Tag: اجے دیوگن

  • اجے دیوگن اور آر مادھون کی ’شیطان‘ کے ٹریلر نے دھوم مچادی

    اجے دیوگن اور آر مادھون کی ’شیطان‘ کے ٹریلر نے دھوم مچادی

    بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن اور آر مادھون کی ڈراؤنی فلم ’شیطان‘ کے ٹریلر نے دھوم مچادی۔

    بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن اور آر مادھون کی فلم ’شیطان‘ کا ٹریلر گزشتہ دنوں ریلیز کیا گیا جسے لاکھوں کی تعداد میں ویوز حاصل ہوچکے ہیں۔

    شیطان کی دیگر کاسٹ میں جانکی بودی والا اور جیوتیکا ساراونن شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ شیطان، گجراتی فلم ’یش‘ کا ری میک ہے، ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ آر مادھون اجنبی کی صورت میں بطور مہمان ان کے گھر میں داخل ہوتے ہیں اور پھر دہشت اور سنسنی کا ایک ایسا کھیل شروع ہوتا ہے جو ناظرین کو حیران کردیتا ہے۔

    کالے جادو اور سپر نیچرل مناظر سے بھرپور فلم ’شیطان‘ پوری دنیا میں 8 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

    ’شیطان‘ کو وکاس بہل ہدایت کاری دے رہے ہیں جبکہ اسے اجے دیوگن، جیوتی دیش پانڈے، کمار منگت پاٹھک اور ابھیشیک پاٹھک پروڈیوس کریں گے۔

    اس سے قبل اجے دیوگن نے ’شیطان‘ کی پہلی جھلک شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’جب بات اپنے پری وار (فیملی) پر آجائے تب وہ ہر شیطان سے لڑ جائے گا۔

  • ہارر فلم ’شیطان‘ کی پہلی جھلک سامنے آگئی

    ہارر فلم ’شیطان‘ کی پہلی جھلک سامنے آگئی

    ممبئی: بالی ووڈ کے نامور اداکار اجے دیوگن کی نئی ہارر فلم ’شیطان‘ کی پہلی جھلک سامنے آگئی۔

    بالی وڈ کے نامور اداکار اجے دیوگن کی نئی ہارر فلم ’شیطان‘ کا پوسٹر جاری کردیا گیا، پوسٹر سسپنس اور دہشت سے بھرپور انڈین جادو کی عکاسی کرتا ہے۔

    فلم کے پہلے پوسٹر میں اجے دیوگن کی کوئی جھلک نہیں ہے بلکہ پانچ گڑیا جیسی چیزیں ہیں جو پہلی نظر میں ناظرین پر دہشت ڈال دیتی ہیں۔

    نئے سپر نیچرل تھرلر میں اجے دیوگن کے ساتھ نامور اداکار آر مادھاون اور جیوتیکا ساتھ ہوں گی یہ فلم 8 مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گا۔

    فلم ’شیطان‘ کو وکاس بہل ہدایت کاری دے رہے ہیں جبکہ اسے اجے دیوگن، جیوتی دیش پانڈے، کمار منگت پاٹھک اور ابھیشیک پاٹھک پروڈیوس کریں گے۔

  • اجے دیوگن ’سنگھم اگین‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی

    اجے دیوگن ’سنگھم اگین‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی

    بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن اپنی نئی آنے والی فلم ’سنگھم اگین‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اجے دیوگن اپنی ہٹ فلم سنگھم کے سیکوئل ’سنگھم اگین‘ کی شوٹنگ کے دوران لڑائی کے ایک منظر کی شوٹنگ کرواتے ہوئے زخمی ہوئے۔

    شوٹنگ کے دوران اجے دیوگن کی آنکھ مُکا لگنے سے زخمی ہوئی جس کے بعد فوری طور پر فلم کے سیٹ پر ڈاکٹر کو بلایا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق اجے دیوگن نے زخمی ہونے کے بعد شوٹنگ سے مختصر وقفہ لیا لیکن شوٹنگ کو متاثر نہیں ہونے دیا اور بعد میں شوٹنگ مکمل کروائی۔

    واضح رہے کہ اجے دیوگن سنگھم اگین میں بھی پولیس انسپکٹر کا مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

    روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم سنگھم اگین آئندہ سال بڑے پردے کی زینت بنے گی، جس کی کاسٹ میں دپیکا پڈوکون، اکشے کمار، کرینہ کپور، رنویر سنگھ، ٹائیگر شیروف، جیکی شیروف، ارجن کپور، شیوتا تیواڑی ودیگر شامل ہیں۔

  • اجے دیوگن اپنی پہلی فلم دیکھنے سینما گئے تو کیا ہوا؟

    اجے دیوگن اپنی پہلی فلم دیکھنے سینما گئے تو کیا ہوا؟

    ہر فنکار کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ مداحوں کے بیچ جا کر اپنے کام کو دیکھیں اور ان کی رائے معلوم کرے، کچھ ایسا ہی بالی وڈ کے اداکار اجے دیوگن نے اپنی پہلی فلم ’پھول اور کانٹے‘ کی ریلیز کے روز کیا تھا۔

    بالی وڈ کے اداکار اجے دیوگن نے انسٹاگرام پر فلم ’پھول اور کانٹے‘ کی ریلیز کو 32 سال پورے ہونے پر ایک پرانا کلپ شیئر کیا، جس میں اداکار نے بتایا کہ جب وہ سینما میں گئے تو اس کے بعد کیا ہوا تھا۔

    اجے دیوگن نے اپنے پرانے کلپ کے ساتھ فلم پھول اور کانٹے کے پوسٹرز بھی شیئر کیے جبکہ ایک ایسا ایموجی بھی شامل تھا جس میں پھولوں اور کانٹوں کا امتزاج دکھائی دے رہا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ajay Devgn (@ajaydevgn)

    اجے دیوگن نے بتایا کہ گلیکسی اور جمینی سینما گھروں میں میری پہلی فلم لگی تھی، جس کی ٹکٹیں بک چکی تھیں، پہلے میں پروجیکٹر روم میں بیٹھا رہا اور تھوڑی دیر بعد ہال کے اندر چلا گیا۔

    اجے دیوگن کی کس فلم کا جنوبی کوریا میں ری میک بن رہا ہے؟

    اجے دیو گن کو کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ’’میں سینما کے اندر داخل ہوا تو فلم شروع ہو چکی تھی اور میں چپکے سے جا کر ایک سیٹ پر بیٹھ گیا، اس کے بعد ایسا واقعہ ہوا جسے میں آج بھی بھول نہیں پایا‘‘۔

    اجے دیوگن نے مزید بتایا کہ ہال میں موجود فلم بینوں کو پتہ نہیں تھا کہ اسی فلم کا ہیرو ان کے درمیان موجود ہے، شائقین شوق سے فلم دیکھ رہے تھے تاہم جب ’کالج کی لڑکی‘ گانا آیا تو لوگوں نے بڑے جوش و خروش کا اظہار کیا اور ہوا میں پیسے بھی اچھالے گئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’’ان میں سے کچھ سکے میرے سر پر آ کر لگے اور کچھ ادھر اُدھر گرے جن کو میں نے اکٹھا کیا اور جیب میں ڈال لیا، وہ میری زندگی کا بہترین لمحہ تھا جسے میں کبھی بھول نہیں سکتا، بعدازاں میں ان پیسوں کو گھر لے گیا اور انہیں فریم کروا لیا۔

  • اجے دیوگن اور تبو کی فلم ’بھولا‘ کا ٹریلر ریلیز

    اجے دیوگن اور تبو کی فلم ’بھولا‘ کا ٹریلر ریلیز

    بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اجے دیوگن اور اداکارہ تبو کی فلم ’بھولا‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

    بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی فلم ’بھولا‘ کی کاسٹ میں سنجے مشرا، رائے لکشمی، تبو، مرکند دیش پانڈے اداکاری کے جوہر دکھائیں گے جبکہ ابھیشک بچن بھی بطور مہمان اداکار جلوہ گر ہوں گے۔

    فلم کی ہدایت کاری کے فرائض اجے دیوگن نے انجام دیے ہیں جبکہ بھولا 30 مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

