Tag: اجمل بلوچ

  • چینی کی قلت کا بحران شدت اختیار کر گیا، دکانداروں نے فروخت بند کر دی

    چینی کی قلت کا بحران شدت اختیار کر گیا، دکانداروں نے فروخت بند کر دی

    اسلام آباد(26 جولائی 2025): ملک میں چینی کی قلت کا بحران شدت اختیار کرگیا چھاپوں کے بعد دکانداروں نے چینی فروخت بند کردی۔

    تفصیلات کے مطابق صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ اب تک  6000 سے زائد دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے، چینی کی سرکاری ریٹ سے زائد ریٹ پر فروخت پر جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہول سیل مارکیٹ میں چینی کا ریٹ 170 سے 176 روپے کلو ہے، دکاندار 176 روپے چینی خرید کر 170 میں کیسے فروخت کرسکتے ہیں۔

    ملک میں مہنگائی بڑھی، چینی مگر 8 روپے کلو سستی ہو گئی! سرکاری ادارے کی رپورٹ

    دوسری جانب پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین نے  اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ ہول سیل مارکیٹ میں چینی  165 روپے فراہم کر رہے ہیں اور ریٹیل مارکیٹ میں 176 روپے کے ریٹ کی خبروں میں صداقت نہیں۔

     پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن سابق چیئرمین نے مزید بتایا کہ مسلسل نقصان کی وجہ سے  ملک کی  13  شوگر ملیں بند پڑی ہیں، جس میں 9 شوگر ملز پنجاب کی ہیں، ملک میں  4 شوگر ملز برائے فروخت ہیں، کسی کو منافع نظر آتا ہے تو فوری خرید لے۔

    واضح رہے کہ ملک میں 25 نومبر تک چینی کا اسٹاک موجود ہے لیکن صارفین چینی کی عدم دستیابی کا شکار ہیں۔

  • تاجروں کی ملک گیر احتجاج کی دھمکی

    تاجروں کی ملک گیر احتجاج کی دھمکی

    اسلام آباد : تاجروں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دیتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ تاجر دوست اسکیم میں کسی صورت رجسٹریشن نہیں کروائیں گے۔

    تفصیلات کےمطابق صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ کی جانب سے کہا گیا کہ تاجر دوست اسکیم مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، اسکیم کامیاب بنانے کے لئے ہمارے اعتراض اور تحفظات دور کرنا ہوں گے۔

    اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ ٹیکس اہلکاروں کو مارکیٹوں میں بھیج کر تاجروں سے نہ لڑایا جائے، ایف بی آر تحفظات دور کرکےتاجر نمائندوں کےساتھ معاہدہ تحریر کرے۔

    صدر آل پاکستان انجمن تاجران نے واضح کہا کہ تحفظات دور کئے بغیر تاجر کسی صورت رجسٹریشن نہیں کروائیں گے۔

    انھوں نے دھمکی دی کہ سختی کی گئی تو 14 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیں گے۔

    خیال رہے تاجروں نے ایف بی آر دوست ایپ میں عدم دلچسپی ظاہر کی تھی، یکم اپریل کو ایپ کے آغاز میں نو لاکھ تاجروں کی رجسٹریشن کا ہدف مقررکیا گیا تھا لیکن اب تک پچاس سے بھی کم تاجروں نے رجسٹریشن کرائی۔