Tag: احتجاج

  • اسلام آباد: سی ڈی اے ملازمین کا آبپارہ چوک پر احتجاج

    اسلام آباد: سی ڈی اے ملازمین کا آبپارہ چوک پر احتجاج

    اسلام آباد:وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کے ملازمین نے ادارے کی تقسیم کے خلاف اسلام آباد آبپارہ چوک پراحتجاجی مظاہر ہ کیا.

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کے ملازمین نے آبپارہ چوک پر احتجاج کیا،مظاہرین کو اعتماد میں نہیں لیا گیا.

    سی ڈی اے ایمپلائز یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری یسین کا کہنا تھا کہ ادارے کی تقسیم کے لٰے بنائے گئے قانون میں ملازمین کی تنخواہوں،الاؤنسز ،پنشن اور پلاٹ کی سہولت کا کوئی تحفظ نہیں کیا گیا.

    احتجاجی ملازمین کا کہنا تھا کہ وہ بلدیاتی نظام کی مخالفت نہیں کرتے مگر اس نظام کی آڑ میں سی ڈی اے کی تقسیم بھی قابل قبول نہیں ہے.

    ملازمین نے مطالبہ کیا کہ مناسب قانون سازی کے ذریعے ملازمین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے،ملازمین کو اعتماد میں نہ لیا گیا توبھر پور احتجاجی تحریک چلائی جائے گی.

  • بلوچستان : ملازمین کےاغوا پرکالعدم تنظیم کیخلاف احتجاجی ریلی

    بلوچستان : ملازمین کےاغوا پرکالعدم تنظیم کیخلاف احتجاجی ریلی

    کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع کیچ میں شہریوں نے کالعدم تنظیم بی آر اے کے خلاف ریلی نکالی،احتجاجی ریلی میں شہریوں اورعمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی.

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں احتجاجی ریلی نکالی کی گئی،ریلی میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں اور عمائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی.

    مظاہرین نے محکمہ بی اینڈ آر کے ملازمین کے اغوا کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم بی آر اے سمیت دیگر کالعدم تنظیمیں کی اس طرح کی کا رروائیوں سے ترقیاتی منصوبوں کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کرنا چاہتی ہیں.

    ریلی میں احتجاج کرنے والے مظاہرین نے اغوا اور قتل کے واقعات پر افسوس کرتے ہوئے اس عزم کا اظہارکیا کہ ان مٹھی بھر عناصر کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے.

    ضلع کیچ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شہریوں نے کا لعدم تنظیموں کیخلاف احتجاج اور دہشتگردی کےواقعات کی مذمت کی ہے.

  • وینزویلا:حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف عوام کا احتجاج

    وینزویلا:حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف عوام کا احتجاج

    کراکس: وینزویلا میں عوام نےخراب معاشی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا، شہریوں کا کہناتھا کہ حکومت بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے.

    تفصیلات کے مطابق وینزویلا کےدارلحکومت کراکس میں سینکڑوں مظاہرین نےصدرکی خراب معاشی پالیسیوں کےخلاف احتجاج کیا،مظاہرین حکومت سے غذائی اجناس سمیت بنیادی ضروری اشیاءکی فراہمی کا مطالبہ کررہےتھے.

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ تیل کے وسیع ذخائر رکھنے کے باوجود وینزویلا میں عوام آٹا اور دودھ سمیت بنیادی ضروری اشیاء سے محروم ہیں.

    صدارتی محل کےقریب احتجاج کرنےوالے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے سیکورٹی فورسزکی جانب سے طاقت کا استعمال کیا گیا.

    پولیس نے مظاہرین پر آنسوگیس کے شیل فائرکیے اور لاٹھی چارج کیا جس کے باعث متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے.

  • بیلجیئم: لیبرقوانین میں مجوزہ ترمیم کے خلاف احتجاج

    بیلجیئم: لیبرقوانین میں مجوزہ ترمیم کے خلاف احتجاج

    برسلز: بیلجیئم میں لیبرقوانین میں ترمیم،اجرتوں میں کمی،اورریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے کی تجاویز کےخلاف دارلحکومت برسلز میں احتجاجی ریلی نکالی گئی.

    تفصیلات کے مطابق بیلیجیئم کے دارالحکومت برسلز میں بجٹ تجاویزکےخلاف احتجاج کےلیےدس ہزار سے زائد افراد برسلز کے مرکزی علاقے میں جمع ہوئےاور وزیر اعظم چارلس مائیکل کے قدامت پسند حکومت بجٹ تجاویز کے خلاف مارچ کیا.

