Tag: احتجاج

  • بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف تحریک انصاف کا پیسکو کے باہر دھرنا

    بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف تحریک انصاف کا پیسکو کے باہر دھرنا

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں پاکستان تحریک انصاف بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی۔ مظاہرین پیسکو کے دفتر کے باہر دھرنا دے کر بیٹھ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں پاکستان تحریک انصاف لوڈ شیڈنگ کے خلاف سراپا احتجاج بن کر سڑکوں کر نکل آئی۔ مظاہرین نے واپڈا ہاؤس کے سامنے سخت احتجاج کیا اور گو نواز گو کے نعرے لگائے۔

    اس دوران کچھ مظاہرین واپڈا ہاؤس کا پہلا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے۔ مظاہرین کی ایک بڑی تعداد واپڈا ہاؤس کے باہر بھی جمع ہے جن کی قیادت تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کر رہی ہیں۔

    بعد ازاں مظاہرین پیسکو کے دفتر کے باہر دھرنا دے کر بیٹھ گئے۔

    پیسکو چیف خود مذاکرات کریں

    مظاہرین کی جانب سے دھرنے کے بعد واپڈا کے 2 افسران نے مذاکرات کی کوشش کی تاہم مظاہرین نے مذاکرات سے انکار کردیا۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ صرف واپڈا یا پیسکو چیف سے مذاکرات کریں گے۔

    مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کی رہنما عائشہ گلالئی نے کہا کہ واپڈا حکام کی فرعونیت نہیں چلے گی۔ عوام 18 سے 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا عذاب سہہ رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ لوگوں کے لیے پینے کا پانی نہیں، کارخانے بند ہو رہے ہیں جبکہ واپڈا والوں کے گھروں میں مفت بجلی استعمال ہوتی ہے۔ واپڈا حکام عوام کے سامنے آئیں۔

    کنڈوں کی وجہ سے بجلی کا خسارہ

    مظاہرے کے دوران تحریک انصاف کے ضلعی ناظم حکام سے مذاکرات کے لیے دفتر کے اندر چلے گئے۔ مذاکرات کے دوران پیسکو حکام نے اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ 18 گھنٹے لوڈ شیڈنگ والے علاقوں میں خسارہ 70 سے 100 فیصد ہے۔

    ترجمان پیسکو کے مطابق پشاور کے علاقے جھنڈو خیل میں کنڈوں کی وجہ سے خسارہ 80 فیصد ہے۔ لوگ میٹر لگوائیں تو ان علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کم کی جاسکتی ہے۔

    مظاہرین کا دھرنا تاحال جاری ہے۔ ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے واپڈا ہاؤس کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں: ایم این اے عائشہ گلالئی کا گدھا گاڑی پر احتجاج

    یاد رہے کہ عائشہ گلالئی نے گزشتہ روز بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر وفاقی حکومت کے خلاف گدھا گاڑی پر احتجاج کیا تھا۔

    انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ کل صبح 9 بجے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے ساتھ بڑا احتجاج کریں گی اور واپڈا ہاؤس کا گھیراؤ کریں گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پانی اور بجلی کے بحران پر پیپلز پارٹی کا سندھ بھر میں احتجاج

    پانی اور بجلی کے بحران پر پیپلز پارٹی کا سندھ بھر میں احتجاج

    کراچی: سندھ بھر میں بجلی اور گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ اور پانی کی شدید قلت پر پیپلز پارٹی نے مختلف شہروں میں وفاقی حکومت کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا اور گو نواز گو کے نعرے لگائے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ، پانی کی قلت اور گیس کی عدم فراہمی کے خلاف پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کے خلاف مظاہرے شروع کردیے ہیں۔

    حیدر آباد میں پیپلز پارٹی کے کارکنان نے حیسکو کے مرکزی دفتر کے سامنے احتجاج کیا۔

    ٹنڈو محمد خان میں پیپلز پارٹی کے جیالوں نے بجلی نہ ملنے پر گو نواز گو کے نعرے لگائے۔

