Tag: احتجاج کی کال

  • بانی پی ٹی آئی نے 2 ہفتے کیلئے احتجاج کی کال مؤخر کردی

    بانی پی ٹی آئی نے 2 ہفتے کیلئے احتجاج کی کال مؤخر کردی

    راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی نے عالمی صورتحال کے پیش نظر 2 ہفتے کیلئے احتجاج کی کال مؤخر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد نورین نیازی اور عظمیٰ خانم نے میڈیا سے گفتگو کی۔

    نورین نیازی نے بتایا کہ عمران خان نے عالمی صورتحال کے پیش نظر 2 ہفتے کیلئے احتجاج کی کال مؤخرکردی اور کہا پاکستان کو اس وقت متحد ہونا چاہیے، انھیں عالمی حالات کے بارے میں معلومات تھیں۔

    دوسری جانب عظمیٰ خانم کا کہنا تھا کہ بانی نے احتجاجی تحریک عالمی حالات کی وجہ سے مؤخر کی ہے، عمران خان کا اسرائیل کے بارے کہا موقف ہے ساری دنیا جانتی ہے۔

    مزید پڑھیں : بڑی سیاسی تحریک کیلیے کارکنان کو متحرک کر رہے ہیں، علی امین گنڈاپور

    انھوں نے بتایا وفاقی بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا "ٹیکس کا بوجھ مکمل طور پر تنخواہ دار طبقے پر ڈالا جا رہا ہے جب کہ غریب بدستور مشکلات کا شکار ہیں۔ غربت بڑھ رہی ہے اور معاشی صورتحال بدتر ہو رہی ہے،”

  • پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال ،  اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر  سیکیورٹی ہائی الرٹ

    پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر سیکیورٹی ہائی الرٹ

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی آج احتجاج کی کال کے پیش نظر اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی عدلیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے آج کال دے رکھی ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کی عدلیہ کے حق میں احتجاج کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے، ہائی کورٹ کے اطراف میں پولیس اور ایف سی کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ قیدی وین اور بکتر بند گاڑی بھی پہنچا دی گئیں۔

    پی ٹی آئی ارکان قومی صوبائی اسمبلی آج اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر جمع ہوں گے، رکان اسمبلی و کارکن عدلیہ سے اظہار یکجہتی کریں گے۔

    مزید پڑھیں : مجھے امید ہے بانی پی ٹی آئی عید سے پہلے رہا ہوں گے ، بیرسٹر گوہر

    پی ٹی آئی قیادت کا بھی ہائیکورٹ کے باہر جمع ہونے کا امکان ہے، 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں بانی اور بشری بی بی کی سزا معطلی کیس تاحال مقرر نہ ہو سکا، تحریک انصاف کی قیادت آج پھر کیس مقرر کروانے کے لیے ہائیکورٹ آئے گی۔

    اس حوالے سے خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر آج بھرپور احتجاج ہوگا، احتجاج میں تمام اپوزیشن جماعتوں کو دعوت دی گئی ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم کی زنجیریں توڑ کر عمران خان کےکیسز سنے جائیں، مقدمات کی سماعت میں تاخیرثابت کرتی ہے کیسز جھوٹے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ مقدمات میں تاخیرکا مقصد عمران خان کو قید میں رکھناہے، ان کی رہائی سے جعلی حکومت اپنا انجام دیکھ رہی ہے۔

  • ہم کسی ڈیل کا حصہ نہیں بنیں گے نہ عوام ڈیل کرنے کو تیار ہے، کنول شوذب

    ہم کسی ڈیل کا حصہ نہیں بنیں گے نہ عوام ڈیل کرنے کو تیار ہے، کنول شوذب

    راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما کنول شوذب کا کہنا ہے کہ ہم کسی ڈیل کا حصہ نہیں بنیں گے نہ عوام ڈیل کرنے کو تیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کنول شوذب نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوشن ٹیم نے کہا صداقت عباسی،واثق قیوم وعدہ معاف گواہ نہیں بنے، ہماری حاضری مکمل ہے پھر بھی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے جاتے ہیں۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ دھماکےکرنیوالوں کونہیں پکڑاجاتا ہم پر سنگین الزامات عائد کیے جاتے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ 24 نومبر کو پورا پاکستان نکلے گا، ہمارا پرامن احتجاج ہو گا، ہم کسی ڈیل کا حصہ نہیں بنیں گے نہ عوام ڈیل کرنے کو تیار ہے۔

    خیال رہے بانی پی ٹی آئی کی چوبیس نومبرکو احتجاج کی کال کے بعد بشریٰ بی بی احتجاج کامیاب بنانے کے لیے متحرک ہیں۔

    وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور بانی کی اہلیہ نے پارٹی کارکنوں اورعہدیداروں سے ملاقات کی ، جس میں ہدایت کی بانی کی رہائی کے لیے جدوجہد تیزکی جائے، سابق وزیراعظم کو نوجوانوں سے بہت سی توقعات ہیں۔

  • پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال،  انتظامیہ اور پولیس کی تیاری مکمل

    پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال، انتظامیہ اور پولیس کی تیاری مکمل