    مظاہرین میں اساتذہ اور پولیس اہلکاروں سمیت سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد شامل تھی،مظاہرین نےبجٹ تجاویز کےخلاف چوبیس گھنٹےکی ہڑتال کا اعلان بھی کیا.

    مظاہرین کاکہنا تھا کہ لیبر قوانین میں مجوزہ تبدیلیوں کے نتیجے میں ریٹائرمنٹ کےبعدوہ خالی ہاتھ ہوں گے.

    مظاہرین میں شامل پنشنرز کاکہنا تھا کہ پنشن میں پانچ سو یورو تک کمی پرغور کیا جارہا ہے جس کوکسی صورت قبول نہیں کیاجائےگا.

    یاد رہے اس سے قبل گذشتہ دنوں فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بھی صنعتی کارکنوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا تھا.

  • سکھر : بجلی کی بندش کے خلاف شہریوں کا انوکھا احتجاج

    سکھر : بجلی کی بندش کے خلاف شہریوں کا انوکھا احتجاج

    سکھر:سیپکو کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہریوںکے صبر کا پیمانہ لبریزہوگیا،بجلی کی بندش کے خلاف شہریوں نےٹرانسفارمر پر الٹا لٹک کر احتجاج کیا.

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر سکھر میں ٹیکسی اسٹینڈ کے رہائشوں نے بجلی کی بندش اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی.

    احتجاج کے دوران شہریوں نے ٹرانسفارمر پر الٹا لٹک کر انوکھا احتجاج کیا،انتظامیہ نے شہر سے 177ٹرانسفارمر اتار دیے ہیں، جس کی وجہ سے سارے شہر میں پانی کی فراہمی بند ہے،دوسری جانب شدید گرمی کے باعث شہری مشکلات کا شکار ہیں.

    یاد رہے گذشتہ دنوں کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں لوڈشیدنگ کے خلاف احتجاج کیے گئے اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی عوام کی جانب سے حکومت سے بجلی اور پانی کی فراہمی کا مطالبہ کیاگیا.

  • پانی اور بجلی کی بندش کے خلاف کراچی کے شہری سڑکوں پر آگئے

    پانی اور بجلی کی بندش کے خلاف کراچی کے شہری سڑکوں پر آگئے

    کراچی:  پانی اور بجلی کی عدم فراہمی سے تنگ شہریوں نے بلدیہ حب ریور روڈ اور لانڈھی میں احتجاجی مظاہرے کیے ۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کے مکینوں نے بجلی اور پانی کی بندش کے خلاف حب ریور روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سڑک بند کردی، جس کے باعث اطراف کی شاہرواں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔

    مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بلدیہ ٹاؤن میں پانی اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ پولیس حکام نے مظاہرین کو سڑک کھولنے کا حکم دیا مگر مکینوں کی جانب سے انکار کردیا گیا، جس کے بعد پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج  اور ہوائی فائرنگ کیْ جس سے دو مظاہرین زخمی ہوگئے، زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ تاہم بعد ازاں پولیس حکام سے مذاکرات کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔

    دوسری جانب لانڈھی چار نمبر میں علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد پانی اور بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی، مظاہرین کے مطابق علاقے میں کئی روز سے بجلی کی فراہمی منقطع ہے جس کے باعث پانی کی شدید قلت کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

    اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے حکومتِ سندھ اور کراچی الیکٹرک انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔

     

  • فرانس: احتجاج کے باعث یوروکپ فٹبال خطرے میں پڑ گیا

    فرانس: احتجاج کے باعث یوروکپ فٹبال خطرے میں پڑ گیا

    پیریس :فرانس میں مسلسل احتجاج کےباعث یوروکپ فٹبال خطرےمیں پڑگیا،ٹریڈیونیزنےمطالبات منظور نہ ہونے پر رخنے ڈالنے کی دھمکی دے دی.

    تفصیلات کے مطابق فرانس میں لیبرقوانین میں متنازع اصلاحات پراحتجاج جاری ہے،مزدور یونینز کےمسلسل احتجاج کےباعث فرانس میں نظام زندگی درہم برہم ہوگیاہے۔

    احتجاج کے باعث آئل ریفائنریزمیں مزدوروں کےکام چھوڑنے سے ملک میں پیٹرول کی قلت پیداہوگئی ہے،ملک میں ریل سروس سمیت پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی جزوی مفلوج ہوگئی ہے،جبکہ نیوکلئرپاور اسٹیشن کےمزدوربھی احتجاج پرچلے گئے ہیں.