    بدین میں بھی پیپلز پارٹی نے لوڈ شیٹنگ اور گیس کی عدم فراہمی پر وفاق کے خلاف دھرنا دیا۔ رکن قومی اسمبلی سردار کمال خان چانگ کا کہنا تھا کہ وفاق، حکومت سندھ کو ناکام کرنے کے لیے بجلی پانی اور گیس بند کر رہا ہے۔

  • قطری شہزادےکی بھی رسوائی ہوئی‘خط رائیگاں گیا‘مولابخش چانڈیو

    قطری شہزادےکی بھی رسوائی ہوئی‘خط رائیگاں گیا‘مولابخش چانڈیو

    کراچی: پیپلزپارٹی کےرہنما مولابخش چانڈیو کاکہناہےکہ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کو شرم سے خود چلے جانا چاہیے۔

    تفصیلات کےمطابق لاڑکانہ میں مولابخش چانڈیو نے مسلم لیگ ن کے خلاف نعرے لگاتے ہوئےکہاکہ چوروں اور جھوٹوں کی سرکار کو ایک دھکا اور دو۔

    مولابخش چانڈیو کاکہناتھاکہ پاناماکیس میں نوازشریف کو جھوٹا قراردے دیاگیا، 2ججز نےکہاکہ وزیراعظم نااہل ہیں گھر بھیجا جائےجبکہ دیگر تین نے یہ نہیں کہاکہ وہ اہل ہیں۔

    انہوں نےکہاکہ آج نہیں توکل آپ کو جاناپڑے گا ،ان کاکہناتھاکہ وزیرداخلہ کیوں نہیں کہتے کہ عدالت نے وزیراعظم کو بری کردیا۔

    پیپلزپارٹی کےرہنما کاکہناتھاکہ ملک چلاناہےتواداروں کااحترام کرےیاحکومت چھوڑدیں،وزیراعظم کاعہدےپررہنےکااخلاقی جوازختم ہوگیا۔

    مولابخش چانڈیو نےکہاکہ جوکل حمایت کررہےتھےآج وہ استعفےکامطالبہ کررہےہیں،کسی بھی حالت میں بھی وزیراعظم کوجانا ہوگا۔

    انہوں نےکہاکہ قطری شہزادے کی بھی رسوائی ہوئی خط رائیگاں گیا،ان کا کہناتھاکہ وزیراعظم کی عزت اب استعفیٰ میں ہی ہے۔

    دوسری جانب پانی دو بجلی دو گونوازگو نعرے لگاتے ہوئے پیپلزپارٹی کے جیالے سڑکوں پرآنا شروع ہوگئے۔نیشنل ہائی وے پرمرکزی دھرنےکےساتھ شہرکےچھ اضلاع سےپیپلزپارٹی کی جانب سے ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔


    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان آج حقوق ریلی نکالے گی


    ادھر اختیارات کےحصول اورشہریوں کےحقوق کےلیےایم کیوایم پاکستان ڈاک خانےسےگرومندراور مزارقائدتک ریلی نکال رہی ہے۔

    واضح رہےکہ کراچی میں حکمراں جماعت پانامافیصلے پرمسرت کااظہارکرنےسڑک پرآرہی ہے۔ن لیگ کایوم تشکرآج کارسازروڈسے شروع ہوکر کراچی پریس کلب تک ریلی کی شکل میں ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • لاہور میں سروسزاسپتال کے پیرامیڈیکل اسٹاف کا احتجاج

    لاہور میں سروسزاسپتال کے پیرامیڈیکل اسٹاف کا احتجاج

    لاہور: لاہور کے سروسز اسپتال میں پیرامیڈیکل اسٹاف نےاپنے مطالبات کےحق میں ہڑتال کردی۔
    لاہور کےسروسزاسپتال میں پیرامیڈیکل اسٹاف نےاپنے مطالبات کےحق میں ہڑتال کی اورایڈمن بلاک کے سامنے دھرنا دیا۔

