Tag: احتجاجی دھرنا

  • کراچی، سہراب گوٹھ پر مذہبی جماعت کے کارکنان کا احتجاجی دھرنا

    کراچی، سہراب گوٹھ پر مذہبی جماعت کے کارکنان کا احتجاجی دھرنا

    کراچی : سہراب گوٹھ پر مذہبی جماعت کے دھرنے کے باعث ٹریفک معطل ہوگیا، شدید ٹریفک جام کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا.

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کی مین شاہراہ پر ایک مذہبی جماعت کی جانب سے احتجاجی دھرنا دیا گیا.

    دھرنے میں مذہبی جماعت کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری مظاہرین کو منتشر کرنے پہنچ گئی ہے.

    آخری اطلاعات تک دھرنا جاری ہے اور تاحال ابھی تک کسی قسم کی کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

     

  • احتجاجی دھرنا آئین اور قانون کی بالا دستی اور انصاف کیلئے دیا گیا ، فاروق ستار

    احتجاجی دھرنا آئین اور قانون کی بالا دستی اور انصاف کیلئے دیا گیا ، فاروق ستار

    کراچی: ایم کیو ایم نے لاپتہ کارکنان کی عدم بازیابی کے خلاف مزار قائد کے سامنے احتجاجی دھرنا اور شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کیں، ڈاکٹر فاروق ستار کہتے ہیں کہ قانون نافذ کرنے والے ہماری حفاظت نہیں کرسکتے،تو ہمیں اپنے دفاع کرنے کی اجازت دی جائے۔

    مزار قائد کے سامنے متحدہ نے لاپتہ کارکنوں اور شہداء کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا، دھرنے سے خطاب میں ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کو دیوار سے لگا کر مسلح افراد کو کراچی پر قابض کیا جارہا ہے،پچاس سے زائد افراد ماورائے عدالت قتل، دو سو چالیس ٹارگٹ کلنگ کا شکار اور ایک سو پنتیس سے زائد تاحال لاپتہ ہیں۔

    ڈاکٹر فاروق ستارکا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ہماری حفاظت نہیں کرسکتے،تو ہمیں اپنے دفاع کرنے کی اجازت دی جائے، ان کا کہنا تھا کہ آج کا احتجاجی دھرنا آئین اور قانون کی بالا دستی اور انصاف کے لیے دیا گیا ہے

    اس موقع پر نامزد مئیر وسیم اختر نے کہا کہ حقیقی دہشت گردوں کے حوالے سے رینجرز اور پولیس کو آگاہ کر دیا ہے، آفتاب احمد اور پارٹی کے شہداء کی یاد میں مزار قائد کے سامنے شمعیں روشن کرکے انھیں خراج عقیدت پیش کیا گیا،رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے بڑی عوامی تحریک کا آغاز کر دیا ہے۔

    دوسری جانب ایم کیو ایم قائد نے پارٹی قیادت سے دستبرداری اور معاملات فاروق ستار کو دینے کا سوال کیا جسے کارکنوں نے مسترد کر دیا۔

  • ایم کیوایم کے زیراہتمام کراچی پریس کلب کے باہراحتجاجی دھرنا

    ایم کیوایم کے زیراہتمام کراچی پریس کلب کے باہراحتجاجی دھرنا

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان کی گرفتاری، شہداء کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کے خلاف ایم کیو ایم نے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا دیا۔

    متحدہ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ انصاف فراہم نہ کیا گیا تو اسمبلیوں سے مستعفی ہونے اور احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے کا آپشن بھی موجود ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب پر کارکنان کی گرفتاریوں اور لاپتہ و اسیر کارکنان کی بازیابی اور رہائی کیلئے ایم کیو ایم نے علامتی دھرنا دیا ۔

    دھرنے میں گرفتار، لاپتہ کارکنان اور شہداء کے اہل خانہ نے اپنے پیاروں کی تصاویر اٹھائے گرفتار شدگان کی رہائی اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔

    متحدہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اگر انصاف فراہم نہ کیا گیا تو اسمبلیوں سے مستعفی ہونے اور احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے کا آپشن بھی موجود ہے۔

    کنورنوید جمیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب تک ایک سو پینسٹھ افراد کو گرفتار اور اکہتر کو لاپتہ کر دیا گیا ہے۔

    انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا کہ ہمیں انصاف دلائیں، واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ نے اتوار کے روز بھی پریس کلب کے سامنے علامتی دھرنا دینے اور مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

     

  • سندھ کے حکمران پانی کے بحران پر سیاست کررہے ہیں، قمرمنصور

    سندھ کے حکمران پانی کے بحران پر سیاست کررہے ہیں، قمرمنصور

    کراچی : پانی کے بحران اور غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف عوامی احتجاجی مہم کے نویں روز ایم کیو ایم اور لانڈھی کورنگی کے علاقہ مکینوں نے کورنگی میں احتجاجی دھرنا دیا۔

    احتجاجی دھرنے میں اراکین رابطہ کمیٹی اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ خواتین نے پانی نہ ملنے کے باعث خالی مٹکوں کو بھی توڑ ڈالا۔

    اس موقع پر متحدہ کے رہنما قمر منصور کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ اور شرجیل میمن پانی کے بحران پر سیاست کر رہے ہیں ۔شرجیل میمن سمندری پانی کو میٹھا بنانے کے بجائے جو آر او پلانٹ خراب ہیں انکو صیح کروا دیں ۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ بتائیں کہ واٹر بورڈ کو ریلیز ہونے والے فنڈ کہاں ہے، فری واٹر ٹینکر سروس صرف فوٹو سیشن کا ذریعہ ہے.

    انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پندرہ سال کی حکمرانی کو چھوڑے اور یہ بتائے کہ اس نے پانی کے بحران کے لئے کیا کردار ادا کیا۔

  • اساتذہ کا تنخواہوں کی عدم فراہمی کیخلاف اسمبلی کے باہردھرنا

    اساتذہ کا تنخواہوں کی عدم فراہمی کیخلاف اسمبلی کے باہردھرنا

    کراچی: ایک طرف تو سندھ اسمبلی کا اجلاس جاری رہا تو دوسری طرف کراچی کے اساتذہ نے تنخواہوں کی عدم فراہمی پراسمبلی کے باہراحتجاجی دھرنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا میں اُستاد کو مرکزی مقام حاصل ہے۔مگر پاکستان میں تو ہر گنگا الٹی بہتی ہے۔ جلسوں پر بے دریغ خرچ کرنے کیلئے تو کروڑں روپے موجود ہیں مگر ا سی شہر کے اساتذہ مہینوں سے تنخواہ سے محروم ہیں ۔

    تنگ آکر تنخواہوں سے محروم اساتذہ نےسندھ اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرہ میں شریک اساتذہ کا کہنا تھاکہ سال دوہزار دس میںانٹری ٹیسٹ کے پاس کرنے کے بعد میرٹ پر ملازمت حاصل کی تھی اور گزشتہ ساڑھے تین سال سے تنخواہوں کے حصول سے محروم ہیں،

    اساتذہ نے انکشاف کیا کہ تمام فائلیں سندھ سیکریٹریٹ میں جمع ہیں مگر محکمہ تعلیم کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ حالات سے تنگ آکر اپنااحتجاج ریکارڈ کروانے کیلئے یہ طریقہ اختیار کیا گیا۔

  • پی ٹی آئی کا خیبر پختوانخوا اسمبلی تحلیل کرنے پر غور، ذرائع

    پی ٹی آئی کا خیبر پختوانخوا اسمبلی تحلیل کرنے پر غور، ذرائع

    پشاور: خیبرپختونخوااسمبلی کے مستقبل کے حوالے سے تحریک انصاف آج اہم فیصلہ کرنےکےلئے سرجوڑ کر بیٹھ گئی، اہم نشست پرپارٹی رہنماؤں نے خیبر پختوانخوا اسمبلی تحلیل کرنے اور اس کے بعد کے حالات پرتفصیلی غور کیا۔

    مطالبات کی منظوری کے لئے تحریک انصاف نے سنجیدہ اقدامات کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوااسمبلی کے مستقبل کے حوالے سے پی ٹی آئی آج اہم فیصلہ کرنےکےلئے سرجوڑ کر بیٹھ گئی، اہم نشست پرپارٹی رہنماؤں نےخیبر پختوانخوا اسمبلی تحلیل کرنے اور اس کے بعد کے حالات پرتفصیلی غور کیا۔

    ذرائع کاکہناہےکہ وزیر اعلی پرویز خٹک اسمبلی تحلیل کا اعلان آزادی مارچ کے اسٹیج پر کرسکتےہیں، اگر مرکزی قیادت نےفیصلہ کرلیا توپرویز خٹک اسمبلی تحلیل کر نے کی سمری پر دستخط کر سکتےہیں، جس کےبعدچوبیس گھنٹوں میں اسمبلی تحلیل ہوجائے گی۔عمران خان نے اپنے وزرا کو طلب کر لیا ،خیبرپختونخواکی موجودہ صورتحال پرجماعت اسلامی نے صوبائی پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس اسلام آباد میں طلب کرلیا۔

  • لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو دھرنا دینے سے روک دیا

    لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو دھرنا دینے سے روک دیا

    لاہور: لاہور ہائیکورٹ نےتحریک انصاف کولانگ مارچ کی اجازت دیدی تاہم کہا ہے کہ غیر آئینی طریقے سے دھرنانہیں دے سکتے عدالت نے پنجاب بھر سے کینٹینرزہٹانے کا حکم برقرار رکھا ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ میں آج دن بھر کنٹینر کیس کی سماعت جاری رہی اور اسے کچھ دیر کیلئے ملتوی بھی کیا گیا ،عدالت نے اپنے فیصلے میں 14اگست کو تحریک انصاف کو غیر آئینی طریقے سے لانگ مارچ کرنے سےروک دیا ہے، سماعت کے دوران عدالت نے کنٹینر ہٹانے کے معاملے پر حکم امتناعی جاری کرنے کی حکومت کی فوری استدعا مسترد کردی، عدالت نے اپنی آبزرویشن میں کہا کہ ہم بھی چاہتےہیں کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت ہو مگر اس کے لیے پورا شہر بند کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، جبکہ دوسرے فریق کو سنے بغیر کنٹینر ہٹانے پر کس طرح حکم امتناعی دیا جاسکتا ہے ۔

    جس پر تحریک انصاف کے وکیل کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف آئین کے اندر رہ کر ہر کام کرتی ہے ، آئین کے اندر رہ کر احتجاج ہر سیاسی پارٹی کا حق ہے، آزادی مارچ اپنے شیڈول کے مطابق ہوگا۔