    ’بھولا‘ کی کہانی اجے دیوگن اور ایک بچی کے گرد گھومتی ہے جب دس سال بعد وہ جیل سے رہا ہو کر اپنی بیٹی سے ملنے پہنچتے ہیں۔ اجے کو راستے میں گرفتار کرلیا جاتا ہے جس پر ان کا سفر مزید کٹھن ہوجاتا ہے کیا وہ بیٹی سے مل سکیں گے؟

    واضح رہے کہ اجے دیوگن کی فلم ’بھولا‘ تامل فلم ’کائتھی‘ کا ری میک ہے جس میں فلم بین اجے دیوگن کی اداکاری دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

    ڈھائی منٹ کے ٹیزر میں اجے دیوگن اور پولیس افسر تبو کے درمیان لڑائی دکھائی گئی ہے جب اجے خود کو جرائم کی دنیا میں گھرے ہوئے پاتے ہیں۔

    ٹریلر میں گانے ’آج بھر جینے کی تمنا ہے‘ میں ڈراؤنی دھن کو شامل کیا گیا ہے جو ٹریلر کی دلچسپی میں اضافہ کررہی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ajay Devgn (@ajaydevgn)

    شائقین اجے دیوگن کی اس فلم کے ٹریلر پر تبصرے بھی کررہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ ’میں نے ’کائتھی‘ تین بار دیکھی ہے لیکن بھولا کے لیے بہت پرجوش ہوں۔‘

    دوسرے صارف نے لکھا کہ ’تبو سپر اسٹار ہیں، اجے کی یہ فلم بلاک بسٹر ثابت ہوگی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل اجے دیوگن اور تبو فلم وجے پتھ، حقیقت، تھکشک، دریشم، گول مال اگین، دے دے پیار دے، اور بلاک بسٹر دریشم ٹو میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

  • ’دریشیم 3‘ کے حوالے سے بڑی خبر

    ’دریشیم 3‘ کے حوالے سے بڑی خبر

    ’دریشیم 2‘ کی زبردست کامیابی کے بعد ’دریشیم 3‘ کے حوالے سے بھی اہم خبر آ گئی ہے۔

    ملیالم اور ہندی زبانوں میں بننے والی مشہور فلم سیریز ’دریشیم‘ کے پروڈیوسر کمار منگت کے آفس سے ایک اور اہم ترین سرگوشی نے سب کو چونکا دیا ہے۔

    بتایا جا رہا ہے کہ دریشیم ٹو کی کامیابی کے بعد اب دریشیم تھری بھی بننے جا رہی ہے، اور اس حوالے سے زبردست خبر یہ ہے کہ یہ ہندی اور ملیالم دونوں زبانوں میں ایک ہی دن ریلیز ہوگی۔

    خبریں ہیں کہ Viacom 18 کے ساتھ دریشیم تھری کے حقوق پر کوئی جھگڑا نہیں ہے۔

    اس فلم کے پہلے دو حصوں میں ملیالم زبان کی فلمیں پہلے ریلیز ہوئی تھیں، لیکن اب کے بار اس کے برعکس ہوگا، اور دونوں ایک ہی تاریخ کو ریلیز ہوں گی، تاکہ ہندی پسند کرنے والے سرکٹ میں سسپنس برقرار رہے۔

    واضح رہے کہ اس سلسلے کی پہلی فلم کی ہدایت کاری آنجہانی نشیکانت کامت نے دی تھی، جب کہ دوسرے حصے کی ہدایت کاری کمار منگت کے بیٹے ابھیشیک پاٹھک نے دی ہے۔

    بالی ووڈ سپر اسٹار اجے دیوگن یقیناً دریشیم تھری کی کاسٹ میں لیڈ رول کریں گے۔

    یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اس کے تیسرے حصے کے بارے میں پہلے ہی سوچا گیا تھا، اب کامیابی کے بعد اس خیال کو مستحکم کر دیا گیا ہے، جلد ہی اس سلسلے میں معاملات طے کیے جائیں گے، اور خوش خبری یہ بھی ہے کہ اس بار فلم آنے میں 7 سال نہیں لگیں گے، واضح رہے کہ پہلی اور دوسری فلم کے درمیان سات سال کا عرصہ تھا۔

