Tag: احتجاج

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن ، پاکستان عوامی تحریک کا حکومت کے خلاف بڑا احتجاج، تیاریاں جاری

    سانحہ ماڈل ٹاؤن ، پاکستان عوامی تحریک کا حکومت کے خلاف بڑا احتجاج، تیاریاں جاری

    لاہور : سانحہ ماڈل ٹاؤن کیخلاف احتجاج کی تیاریاں جاری ہے، کرسیاں پہنچا دی گئیں، لائٹیں لگ گئیں جبکہ حکومت نے کنٹینرز لگا کر مال روڈ کو بند کردیا، ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ کل احتجاج کاآخری مرحلہ شروع ہوگا،احتجاج دھرنےمیں بھی بدل سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے حکومت مخالف احتجاج کیلئے مال روڈ پر تیاریاں جاری ہے، کرسیاں پہنچا دی گئیں اور لائٹیں بھی لگ گئیں، مال روڈ پر پاکستان عوامی تحریک ، پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے بینیرز آویزاں کردیے گئے ہیں۔

    علامہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ کل احتجاج کاآخری مرحلہ شروع ہوگا،احتجاج دھرنےمیں بھی بدل سکتا ہے۔

    پاکستان عوامی تحریک کا ساتھ دینے کیلئے اپوزیشن جماعتوں نے بھی کمرکس لی، پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف نے بھی احتجاج میں بھرپورشرکت کااعلان کیا ہے۔

    دوسری جانب حکومت کی جانب سے بھی احتجاج سے نمٹنے کیلئے کنٹینرز لگا کر مال روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

    اس سے قبل سربراہ پاکستان عوامی تحریک طاہر القادری کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے خون نے قومی قیادت کو اکٹھا کردیا ہے اور ایسا ملک کی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہونے جا رہا ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ 17 جنوری کو شہباز شریف کا قاتل چہرہ دنیا کو دکھائیں گے اور سترہ جنوری کے احتجاج سے زینب سمیت دیگر معصوم بچیوں کو بھی انصاف ملے گا اور ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے لواحقین بھی انصاف لے سکیں گے، مجھ سمیت تمام کارکنان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں شہباز شریف اور رانا ثنا کے استعفے لیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔


    مزید پڑھیں : 17 جنوری سے احتجاج شروع ہوگا، حکومتی خاتمے تک تحریک نہیں رکے گی: طاہر القادری


    یاد رہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے میاں شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کے استعفوں کیلئے دی جانے والی ڈیڈ لائن ختم ہونے پر کہا تھا اب استعفے مانگے نہیں، لیے جائیں گے۔

    طاہر القادری کا کہنا تھا کہ 17 جنوری سے احتجاجی تحریک شروع ہوگی، ہمارے پاس تمام آپشنز کھلے ہیں، ہم ظلم کا خاتمہ کریں گے حکومت کے خاتمے تک اب یہ تحریک نہیں رکے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ماڈل ٹاؤن کے شہداء نے پوری سیاسی قیادت کو یکجا کردیا، طاہر القادری

    ماڈل ٹاؤن کے شہداء نے پوری سیاسی قیادت کو یکجا کردیا، طاہر القادری

    لاہور : سربراہ پاکستان عوامی تحریک طاہر القادری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے خون نے قومی قیادت کو اکٹھا کردیا ہے اور ایسا ملک کی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہونے جا رہا ہے.

    وہ لاہور میں اپنے مرکزی دفتر میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں قوم کی بیٹیاں محفوظ ہوں اور معصوم زینب جیسی بیٹیوں کو پورا انصاف ملے.

    انہوں نے کہا کہ 17 جنوری کو شہباز شریف کا قاتل چہرہ دنیا کو دکھائیں گے اور سترہ جنوری کے احتجاج سے زینب سمیت دیگر معصوم بچیوں کو بھی انصاف ملے گا اور ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے لواحقین  بھی انصاف لے سکیں گے.

