Tag: احتجاج ریکارڈ

  • ’’اووو، اووو، اووو‘‘ محمد حفیظ نے بھی منفرد احتجاج ریکارڈ کرا دیا

    ’’اووو، اووو، اووو‘‘ محمد حفیظ نے بھی منفرد احتجاج ریکارڈ کرا دیا

    وزیراعظم شہباز شریف کے ایک تقریب میں جاپانی احتجاج اووو کا حوالہ اب ملک بھر میں پھیل گیا ہے سابق کرکٹر محمد حفیظ نے بھی اس پر عمل کر ڈالا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے نئے سال کے آغاز پر اڑان پاکستان پروگرام کی تقریب سے خطاب میں جاپان میں اووو احتجاج کا حوالہ دیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں اس احتجاج کا بول بالا ہو رہا ہے۔

    کئی مقامی ٹی وی چینلز پر اس کے پروگرام ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز کراچی میں تاجروں نے بھی وزیراعظم شہباز شریف کے شہر قائد میں ہونے کے باوجود انہیں نظر انداز کرنے اور تقریب میں نہ بلانے پر وزیراعظم کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ’’اووو، اووو‘‘ کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا۔

    وزیراعظم کے نہ بلانے پر تاجر رہنما ناراض، اووو، اووو کرکے احتجاج ریکارڈ کروایا

    اس اووو احتجاج کی لہر میں سابق قومی کپتان محمد حفیظ بھی بہہ گئے ہیں اور انہوں نے بھی وزیراعظم کی تجویز پر لبیک کہتے ہوئے اپنا ’’اوووو احتجاج‘‘ ریکارڈ کرا ہی دیا۔

    محمد حفیظ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر اپنے پیغام میں ’’اُووو، اُووو‘‘ کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا ہے اور ساتھ ہی ہیش ٹیگز کا استعمال بھی کیا ہے جس میں ’پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ‘، ’پریزیڈنٹ ٹرافی‘ اور ’ڈیپارٹمنٹ کرکٹ‘ شامل ہیں۔

    (اسکرین شاٹ: ایکس)

    غالباً سابق پاکستانی کپتان ڈومیسٹک کرکٹ پر توجہ نہ دینے اور اس کو پذیرائی نہ ملنے پر اووو کر کے اپنا احتجاج وزیراعظم تک پہنچانا چاہتے ہیں، یا پھر ان اداروں سے اپنا کوئی احتجاج ریکارڈ‌ کرانا چاہتے ہیں۔

    محمد حفیظ کی یہ پوسٹ’ایکس’ پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے سامنے آئے۔

    ایک ایکس صارف نے لکھا کہ ‘مسٹر پروفیسر! ہو سکتا ہے کہ اب آپ کے احتجاج پر غور کیا جائے کیونکہ آپ نے احتجاج کا ٹھیک طریقہ اختیار کیا ہے’۔

    https://urdu.arynews.tv/pm-shehbaz-sharif-talk-japan-protest/

  • مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی پراردن میں اسرائیلی سفیر کی طلبی، احتجاج ریکارڈ

    مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی پراردن میں اسرائیلی سفیر کی طلبی، احتجاج ریکارڈ

    عمان :اردن کی حکومت نے یہودی آباد کاروں، قابض صہیونی فوج اور پولیس کے ہاتھوں مسجد اقصیٰ کی مسلسل ہونے والی بے حرمتی پراسرائیل سے سخت احتجاج کیا ہے۔

    عرب ٹی وی کے مطابق اردن میں تعینات اسرائیلی سفیر کو وزارتِ خارجہ کے دفترمیں طلب کرکے حرم قدسی کی مسلسل بے حرمتی اور یہودی آباد کاروں کی اشتعال انگیز کارروائیوں پراحتجاج کیا گیا۔

    اردنی وزارت خارجہ کے ترجمان سفیان سلمان القضانے ایک بیان میں کہا کہ وزارت خارجہ کے سیکرٹری جنرل زید اللوز نے اسرائیلی سفیر کوطلب کر کے انہیں اپنے احتجاج اور موقف سے آگاہ کیا۔

    اسرائیلی سفیر کو ایک احتجاجی مراسلہ دیا گیا اور کہا گیا کہ وہ فوری طورپر یہ مراسلہ اپنی حکومت تک پہنچائے اور اس پرعمل درآمد کرائے۔

    اردن نے واضح کیا کہ حرم قدسی اور مسجد اقصیٰ کے تاریخی، اسلامی اور عرب تشخص کے ساتھ کسی قسم کی چھیڑ چھاڑ کی اجازت نہیں دی جائے گی، عمان نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ مسجد اقصیٰ کی روز مرہ کی بنیاد پر جاری بے حرمتی کا سلسلہ بند کرائے، القدس اور قبلہ اول کے تاریخی، آئینی اور دینی تشخص کے حوالے سے طے پائے معاہدوں پرعمل درآمد کرے۔

    سفیان سلمان القضاءنے کہا کہ اسرائیلی سفیر پرواضح کیا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کا 144 دونم حصہ صرف مسلمانوں کے لیے عبادت کی جگہ ہے، اس میں یہودی آبادکاروں کا داخلہ مذہبی اشتعال انگزی ہے۔

    اردنی وزارت خارجہ نے فلسطینی نمازیوں کے لیے مسجد اقصیٰ کے دروازے بند کرنے کے اقدام اور فلسطینیوں پر قبلہ اول میں نماز اور عبادت پرقدغنوں کی شدید مذمت کی اور فلسطینیوں پرعاید کی گئی تمام پابندیاں ختم کرنے اور مسجد اقصیٰ کے امور میں مداخلت سے باز رہنے کا مطالبہ کیا۔

    درایں اثناءاردن کے وزیرخارجہ ایمن الصفدی نے بھی مسجد اقصیٰ پر صہیونی یلغار کی شدید مذمت کی ،انہوں نے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ اسرائیل کو قبلہ اول کی بے حرمتی سے روکے۔

    ایمن الصفدی نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کےتاریخی اسٹیس کو نقصان پہنچانے کے خطرناک نائج سامنے آئیں گے،یورپی ممالک کے سفیروں سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ القدس اور مسجد اقصیٰ کے تاریخی اور قانونی تشخص کو پامال کرنے کے خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں اور اس کی تمام تر ذمہ داری اسرائیل پرعاید ہوگی۔

  • اقوام متحدہ بھارتی جنگی جنون کا نوٹس لے، پاکستان نے احتجاج ریکارڈ کرادیا

    اقوام متحدہ بھارتی جنگی جنون کا نوٹس لے، پاکستان نے احتجاج ریکارڈ کرادیا

    اسلام آباد: بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی پر پاکستان نے اقوام متحدہ کےفوجی مبصرین کے سامنے احتجاج ریکارڈ کرادیا،۔

    پاکستان نے اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کے سامنے احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے  بھارتی جارحیت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

    پاکستان نے کہا ہے کہ گذشتہ دو روزسےبھارت مسلسل سرحدی حدود کی خلاف ورزی کررہاہے ۔ بھارتی گولہ باری سے چار پاکستانی شہید اورپانچ زخمی ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے بھاری مارٹراورمشین گنوں کا استعمال کیا گیا۔ پاکستانی مؤقف پر فوجی مبصرین نے تحقیقات کی یقین دہانی کرادی۔