Tag: اجے دیوگن

  • اجے دیوگن سے شادی کیوں کی؟  17 سال بعد کاجول کا انکشاف

    اجے دیوگن سے شادی کیوں کی؟ 17 سال بعد کاجول کا انکشاف

    ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے اپنی شادی کے سترہ سال بعد اداکار اجے دیوگن سے شادی کرنے کی وجہ بتادی ،انہوں نے کہا کہ اپنے کیریئر کے عروج کے دنوں میں گھر اس لئے بسایا تھا کہ وہ چکا چوند روشنیوں کی دنیا سے نکل کرگھر کا سکون چاہتی تھیں۔

    بالی ووڈ کی مشہور و معروف اداکارہ کاجول نے سترہ برس بعد اپنی کامیابی کے عروج پر شادی کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وقت کے اس موڑ پر اجے دیوگن سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا جو بالکل درست تھا، کیونکہ وہ گھر بسانا چاہتی تھیں۔

    true love looks like this, happy raksha bandhan

    A photo posted by Kajol Devgan (@kajol) on

    بالی ووڈ اداکارہ کاجول 24 فروری 1999ء کو اجے دیوگن کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی تھیں، دونوں ستاروں کے دو بچے ہیں جن کے نام نیسا اور یُگ ہیں۔

    ajay_devgan_1_1459514678

    14-Devgn

    سال 2003ء میں بیٹی کے پیدائش کے بعد کاجول کافی عرصہ بعد عامر خان کے ساتھ فلم فنا اور شاہ رخ خان کے ساتھ مائے نیم از خان میں جلوہ گر ہوئیں۔ دونوں فلموں نے بلاک بسٹر کامیابی حاصل کی۔

    Fanna-1304123120413165843

    اس کے بعد حال ہی میں کاجول ایک مرتبہ پھر شاہ رخ خان کے ساتھ فلم دل والے میں دیکھی گئیں، اس فلم کو بھی شائقین نے خوب پسند کیا۔

    maxresdefault

    واضح رہے کہ کاجول نے اپنے دور میں سپر سٹار ہیروئن کا درجہ حاصل کر لیا تھا، اس وقت ان کے ہم پلا اور کوئی اداکارہ نہیں تھی، شاہ رخ خان سمیت بالی ووڈ کے متعدد ہیروز کے ساتھ انہوں نے بلاک بسٹر فلمیں کیں۔

    kkkkk

     

  • یہ سچ ہے کہ  اجے اور شاہ رخ دوست نہیں، اداکارہ کاجول

    یہ سچ ہے کہ اجے اور شاہ رخ دوست نہیں، اداکارہ کاجول

    ممبئی: معروف اداکارہ کاجل اپنے حقیقی رشتوں کے متعلق صاف گوئی سے بات کرنے کیلئے خاصی شہرت رکھتی ہیں ، پس اسی بنا پر آخرکار اداکارہ نے انڈسٹری میں اپنے دوست اور ساتھی اداکار شاہ رخ خان اور شوہر اجے دیوگن کے متعلق پھیلی افواہوں کی تصدیق کر دی ہے۔

    اداکارہ نے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا کو بتایا کہ انکے شوہر اجے دیوگن اور سپر سٹار شاہ رخ خان کے درمیان دوستی جیسا کوئی رشتہ موجود نہیں ہے۔41سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ ضروری نہیں ہے جو آپکا سب سے بہترین دوست ہو وہ آپکے شریک سفر کا بھی ہو۔

    کاجل کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ دونوں میں دوستی نہیں ہے تاہم اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ وہ ایک دوسرے کے دشمن ہیں ۔

    واضح رہے شاہ رخ خان اور کاجل روہت شیٹی کی نئی آنے والی فلم ’’دل والے‘‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ کاجل کی ’’دل والے‘‘ 18دسمبر کو ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

  • شاہ رخ خان، کاجول اور اجے دیوگن ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے

    شاہ رخ خان، کاجول اور اجے دیوگن ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے

    ممبئی : بالی ووڈ کی تاریخ میں پہلی بار شاہ رخ خان، کاجول اور اجے دیوگن ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

    معتبر ذرائع کے مطابق اجے دیوگن روہت شیٹی کی آنے والی نئی فلم ’دل والے‘ میں خصوصی کردار ادا کریں گے ذرائع کے مطابق روہت شیٹی اور اجے دیوگن بہت قریبی دوست ہیں۔جس کی وجہ سے انہیں اجے کے نخرے اٹھانے کی ضرورت نہیں پڑی۔

    روہت شیٹی کی آنے والی نئی فلم میں بالی ووڈ کی مشہور اور کامیاب جوڑی شاہ رخ خان اور کاجول ایک بار پھر ایک ساتھ جلوہ گر ہونگے۔ذرائع کے مطابق فلم میں اداکارہ کاجول کے شوہر اجے دیوگن بھی فلم میں چند کردار نبھائیں گے۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ کی تاریخ میں پہلی بار شاہ رخ خان، کاجول اور اجے دیوگن ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

    روہت شیٹھی کی نئی فلم ‘دل والے’ میں شاہ رخ خان اور کاجول کی مشہور جوڑی کے ساتھ ساتھ ورون دھاوان، کریتی سنون، ونود کھنا، کبیر بیدی، جونی لیور اور ورون شرما شامل ہیں، اس طرح کئی سپر ہٹ فلموں میں ایک ساتھ نظر آنے والی شاہ رُخ اور کاجول کی جوڑی کافی عرصے بعد دوبارہ سے بڑی اسکرین پر نظر آئے گی، فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں ماہ 20 مارچ سے ہوگا۔فلم کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

    روت شیٹھی کی گزشتہ دو فلموں ‘چنائے ایکسپریس’ اور ‘سنھگم ریٹرنز’ نے بھی باکس آفس پر کامیابی حاصل کی تھی، شاہ رخ اور کاجول کی جوڑی بولی وڈ کی مشہور ترین جوڑیوں میں شمار ہوتی ہے، جسے عروج پر پہنچانے میں ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ نے اہم کردار ادا کیا۔

    سنہ 1995 میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان اور کاجول کی مشہور زمانہ فلم ‘دل والے دلہنيا لے جائیں گے’ ، گزشتہ 20 برسوں سے مسلسل ممبئی کے مراٹھا مندر سنیما گھر میں لگی ہوئی ہے، گزشتہ مہینوں کے دوران اسے سینما سے ہٹانے کا اعلان کیا گیا تاہم شائقین کے پر زور اصرار پر یہ فیصلہ واپس لے لیا گیا۔