    طاہر القادری نے کہا کہ جسٹس باقر نجفی رپورٹ نے شہباز حکومت اور حواریوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب کیا جس سے قاتل کھل کر سامنے آگئے ہیں جن کا استعفیٰ اب ہمارا اولین مطالبہ ہے.

    انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن سانحہ کے تمام ملزمان کو شہباز شریف نے اعلیٰ عہدوں پر ترقیاں دی گئیں جب کہ مرکزی ملزم گلو بٹ کی رہائی کا مقدمہ بھی شہباز حکومت نے لڑا تھا اور سفاک ملزم کو رہائی دلائی.

    ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ 17 جنوری کا احتجاج دھرنے میں بھی تبدیل ہوسکتا ہے اور مجھ سمیت تمام کارکنان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں شہباز شریف اور رانا ثنا کے استعفے لیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • زینب کا قتل: قصورشہرکی فضا دوسرےروزبھی سوگوار

    زینب کا قتل: قصورشہرکی فضا دوسرےروزبھی سوگوار

    قصور: زینب قتل کیس پرقصورمیں آج دوسرے روز بھی حالات کشیدہ ہیں جبکہ شہر کا دوسرے شہروں سے زمینی راستہ بھی منقطع ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق زینب قتل کیس پرقصور میں آج دوسرے روز بھی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور شہرمیں شٹرڈاؤن ہڑتال ہے اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔

    قصورکا فیروز پور روڈ پر ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بند ہے اورمظاہرین کا کالی پل چوک پردھرنا جاری ہے جبکہ مظاہرین نےشہرکےداخلی اورخارجی راستےسیل کردیے، کسی قسم کی ٹریفک کوشہرسے باہر جانے نہیں دیا جا رہا۔

    وکلا نے قصور میں 7 سالہ زینب کے قتل کے خلاف آج ہڑتال اور یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے جبکہ پنجاب بارکونسل کا کہنا ہے کہ مقتولہ زینب کے والدین کو مفت قانونی معاونت فراہم کی جائے گی۔


    وزیراعلیٰ پنجاب کی مقتولہ زینب کےگھرآمد‘ اہلِ خانہ سےتعزیت


    دوسری جانب معصوم زینب کے قتل کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے احتجاجاً ہڑتال کا اعلان کیا ہے، سیکریٹری اسلام آباد ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ آج وکلا احتجاجاً عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔


    شیخوپورہ: بچی سےزیادتی کامطلوب ملزم مقابلےمیں ماراگیا


    سیکریٹری اسلام آباد ہائی کورٹ نے قصور میں ہونے والے گھناؤنے واقعےکی مذمت کرتے ہوئےمجرموں کوجلد قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    ادھر قصور واقعے کے خلاف پنجاب بار کونسل کی کال پر گوجرانوالہ بار نے ہڑتال کا اعلان کیا ہے، اظہاریکجہتی کے لیے وکلا آج عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔


    قصور، زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ننھی پری زینب سپرد خاک


    خیال رہے کہ زیادتی کے بعد قتل ہونے والی سات سالہ کمسن بچی زینب کو گزشتہ روز آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ زینب کے والدین عمرےکی سعادت کے لئے سعودیہ عرب میں تھے کہ خالہ کے گھر مقیم کمسن زینب کو پانچ روز پہلے اغوا کیا گیا تھا، جس کے بعد سفاک درندوں نے بچی کو زیادتی نشانہ بنا کر قتل کردیا۔

    قصورمیں گذشتہ ڈیڑھ سال کے دوران بچیوں کواغواکےبعد قتل کرنے کا یہ دسواں واقعہ ہے اور پولیس ایک بھی ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔

     

  • 17 جنوری سے احتجاج شروع ہوگا، حکومتی خاتمے تک تحریک نہیں رکے گی: طاہر القادری

    17 جنوری سے احتجاج شروع ہوگا، حکومتی خاتمے تک تحریک نہیں رکے گی: طاہر القادری

    لاہور : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کے استعفوں کی ڈیٹ لائن ختم ہوگئی، اب استعفے مانگے نہیں، لیے جائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے لاہور میں‌ اسٹیرنگ کمیٹی کے طویل اجلاس کے بعد کیا. ان کا کہنا تھا کہ ہم دبائو کے ذریعے استعفے لیں گے، بات اب استعفوں تک نہیں رکے گی، بلکہ حکومت کے خاتمے تک جائے گی۔

