Tag: احتجاجی مظاہرین

  • کوئٹہ: کار سوار نے راستہ نہ دینے پر احتجاج کرنیوالوں پر اندھادھند فائرنگ کردی

    کوئٹہ: کار سوار نے راستہ نہ دینے پر احتجاج کرنیوالوں پر اندھادھند فائرنگ کردی

    کوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن میں راستہ نہ دینے پر کارسوار نے طیش میں آکر احتجاجی مظاہرین پر فائرنگ کردی جس سے 4 افراد کو گولیاں لگیں۔

    تفصیلات کے مطابق کار سوار شخص کی فائرنگ کے سبب 4 افرادز خمی ہوگئے، شدید تلخ کلامی کے بعد گاڑی میں سوار شخص نے مظاہرین پر فائرنگ کی، اس کے بعد وہاں موجود مظاہرین نے کار کو آگ لگادی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے چاروں افراد کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    کراچی کے شاپنگ سینٹر میں نامعلوم شخص کی اندھا دھند فائرنگ ، بھگدڑ مچ گئی

    حکام نے بتایا کہ کارسوارشخص نے احتجاج کے مقام سے گزرنے کی کوشش کی، سیٹلائٹ ٹاؤن چاندنی چوک پر لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج پر سڑک بند تھی۔

    پولیس نے بتایا کہ چاندنی چوک پرگاڑی میں سوار شخص نے احتجاج کے مقام سے زبردستی گزرنے کی کوشش جس پر مظاہرین مشتعل ہوئے، فائرنگ کرنے والا کارسوار موقع سے فرار ہوگیا، گرفتاری کیلئے اقدامات جاری ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-rangers-action-5-arrested/

  • پنجاب : سیکیورٹی صورت حال کے پیش نظر پولیس اور رینجرز ہائی الرٹ

    پنجاب : سیکیورٹی صورت حال کے پیش نظر پولیس اور رینجرز ہائی الرٹ

    لاہور / اسلام آباد :
    حکومت نے صوبہ پنجاب میں سیکیورٹی صورت حال کے پیش نظر پولیس اور رینجز کو ہائی الرٹ کر دیا، لاہور اور اسلام آباد میں آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں سیکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر حکومتی احکامات پر پولیس کا دھرنا دینے والوں (نقص امن کا سبب بننے والوں) کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ امن وامان میں خلل ڈالنے والوں اور تمام شہروں میں قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    پنجاب حکومت نے صوبے میں دفعہ144پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز اور پولیس سربراہوں کو ہدایات جاری کردی ہیں جس کے بعد پولیس نے لاہور اور اسلام آباد میں آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلیں۔

    مزید پڑھیں: مراد علی شاہ کا ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ سے رابطہ، ٹریفک بحال کروانے کی ہدایت

    لاہور میں آپریشن کیلئے پنجاب رجمنٹ اور رینجرز کوروانہ کردیا گیا ہے، احتجاج کرنے والے کارکنوں کی فہرستیں تیار کرلی گئیں۔