Tag: احتجاج کرنے والوں پر مقدمہ

  • مسلم لیگ ن  کی شہباز شریف کی گاڑی روک کر احتجاج کرنے والوں پر مقدمہ درج کرانے کی تردید

    مسلم لیگ ن کی شہباز شریف کی گاڑی روک کر احتجاج کرنے والوں پر مقدمہ درج کرانے کی تردید

    لاہور : مسلم لیگ ن نے پارٹی صدر شہبازشریف کی گاڑی روک کراحتجاج کرنےوالوں پر مقدمہ درج کرانے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کو جان بوجھ کر پروپیگنڈے کے لئے استعمال کرنا افسوس ناک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے پارٹی صدر شہبازشریف کی گاڑی روک کراحتجاج کرنےوالوں پر مقدمہ درج کرانے کی تردید کردی۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایف آئی آر شہباز شریف نہیں لاہور پولیس کی جانب سے درج کی گئی، گاڑی روکنے والے افراد پر ایف آئی آر شہباز شریف نے ہی ختم کرائی۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اطلاع ملتے ہی سی سی پی او سےرابطہ کیا گیا، شہبازشریف نےسی سی پی ا وکوبتایا ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا اور گاڑی روکنے والے افراد پر ایف آئی آر شہباز شریف نےہی ختم کرائی اور ان کے واضح کرنے کے بعد ایف آئی آر خارج کر دی گئی تھی۔

    شہباز شریف نے گاڑی روکنے والے افراد کو اگلے روز گھر بلاکر تسلی سے بات سنی اور مسئلہ حل کرایا، واقعے کو جان بوجھ کر پروپیگنڈے کے لئے استعمال کرنا افسوس ناک ہے۔

    یاد رہے پی ٹی آئی نے شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ احتجاج کا آئینی حق استعمال کرنے والوں پرمقدمہ شہباز شریف کے خوف اور بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