    طاہر القادری کا کہنا تھا کہ 17 جنوری سے احتجاجی تحریک شروع ہوگی، ہمارے پاس تمام آپشنز کھلے ہیں، ہم ظلم کا خاتمہ کریں گے حکومت کے خاتمے تک اب یہ تحریک نہیں رکے گی۔

    امریکا جان لے، پاکستان کی سالمیت سے زیادہ کوئی چیز مقدم نہیں: طاہر القادری

    طاہرالقادری نے کہا کہ ہم ہر جرم کاحساب لیں گے، حکومت نےختم نبوت کے قانون پر ڈاکا ڈالا ہے اور ختم نبوت قانون میں تبدیلی کرنے والے چھپے بیٹھے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایک کمیٹی احتجاج تحریک کےامورکے لیے بنائی گئی ہے، کمیٹی میں مختلف جماعتوں کےنمائندوں کوشامل کیا گیا ہے، ایکشن کمیٹی کا پہلا اجلاس  11جنوری کو ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں بے گناہ انسانوں کو قتل کیا گیا، اس کے دار شہبازشریف، نوازشریف اور پنجاب حکومت ہے، شریف برادران نے پارلیمنٹ کو بے توقیر کیا اب ملک گیر تحریک شروع کی جائے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • جس ٹیچرکوپڑھانا نہیں آتا اسےسسٹم سےباہرہوناچاہیے‘ وزیراعلیٰ سندھ

    جس ٹیچرکوپڑھانا نہیں آتا اسےسسٹم سےباہرہوناچاہیے‘ وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جس استاد کو پڑھانا نہیں آتا اسے سسٹم سے باہر ہونا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت این ٹی ایس اساتذہ کے احتجاج سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیرتعلیم جام مہتاب ڈہر اور چیف سیکریٹری رضوان میمن سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

    اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ وک بریفنگ دیتے ہوئے حکام نے بتایا کہ این ٹی ایس کے ذریعے 15649 اساتذہ بھرتی کیے گئے، اساتذہ 3 سال کا کنٹریکٹ مکمل ہونے پر مستقل ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

    حکام نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ مستقل کرنے کے لیے دوبارہ این ٹی ایس ٹیسٹ ضروری ہے۔


    تنخواہوں سے محروم خواتین اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج


    اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اچھے اساتذہ کو مستقل کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے، اساتذہ کا معیار زبردست ہونا چاہیے اور جس ٹیچر کو پڑھانا نہیں آتا اس کو سسٹم سے باہر ہونا چاہیے۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ تعلیمی نظام کو بہترکرنا اولین ترجیح ہے، تعلیم کی بہتری کے لیے ہمیں کچھ سخت فیصلے کرنا ہوں گے، تعلیم کو ہرقسم کے اثرورسوخ سے آزاد کرنا چاہتا ہوں۔

    انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ ہر5 سال کے بعد اساتذہ کی جانچ پڑتال کرائیں۔

    مراد علی شاہ نے وزیرتعلیم اور کمشنر کراچی کو اساتذہ کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آج ہی اساتذہ سے ملاقات کریں اور پالیسی کے مطابق مسئلے کو حل کیا جائے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر تعلیم اور کمشنر کراچی کو اساتذہ کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آج ہی اساتذہ سے ملاقات کریں اور پالیسی کے مطابق مسئلہ کو آج ہی حل کیا جائے۔

    واضح رہے کہ کراچی پریس کلب کے باہر این ٹی ایس پاس کنٹریکٹ اساتذہ ملازمتوں کی مستقلی کے لیے احتجاج کررہے ہیں جو سات روز سے جاری ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ن لیگی سعودی عرب کیوں اور کس لیےگئے، کیا وجہ ہے؟ ‘ خورشید شاہ