    پیرامیڈیکل اسٹاف کےملازمین کی ہڑتال کے باعث مریضوں کوسخت پریشانی کا سامنا ہے۔

    احتجاجی ملازمین نے مطالبہ کیا کہ ڈیلی ویجز اورکنٹریکٹ ملازمین کو ریگولرکرنےکےساتھ سروس اسٹرکچرکا نوٹیفیکیشن فی الفورجاری کیا جائے۔

    پیرامیڈیکل اسٹاف کےملازمین کا کہنا تھا کہ اسکیل 1 سے 16 تک تمام ملازمین کو 10 ہزارروپےرسک الاؤنس اور پیکج دیا جائے۔

    یاد رہےکہ اس سےقبل رواں سال فروری میں  پنجاب میں ینگ ڈاکٹرزکی ہڑتال کے باعث سروسزاسپتال کی ایمرجنسی بند ہوگئی تھی جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا تھا۔


    بدعنوان ڈاکٹروں سےبلیک میل نہیں ہوں گے، اینٹی کرپشن پنجاب


    بعدازاں اینٹی کرپشن پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر (ر) مظفرعلی رانجھا کاکہناتھاکہ ڈاکٹرز کرپشن میں ملوث ہیں، تمام ملزمان کوقانون کے کٹہرے میں لائیں گے،کرپٹ عناصرسے کسی صورت بلیک میل نہیں ہوں گے،کرپٹ ڈاکٹرز کی گرفتاری سیاسی مسئلہ نہیں جس پر مذاکرات کیے جائیں گے۔،

    واضح رہےکہ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ سروسزاسپتال میں کرپشن پرایک سال تک انکوائری کرکےمقدمہ درج کیا،ڈاکٹرزکرپشن میں ملوث ہیں تمام ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • آصف زرداری کے ساتھی لاپتہ، سندھ اسمبلی میں احتجاج کیا جائے گا

    آصف زرداری کے ساتھی لاپتہ، سندھ اسمبلی میں احتجاج کیا جائے گا

    کراچی : پیپلز پارٹی سابق صدر آصف زرداری کے تین ساتھیوں کے لاپتہ ہونے کے معاملے کو آج سندھ اسمبلی میں اٹھائے گی جہاں وہ حکمراں جماعت بھی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے آج سندھ اسمبلی میں سابق صدر آصف زرداری کے تین قریبی ساتھیوں کے لاپتہ ہونے پر سخت احتجاج کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس دوپہر میں طلب کرلیا گیا ہے۔

    جس کے لیے سندھ اسمبلی کے اجلاس کا وقت بھی تبدیل کردیا گیا ہے اور اب سندھ اسمبلی کا اجلاس سہ پہر تین بجے ہوگا جب کہ اس سے قبل پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی ایجنڈے پر مشاورت مکمل کر چکے ہوں گے۔


    *اہم سیاسی شخصیت کے قریبی ساتھی اشفاق لغاری لاپتہ


    واضح رہے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف علاقوں سے سابق صدر پاکستان اور پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرین کے سربراہ آصف علی زرادی کے تین قریبی ساتھیوں اور کاروباری شراکت داروں کو اغوا کیا جا چکا ہے اور تاحال ان کے بارے میں کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔


    *کراچی: سابق مشیر سندھ نواب علی لغاری اغوا


    آصف زرداری کے تینوں ساتھیوں کے اغوا پر پیپلز پارٹی کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا ہے اور اب تک مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو سمیت تین اہم رہنما الگ الگ پریس کانفرمس میں ان واقعات کا ذمہ دار وفاقی حکومت بالخصوص وزارت داخلہ پر عائد کرتے ہوئے اسے سندھ دشمنی کے مترادف قرار دے چکے ہیں۔

    خیال رہے آصف زرداری اپنی مشہور زمانہ متنازعہ تقریر کے بعد بیرون ملک منتقل ہوگئے تھے اور حال ہی میں پاکستان واپس لوٹے ہیں اور سیاست میں دوبارہ سے سرگرم نظر آرہے ہیں۔

  • سیاسی حصہ نہیں شہریوں کے لیے پانی مانگ رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