    فرانس رواں سال یوروکپ فٹبال کی میزبانی کرررہاہےجس کاانعقاد ہی خطرے میں جاتا نظرآرہاہے،ٹریڈ یونینزنےاصلاحات واپس نہ لینے کی صورت میں ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں رخنے ڈالنے کی دھمکی دیدی ہے.

    فرانسیسی وزیراعظم نےاصلاحات درست کرنے کی حامی بھرلی ہےتاہم ٹریڈیونینزنےوزیراعظم کی پیشکش کو یکسر مسترد کرکے اصلاحات کی منسوخی تک احتجاج جاری رکھنےکااعلان کردیاہے.

    فرانس میں مزدوو مخالف پالیسی کے خلاف انیس نیوکلئیر پاور پلانٹس کے ملازمین نے ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا تھا.

    واضح رہے کہ رواں ہفتے فرانس میں لیبرقوانین میں اصلاحات کےخلاف صنعتی مزدوروں کے احتجاج کےباعث ملک میں پیٹرول کی قلت پیداہوگئی تھی.

  • امریکا: ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے پتلےجلنے لگے

    امریکا: ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے پتلےجلنے لگے

    واشنگٹن: تارکین وطن کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر کیلیفورنیا میں سینکڑوں افراد نےاحتجاج کیا،پولیس نے آٹھ مظاہرین کو گرفتارکرلیا.

    تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی نامزدگی کے لیے جلسوں میں تارکین وطن کے خلاف متنازع بیانات پر کیلی فورنیا میں شدیدتنقید کا سامنا کرنا پڑا.

    ہسپانوی نژاد امریکی شہریوں نےکیلی فورنیا کے شہر اناہیم میں ٹرمپ کے جلسے سے پہلے احتجاج کیا،مظاہرین نے ٹرمپ کا پتلا نذرآتش کیا اور اسے نسل پرست رہنما قراردیا.

    مظاہرین نے جلسے کے لیے مختص کنونشن سینٹر میں بھی داخلے کی کوشش کی،اس دوران جھڑپیں بھی ہوئیں جس میں پولیس نے آٹھ مظاہرین کو گرفتار کرلیا،اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے.

    یاد رہے اس سے قبل گذشتہ ماہ شکاگو میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی شدید احتجاج کے سبب منسوخ ہوگئی تھی.

    واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں امریکی ریاست اوٹا میں انتخابی مہم کے دوران احتجاج کیا تھا،مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نعرے بازی بھی کی تھی.

  • تحریک انصاف کا کل وزیراعظم کی پارلیمنٹ آمد پر احتجاج نہ کرنے کا فیصلہ

    تحریک انصاف کا کل وزیراعظم کی پارلیمنٹ آمد پر احتجاج نہ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: تحریک انصاف نے کل وزیراعظم نواز شریف کی پارلیمنٹ آمد پر ہنگامہ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا، متحدہ اپوزیشن اجلاس سے پہلے لائحہ عمل کو حتمی شکل دے گی۔

    تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء شاہ محمود قریشی نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی نے کل وزیراعظم نواز شریف کی پارلیمنٹ آمد پر احتجاج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزیراعظم سے تقریر کے بجائے جوابات کا مطالبہ ضرور کیا جائے گا، انتظار کر رہے ہیں کہ وہ آ کر اراکین قومی اسمبلی کو جواب دیں۔

    انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی شائستگی کے ساتھ وزیراعظم کی تقریر سنیں گے، انہوں نے بتایا کہ متحدہ اپوزیشن وزیراعظم کی تقریر کے حوالے سے کل اجلاس سے پہلے اپنی حکمت عملی کو حتمی شکل دے گی۔

  • اٹلی میں مظاہرین کا حکومت کے خلاف احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج

    اٹلی میں مظاہرین کا حکومت کے خلاف احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج

    روم : اٹلی کے دارالحکومت روم میں بنیادی حقوق کیلئے آوازاٹھانے والوں پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور واٹر کینن کا استعمال کیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق اٹلی کے دارالحکومت روم میں سینکڑوں افراد نے حکومت کی ہاوسنگ پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا، عوام نے گھروں سے بے دخل کیے جانے پر احتجاجی ریلی نکالی.

    حکومت نے ریلی کومرکزی اسکوائر جانےسے روکنے کی کوشش کی جس پرمظاہرین اورپولیس مڈھ بھیڑ ہوگئی. پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور واٹر کینن کااستعمال کیا.

    یاد رہے رواں ماہ 7 مئی کو بھی مظاہرین نے حکومت پالیسیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی تھی جس پر پولیس کی جانب سے سینکڑوں مظاہرین پر آنسوگیس کا استعمال کیا تھا.