    ن لیگی سعودی عرب کیوں اور کس لیےگئے، کیا وجہ ہے؟ ‘ خورشید شاہ

    لاہور: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ہماری سیاست دھرنوں کی نہیں جمہوریت کی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں جمہوریت چلے اور الیکشن وقت پرہوں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ طاہرالقادری سے ملاقات کوئی نئی بات نہیں اس سے پہلے بھی ملاقات ہوئی جب ماڈل ٹاؤن کا قتل عام ہوا تو تب بھی آئے۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن والوں کے حق لیے کھڑے ہوئے تھے اور آج بھی اس پرقائم ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ فاٹا انضمام کے حق میں ہیں اور اس معاملے پر پہلے دن سے پوزیشن لیے ہوئے ہیں، یہ ہمارے منشور کا حصہ ہے کہ فاٹا کو خیبرپختونخواہ میں ضم ہونا چاہیے۔

    اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پیپلزپارٹی باشعور پارٹی ہے، سمجھتی ہے کہ ملک میں سیاست کیسے ہونی چاہیے اس میں انتقام اور دشمنی نہیں ہونی چاہیے۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کے بیان پر فوری رد عمل نہیں آنا چاہیے تھا۔

    اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ دھرنے دینا یا احتجاج کرنا آئینی حق ہے لیکن یہ پرامن ہونا چاہیے، احتجاج ایوانوں تک پہنچنا چاہیے مگراس کی کوئی حد ہو جس سے عوام پریشان نہ ہوں، فیض آباد دھرنے سے دنیا کو خطرناک پیغام گیا۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ ن لیگی سعودی عرب کیوں گئے اس کی کیا وجہ ہے ؟ قوم دیکھ رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کااپنا آئین ہے، ہمیں فیصلے خود کرنا چاہئیں، دوسروں کے دروازے نہیں کھٹکھٹانا چاہئیں۔

    اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان اور نوازشریف لاڈلے ہیں، کھیلنے کو مانگے چاند۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان تحریک انصاف کا وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سےمستعفی ہونےکامطالبہ

    پاکستان تحریک انصاف کا وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سےمستعفی ہونےکامطالبہ

    اسلام آباد : : پاکستان تحریک انصاف نے گلگت بلتستان میں بڑھتے ہوئے احتجاج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے گلگت بلتستان میں ساتویں روز جاری احتجاج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 10اضلاع سےعوام سرد موسم میں مارچ کررہے ہیں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ گلگت بلتستان کےمعاملے پرغیرسنجیدگی کامظاہرہ ہورہا ہے، گلگت بلتستان پاک چین راہداری منصوبے کا کلیدی حصہ ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ بھارتی لابی کی خوشنودی کے لیے صورت حال گھمبیربنائی جارہی ہے جبکہ حکومتی عدم دلچسپی اورغیرسنجیدہ پن سے زندگی ٹھپ ہوچکی۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعلیٰ سارے کام کاج چھوڑکراسلام آبادمیں بیٹھےہیں، انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کےعوام کی مشکلات پرغورکیا جاناچاہیے۔


    گلگت بلتستان میں ٹیکسزکےنفاذ کےخلاف ہڑتال ساتویں روز بھی جاری


    واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں ٹیکسز کے نفاذ کے خلاف انجمن تاجران، ٹرانسپورٹر اور شہریوں کی ہڑتال مسلسل ساتویں روز جاری ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • گلگت بلتستان میں ٹیکسزکےنفاذ کےخلاف ہڑتال ساتویں روز بھی جاری

