Tag: اجمیر

  • اجمیر شریف درگاہ پر دعویٰ، اسدالدین اویسی نے مودی حکومت سے کیا کہا ؟

    اجمیر شریف درگاہ پر دعویٰ، اسدالدین اویسی نے مودی حکومت سے کیا کہا ؟

    نئی دہلی: صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی کا کہنا ہے کہ خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کا شمار بھارت کے مسلمانوں کے اہم ترین اولیاء اکرام میں ہوتا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بیرسٹر اسدالدین اویسی کا کہنا تھا کہ لوگ صدیوں سے ان کی پیروی کرتے رہے ہیں اور کرتے رہیں گے، انشاء اللہ۔

    بیرسٹر اسدالدین اویسی نے کہا کہ کئی مہاراجے، بادشاہ، شہنشاہ آئے اور چلے گئے مگر خواجہ اجمیری کا شہر آج بھی آباد ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ 1991 کے ایکٹ پر عمل درآمد کرنا عدالتوں کا قانونی فرض ہے۔1991 کے عبادت گاہوں کے قانون میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ کسی بھی عبادت گاہ کی مذہبی شناخت کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی ان مقدمات کی عدالت میں سماعت ہو گی۔

    بیرسٹر اسدالدین اویسی کا مزید کہنا تھا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ ہندوتوا نظام کے ایجنڈے کو پورا کرنے کے لیے قانون اور آئین کو ٹکڑے ٹکڑے کیا جا رہا ہے اور مودی تماشہ دیکھنے میں مصروف ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی ریاست راجھستان میں درگاہ اجمیر شریف کو شیو بھگوان کا مندر قرار دینے سے متعلق درخواست عدالت نے منظور کرکے سماعت کی تاریخ مقرر کردی گئی۔

    حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ کے احاطے میں مندر کا دعویٰ کرنے والی درخواست کو عدالت نے منظور کرلیا ہے۔

    لبنان میں جنگ بندی اسرائیل کی بدترین شکست ہے، جنرل سلامی

    اجمیر کے سول جج منموہن چندیل نے ہندو سینا کے سربراہ وشو گپتا کی درخواست پر نوٹس جاری کیے، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ مذکورہ درگاہ اجمیر شریف جو صوفی بزرگ حضرت خواجہ معین الدین چشتی کا مزار ہے، دراصل پہلے شیو مندر تھا۔

  • بھارت: شرپسندوں نے امام مسجد کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا

    بھارت: شرپسندوں نے امام مسجد کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا

    اجمیر: دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے دعویدار بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے ظلم کوئی نہیں بات نہیں، ایک اور افسوسناک واقعے میں شرپسندوں نے امام مسجد کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق راجستھان میں اجمیر کے رام گنج تھانے کے علاقے میں شرپسند عناصر صبح کے وقت مسجد میں داخل ہوئے اور امام مسجد کو قتل کرکے فرار ہوگئے۔

    پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ صبح تقریباً تین بجے محمدی مدینہ مسجد میں تین نقاب پوش ملزمان داخل ہوئے اور امام مولانا محمد ماہر کو لاٹھیوں سے حملہ کرکے قتل کردیا۔

    بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیاں، امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ جاری

    پولیس نے مولانامحمد ماہر کی لاش کو جواہر لعل نہرو اسپتال کے مردہ خانہ منتقل کردیا ہے، جبکہ سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔

    پولیس کے مطابق پڑوسیوں سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے، جس سے پتہ چلا ہے کہ یو پی کے رام پور علاقے کے مولانا ماہر 7 سال پہلے یہاں آ کر رہائش پذیر ہوئے تھے۔

    مسجد کے سربراہ مولانا ذاکر حسین کی 28 اکتوبر کو علالت کے باعث انتقال ہونے کے بعد محمد ماہر کو 6 ماہ قبل سربراہ مولانا کی ذمہ داری دی گئی تھی۔

  • 7 فٹ لمبے اژدھے نے لوگوں میں دہشت پھیلا دی

    7 فٹ لمبے اژدھے نے لوگوں میں دہشت پھیلا دی

    بھارت میں ایک رہائشی علاقے میں 7 فٹ لمبے اژدھے کی جھلک نے خوف اور دہشت پھیلا دی، لوگوں نے فوری طور پر محکمہ جنگلات کو اطلاع دی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر اجمیر کے نرالا اپارٹمنٹ کے قریب سڑک پر گزشتہ شب اچانک ایک 7 فٹ کا اژدھا نظر آیا جس کے بعد لوگ اسے دیکھنے کے لیے جمع ہوگئے۔

    علاقہ مکینوں نے فوری طور پر محکمہ جنگلات کو بھی اطلاع دی، محکمہ جنگلات کے عملے نے کافی کوششوں کے بعد اژدھے کو اپنے قابو میں کیا۔

    ایک اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ یہ راک پائتھن کی نسل کا اژدھا ہے جو تقریباً 6 سے 7 فٹ لمبا ہے۔

