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے دیکھ کرکہا جاسکتا ے کہ ٹی ٹوئنٹی کو جلد ایف ٹی پی میں جگہ مل جائے گی، سری نواسن نے کہا کہ بطور آئی سی سی چیئرمین وہ اپنی ذمہ داریاں جانتے ہیں اور ٹیسٹ کرکٹ کا مستقبل روشن ہے، اگلے آٹھ سال کیلئے آئی سی سی نے ٹی وی رائٹس کے ٹینڈر جاری کردئیے ہیں۔

  • چیئرمین پیمرا پرویز راٹھور کی معطلی کا تفصیلی فیصلہ جاری

    چیئرمین پیمرا پرویز راٹھور کی معطلی کا تفصیلی فیصلہ جاری

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیمرا چیئرمین پرویز راٹھور کی معطلی کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیمرا چیئرمین پرویز راٹھور کی معطلی کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا، چار صفحا ت پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے قائمقام چیئر مین کو کام سے روکنے کا حکم دیا تھا۔۔فریقین نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی اور توہین عدالت کے مرتکب ہوئے، عدالت میں پرویز راٹھور اور ایگزیکیوٹو رکن کمال الدین ٹیپو کے چوبیس جون دو ہزار چودہ کے تقرری نوٹی فکیشن آئندہ سماعت تک معطل کردی اور پرویز راٹھور بحیثیت قائم مقام چیرمین پیمرا کا نوٹی فکیشن معطل کردیا۔