    گلگت بلتستان میں ٹیکسزکےنفاذ کےخلاف ہڑتال ساتویں روز بھی جاری

    گلگت : گلگت بلتستان میں ٹیکسز کے نفاذ کے خلاف انجمن تاجران، ٹرانسپورٹر اور شہریوں کی ہڑتال مسلسل ساتویں روز میں داخل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں ٹیکسز کے نفاذ کے خلاف انجمن تاجران، ٹرانسپورٹر اور شہریوں کی ہڑتال ساتویں روز جاری ہے جبکہ گلگت بلتستان کےاضلاع سےقافلے دھرنے میں شرکت کے لیے گلگت پہنچ رہے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق احتجاجی ریلی میں شہریوں سمیت سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے اراکین بھی شامل ہیں، پانچ سو گاڑیوں پر مشتمل قافلہ آج گلگت پہنچے گا اور دھرنے میں شرکت کرے گا۔

    حکومت اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے تاہم مشترکہ اعلامیہ پراتفاق نہ ہوسکا جس کے حوالے سے ڈافٹ کی تیاری کے لیے آج دوپہر کو پھراجلاس ہوگا۔

    حکومت اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے تاہم مشترکہ اعلامیہ پر اتفاق نہ ہوسکا جس کے حوالے سے ڈرافٹ کی تیاری کے لیے آج دوپہر پھر اجلاس ہوگا۔

    مرکزی انجمن تاجران کا کہنا ہے کہ ٹیکس واپس لینے کے نوٹیفکیشن تک مظاہرے اور دھرنے جاری رہیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ‘ 80 فلسطینی زخمی

    غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ‘ 80 فلسطینی زخمی

    غزہ : اسرائیلی فوج نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 80 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق غزہ میں فلسطینی عوام امریکہ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف احتجاج کررہے تھے کہ اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر دی۔

    اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے احتجاج کرنے والے مظاہرین میں بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں 80 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں بوڑھے اور بچے بھی شامل ہیں۔

    عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے نہتے مظاہرین پرربڑ کی جگہ اصلی گولیوں سےفائرنگ کی۔


    اسرائیلی فورسزکی فائرنگ‘ 4 فلسطینی شہید‘ 160زخمی


    خیال رہے کہ 5 روز قبل امریکہ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرین پراسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 4 فلسطینی جاں بحق جبکہ 160 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ 31 اکتوبرکو اسرائیلی فوج نے آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 7 فلسطینیوں کو شہید جبکہ 14 کو زخمی کردیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پتوکی : گنے کے کاشتکاروں کا احتجاج، ملتان روڈ بند کردیا

    پتوکی : گنے کے کاشتکاروں کا احتجاج، ملتان روڈ بند کردیا

    پتوکی : گنے کے مناسب ریٹ نہ ملنے اور پرانے واجبات کلیئر نہ ہونے کیخلاف کسان برادری سراپا احتجاج بن گئی۔ پتوکی میں کسان اتحاد نے ریلوے ٹریک پر قبضہ کرلیا، کسان مظاہرین نے روڈ بلاک کرکے ٹریفک معطل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق گنے کے کاشتکاروں نے حکومت کی جانب سے مناسب دام نہ ملنے اور واجبات کی عدم ادائیگی کیخلاف بھرپور احتجاج کرتے ہوئے پتوکی میں چھانگا مانگا ریلوے اسٹیشن ٹریک پر دھرنا دے دیا جس کے سبب ٹرینوں کی آمد ورفت مکمل طور پر بند ہوگئی۔

    کسان اتحاد نے مطالبات کی منظوری کے لئے ریلوے ٹرک پر قبضہ کرلیا، ملتان روڈ بند ہونے سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، ٹریک بند ہونے کے باعث تمام ٹرینوں کو لاہور واپس بلوا لیا گیا اس صورتحال پر مسافر پریشانی کا شکار ہوگئے۔ مشتعل کسانوں نے پتھراؤ کرکے گاڑیوں کے شیشے توڑ دئیے۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمیں گنے کے مناسب ریٹ، واجبات کی فوری ادائیگی اور نئے گنے کی رقم بھی دی جائے۔

    صدر کسان اتحاد سردار اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے احتجاج جاری رہے گا۔


    مزید پڑھیں: واجبات کی عدم ادائیگی کیخلاف کاشتکاروں کا احتجاجی مظاہرہ


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