Tag: احتجاجی مظاہرہ

  • وزیراعظم کی آمد پرگورنرہاؤس کے باہراحتجاجی مظاہرہ

    وزیراعظم کی آمد پرگورنرہاؤس کے باہراحتجاجی مظاہرہ

    کراچی : گورنر ہاؤس کے باہرشہید پولیس اہلکار کے والدین نے احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی ارشد محمود تنولی جو نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے شہید ہو گئے تھے، کے والدین کو جب خبر ملی کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف آئے ہوئے ہیں تو وہ بھی انصاف کے حصول کیلئے گورنر ہاؤس روتے ہوئے دوڑے چلے آئے۔

    اس موقع پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ان کے بیٹے کے قتل پر کیوں ایکشن نہیں لیا ؟ مقتول کی والدہ کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے کا قاتل کون ہے ؟ مجھے انصاف چاہیئے۔

    گورنر ہاؤس کے سامنے سراپا احتجاج شہید کانسٹیبل ارشدمحمود تنولی کے والدین نے فریاد کی کہ وزیر اعظم میرے بیٹے کے قتل کا نوٹس لیں ۔

    بوڑھی ماں نے دہائی دی کہ پوتے پوتیوں کو اس بڑھاپے میں کیسے پالوں؟ بیٹے کے شہیدہونے کے بعدکسی نے کوئی خبر تک نہ لی۔کیا اب شہید کے بچے بھیک مانگیں گے۔انہوں نے التجا کی کہ خدارا ہمیں انصاف دیا جائے۔

  • کابل میں مولانا فضل الرحمان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    کابل میں مولانا فضل الرحمان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    کابل: سینکڑوں افغان شہریوں نے گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان کے دورہ کابل کیخلاف احتجاج کیا۔

    تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمن افغان صدر کی دعوت پر کابل کا دورہ کرنے والے پاکستانی سیاستدانوں کے وفد میں شامل ہیں اور افغان مظاہرین نے مولانا فضل الرحمن پر افغانستان میں طالبان کی سرگرمیوں کی حمایت کا الزام عائد کیا۔

     مظاہرین نے کابل ائیرپورٹ پر ”قاتلوں کی جماعت کا افغانستان داخلہ بند کرو، طالبان کے حامی مردہ باد“ کے نعرے لگائے۔

    ذرائع کے مطابق مظاہرین ان اطلاعات کے بعد ہوائی اڈے جانے والی شاہراه پر جمع ہوئے کہ فضل الرحمان پاکستانی سیاسی جماعتوں کے ایک وفد کے ہمراہ صدر اشرف غنی کی دعوت پر افغانستان کا دورہ کرنے کے لیے پہنچے ہیں۔ صدر غنی نے گزشتہ ہفتے ایک رسمی دعوت نامے کے تحت پاکستانی سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کو اس دو روزہ دورے کی دعوت دی تهی۔

    سرکاری ذرائع کے مطابق اس وفد میں عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما محمود خان اچکزئی، اور سابق وفاقی وزیر آفتاب خان شیرپاؤ بھی شامل ہیں۔

  • مشتعل مسافروں کا پی آئی اے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ

    مشتعل مسافروں کا پی آئی اے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ

    لاہور : مشرق وسطٰی کے ممالک کو جانے والے مسافروں نے پروازیں نہ ملنے کے خلاف پی آئی اے لاہورکے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے مسافر لاہور میں ایجرٹن روڈ پر پی آئی اے کے دفتر کے باہر جمع ہوئے اور انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی کی۔

    مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے پی آئی اے کی ٹکٹوں پر جوتے بھی برسائے۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ وہ گذشتہ ایک ہفتے سے پروازوں کے انتظار میں ایئرپورٹ کی کھلی فضا میں سوتے ہیں۔

    پی آئی اے کی جانب سے نہ توسہولیات فراہم کی جا رہی ہیں نہ ان کی ٹکٹیں کنفرم کی جا رہی ہیں۔ مشرق وسطٰی کی مختلف ریاستوں میں ملازمتیں کرنے والے مسافروں کا کہنا تھا کہ ان کے ویزوں کی مدت ختم ہو رہی ہے اور انہیں اپنے دفاتر سے بھی ٹیلی فون اور پیغامات آ رہے ہیں کہ اگر دو دن تک نہ پہنچے تو انہیں ملازمتوں سے فارغ کر دیا جائے گا۔