    اہلکاروں نے اپیل کی کہ کہیں بھی جنگلی جانور پایا جائے تو اسے خود سے ہلاک کرنے کے بجائے متعلقہ حکام کو اطلاع دی جائے، متعلقہ محکمہ انہیں پکڑ کر مناسب جگہ پر چھوڑے گا۔

  • کراچی میں بین الاقوامی ڈرگ ڈیلرز کے خلاف کارروائی

    کراچی میں بین الاقوامی ڈرگ ڈیلرز کے خلاف کارروائی

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں بیرون ملک ہیروئن اور آئس کیپسول اسمگل کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان متعدد مرتبہ منشیات سے بھرے کیپسول کی کھیپ بھجوا چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اجمیر پولیس نے بین الاقوامی ڈرگ ڈیلرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک ہیروئن اور آئس کیپسول اسمگل کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ ملزمان میں زبیر صدیقی اور وقار صدیقی شامل ہیں، ملزمان سے متعدد کیپسول برآمد کیے گئے۔

    ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان انٹرنیشنل اسمگلنگ گروہ کے اہم کارندے ہیں، ملزمان اسمگلنگ کے لیے سادہ لوح افراد کو استعمال کرتے تھے، پہلے لوگوں کو کیپسول نگلنے کی باقاعدہ ٹریننگ دی جاتی تھی، پریکٹس مکمل ہونے کے بعد تیار شخص کو پشاور لے جایا جاتا۔

    انہوں نے بتایا کہ ایک شخص کیپسول کے ذریعے آدھا کلو منشیات نگل سکتا ہے، ہیروئن یا آئس کیپسول دبئی، قطر اور دیگر عرب ممالک بھیجے جاتے ہیں۔ پشاور میں ہیروئن لے جانے والے شخص کی دستاویزات بنائی جاتی تھی، اسمگلنگ میں اصل سفری دستاویزات کا استعمال کیا جاتا تھا۔

    ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ 12 رکنی گروہ کراچی، لاہور، پشاور اور عرب ممالک تک پھیلا ہوا ہے، ملزمان متعدد مرتبہ منشیات سے بھرے کیپسول کی کھیپ بھجوا چکے ہیں۔ کیپسول کی اسپیشل پیکنگ کے لیے لاہور میں نائیجیرین موجود ہیں۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ پیکنگ لیک ہونے سے مسافر کی موت بھی واقع ہوسکتی ہے، منشیات سے بھرے کیپسول لے جانے والے کو 2 لاکھ دیے جاتے ہیں۔

  • بھارت: نوجوان کی چھوٹی غلطی لاکھوں کا نقصان کر گئی

    بھارت: نوجوان کی چھوٹی غلطی لاکھوں کا نقصان کر گئی

    اجمیر: بھارت کے صوفی شہر اجمیر میں ایک نوجوان کی چھوٹی غلطی بڑا نقصان کر گئی، ایس ایم ایس پر او ٹی پی کی جان کاری دینے سے اسے لاکھوں کا نقصان اٹھانا پڑ گیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں ایک نوجوان کے ساتھ آن لائن دھوکا دہی کا معاملہ پیش آیا، جہاں نوجوان کے کھاتے سے 5 لاکھ روپے نکال لیے گئے۔

    اجمیر میں کلاک ٹاور پولیس اسٹیشن علاقے میں رہنے والے شنکر نامی شہری کو جب معلوم ہوا کہ اس کے بینک اکاؤنٹ سے پانچ لاکھ روپے نکالے گئے ہیں تو اس کے پیروں تلے زمین نکل گئی، اس نے تھانے جا کر نامعلوم شاطر ٹھگ کے خلاف مقدمہ بھی درج کروا دیا۔

    شنکر کا کہنا تھا کہ اس نے ایک نجی مالیاتی کمپنی سے قرض لیا تھا، پھر اسے اس کمپنی کے نام سے ایک فون آیا اور انھوں نے بتایا کہ آپ سے زیادہ پیسے وصول کر لیے گئے تھے اس لیے کمپنی آپ کو 295 روپے آپ کے اکاؤنٹ میں واپس کر رہی ہے۔

    شنکر کے بیان کے مطابق فون کرنے والے نے کہا تھا جب آپ کے موبائل پر میسج آئے تو او ٹی پی (وَن ٹائم پاسورڈ) دینا ہوگا۔

    تاہم اس کے بعد مسلسل چار سے پانچ مرتبہ ایس ایم ایس آنے پر اس نے او ٹی پی دیے، اور اس کے کھاتے سے پانچ لاکھ روپے نکلوائے گئے۔

    پولیس نے اگرچہ تفتیش شروع کر دی ہے تاہم میڈیا کے مطابق اجمیر میں سائبر کرائم میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور پولیس ان واقعات پر کوئی سخت قدم اٹھاتی ہوئی نظر نہیں آ رہی۔ شہر کے مختلف پولیس اسٹیشنز میں آئے روز آن لائن دھوکا دہی کے کیسز درج کیے جا رہے ہیں۔