    سیاسی حصہ نہیں شہریوں کے لیے پانی مانگ رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

    کراچی : چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ملک کو سب سے زیادہ ریونیو دینے والےشہر کو پانی فراہم نہ کرنا حکومتی نااہلی کے سوا کچھ نہیں کیوں کہ کراچی کوئی گاؤں نہیں جہاں حکومت پانی نہی‌ پہنچاسکتی۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے رافع حسین سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ کراچی ملک کو ستر فیصد کما کر دیتا ہے لیکن بدلے میں سندھ حکومت شہریوں کو بنیادی سہولیات تک فراہم سے قاصر نظر آتی ہے جو کہ سراسر نا انصافی اور متعصبانہ عمل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سےکوئی سیاسی حصہ نہیں مانگ رہے بلکہ صرف اتنا چاہتے ہیں کہ کراچی کے شہریوں کو پینے کا صاف پانی مل جائے اور یہ ہر شہری کا بنیادی حق ہے جسے حکومت فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی ہے کیوں کہ مطمع نظر کرپشن ہے خدمت نہیں۔


    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آج ہمارے احتجاج کی حمایت میں شہر میں ریلیاں نکلیں اور ان ریلیوں میں ہم کسی کو ڈرا دھمکا کراحتجاج میں نہیں لائے بلکہ عوام اپنے حقوق کے لیے خود اُٹھ کھڑی ہوئی ہے اور اب یہ لوگ اپنے مسائل کا حل لیے بغیر نہیں جائیں گے۔

    واضح رہے کراچی پریس کلب پر احتجاج پر بیٹھے پاک سرزمین پارٹی کے رہنماؤں نے مطالبات پورے نہ ہونے پر کراچی کے 12 مقامات پر احتجاج اور دھرنے کا دائرہ کار بڑھایا جس میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی اور بنیادی مسائل کے حل کے لیے نعرے بازی کی۔


    *مصطفیٰ کمال کااحتجاج کا دائرہ کراچی کے دیگرعلاقوں تک بڑھانے کا اعلان


    نیپا ، سرجانی ٹاؤن، ناگن چورنگی، کورنگی ڈھائی، اسٹار گیٹ، لیاقت آباد دس نمبر، یوپی موڑ ، فائیو اسٹار، اورنگی نمبر پانچ ، بڑا بورڈ، بلدیہ اتحاد ٹاؤن، اور قائد آباد سمیت دیگر علاقوں میں دھرنے دیے گئے اور احتجاجی کیمپ لگائے گئے جس کے باعث شہر میں ٹریفک جام ہوگیا۔

    اسی طرح کراچی کی اہم اور مصروف ترین شاہراہ نمائش چورنگی پر بھی مظاہرین جمع ہوگئے جہاں مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے روڈ بھی بلاک کردیا جس کے باعث بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور لوگ اپنی گاڑیوں میں پھنس گئے۔

  • حیدرآباد: وزیراعظم کی 58 گاڑیوں کے ہمراہ آمد، ٹریفک جام، احتجاج

    حیدرآباد: وزیراعظم کی 58 گاڑیوں کے ہمراہ آمد، ٹریفک جام، احتجاج

    حیدر آباد: جلسے کے لیے حیدرآباد آمد پر وزیراعظم کے قافلے میں 58 گاڑیاں شامل تھیں جس کے باعث بدترین ٹریفک جام ہوگیا، طلبا نے احتجاج کیا اور گو نواز گو کے نعرے لگائے۔

    اطلاعات ہیں کہ ان کے قافلے میں 85 گاڑیاں شامل تھیں، قافلے کی آمد کے موقع پر جگہ جگہ سڑکیں بند کردی گئیں،گل سینٹر پر ٹریفک جام میں دو ایمبولینسز پھنس گئیں۔

    اسی سے متعلق: وزیر اعظم کا حیدر آباد میں انٹرنیشنل ایئر پورٹ بنانے کا اعلان 

    وزیراعظم نواز شریف کی ورکرز کنونشن سینٹر آمد پر طلبا نے بھرپو احتجاج کیا اور گو نواز گو کے نعرے لگادیے۔

