کراچی : تاجر تنظیموں نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کے باوجود احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کے باوجود کتاجرتنظیموں کااحتجاج جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج تمام تاجر تنظیمیں اعلان کردہ شیڈول کے مطابق کریں گی۔
شرجیل گوپلانی کا کہنا تھا کہ صرف ان تاجروں کی ملاقات کرائی گئی جو گورنرسندھ کےمنظورنظر تھے، ہم نے وزیر اعظم کو آگاہ کر دیا تاجر بجلی کے بل ادا نہیں کریں گے ، احتجاج کریں گے اور ہماری بات نہ مانی گئی تو احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے۔
تاجر رہنما جمیل پراچہ نے کہا کہ نگران وزیر اعظم نے تمام تاجروں سے بات بھی نہیں کی ، ایک اور رہنما رضوان عرفان کا کہنا تھا کہ نگران وزیر اعظم نے تاجروں کو کہا ہے کہ وہ تحریری تجاویزدیں،تحریری تجاویز میں کتنا وقت لگے ،تاجروں کو فوری ریلیف چاہیئے۔
روف ابراہیم کا کہنا تھا کہ جب تک ہمارا مقصد پورا نہیں ہوتا احتجاج جاری رہے گا جبکہ عتیق میر نے کہا کہ وزیر اعظم نے وعدہ کیا ہے کہ کمیٹی بنا کر بجلی کے بلوں پر کچھ بوجھ کم کریں گے، یہ صرف وعدے کی حد تک ہے ،جب تک عمل نہیں ہوتا احتجاج جاری رہے گا۔