Tag: اجلاس

  • وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی پالیسی کی اصولی طور پر منظوری دیدی

    وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی پالیسی کی اصولی طور پر منظوری دیدی

    وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی پالیسی کی اصولی طور پر منظوری دیدی، وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مفاد سیاسی مفادات سے بالاتر ہے، اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، مذاکرات صرف مذاکرات کرنے والوں سے ہونگے دیگر کے خلاف آپریشن ہوگا۔

    حکومت نے دہشتگردوں اور رٹ چیلنج کرنے والوں کو واضح پیغام دے دیا، ملکی سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر موجودہ حکومت نے پہلی قومی سلامتی پالیسی کی اصولی طور پر منظوری دے دی، تین حصوں پر مشتمل پالیسی کا پہلا حصہ خفیہ، دوسرا اسٹراٹیجک اور تیسرا آپریشنل ہوگا۔

    وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے، وزیراعظم نواز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر معمولی حالات میں غیر معمولی اقدامات کی ضرورت ہے، سیکورٹی اور معیشت پر پاکستان کا مفاد پیش نظر ہے، سیاسی مفاد نہیں دیکھا جائے گا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ قانون نافذ کر نے والے اداروں، میڈیا، عوام اور افواج پاکستان کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، وزارت داخلہ اور قانون تحفظ پاکستان قانون کے نفاذ کو یقینی بنائیں، انسداد دہشت گردی کی عدالتیں قائم کی جائیں اور پراسیکیوٹر تعینات کیئے جائیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے تمام ریاستی اداروں کو اپنے کردار ادا کرنا پڑیں گے، اجلاس میں بارڈر سیکورٹی سسٹم کو مزید موثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا اور غیر ملکی طالبان کی نشاندہی کر کے ان کے ممالک سے رابطہ کیا جائیگا، کابینہ اس اہم پالیسی پر اگلے اجلاس میں بحث جاری رکھے گی۔

  • ایشیا کپ میں شرکت کا انحصارسیکیورٹی وفد کی رپورٹ پر ہے،عبوری کمیٹی

    ایشیا کپ میں شرکت کا انحصارسیکیورٹی وفد کی رپورٹ پر ہے،عبوری کمیٹی

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری کمیٹی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرکت کا انحصار حکومتی فیصلے اور سیکیورٹی وفد کی رپورٹ پر ہے۔

    لاہور میں ہونے والے پی سی بی کی عبوری انتظامی کمیٹی کا اجلاس میں سابق ٹیسٹ کرکٹر حنیف محمد کے لیے پانچ لاکھ روپے کی امداد کا فیصلہ کیا گیا ۔

    اجلاس میں کہا گیا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ مینیجر اور چیف سلیکٹر کی تعیناتی کا فیصلہ چئیرمین پی سی بی کی تقرری کے بعد کیا جائے گا اور بنگلہ دیش میں ہونے والے ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرکت کے حوالے سے حکومتی فیصلے اور سیکیورٹی وفد کی رپورٹ کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

     

  • خورشید شاہ کی زیر صدارت پی اے سی کا اجلاس

    خورشید شاہ کی زیر صدارت پی اے سی کا اجلاس

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس اپوزیشن لیڈرسید خورشید احمد شاہ کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ وزارت اطلاعات اوراسٹیبلشمنٹ ڈویثرن کے مالی اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔

    پرانے آڈٹ اعتراضات کا جائزے لینے کے لیے تین ذیلی کمیٹیوں کی تشکیل کی، شفقت محمود کی سربراہی کمیٹی میں انیس سو اٹھانوے سے لیکر انیس سو نناوے تک کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لے گی۔

    نوید قمر کی سربراہی میں کام کرنے والی کمیٹی دوہزار دو سے دو ہزار تین اورعاشق گوپانگ کی سربراہی میں کام کرنے والی کمیٹی دو ہزار سات سے دو ہزار آٹھ تک کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لے گی جبکہ دو ہزار دس سے دوہزار تیرہ تک کے تمام اعتراضات پبلک اکاؤنٹس میں نمٹائے جائیں گے۔