    اطلاعات ہیں کہ طلبا جام شورو تا حیدرآباد سڑک بند کرنے کے خلاف مشتعل تھے اور اسی لیے احتجاج کررہے تھے

  • متنازعہ تیل پائپ لائن کی حمایت پرٹرمپ کےخلاف مظاہرہ

    متنازعہ تیل پائپ لائن کی حمایت پرٹرمپ کےخلاف مظاہرہ

    واشنگٹن : امریکی صدر کی جانب سے متنازعہ تیل پائپ لائن کی حمایت کے خلاف امریکہ کےنواحی علاقوں کے شہری ٹرمپ کےخلاف سڑکوں پرنکل آئے۔

    تفصیلات کےمطابق متنازعہ تیل پائپ لائن کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حمایت کےخلاف ہزاروں افراد نےواشنگٹن میں ٹرمپ ہوٹل کے باہر مظاہرہ کیا۔

    t1

    امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ڈونلڈٹرمپ کے خلاف مظاہرے میں شامل افراد نے امریکی صدر کے پتلے نذر آتش کرنے کےبعد وائٹ ہاؤس کی جانب احتجاجی مارچ کیا۔

    t6

    احتجاج میں شامل مظاہرین کا کہنا تھاکہ ڈکوٹا ایکسس اور کی اسٹون پائپ لائن کےمنصوبے کو عملی جامہ پہنایا گیا تو کئی دیہات پینے کےصاف پانی سے محروم ہوجائیں گے۔

    t3

    ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف واشنگٹن میں ہونے والےاحتجاج میں مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھارکھے تھےجن پر پانی زندگی ہےاور پانی کی حفاظت کرو کے نعرے درج تھے۔

    t4

    مزید پڑھیں:صدرڈونلڈٹرمپ کوجھٹکا،نیا سفری حکمنامہ چیلنج کردیاگیا

    یاد رہےکہ گزشتہ روزامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کوایک اورجھٹکالگاجب سفری پابندیوں سے متعلق ٹرمپ کا نظرثانی شدہ حکم پانچ ریاستوں نے چیلنج کر دیاتھا۔

    t5

    مزید پڑھیں: امریکی صدر ٹرمپ کا ایچ 4ویزا کے حامل افراد کو ملازمت سے روکنے کا فیصلہ

    واضح رہےکہ دو روز قبل امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن کو مزید مشکلات سے دوچار کرتے ہوئےایچ 4 ویزا کے حامل افراد کوملازمت سے روکنے کا فیصلہ کیاتھا۔

    t2

  • انوشہ رحمٰن نے صحافی کا موبائل چھین لیا، صحافیوں کا شدید احتجاج

    انوشہ رحمٰن نے صحافی کا موبائل چھین لیا، صحافیوں کا شدید احتجاج

    اسلام آباد: سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں نے ن لیگی رہنماؤں کی میڈیا ٹاک کا بائیکاٹ کرتے ہوئے احتجاج شروع کردیا۔ صحافیوں کا کہنا تھا کہ وزیر مملکت انوشہ رحمٰن نے ایک صحافی کا موبائل چھین کر اس کا ڈیٹا ڈیلیٹ کردیا۔

    اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر پاناما کیس کی سماعت کے بعد جب وفاقی وزرا سعد رفیق اور مریم اورنگزیب میڈیا سے گفتگو کرنے باہر آئے تو صحافی سراپا احتجاج بن گئے۔

    صحافیوں کا کہنا تھا کہ وزیر مملکت برائے سائنس و ٹیکنالوجی انوشہ رحمٰن نے اپنے گارڈ کے ذریعہ ایک صحافی کا موبائل فون چھین لیا۔ ان کا مؤقف تھا کہ مذکورہ صحافی انوشہ رحمٰن اور سعد رفیق کی آپس کی گفتگو کی فوٹیج بنانے کی کوشش کر رہا تھا۔

