Tag: اجے جڈیجا

  • اجے جڈیجا کے ساتھ ایئرپورٹ پر دلچسپ واقعہ پیش آگیا

    اجے جڈیجا کے ساتھ ایئرپورٹ پر دلچسپ واقعہ پیش آگیا

    سابق بھارتی کرکٹر کے ساتھ ایئرپورٹ پر دلچسپ واقعہ پیش آگیا۔

    نجی ٹی وی کے شو ’ڈریسنگ روم‘ میں سابق بھارتی کرکٹر اجے جڈیجا، پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم، وقار یونس ودیگر موجود تھے اس دوران جڈیجا نے ایئرپورٹ پر پیش آیا دلچسپ واقعہ بیان کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ میں ایئرپورٹ پر آرہا تھا ایک شخص نے کہا کہ آپ کے ساتھ فیملی کو سیلفی بنوانی ہے۔

     اجے جڈیجا نے کہا کہ خاتون میرے برابر میں کھڑی تھیں ان کا بچہ کہنے لگا کہ ممی جڈیجا کہاں ہے مجھے اس کے ساتھ تصویر بنوانی ہے۔

    اجے جڈیجا نے بتایا کہ بچے کو رویندر جڈیجا کے ساتھ تصویر کھنچوانی تھی۔

    اس پر وسیم اکرم نے بتایا کہ کئی دفعہ ایسے مداح مل جاتے ہیں، ایک مرتبہ ایک شخص آیا اور کہنے لگا میری بیٹی آپ کے ساتھ تصویر بنوائے گی یہ آپ کی فین ہے۔

    وسیم اکرم نے کہا کہ اسے کیا پتا میں کون ہوں، آپ آئیں میرے ساتھ تصویر بنوائیں، والد نے کہا کہ جب بڑی ہو گی تو میں اسے دکھاؤں گا تو میں نے ان سے کہا جب تک ہم نہیں رہیں گے۔

    اجے جڈیجا نے کہا کہ آپ کے لیے یہ بات صحیح نہیں ہے جتنا سوشل میڈیا پر آپ ایکٹو ہیں تین سال کی بچی کو معلوم ہے آپ کون ہیں۔

  • سابق بھارتی کرکٹر نے پاکستان ٹیم کی کوچنگ کی خواہش ظاہر کردی

    سابق بھارتی کرکٹر نے پاکستان ٹیم کی کوچنگ کی خواہش ظاہر کردی

    سابق بھارتی کرکٹر اجے جڈیجا نے پاکستان ٹیم کی کوچنگ کی خواہش ظاہر کردی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کرکٹر اجے جڈیجا نے پاکستان ٹیم کی کوچنگ کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چاہتا ہوں کہ پاکستان ٹیم کی کوچنگ کروں۔

    اجے جڈیجا نے ورلڈ کپ 2023 میں افغانستان ٹیم کے مینٹور کے فرائض انجام دیے تھے۔

    واضح رہے کہ اجے جڈیجا کو ورلڈ کپ سے قبل افغانستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کا کنسلٹنٹ کوچ مقرر کیا تھا، افغانستان ٹیم نے ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

    افغانستان نے ورلڈ کپ میں پاکستان اور انگلینڈ کو اپ سیٹ شکست دی تھی۔

    اجے جڈیجا نے 13 انٹرنیشنل میچز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کی اور ان کی کپتانی میں بھارت نے 8 میچ جیتے اور 5 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