  • کاجول کا واٹس ایپ نمبر شیئر کرنا اجے دیوگن کو مہنگا پڑ گیا

    کاجول کا واٹس ایپ نمبر شیئر کرنا اجے دیوگن کو مہنگا پڑ گیا

    ممبئی: بالی ووڈ اداکاروں سے بعض اوقات ایسی غلطیاں ہوجاتی ہیں جو اُن کے گلے پڑجاتی ہے اسی طرح گزشتہ روز اجے دیوگن کے کچھ ایسا ہی ہوا کہ جب انہوں نے اپنی اہلیہ کاجول کا واٹس ایپ نمبر شیئر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بالی ووڈ اداکار اور کاجول کے شوہر اجے دیوگن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مذاق میں ایک ٹویٹ کیا جس پر انہیں لینے کے دینے پڑھ گئے۔

    اجے دیوگن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی اہلیہ کا واٹس ایپ نمبرغلطی سے شیئر کیا اور لکھا کہ ’کاجول اس وقت ملک میں نہیں لہٰذا ان کے واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کیا جائے‘۔

    اجے کو تھوڑی دیر بعد احساس ہوا تو انہوں نے آگاہ کیا کہ ’یہ سب مذاق تھا‘۔اداکار کو اپنی غلطی کا احساس تو ہوا مگر اُس وقت تک ہزاروں صارفین کاجول کے نمبر پر پیغامات بھیج چکے تھے۔

    کاجول نے اپنے شوہر کی حماقت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ہی کھری کھری سنادیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’تمھارا مذاق اسٹوڈیو سے باہر نکل گیا مگر اس کی گھر میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

    فلمی پنڈتوں کے مطابق بالی ووڈ جوڑی نے ممکنہ طور پر اپنی نئی آنے والی فلم کی تشہیر کے لیے یہ حرکت کی ہوگی۔

    خیال رہے کہ اجے دیوگن ’ہیلی کاپٹرایلا‘ نامی فلم کے پروڈیوسر ہیں جس میں کاجول مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، فلم 12 اکتوبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

  • پاکستانی فنکار دہشت گرد نہیں، اجے دیوگن

    پاکستانی فنکار دہشت گرد نہیں، اجے دیوگن

    ممبئی: معروف بھارتی اداکار اجے دیوگن نے کہا ہے کہ پاکستانی فنکار دہشت گرد نہیں کیونکہ ہم نے کئی بار اُن کے ساتھ مل کر کام کیا اور انہیں اچھی طرح سے جانتے بھی ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اجے دیوگن کا کہنا تھا کہ اگر کسی فلم میں پاکستانی اداکار نے کام کیا تو اس کی ریلیز کے لیےپیسوں کا تقاضہ کرنا غلط ہے، آپ کسی پرڈیوسر کو مجبور نہیں کرسکتے کہ وہ 5 کروڑ روپے آرمی فنڈ میں جمع کروائے۔

    پڑھیں: پاکستانی فنکاروں کو دھمکیاں، قابل مذمت ہیں، نصیر الدین شاہ

    انہوں نے کہا کہ ’’فلم انڈسٹری کے تمام لوگ پاکستانی فنکاروں کے حوالے سے اچھی طرح سے واقف ہیں کہ وہ کسی دہشت گرد تحریک کا حصہ نہیں تاہم انڈیا کے فنکار بھی اس چیز سے کافی دور ہیں‘‘۔

    اجے دیوگن کا کہنا تھا کہ ’’پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگانا دہشت گردی کا حل نہیں ہے کیونکہ کسی بھی ملک کا فنکار اس کو سپورٹ نہیں کرتا، ہم پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرتے ہیں مگر اپنے وطن  کی بقاء کو بھی مدنظر رکھتے ہیں‘‘۔

    مزید پڑھیں: فلم اے دل ہے مشکل کی ریلیز، بھارتی انتہا پسندوں نے 5 کروڑ مانگ لیے

    یاد رہے ہندو انتہاء پسند تنظیم کے سربراہ اور مہارشٹرا کے وزیر اعلیٰ نے فلم اے دل ہے مشکل کے پروڈیوسر کرن جوہر سے ملاقات کی اور ریلیز کے لیے مشروط اجازت دیتے ہوئے 5 کروڑ روپے آرمی ریلیف فنڈ میں جمع کروانے کا مطالبہ کیا تھا۔
  • دیا مرزا کا نفرت کو فروغ دینے والی حب الوطنی سے انکار