  • بلوچستان: محکموں میں غیر قانوی بھرتیوں کیخلاف سرکاری ملازمین کا مظاہرہ

    بلوچستان: محکموں میں غیر قانوی بھرتیوں کیخلاف سرکاری ملازمین کا مظاہرہ

    کوئٹہ: بلوچستان کے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف کوئٹہ میں سرکاری ملازمین نے وزیراعلی سیکرٹریٹ کے قریب احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

    ،تفصیلات کے مطابق پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین کے زیر اہتمام مظاہرے میں شریک ملازمین نے وزیراعلی ہاؤس جانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں فیاض سنبل چوک پر روک دیا ہے۔

    جہاں ملازمین نے دھرنا دیتے ہوئے صوبائی حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے قاسم خان اور دیگر کا کہنا تھا کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں گزشتہ تین سالوں سے غیر قانونی بھرتیوں کا عمل جاری ہے، جس کی وجہ سے مستحق افراد کی حق تلفی ہورہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھرتیاں منسوخ نہ کی گئیں تو احتجاج کو وسعت دی جائے گی۔

  • اسلام آباد:اقوامِ متحدہ کے دفتر کے باہرکشمیریوں کا مظاہرہ

    اسلام آباد:اقوامِ متحدہ کے دفتر کے باہرکشمیریوں کا مظاہرہ

    اسلام آباد: مقبوضہ کشمیرپرناجائز بھارتی تسلط کے خلاف کل جماعتی حریت کانفرنس جموں و کشمیر کی کال پر اسلام آباد میں اقوام متحدہ مبصر مشن کے دفتر کے باہر پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔

    جس کی قیادت حریت رہنماءعبدالحمید لون نے کی ۔مظاہرین نے بھارت کے خلاف اور تحریک آزادی کے حق میں نعرے بازی کی ۔اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کشمیریوں کی خواہشات کے برعکس کیا تھا جس کے بعد سے بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کا قتل عام بھارتی ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے ۔اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکر ٹری جنرل کے نام یاداشت پیش کی گئی ۔

    جس میں اقوام متحدہ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر سے بھارتی فوج کے انخلاء سمیت مسئلہ کے حل کےلئے عالمی برادری کے ساتھ مل کر اپنا کردار ادا کرے ۔

  • لندن میں کشمیریوں سےاظہار یکجہتی کیلئے ملین مارچ

    لندن میں کشمیریوں سےاظہار یکجہتی کیلئے ملین مارچ

    لندن: کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئےملین مارچ میں شرکت کیلئےبلاول بھٹو زرداری لندن پہنچ گئے۔

     کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کےلیےلندن کے ٹرافالگراسکوائر سے ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ تک ملین مارچ کاانعقاد کیاگیا۔مارچ میں شرکت کیلئے پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زداری،آصفہ بھٹوزرداری،واجدشمس الحسن سینٹرجہانگیربدر اوروزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید لندن پہنچے اورملین مارچ میں شرکت کی۔پارٹی چیئرمین کے پہنچنے پرجیالوں نے ان کاپرتپاک استقبال کیا۔کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئےکیے جانے والے مارچ میں لندن میں موجود پاکستانیوں اور کشمیریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

    مارچ کااہتمام آزادکشمیر کےسابق وزیر اعظم سلطان محمود چوہدری نے کیا ہے۔بھارت نے اس مارچ سے متعلق تحفظات کا اظہار بھی کیا تھا، لیکن لندن میں حکام نے اس پر پابندی عائد نہیں کی۔کشمیر میں پچیس سال سے جاری عوامی تحریک کے دوران یہ پہلا موقعہ ہے کہ کسی یورپی دارالحکومت میں کشمیریوں کے سیاسی مطالبہ کی اس طرح عوامی سطح پر حمایت کی گئی ہو۔