    انوشہ رحمٰن نے صحافی سے اس کا موبائل چھین کر ویڈیو ڈیلیٹ کردی اور موبائل واپس کردیا۔ صحافی کا کہنا تھا کہ انوشہ رحمٰن نے 14 سال جیل میں قید کروانے کی بھی دھمکی دی۔

    سپریم کورٹ کے باہر موجود صحافیوں نے اس رویے کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے نعرہ بازی شروع کردی۔

    وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب گفتگو کے لیے باہر آئے تو صحافیوں نے ان کی گفتگو سننے سے انکار کرتے ہوئے ’بائیکاٹ بائیکاٹ‘ کے نعرے لگانے شروع کردیے۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر سعد رفیق کا کہنا تھا کہ احاطہ عدالت میں موبائل لے جانا درست نہیں، تاہم انوشہ رحمٰن کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کا کوئی حق نہیں تھا۔

    وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے الزام عائد کیا کہ صحافیوں کے ساتھ کچھ سیاسی کارکنان بھی شامل ہوگئے ہیں جو احتجاج کر رہے ہیں اور نعرے لگا رہے ہیں۔ معاملے کو سیاسی نہ بنایا جائے۔

    بعد ازاں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واقعے کی مذمت کی اور کہا کہ وہ اپنے صحافی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے ن لیگ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ خود کرپشن اور چوری کرتی ہے، اور صحافیوں کو جیل بھیجنے کی بات کرتی ہے۔

    دوسری جانب وزیر مملکت انوشہ رحمٰن نے اپنا مؤقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو ویڈیوز یا تصاویر بناتے ہوئے دوسرے شخص کی پرائیویسی کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیئے۔

  • امریکی صدر کا برطانیہ میں شاندار استقبال نہیں ہونا چاہیے‘صادق خان

    امریکی صدر کا برطانیہ میں شاندار استقبال نہیں ہونا چاہیے‘صادق خان

    لندن : برطانوی شہریوں کےاحتجاج کے بعد لندن کے میئر صاد ق خان نےبھی امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے دورہ برطانیہ کی مخالفت کردی۔

    تفصیلات کےمطابق برطانوی دارالحکومت لندن کے میئرصادق خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےبرطانیہ کے دورے کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ صورت حال میں امریکی صدر کا برطانیہ میں شاندار استقبال نہیں ہونا چاہیے۔

    صادق خان نے ایک انٹرویو کے دوران کہاکہ وہ امریکہ اور اس کے شہریوں سے محبت کرتے ہیں لیکن امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی جانب سے تارکین وطن اور بالخصوص سات مسلم اکثریتی ممالک کے سے متعلق ظالمانہ پالیسیاں شرمناک ہیں۔

    خیال رہےکہ برطانوی پارلیمنٹ میں آج امریکی صدر کےدورہ برطانیہ کےحوالے سے بات چیت کیےجانےکا امکان ہے۔

    مزید پڑھیں:ڈونلڈٹرمپ کی برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب کی تجویز رد

    اس سےقبل رواں ماہ برطانوی حکومت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب کی تجویز رد کی تھی،یہ فیصلہ دارالعوام کے اسپیکر سمیت متعدد اراکین کی مخالفت کے باعث کیا گیاتھا۔

    مزید پڑھیں:اسپیکر کا ٹرمپ کو برطانوی ایوان سے خطاب کی اجازت دینے سے انکار

    یاد رہےکہ گزشتہ دنوں برطانوی پارلیمنٹ کےاسپیکر نے ٹرمپ کو دورہ برطانیہ کے دوران ایوان سے خطاب کی اجازت دینے سے انکار کردیاتھا۔

    مزید پڑھیں:ٹرمپ کو برطانیہ نہ آنے دیا جائے،برطانوی عوام سراپا احتجاج

    واضح رہےکہ گزشتہ ماہ امریکی صدرٹرمپ کو برطانیہ آنے سے روکنے کی پٹیشن پرلاکھوں برطانوی شہریوں نےدستخط کیے تھےاورحکومت سے مطالبہ کیاتھاکہ ڈونلڈٹرمپ کو برطانیہ آنے کی اجازت نہ دی جائے۔