    کمیٹی کے چئیرمین خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ایک سال میں تمام بیک لاگ کلیئر کر لیں گے، انیس سو نناوے سے لیکر دو ہزار آٹھ تک مکمل ہونے والے تمام منصوبوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ایسے منصوبے قومی خزانے کے کھربوں روپے ہڑپ کر چکے ہیں۔

  • اسلام آباد: پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد: پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    وزارت اطلاعات اوراسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مالی اعتراضات کا جائزہ لینے کیلئے پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ وزارت اطلاعات اور اسٹیبلشمنٹ ڈویثرن کے مالی اعتراضات کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ اجلاس 3 دن تک جاری رہے گا۔

    اجلاس میں کابینہ ڈویثرن وزارت پیڑولیم اور وزارت لوکل گورنمنٹ رورل ڈویلپمنٹ کے 1998 سے لے کر مالی اعتراضات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
        

       

  • چیرمین سرمایہ کاری بورڈ محمد زبیرکی زیرصدارت نجکاری بورڈ کا اجلاس

    چیرمین سرمایہ کاری بورڈ محمد زبیرکی زیرصدارت نجکاری بورڈ کا اجلاس

    نجکاری بورڈ کا اجلاس اسلام ٓباد مین ہوا جس میں اکتیس اداروں کی نج کاری کے لیے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔اسلام آباد میں وزارت نج کاری کے ذرائع کے مطابق کہ نج کاری بورڈ کے اجلاس میں پی آئی اے اورپاکستان اسٹیل کی نج کاری کے لیے مالیاتی مشیرمارچ تک مقررکرنے پرغور کیا گیا۔

    اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کی نج کاری اولین فہرست میں شامل نہیں جب کہ نیشنل پاورکنسٹرکشن کمپنی کی نج کاری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اوجی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کے شیئرز براہ راست عوام کو فروخت کرنے کے لیے بھی طریقہ کار بھی زیر بحث آیا جب کہ حبیب بینک، یوبی ایل کے حصص فروخت کرنے کی حکمت عملی پر بھی بات چیت ہوئی۔

  • پاکستان کرکٹ بورڈ  کی عبوری کمیٹی کا لاہور میں اجلاس منقد

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری کمیٹی کا لاہور میں اجلاس منقد

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری انتظامی کمیٹی نے بنگلہ دیش میں ہونے والے ایشیا کپ اور آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے لئے تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔

    قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے اجلاس میں بنگلہ دیش کی موجودہ سیاسی صورتحال کے باعث ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں شرکت پر تبادلہ خیال ہوا، اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ آئی سی سی، اے سی سی اور حکومت سے اس بار ےمیں تجاویز مانگی جائیں گی، اجلاس میں قلیل المدتی فنانس پالیسی، ملازمین کی اکتیس جنوری تک مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری بھی دی گئی۔
       

  • وزیراعظم نواز شریف نے آج وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

    وزیراعظم نواز شریف نے آج وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

    وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے، اجلاس میں سیکورٹی صورتحال اور طالبان کے ساتھ مذاکرات پر بات ہوگی۔

    وزیراعظم نوازشریف کی صدارت میں ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں ملک میں سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے مختلف پہلووں پر غور کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔
       

  • خورشید شاہ کی زیرصدارت پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کا اجلاس جاری

    خورشید شاہ کی زیرصدارت پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کا اجلاس جاری

    پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین خورشید احمد شاہ کی صدارت میں جاری ہے۔ اجلاس میں وزارت اطلاعات اور اس کے ماتحت اداروںکی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس کے دوران اس وقت بدمزگی پیدا ہوگئی جب آڈیٹر جنرل آف پاکستان بلند اختررانا اور ایم کیو ایم کے رشید گوڈیل کے درمیان تکرار ہوگئی۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے کہا کہ جب وہ بولنے کی اجازت مانگیں تو کمیٹی کا کوئی رکن شٹ اپ کال نہ دے۔

    رشید گوڈیل نے کہا کہ انہوں نے کسی کو شٹ اپ کا ل نہیں دی۔ مسلم لیگ ن کے روحیل اصغرکا کہنا تھا کہ ہمیں چھوٹی چھوٹی باتوں کو برداشت کرنے کا رویہ اپنانا چاہیئے تاکہ پی اے سی کے اجلاسوں میں تعمیری کارروائی ہوسکے۔