    دیا مرزا کا نفرت کو فروغ دینے والی حب الوطنی سے انکار

    ممبئی: ایک ایسے وقت میں جب پاکستان اور بھارت جنگ کے دہانے پر کھڑے ہیں، اور بھارتی فنکار پاکستان مخالفت میں اندھے ہو کر نفرت انگیز بیانات دے رہے ہیں، بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا نے نہایت ہوش مندانہ اور منطقی بیان دیا ہے۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں دیا مرزا نے کہا، ’وہ حب الوطنی جو نفرت کو فروغ دے، ہرگز حب الوطنی نہیں۔ متحد ہونے میں ہی ہمارا عروج ہے اور غیر متحد ہو کر ہم زوال پذیر ہوجائیں گے‘۔

    انہوں نے سیاستدانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ’سیاستدان معاشرے کی خدمت کرنے کے بجائے اپنی مطلق العنانی قائم کرنے میں مصروف ہیں‘۔

    دیا مرزا بالی ووڈ کی پہلی اداکارہ نہیں جو امن کی حمایت میں بیان دے چکی ہیں۔ اس سے قبل بھارتی گلوکار سونو نگم بھی اپنے ایک ٹوئٹ میں امن قائم ہونے کی خواہش کا اظہار کرتے دکھائی دیے۔

    دوسری جانب بھارتی اداکار سلمان خان، کرن جوہر، اوم پوری اور سیف علی خان پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے فیصلہ کی کھلے عام مخالفت کر چکے ہیں جس کی پاداش میں انہیں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ معروف اداکار اوم پوری پر غداری کا مقدمہ بھی درج کروا دیا گیا جس کے بعد انہوں نے اپنے بیان پر معذرت کر کے اپنی جان چھڑائی۔

    البتہ بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والے افراد کی اکثریت پاکستانی فنکاروں پر پابندی اور پاکستان سے محاذ آرائی کے حق میں ہے جس کا اظہار وہ اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کرتے رہتے ہیں۔

    حال ہی میں اجے دیوگن نے بھی پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا، ’بھارتی فنکاروں کو پاکستانی فنکاروں کی حب الوطنی سے سبق سیکھنا چاہیئے۔ وہ پیسہ بالی ووڈ سے کما رہے ہیں لیکن اپنے ملک کے ساتھ وفا دار ہیں‘۔

  • اداکارہ کاجول بھی فیس بک کا حصہ بن گئیں

    اداکارہ کاجول بھی فیس بک کا حصہ بن گئیں

    ممبئی:حسین آنکھوں اور دلکش مسکراہٹ والی اداکارہ کاجول بھی ساتھی اداکاروں کی طرح سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کا حصہ بن گئیں۔

    بالی ووڈ میں اپنی اداکاری کے ذریعے سب کے دل جیتنے والی اداکارہ کاجول ٹوئٹرپرتو اپنے مداحوں کو اپنی نجی مصروفیات اور نئے آنے والے پراجیکٹس کے بارے میں آگاہی فراہم کرتی ہی رہتی ہیں تاہم اب اداکارہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر بھی اپنے مداحوں سے رابطے میں رہیں گی۔

    اداکارہ آج کل اپنے شوہراور اداکار اجے دیوگن کے ساتھ ان کی نئی آنے والی فلم “شوے” کی پرومشن کے لیے امریکا میں موجود ہیں، کاجول اپنے شوہرکے ہمراہ سان فرانسسکو سمیت کئی امریکی ریاستوں میں گئیں اورانھوں نے فیس بک کے دفترکا دورہ بھی کیا جہاں وہ باقاعدہ طورپرفیس بک کا حصہ بنیں۔

    اداکارہ نے فیس بک کا باقائدہ حصہ بننے کی تصدیق خود ٹوئٹر پر بھی کی اور کہا کہ وہ فیس بک کا حصہ بننے پربے حد خوش اور پرجوش ہیں جب کہ انہوں نے فیس بک ہیڈ کوارٹر سے اپنی تصویر بھی شائع کی۔

    اس سے قبل بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے بھی اپنی سالگرہ کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر دھماکے دار انٹری دے دی ہے جہاں اداکارہ کے پیج کو محض ایک ہی دن میں 37 لاکھ سے زائد لوگوں نے لائیک کرلیا ہے۔