Tag: احتجاجی مظاہرہ

  • لاہور:ایپکا کا مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

    لاہور:ایپکا کا مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

    لاہور میں آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے کارکنوں نے مہنگائی کیخلاف مظاہرہ کیا۔ رہنماؤں نے اعلان کیا کہ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو 5 مارچ کو صوبے بھر میں دھرنے دینگے۔ آؤٹ فال روڈ پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی قیادت ایپکا پنجاب کے صدر حاجی ارشاد نے کی۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں سال میں صرف ایک بار بجٹ کے موقعے پر بڑھائی جاتی ہیں جبکہ بجلی اور گیس کے نرخوں میں ماہانہ بنیادوں پر اضافہ کیا جاتا ہے۔

    انہوں نے وزیر اعلٰی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ مہنگائی کے تناسب سے ان کی تنخواہیں بڑھائی جائیں، مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو 5 مارچ کو پنجاب بھر میں دھرنے دیئے جائیں گے۔

     

  • سکھر:گڈانی برادری کا پو لیس کی زیادتیوں کے خلاف مظاہرہ

    سکھر:گڈانی برادری کا پو لیس کی زیادتیوں کے خلاف مظاہرہ

    سکھرمیں گڈانی برادری نے پو لیس کے مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔  مظاہرین نے الزام لگایا ہے کہ  بی سیکشن تھا نے کے ایس ایچ او نے عاشق علی گڈانی کو جعلی پولیس مقابلے میں فائر نگ کر کے زخمی کرنے کے بعد لاک اپ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر پر یس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہو ئے ار با ب گڈانی، مو لا نا عبداللہ بھٹواوردیگر کا کہنا تھا کہ عاشق علی گڈانی کوتھا نہ بی سیکشن پولیس نے جعلی پو لیس مقابلے میں ٹانگ پر گولی مار کر زخمی کردیا اور اسکے بعداسے لا ک اپ کردیا ہے ۔

    انکا مز ید کہنا تھا کہ عاشق علی کسی بھی قسم کے کیس میں ملوث نہیں ہے لیکن پولیس ایس ایچ او محض رشوت کھا نے کے لئے غریب لوگوں کوجھوٹے پو لیس مقابلے دکھا کر انکے ساتھ ذیادتیوں کا سلسلہ جا ری ہے ۔ مظاہر ین نے اعلیٰ حکام سے ایس ایچ کو ہٹا نے کا مطالبہ کیا ہے۔

     

  • ایم کیو ایم کا کھرا سچ کے اینکر پرسن مبشر لقمان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    ایم کیو ایم کا کھرا سچ کے اینکر پرسن مبشر لقمان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    ایم کیو ایم نے اے آروائی نیوز اور پروگرام کھرا سچ کے اینکر پرسن مبشر لقمان کے خلاف زیب النسا اسٹریٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے میں کارکنان اور ایم کیو ایم اراکین رابطہ کمیٹی نے شرکت کی۔

    مظاہرین سے خطاب میں رکن رابطہ کمیٹی حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم میڈٰیا کی آزادی اور غیرجانبداری کی حمایت کرتی ہے لیکن میڈٰیا کو آزادی کے ساتھ ساتھ ذمے داری کا بھی احساس ہونا چاہئے۔

    انہوں نے کہا کہ پروگرام کھرا سچ میں ایک خاص پالیسی کے تحت متحدہ قومی موومنٹ اور الطاف حسین اور اب مہاجر قوم کے خلاف ہتک آمیز رویہ اختیار کیا جارہا ہے جو قابل مذمت ہے۔

  • کراچی پریس کلب پر اہلسنت والجماعت کا احتجاجی مظاہرہ

    کراچی پریس کلب پر اہلسنت والجماعت کا احتجاجی مظاہرہ

    کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف اہلسنت و الجماعت نےکراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اہلسنت و الجماعت کے رہنما علامہ اورنگزیب فاروقی کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں کارکنوں کو مسلسل ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس کی وجہ سے اشتعال پایا جاتا ہے.

    اگر حکومت نے فوری طور پر قاتل گرفتار نہ کئے تو انتہائی اقدام پر مجبور ہوں گے، علامہ اورنگزیب فاروقی کا کہنا تھا کہ اہلسنت عوام کی ٹارگٹ کلنگ میں بیرون عناصر ملوث ہیں جنھیں بے نقاب کرنا ایجنسی کی ذمہ داری ہے۔

     

  • لاہور:واپڈا ملازمین کا مہنگائی، بیروزگاری،نجکاری کیخلاف مظاہرہ

    لاہور:واپڈا ملازمین کا مہنگائی، بیروزگاری،نجکاری کیخلاف مظاہرہ

    لاہور میں واپڈا ملازمین نے مہنگائی، بیروزگاری، بجلی گیس کی بندش اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ واپڈا پیغام یونین کی کال پر ہونےوالے احتجاجی مظاہرے کے بعد لاہور پریس کلب کے سامنے دھرنا بھی دیا گیا۔

    شرکاءنے بینرز اور پلے کارڈ زاٹھا رکھے تھے جن پر مہنگائی کیخلاف نعرے درج تھے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پیغام یونین احسان احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی کئی قومی اداروں کی نجکاری کی گئی ،جس سے ہزاروں ملازمین بیروزگار ہوئے۔

    مہنگائی کا یہ عالم ہے کہ بنیادی اشیاءبھی عوام کی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں۔ اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے بجائے اِن کی اصلاح کی جائے تاکہ مزید ملازمین کوبیروز گار ہونے سے بچایا جا سکے۔