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کی احتجاج کی کال پر آج دارالحکومت اسلام اباد راولپنڈی اور میں گردونواح میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آج آئینی ترامیم سمیت بانی پی ٹی آئی اور کارکنوں کی رہائی کے لیے احتجاج کرنے جارہی ہے۔

    وزیراعلیٰ کےپی کے علی امین گنڈا پورنے ویڈیوپیغام میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی اورکارکنوں کی رہائی کیلئےاحتجاج کریں، غیرآئینی ترامیم کیخلاف قوم کوسڑکوں پرآناہوگا،آج آواز نہ اٹھائی تو ہماری نسلیں یہی سب بھگتیں گی۔

    پی ٹی آئی کی ملک بھر میں احتجاج کی کال پرجڑواں شہروں میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں اور راولپنڈی اسلام آباد میں سڑکوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

    احتجاجی کی کال کے پیش نظر انتظامیہ نے بھی تیاری مکمل کرلی ہے، لیاقت باغ سے فیض آباد تک مری روڈ پر کنٹینرز پہنچا دئیے گئے ہیں جبکہ ولیس نےمری روڈ کی طرف آنے والے مختلف راستوں کو بند کردیا ہے۔

    پولیس کا کہا ہے کہ جڑواں شہروں میں دفعہ 144 نافذہے، سیاسی اجتماع یاکسی بھی قسم کے احتجاج پر پابندی ہے۔

    پنجاب حکومت نے بھی صوبے بھر میں دو دن کےلیے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی ہے ، جس کے مطابق جلسےجلوس سمیت ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی ہے جبکہ راولپنڈی میں آج میٹرو سروس بند رہے گی۔

    پنجاب حکومت نے احتجاج کے پیش نظر صوبے میں آج تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

  • پی ٹی آئی کی 15 اکتوبر کو احتجاج  کی کال، خصوصی کمیٹی کا  اظہارِ تشویش

    پی ٹی آئی کی 15 اکتوبر کو احتجاج کی کال، خصوصی کمیٹی کا اظہارِ تشویش

    اسلام آباد : آئینی ترامیم سے متعلق خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں ارکان نے پی ٹی آئی کے پندرہ اکتوبرکےاحتجاج کے اعلان پر اظہار تشویش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ کی زیر صدارت   سے متعلق خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا، مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو آج کمیٹی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

    اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے ممبران نے شرکت کی ، کمیٹی ارکان نے پی ٹی آئی کے 15 اکتوبر کے احتجاج کے اعلان پر اظہار تشویش کیا۔

    کمیٹی ارکان نے کہا کہ کیسے ہو سکتا ہے ایک طرف اکٹھے بیٹھ کرترامیم کیلئے اتفاق رائےپ یداکریں اور دوسری طرف ایس سی او کانفرنس کے موقع پر انتشاری سیاست کی جائے۔

    اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے کہا کہ احتجاج کرنا ہمارا آئینی حق ہے،حکومت نے فسطائیت کی انتہاکردی، حکومت نے ہمارے کارکنوں کا جینا دو بھر کر رکھا ہے۔

    عمر ایوب کا کہنا تھا کہ واضح کرنا چاہتا ہوں پی ٹی آئی کسی منفی سیاست پریقین نہیں رکھتی، آئینی ترامیم پر اپنا مؤقف کھل کرپیش کریں گے ، ہماری آواز ہمیشہ کی طرح نہیں دبائی جائے گی۔

  • احتجاج کی کال ، عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی والوں کو خبردار کردیا

    احتجاج کی کال ، عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی والوں کو خبردار کردیا

    لاہور : وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے خبردار کیا ہے کہ احتجاج اور دھرنےکےنام پرشہریوں کی زندگی اجیرن بنانےکی اجازت نہیں دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جبکہ معروف شاہراہوں اور چوراہوں پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے۔

    وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ پنجاب میں دفعہ 144 دہشت گردی کے پیش نظرلگائی گئی، قانون کی خلاف ورزی کرنے والے سے سختی سے نمٹاجائے گا۔

    وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ احتجاج ، دھرنےکےنام پرشہریوں کی زندگی اجیرن بنانےکی اجازت نہیں دیں گے، جو جماعت 2014 سے سڑکوں پر ہے 3دن گھروں میں آرام کر لے۔

    انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاسی تاریخ سڑکوں،چوک چوراہوں کےگرد ہی گھومتی ہے،ملک میں انتشار،افراتفری اورہیجان کی کیفیت پیدا کرنا ہی دھرنا پارٹی کا ایجنڈا ہے۔

    صوبائی وزیر نے بانی پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل میں بیٹھے قیدی کا مشن دھرنوں کے ذریعے ہی اقتدار میں پہنچنا ہے۔

    بھوک ہڑتال کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں کو ڈھائی گھنٹے والی بھوک ہڑتال ہی سوٹ کرتی ہے، بھوک ہڑتال کیلئے3 سے 7بجےتک والی ٹائمنگ بہتر ہے۔

    وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ دھرناپارٹی کے پاس احتجاج اور دھرنےکےلیے خیبر پختونخوا موجود ہے، کے پی کےعوام کی بدقسمتی ہے،5سال تک پیسہ دھرنوں پرخرچ ہوگا ، مریم نواز نے سستی روٹی دی اور کےپی میں11سال سےانقلابی تقریروں سےپیٹ بھررہے ہیں۔