  • ہزاروں کشمیری آج ڈیوڈکیمرون کی رہائشگاہ پراحتجاجی مظاہرہ کرینگے

    ہزاروں کشمیری آج ڈیوڈکیمرون کی رہائشگاہ پراحتجاجی مظاہرہ کرینگے

    لندن : برطانیہ میں مقیم کشمیری برادری اتوارکولندن شہرکےتاریخی ٹرافالگراسکوائرسےبرطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون کی رہائشگاہ تک اجتحاجی مارچ کرینگےاورایک یاداشت برطانوی وزیراعظم کوپیش کریں گے۔

    لندن میں ٹرافالگراسکوائرپرمارچ کااہتمام کرنےوالےآزادکشمیرکےسابق وزیراعظم بیرسٹرسلطان محمودچوہدری کاکہناہےکہ یہ ایک تاریخی مارچ ہوگاجس میں ہزاروں کشمیری شرکت کرینگے۔

    مارچ میں برطانوی اراکین پارلیمنٹ کی شرکت بھی متوقع ہے۔ پاکستانی نژادمنتخب اراکین میں شبانہ محمود، لارڈنذیراحمد، رحمان چستی اورخالدمحمودبھی شرکت کرینگے۔

    اس کےعلاوہ یورپین پارلیمنٹ کےرکن سجادکریم بھی مارچ میں شامل ہوں گے۔ٹرےفالگراسکوائر پر ڈیڑھ بجےدن اجتماع ہوگا جس کےبعدساڑھے تین بجےمارچ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کی طرف روانہ ہو جائےگا۔

  • انتظامی یونٹس کیخلاف بیانات:ایم کیو ایم آج احتجاج کرے گی

    انتظامی یونٹس کیخلاف بیانات:ایم کیو ایم آج احتجاج کرے گی

    کراچی : سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے خلاف بیانت پر ایم کیو ایم اور سول سوسائٹی آج کراچی میں کلفٹن کی تین تلوار چورنگی پر احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔

    سندھ میں نئے انتظامی یونٹ کے قیام کے خلاف سیاسی رہنماؤں کی جانب سے دیئے گئے بیانات پر سول سوسائٹی تین تلوار چورنگی پر آج احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔

    ایم کیو ایم کی سابق رکن قومی اسمبلی خوش بخت شجاعت نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ سول سوسائٹی اوراہلیان کراچی انتظامی یونٹ کے خلاف دیئے گئے بیانات کی مذمت کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں قومیت کی بنیاد پرنہیں بلکہ انتظامی بنیادوں پر نئے یونٹس بنائے جائیں۔

    خوش بخت شجاعت کا کہنا تھا کہ دنیا کے کئی ممالک میں تیس، تیس اور چالیس چالیس صوبے ہیں، انہوں نے واضح کیا کہ وہ سیاسی پلٹ فارم سے نہیں بلکہ سول سوسائٹی کے پلٹ فارم سے بات کر رہی ہیں۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز متحدہ قومی موومنٹ کے ارکانِ اسمبلی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیان پر پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس سے بائیکاٹ کیا تھا۔

  • خلفائے راشدین ؓ کے یوم شہادت پرعام تعطیل کااعلان کیا جائے، اورنگزیب فاروقی

    خلفائے راشدین ؓ کے یوم شہادت پرعام تعطیل کااعلان کیا جائے، اورنگزیب فاروقی

    کراچی : اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام ملک بھر میں یوم علی کرم اللہ وجہہ کی یوم شہادت کے موقع پر ریلیاں نکالی گئی۔

    اکیس رمضان شہادت یوم علی کرم اللہ وجہہ کے سلسلے میں اہلسنت والجماعت کے تحت ملک بھر میں ریلیاں نکالی گئی کراچی میں اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ اکیس رمضان کو عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔

    اسلام آباد راولپنڈی میں  اہل سنت والجماعت کی جانب سے ریلی نکالی گئ، فیصل آباد میں بھی اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی،کوئٹہ میں ایلسنت والجماعت نے پریس کلب کے باہر مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ خلفائے راشدین کے ایام پر عام تعطیل کا اعلان نہ کیا گیا تو آئندہ احتجاج کی صورت کوئی اور ہوگی۔